ReBuild Safoora Town - Karachi

ReBuild Safoora Town - Karachi Development Works of UC's in Gulistan e Johar by Jamaat e Islami Councilors & Chairmans ...

05/09/2024

یوسی 5 صفورہ ٹاؤن

الحمدللہ، بارش کے حالیہ اسپیل کے بعد یوسی کے مختلف علاقوں میں پیدا ہونے والی خراب صورتحال، جس کی بڑی وجوہات میں BRT کی کنسٹرکشن کی وجہ برساتی نالوں کا ختم اور چوک ہونا اور بوسیدہ سیوریج لائنز شامل ہیں، ان مسائل کی وجہ سے یوسی کے چند مخصوص علاقوں میں بارش اور سیوریج کا پانی گلیوں اور روڈز پر جمع ہوگیا تھا اور اہل علاقہ اور دیگر عوام الناس کے لیے سخت اذیت اور مشکلات کا باعث تھا۔

ان مسائل کو مدنظر رکھتے ہوئے یوسی انتظامیہ نے یوسی چیئرمین کی قیادت میں میونسپل سروسز KMC اور سیوریج کارپوریشن کے تعاون سے ایک بھرپور مہم کا آغاز کیا ہے جوکہ گزشتہ کئی روز سے روزانہ کی بنیاد پر جاری ہے، اس مہم میں ہیوی مشینری اور سینٹری ورکرز کے ذریعے تمام متاثرہ علاقوں میں ریلیف آپریشن جاری ہے، جن میں اوکھای کمپلیکس، شکیل گارڈن، گلشن عریشہ اور جہانگیر ٹاؤن شامل ہیں۔

یوسی کی پوری ٹیم چیئرمین، وائس چیئرمین اور تمام کونسلرز اپنے علاقوں میں موجود ہیں۔

کونسلر ذیشان خان اس پوری مہم کو لیڈ کررہے ہیں اور عوام سے مکمل رابطے میں ہیں تاکہ سیوریج، صفائی اور دیگر مسائل کے فوری حل کیلئے ضروری اقدامات کو یقینی بنایا جائے۔

Address

Gulistan E Johar
Karachi

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when ReBuild Safoora Town - Karachi posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share