28/02/2026
آپریشن غضبُ الحق کے موقع پر پاکستان کی مسلح افواج کو زبردست خراجِ تحسین پیش کرتا ہوں۔ ہماری بہادر افواج نے ہمیشہ پاکستان کی خودمختاری، سالمیت اور قومی سلامتی کے تحفظ کے لیے بے مثال جرات، پیشہ ورانہ مہارت اور عظیم قربانیوں کی تاریخ رقم کی ہے۔
پاکستان کی باشعور اور محبِ وطن قوم اپنی افواج کے ساتھ سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی مانند کھڑی ہے۔
پاکستان کی ترقی، سلامتی اور استحکام کے لیے ہماری جدوجہد جاری رہے گی، اور ہم بحیثیت قوم اپنی افواج کے شانہ بشانہ کھڑے رہیں گے۔
پاکستان زندہ باد!