18/05/2024
کچھ عرصہ پہلے Basharat Hamid بھائی کی اور آج دوبارہ بشارت بھائی اور Faizullah Khan بھائی کی پاکستان میں آن لائن کریڈٹ یا ڈیبٹ کارڈ سے پیمنٹ کرنے سے فراڈ ایلیمنٹ کی پوسٹ نظر سے گزری۔
خاص کر یہ فراڈ دراز، ای۔کامرس اور وہاں زیادہ ہونے کے چانسز ہوتے ہیں جو سائٹس اور کاروبار آن لائن پیمنٹ لیتے ہیں لیکن بدلے میں بدترین سیکورٹی فراہم کرتے ہیں۔
ایک سابقہ بنکار کی حیثیت سے مفادِ عامہ کیلئے میرا مشورہ ہے کہ آپ جو بھی بنک ایپ استعمال کر رہے ہیں اس ایپ سے کارڈ سیٹنگ میں جاکر ATM، آن لائن اور ای کامرس کیلئے ٹرانزکشنز کو آف کر دیں جب خود ٹرانزکشن کرنی ہو تو آن کرلیں جیسا کہ مندرجہ ذیل تصویر میں ہے۔ یہ ایک منٹ کی پریکٹس آپ کو ان حالات میں کسی بھی پریشانی سے بچا سکتی ہے۔
بعد میں بنک، بنکنگ محتسب یا ایف آئی اے والے بات نہیں سنتے اور ایک دوسرے پر ذمہ داری ڈال کر آپ کے حصے میں ماسوائے ذلالت کے کچھ نہیں آتا۔
یہاں رہنا ہے تو شکاری چاروں طرف سے گھات میں ہیں اپنا آپ کُج کنج کے ای رہنا پڑے گا اگوں عوام دے نصیب جہڑی لکھی اے او ٹلدی نئیں۔
رانـᷧــᷠــᷧــͬــا ازͥــᷦــᷧــ
منقول