Karachi Updates

Karachi Updates منی پاکستان کراچی کی آواز 📢
(3)

ووٹ کو عزت دینے سے عزت بچاؤ تک بات بالآخر پہنچ ہی گئی ہے 😁
09/08/2026

ووٹ کو عزت دینے سے عزت بچاؤ تک بات بالآخر پہنچ ہی گئی ہے 😁

میر رضا کیا میں پولیس تفتیش نہیں کررہی، فیملی جو حراساں کررہی ہے، جبران ناصر
09/08/2026

میر رضا کیا میں پولیس تفتیش نہیں کررہی، فیملی جو حراساں کررہی ہے، جبران ناصر

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ہم صبر کر رہے ہیں اور ہمارے صبر کا امتحان نہ لیا جائے۔ کوئی لڑائی چاہ...
09/08/2026

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ہم صبر کر رہے ہیں اور ہمارے صبر کا امتحان نہ لیا جائے۔ کوئی لڑائی چاہتا ہے تو لڑائی چھیڑ لے لیکن پیپلز پارٹی کے پاس تمام جمہوری اور آئینی آپشنز موجود ہیں اور ہم احتجاج کرنا بھی جانتے ہیں۔

میر رضا علی کی قبر کشائی کے بعد پوسٹ مارٹم رپورٹ میں متعدد زخموں اور چوٹوں کی نشاندہی کی گئی ہے۔ میڈیکل بورڈ کے تمام 8 ا...
08/08/2026

میر رضا علی کی قبر کشائی کے بعد پوسٹ مارٹم رپورٹ میں متعدد زخموں اور چوٹوں کی نشاندہی کی گئی ہے۔ میڈیکل بورڈ کے تمام 8 ارکان کے دستخط سے جاری ہونے والی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں سر، چہرے، گردن، سینے اور جسم کے مختلف حصوں پر متعدد چوٹوں کے شواہد ملنے کی تصدیق کی گئی ہے۔ پسلی میں فریکچر اور اندرونی خون بہنے کے شواہد ملے جبکہ سینے کے بائیں جانب سے گولی نکلنے کا زخم بھی موجود تھا۔

میر رضا کی میت سے مطلوبہ شواہد حاصل کر لیے گئے، پولیس سرجن کے اٹھائے گئے سوالات کے جواب میڈیکل بورڈ کو مل چکے ہیں، میر ر...
08/08/2026

میر رضا کی میت سے مطلوبہ شواہد حاصل کر لیے گئے، پولیس سرجن کے اٹھائے گئے سوالات کے جواب میڈیکل بورڈ کو مل چکے ہیں، میر رضا کیس کے وکیل جبران ناصر کی میڈیا سے گفتگو

کراچی کے مختلف علاقوں میں پولیس کے اسٹریٹ کرمنلز کے خلاف کارروائیوں کے دوران 3 مبینہ پولیس مقابلوں میں ایک ڈاکو  ہلاک جب...
08/08/2026

کراچی کے مختلف علاقوں میں پولیس کے اسٹریٹ کرمنلز کے خلاف کارروائیوں کے دوران 3 مبینہ پولیس مقابلوں میں ایک ڈاکو ہلاک جبکہ زخمی سمیت 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔ واقعات ایریا اسٹوڈنٹ گراؤنڈ، نارتھ کراچی سیکٹر 5-B/3 اور کلفٹن بلاک 1 اتوار بازار قریب پیش آئے۔

میر رضا کے والد نے میڈیا پر چلنے والی  آڈیوز کو مسترد کردیا ہے۔ میڈیا سے گفتگو میں والد نے کہا کہ آڈیو میں جو آواز ہے وہ...
08/08/2026

میر رضا کے والد نے میڈیا پر چلنے والی آڈیوز کو مسترد کردیا ہے۔ میڈیا سے گفتگو میں والد نے کہا کہ آڈیو میں جو آواز ہے وہ نہ میری ہے اور نہ ہی میر رضا کی، اس کیس کا آڈیو سے کیا تعلق ہے؟ پہلے پوسٹ مارٹم ہواتو خ*ل ملا، اب قبر کشائی کے دوران آڈیو آرہی ہیں، یہ کون اور کیوں کررہا ہے سمجھ نہیں آرہا ہے۔

میر رضا علی کیس میں پولیس سرجن ڈاکٹر سمعیہ سید نے خود کو بے بس قرار دے دیا۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ (ایکس) پر اپنے اکاؤن...
08/08/2026

میر رضا علی کیس میں پولیس سرجن ڈاکٹر سمعیہ سید نے خود کو بے بس قرار دے دیا۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ (ایکس) پر اپنے اکاؤنٹ میں ڈاکٹر سمعیہ سید نے لکھا کہ کراچی میں میڈیکو لیگل سروسز و پولیس سرجن کی حیثیت سے اپنے 4 سالہ دورِ ذمہ داری میں خود کو کبھی اتنا بے بس محسوس نہیں کیا۔ ڈاکٹر سمعیہ سید نے مزید لکھا کہ سچ اور انصاف کی تلاش میں مجھے اکثر رکاوٹوں کا سامنا کرنا پڑا، مگر اس بار میں واقعی اور حد سے زیادہ تھک چکی ہوں۔

ڈپٹی کمشنر نے صدر میں فائر سیفٹی قوانین کی خلاف ورزی پر 200 دکانیں سیل کی گئی ہیں۔ ارسال کی گئی رپورٹ کے مطابق بلال سینٹ...
07/08/2026

ڈپٹی کمشنر نے صدر میں فائر سیفٹی قوانین کی خلاف ورزی پر 200 دکانیں سیل کی گئی ہیں۔ ارسال کی گئی رپورٹ کے مطابق بلال سینٹر اور کوہ نور سینٹر صدر میں گراؤنڈ فلور پر قائم دکانیں غیر محفوظ اور مقررہ قواعد کے خلاف قائم تھیں۔ کمشنر کراچی نے تمام ڈپٹی کمشنرز کو ہدایت کی ہے کہ وہ فائر سیفٹی قوانین پر سختی سے عملدرآمد کرائیں۔

امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے پیٹرولیم لیوی، ٹیکسز اور مہنگی بجلی کیخلاف احتجاج آج سے ختم، 9 اگست سے سن...
07/08/2026

امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے پیٹرولیم لیوی، ٹیکسز اور مہنگی بجلی کیخلاف احتجاج آج سے ختم، 9 اگست سے سندھ سمیت تمام صوبوں کے گورنر، وزیراعلیٰ ہاؤسز کے باہر دھرنوں کا اعلان کردیا۔

Address

Karachi

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Karachi Updates posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share