09/03/2025
*ڈسٹرکٹ ایسٹ پولیس، کراچی*
*مؤرخہ: 09 مارچ 2025*
*تھانہ گلشنِ اقبال کے علاقے میں اتفاقیہ فائرنگ سے گارڈ جاں بحق، پولیس نے ملزم کو اسلحہ سمیت گرفتار کرلیا*
گلشنِ اقبال بلاک 06 میں دورانِ ڈیوٹی اتفاقیہ فائرنگ کا افسوسناک واقعہ پیش آیا، جس میں سیکیورٹی گارڈ محمد حسن ولد جہاں بادشاہ اپنے ساتھی گارڈ اسحاق ولد مالک مسیح کی گولی لگنے سے شدید زخمی ہوگیا اور بعد ازاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگیا۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی گلشنِ اقبال پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے فائر کرنے والے گارڈ کو اسلحہ سمیت گرفتار کرلیا۔
پولیس کی جانب سے ضابطے کی کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے اور ملزم کا سابقہ کرمنل ریکارڈ بھی چیک کیا جا رہا ہے۔
*ترجمان ایسٹ پولیس*