18/12/2024
(1)🌹کنارے پر تیرنے والی لاش کو دیکھ کر یہ سمجھ میں آیا ۔۔۔
بوجھ جسم کا نہیں سانسوں کا تھا ۔۔۔۔
(2)🌹سفر کا مزہ لینا ہو تو، ساتھ سامان کم رکھئے۔
اور زندگی کا مزہ لینا ہو تو دل میں ارمان کم رکھئے۔
(3)🌹زندگی کو اتنا سیریس لینے کی ضرورت نہیں ہے۔
یہاں سے زندہ بچ کر کوئی نہیں گیا۔
(4)🌹جنکے پاس صرف سکٌے تھے وہ مزے سے بھیگتے رہے بارش میں ۔۔۔
جنکے پاس نوٹ تھے وہ چھت کی تلاش میں رہ گئے۔۔۔
(5)🌹پیسہ انسان کو اوپر لے جا سکتا ہے ۔۔۔۔
لیکن انسان پیسہ اوپر نہیں لے جاسکتا ۔۔۔
(6)🌹کمائی چھوٹی یا بڑی ہوسکتی ہے ۔۔۔۔
پر روٹی کا سائز لگ بھگ سبھی گھروں میں ایک جیسا ہی ہوتا ہے
(7)🌹انسان چاہتا ہے، اڑنے کو پر ملے ۔۔۔
اور پرندے سوچتے ہیں کہ رہنے کو گھر ملے ۔۔۔
(8)🌹کام سے ہی پہچان ہوتی ہے انسان کی ۔۔۔۔
مہنگے کپڑےتو "پُتلے" بھی پہنتےہیں دوکانوں میں ۔۔۔۔