online business and job group

online business and job group business

24/08/2025

چپس کا کاروبار شروع کرنے کے لیے آپ چپس کی مختلف اقسام جیسے سادہ آلو چپس، لوڈڈ فرائز، یا مختلف ذائقوں کے چپس فروخت کر سکتے ہیں. چھوٹے پیمانے پر کاروبار کے لیے آپ ایک ریڑھی لگا کر یا ایک چھوٹا فوڈ اسٹال قائم کرکے کام شروع کر سکتے ہیں. کامیابی کے لیے اچھی لوکیشن، مناسب سرمایہ کاری، اور صارفین کو دلکش ذائقے فراہم کرنا ضروری ہے.
کاروباری خیالات
سادہ آلو چپس:
یہ ایک کم لاگت والا اور مقبول کاروباری خیال ہے. آپ تازی کٹے ہوئے آلو کے چپس بنا کر فروخت کر سکتے ہیں.
لوڈڈ فرائز:
یہ ایک منفرد اور منافع بخش خیال ہے. آپ فرنچ فرائز کے اوپر مختلف قسم کے ساسز، چیز، اور دیگر ٹاپنگز ڈال کر فروخت کر سکتے ہیں.
مختلف ذائقوں کے چپس:
آپ مختلف مصالحے اور ذائقے استعمال کر سکتے ہیں، جیسے اوریگانو، پیپریکا، یا چلی فلیکس کے ساتھ چپس.
کاروبار کا آغاز
چھوٹا کاروبار:
آپ ایک فوڈ کارٹ یا ریڑھی سے آغاز کر سکتے ہیں جس میں آلو کٹر، فرائیر اور مصالحے دستیاب ہوں.
مالی سرمایہ کاری:
کاروبار کے آغاز میں مناسب سرمایہ کاری کریں جو فرائیر، مصالحے، اور آپ کے کاروبار کی جگہ کی سجاوٹ کے لیے درکار ہو.
لوکیشن کا انتخاب:
ایک ایسی جگہ کا انتخاب کریں جہاں لوگ آسانی سے آ سکیں، جیسے کسی بازار یا مصروف سڑک پر، تاکہ زیادہ سے زیادہ گاہک متوجہ ہو سکیں.
کامیابی کے لیے تجاویز
صاف ستھرائی:
کھانے کے کاروبار میں صفائی کا خاص خیال رکھیں، جس سے گاہکوں کا اعتماد بڑھے گا.
اچھے اجزاء کا استعمال:
تازہ آلو اور معیاری مصالحے استعمال کریں تاکہ چپس کا ذائقہ اچھا ہو.
فوری سروس:
گاہکوں کو جلد از جلد چپس فراہم کریں تاکہ وہ دوبارہ آپ کے پاس آئیں.

تم عشق کرو اور "درد" نہ ہومطلب دسمبر ہو اور "سرد" نہ ہو❤️❤️
26/12/2024

تم عشق کرو اور "درد" نہ ہو
مطلب دسمبر ہو اور "سرد" نہ ہو

❤️❤️

27/10/2024

تمہارے بعد یہ عادت سی ہو گئی اپنی
بکھرتے سوکھتے پتے سنبھال رکھتے ہیں

خوشی سی ملتی ہے خود کو اذیتیں دے کر
سو جان بوجھ کے دل کو نڈھال رکھتے ہیں

کچھ اس لیے بھی تو بے حال ہو گئے ہم لوگ
تمہاری یاد کا بے حد خیال رکھتے ہیں

✍️وصی شاہ

29/05/2024
29/02/2024

موبائل کا کاروبا ر کیسے شروع کریں
آپ موبائل شاپ کا کاروبار کرنا چاہتے ہیں یا آپ پہلے سے اس کاروبار سے وابستہ ہیں؟اگر آپ پہلے سے ہی موبائل شاپ کے
مالک ہیں تو یہ آرٹیکل آپ کے لیے بہت مددگار ثابت ہو گا۔اس میں ہم آپ کو بتائیں گے کہ آپاپنی سیل اور منافع کیسے بڑھا سکتے ہیں۔
اس آرٹیکل میں بھرپور تحقیق کے بعد تجزیہ کیا گیا ہے جوآپ کے کاروبار میں اضافہ کے ساتھ ساتھ آپ کے کسٹمر کا اعتماد جیتنے میں آپ کی مدد
کرے گا۔اس میں ہول سیل ڈیلرز کے رابطہ نمبر بھی دیے گیے ہیں جہاں سے آپ اپنی شاپکے لیے سامان خرید سکتے ہیں۔
گزشتہ دو سال سے تھری جی اور فور جی سروسز کی وجہ سے پاکستان میں سیل فون خاص

طور پہ سمارٹ فون یوزرز میں دگنا اضافہ ہوا ہے۔
اس موضوع کی تفصیل میں جانے سے پہلے آپ کو بتاتے چلیں کہ یہ آرٹیکل پاکستانی سمارٹ فون مارکیٹ کے سروے کے بعد لکھا گیا ہے،
جس میں آپکو سکھایا جائے گا ک آپ کیسے اپنی موبائل شاپ کے بزنس یں اضافہ کر سکتے ہیں۔
یہ آرٹیکل لکھنے سے پہلے ہم نے مختلف شہروں اور علاقوں سے بہت سے کا میاب موبائل فون ریٹیلرزسے میٹنگز کی اور ان کے تجربے کو
بھی اس میں شامل کیا ہے

25/02/2024

ہزار خوف ہو لیکن زباں ہو دل کی رفیق
یہی رہا ہے ازل سے قلندروں کا طریق

ہجوم کیوں ہے زیادہ شراب خانے میں
فقط یہ بات کہ پیر مغاں ہے مرد خلیق

علاج ضعف یقیں ان سے ہو نہیں سکتا
غریب اگرچہ ہیں رازیؔ کے نکتہ ہاے دقیق

مرید سادہ تو رو رو کے ہو گیا تائب
خدا کرے کہ ملے شیخ کو بھی یہ توفیق

اسی طلسم کہن میں اسیر ہے آدم
بغل میں اس کی ہیں اب تک بتان عہد عتیق

مرے لیے تو ہے اقرار بااللساں بھی بہت
ہزار شکر کہ ملا ہیں صاحب تصدیق

اگر ہو عشق تو ہے کفر بھی مسلمانی
نہ ہو تو مرد مسلماں بھی کافر و زندیق ( Allama iqbal)

فایور پر آن لائن ڈیٹا انٹری کا کام شروع کرنے کے لیے سب سے پہلے اپکو اپنا پروفائل بنانا پڑھتا ہے۔ پروفائل کیسے بنایا جاتا...
25/02/2024

فایور پر آن لائن ڈیٹا انٹری کا کام شروع کرنے کے لیے سب سے پہلے اپکو اپنا پروفائل بنانا پڑھتا ہے۔ پروفائل کیسے بنایا جاتا ہے اس کی تفصیل نیچے دی گئی ہے۔

فایور سیلر اکاؤنٹ کیسے بنایا جائے؟

فایور سیلر ڈیٹا انٹری اکاؤنٹ بنانے کے لیے، سب سے پہلے فایور کی ویب سائٹ کو اوپن کریں۔ اس کے بعد آپ کو اوپر دائیں کونے میں دیے گئے پروفائل آئیکن پر کلک کرنا ہو گا۔ اس کے بعد، آپ کو سیلر بننے کا آپشن نظر آئے گا۔ اس آپشن پر کلک کرتے ہی ایک نیا صفحہ کھل جائے گا۔ اس میں 4 قسم کے گائیڈز ہیں، جو بتاتے ہیں کہ آپ ایک کامیاب سیلر پروفائل کیسے بنا سکتے ہیں۔ یہاں آپ کو ایک ویڈیو گائیڈ بھی ملتا ہے۔ آپ انہیں دیکھ سکتے ہیں یا آپ بغیر دیکھے نیچے جاری رکھیں بٹن پر کلک کر سکتے ہیں۔

اپنے دفتری ای میل ایڈریس، ایپل، ہاٹ میل، یاہو یا اپنے گوگل اکاؤنٹ کا استعمال کرتے ہوئے سائن اپ کریں۔ اپنی ذاتی معلومات اس پروفائل کے اندر شامل کریں۔ اپنی زبان کی مہارت ہو بھی لازمی اپنے پروفائل میں شامل کریں کے آپ کن کن زبانوں میں ڈیٹا انٹری کا کام کر سکتے ہیں۔

اس کے بعد، آپ کو سیکیورٹی کے لیے ای میل اور ذاتی فون نمبر سے تصدیق کرنی ہو گی۔ تب ہی آپ کا سیلر پروفائل مکمل ہو جائے گا۔

اگر آپ کو اب بھی پروفائل بنانے کا طریقہ نہیں سمجھ آیا تو آپ اس ویڈیو کو دیکھے جو کے اردو زبان میں ہے اسکو دیکھ کر اپکو سمجھ آہ جائے گا کہ فایور پر پروفائل کیسے بنانا ہے۔ اس ویڈیو کو دیکھ کر دوبارہ اسی پوسٹ پر واپس آپ جائے تاکہ میں اپکو بتا سکوں کے فایور پر ڈیٹا انٹری کا کام کیسے لیا جاتا ہے۔

امید ہے اس ویڈیو کو دیکھ کر آپ نے فایور پر اپنا ڈیٹا انٹری کا پروفائل بنا لیا ہو گا۔ اب اس کے بعد اپنے ڈیٹا انٹری کا کام کیسے حاصل کرنا اس کے لیے کچھ مشہور لوگوں کی ویڈیوز اپکو دیکھنا پڑھے گی۔ اب نیچے دی گئی ویڈیوز کو دیکھے اور دوبارہ اسی پوسٹ پر واپس آپ جائے۔ تاکہ اپ کو باقی ویب سائٹ جن پر ڈیٹا انٹری کا کام ہوتا ہے انکی تفصیلات بتا سکوں۔

Freelancer
فری لانسر پر آن لائن ڈیٹا انٹری کا کام شروع کرنے کے لیے سب سے پہلے اپکو اپنا پروفائل بنانا پڑھتا ہے۔ پروفائل کیسے بنایا جاتا ہے اس کی تفصیل نیچے دی گئی ہے۔

فری لانس پر ڈیٹا انٹری کا کام تلاش کرنا ایک بہت ہی آسان عمل ہے۔ فری لانسر کی ویب سائٹ پر جائیں۔ آپ کو سائن اپ کرنے اور فری لانسنگ شروع کرنے کے دو اختیارات نظر آئیں گے۔ اوپر دائیں جانب سائن اپ بٹن پر کلک کریں یا صفحہ کے بیچ میں کام کے بٹن پر کلک کریں۔

آپ کو رجسٹر ہونے کے بعد پیمنٹ حاصل کرنے کے لیے اپنے بینک اکاؤنٹ کی تفصیلات دینا پڑھیں گی۔ اس کے بعد اپنے فون نمبر اور ای میل ایڈریس کی تصدیق بھی کرنا پڑھے گی۔

اپنے تعلیمی پس منظر کو پروفیشنل طریقے سے مکمل کریں۔ اپنے ماضی کے ڈیٹا انٹری کے کام کے تجربے کو لازمی پروفائل میں شامل کریں۔

اپنی زبان کی مہارت ہو بھی لازمی اپنے پروفائل میں شامل کریں کے آپ کن کن زبانوں میں ڈیٹا انٹری کا کام کر سکتے ہیں۔

اگر آپ کو اب بھی پروفائل بنانے کا طریقہ نہیں سمجھ آیا تو آپ اس ویڈیو کو دیکھے جو کے اردو زبان میں ہے اسکو دیکھ کر اپکو سمجھ آہ جائے گا کہ فری لانسر پر پروفائل کیسے بنانا ہے۔ اس ویڈیو کو دیکھ کر دوبارہ اسی پوسٹ پر واپس آپ جائے تاکہ میں اپکو بتا سکوں کے فایور پر ڈیٹا انٹری کا کام کیسے لیا جاتا ہے۔

امید ہے اس ویڈیو کو دیکھ کر آپ نے فری لانسر پر اپنا ڈیٹا انٹری کا پروفائل بنا لیا ہو گا۔

اب اس کے بعد اپنے ڈیٹا انٹری کا کام کیسے حاصل کرنا اس کے لیے کچھ مشہور لوگوں کی ویڈیوز اپکو دیکھنا پڑھے گی۔ اب نیچے دی گئی ویڈیوز کو دیکھے اور دوبارہ اسی پوسٹ پر واپس آپ جائے۔ تاکہ اپ کو باقی ویب سائٹ جن پر ڈیٹا انٹری کا کام ہوتا ہے انکی تفصیلات بتا سکو۔

PeoplePerHour
فی گھنٹہ لوگ مطلب پیوپل پر اوور پر آن لائن ڈیٹا انٹری کا کام شروع کرنے کے لیے سب سے پہلے اپکو اپنا پروفائل بنانا پڑھتا ہے۔ پروفائل کیسے بنایا جاتا ہے اس کی تفصیل نیچے دی گئی ہے۔

فی گھنٹہ لوگوں کی ویب سائٹ پر جائیں۔ میں فری لانسر بننا چاہتا ہوں پر کلک کریں۔ فیس بک کے ساتھ سائن اپ کریں یا پھر ای میل آئی ڈی اور پاس ورڈ کا اندراج کریں، اور پیوپل پر اوور کے لیے سائن اپ کریں۔ پھر یہاں اپنا نام اور پاس ورڈ لکھیں۔ آپ کا نام آپ کے بینک کی تفصیلات اور آپ کے سرٹیفکیٹس ایک جیسا ہونا چاہیے۔ آپ کوئی بھی ایسا نام استعمال نہیں کر سکتے جو آپ سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر استعمال کرتے ہیں۔ پورا مکلمل نام اپنے شناختی کارڈ کے مطابق لکھیں۔ اس کے بعد آپ کو اس لنک پر کلک کرکے ای میل کی تصدیق کریں جو آپ کو فی گھنٹہ لوگوں سے اپنی ای میل پر موصول ہوا ہے۔

Data Entry Jobs in Pakistan

اگر آپ کو اب بھی پروفائل بنانے کا طریقہ نہیں سمجھ آیا تو آپ اس ویڈیو کو دیکھیں جو کے اردو زبان میں ہے اسکو دیکھ کر اپکو سمجھ آہ جائے گا کہ پیوپل پر اوور پر پروفائل کیسے بنانا ہے۔ اس ویڈیو کو دیکھ کر دوبارہ اسی پوسٹ پر واپس آپ جائے تاکہ میں اپکو بتا سکوں کے پیوپل پر اوور پر ڈیٹا انٹری کا کام کیسے لیا جاتا ہے۔

امید ہے اس ویڈیو کو دیکھ کر آپ نے پیوپل پر اوور پر اپنا ڈیٹا انٹری کا پروفائل بنا لیا ہو گا۔

اب اس کے بعد اپنے ڈیٹا انٹری کا کام کیسے حاصل کرنا اس کے لیے کچھ مشہور لوگوں کی ویڈیوز اپکو دیکھنا پڑھے گی۔ اب نیچے دی گئی ویڈیوز کو دیکھے اور دوبارہ اسی پوسٹ پر واپس آپ جائے۔ تاکہ اپ کو باقی ویب سائٹ جن پر ڈیٹا انٹری کا کام ہوتا ہے انکی تفصیلات بتا سکو۔

Indeed
انڈیڈ پر آن لائن ڈیٹا انٹری کا کام شروع کرنے کے لیے سب سے پہلے اپکو اپنا پروفائل بنانا پڑھتا ہے۔ پروفائل کیسے بنایا جاتا ہے اس کی تفصیل نیچے دی گئی ہے۔
۔

۔اپ ورک پر آن لائن ڈیٹا انٹری کا کام شروع کرنے کے لیے سب سے پہلے اپکو اپنا پروفائل بنانا پڑھتا ہے۔ پروفائل کیسے بنایا جا...
25/02/2024

۔
اپ ورک پر آن لائن ڈیٹا انٹری کا کام شروع کرنے کے لیے سب سے پہلے اپکو اپنا پروفائل بنانا پڑھتا ہے۔ پروفائل کیسے بنایا جاتا ہے اس کی تفصیل نیچے دی گئی ہے۔

اپنا پروفائل بنات ہوئے اس چیز کو لازمی مینشن کریں کے آپ ڈیٹا انٹری کا کام جانتے ہیں۔ اپنی پروفیشنل تصویر ڈالیں، اپنے کام کے بارے میں بتائیں کے آپ کون کون سے زبان میں ڈیٹا انٹری کا کام کر سکتے ہیں۔ اپنے ہنر یعنی ڈیٹا انٹری کے کام کو لازمی مینشن کریں۔ اور پروفائل میں بتائیں کے میں نے پہلے بھی ڈیٹا انٹری کا کام کیا ہے۔ اپنے کام کے لیول لازمی پروفائل میں ڈالے کے آپ اس کام میں ایکسپرٹ ہیں یا انٹری لیول پر ہیں
اپنے تعلیمی پس منظر کو پروفیشنل طریقے سے مکمل کریں۔ اپنے ماضی کے ڈیٹا انٹری کے کام کے تجربے کو لازمی پروفائل میں شامل کریں۔اپنی زبان کی مہارت ہو بھی لازمی اپنے پروفائل میں شامل کریں کے آپ کن کن زبانوں میں ڈیٹا انٹری کا کام کر سکتے ہیں۔

اپنے فی گھنٹہ کے ویجز مقرر کریں یعنی آپ ایک گھنٹے کے ڈیٹا انٹری کے کام کے کتنے چارج کریں گے۔ شروعات میں آپ اپنے ریٹ کو کم سے شروع کریں اور جب اپکو کبھی رویورز مل جائے تو اپنے ریٹ کو بڑھا دیے۔

اگر آپ کو اب بھی پروفائل بنانے کا طریقہ نہیں سمجھ آیا تو آپ اس ویڈیو کو دیکھے جو کے اردو زبان میں ہے اسکو دیکھ کر اپکو سمجھ آہ جائے گا کہ اپ ورک پر پروفائل کیسے بنانا ہے۔ اس ویڈیو کو دیکھ کر دوبارہ اسی پوسٹ پر واپس آپ جائے تاکہ میں اپکو بتا سکوں کے اپ ورک پر ڈیٹا انٹری کا کام کیسے لیا جاتا ہے

25/02/2024

آج کے پاکستان میں، ان لائن کام کی تلاش پہلے سے بہت زیادہ مشکل کام ہے۔ بعض اوقات اخبارات اور مختلف طریقوں سے ملازمتوں کی تشہیر کی جاتی ہے۔ کمپنیاں اپنی ویب سائٹس کا استعمال پوری دنیا یا کسی خاص علاقے میں امیدواروں کے لیے ملازمت کے مواقع کو اوپن کرتی ہیں۔ مختلف ویب سائٹس پر آپ کو ان آن لائن ڈیٹا انٹری کی ملازمت کی تفصیلات مل جاتی ہیں۔ ان ویب سائٹس پر آپ کو اپنا پروفائل بنانا پڑھتا ہے۔ اور کچھ معلومات دینی پڑھتی ہیں جو اپکو نیچے دی گئی تفصیلات میں پڑھ کر سمجھ آہ جائے گی۔ تاہم، بہت سے لوگوں کو ابھی تک ان ویب سائٹس کا علم نہیں ہے۔ کیونکہ زیادہ تر لوگ ابھی بھی ان لائن کام کرنے سے ڈرتے ہیں کہ کہی دھوکہ یا فراڈ نہ ہو جائے۔ اس کے علاوہ امیدواروں کے لیے ان لائن ڈیٹا انٹری کے مواقع کے لیے تمام کمپنیوں پر نظر رکھنا ممکن نہیں ہے۔ لہذا، اسی لیے ہم نے ایک ویب سائٹس کی لسٹ بنائی ہے جس پر اپ بغیر کسی انویسٹمنٹ کے آن لائن ڈیٹا انٹری کا کام کر سکتے ہیں۔

ان ویب سائٹس پر کام کیسے کرنا ہے اس کے لیے اپکو پوری تفصیل سے اس پوسٹ کو پڑھنا ہو گا اور اس میں موجود مختلف لوگوں کی کچھ ویڈیوز کو دیکھنا ہو جس میں پوری معلومات دی گئی ہیں۔ جس سے اپکو پتہ چلے گا ان پر پاکستان میں کام کیسے کیا جاتا ہے اور پیمنٹ کیسے لی جاتی ہے۔ ان ویڈیوز سے ڈائریکٹ ہمارا کوئی تعلق نہیں لیکن یہ وہ لوگ ہیں جو ان لائن ڈیٹا انٹری کا کام کر رہے ہیں یا انکو ان کاموں کی تفصیلات کا پتہ ہے۔ (ٹاپ پاکستان کے فری لانسر بندے )(next part ) 👇👇

Data Entry Jobs in Pakistan

ﮐﻤﯽﺧﺮﮔﻮﺵ ﻓﺎﺭﻣﻨﮓ ﮐﯽ ﻣﺪﺩ ﺳﮯ ﮨﻤﺎﺭﯼﻋﻮﺍﻡ ﮐﮯ ﺩﻭ ﺍﮨﻢ ﻣﺴﺎﺋﻞ ﺣﻞ ﮨﻮ ﺳﮑﺘﮯﮨﯿﮟ ۔ ﺭﻭﺯﮔﺎﺭ ﮐﺎﺁﺳﺎﻥ ﺣﺼﻮﻝ ﺍﻭﺭ ﺳﺴﺘﺎﺍﻭﺭ ﺑﮩﺘﺮﯾﻦ ﮔﻮﺷﺖ۔ﺷﺎﺋﺪ ﺁﭖ ﺟ...
25/02/2024

ﮐﻤﯽ
ﺧﺮﮔﻮﺵ ﻓﺎﺭﻣﻨﮓ ﮐﯽ ﻣﺪﺩ ﺳﮯ ﮨﻤﺎﺭﯼ
ﻋﻮﺍﻡ ﮐﮯ ﺩﻭ ﺍﮨﻢ ﻣﺴﺎﺋﻞ ﺣﻞ ﮨﻮ ﺳﮑﺘﮯ
ﮨﯿﮟ ۔ ﺭﻭﺯﮔﺎﺭ ﮐﺎﺁﺳﺎﻥ ﺣﺼﻮﻝ ﺍﻭﺭ ﺳﺴﺘﺎ
ﺍﻭﺭ ﺑﮩﺘﺮﯾﻦ ﮔﻮﺷﺖ۔
ﺷﺎﺋﺪ ﺁﭖ ﺟﺎﻧﺘﮯ ﮨﻮﮞ ﮐﮧ ﺩﻧﯿﺎ ﻣﯿﮟ ﻗﺪﺭﺗﯽ
ﺧﻮﺭﺍﮎ )ﮔﮭﺎﺱ ﻭﻏﯿﺮﮦ ( ﮐﮭﺎ ﮐﺮ ﮐﻢ
ﺗﺮﯾﻦ ﻭﻗﺖ ﻣﯿﮟ ﺗﯿﺰﯼ ﺳﮯ ﺗﯿﺎﺭﮨﻮ ﻧﮯ ﻭﺍﻻ
ﺟﺎﻧﻮﺭ ﺧﺮﮔﻮﺵ ﮨﮯ۔
ﭘﺎﮐﺴﺘﺎﻥ ﻣﯿﮟ ﺑﺮﺍﺋﻠﺮ ﻣﺮﻏﯽ ﮐﯽ ﭘﯿﺪﺍ ﻭﺍﺭ
ﺍﻭﺭ ﮐﮭﭙﺖ ﺍﺱ ﮐﮯ ﻣﮩﻨﮕﺎ ﮨﻮﻧﮯ ﮐﮯ
ﺑﺎﻭﺟﻮﺩ ﺑﮩﺖ ﺯﯾﺎﺩﮦ ﮨﮯ۔ ﻣﺼﻨﻮﻋﯽ
ﺧﻮﺭﺍﮎ ﭘﺮﺗﯿﺰﯼ ﺳﮯ ﺗﯿﺎﺭ ﮨﻮﻧﮯ ﻭﺍﻟﮯ
ﺟﺎﻧﻮﺭﻭﮞ ﻣﯿﮟ ﭘﺎﮐﺴﺘﺎﻥ ﻣﯿﮟ ﺑﺮﺍﺋﻠﺮ ﭘﮩﻠﮯ
ﻧﻤﺒﺮ ﭘﺮ ﮨﮯ ۔ﻟﯿﮑﻦ ﺑﺮﺍﺋﻠﺮﻣﺮﻏﯽ ﮐﺎ ﻣﮩﻨﮕﺎ
ﭼﻮﺯﮦ، ﻣﮩﻨﮕﯽ ﻣﺼﻨﻮﻋﯽ ﺧﻮﺭﺍﮎ
،ﻣﮩﻨﮕﯽ ﻟﯿﺒﺮ، ﻣﮩﻨﮕﯽ ﻣﯿﮉﯾﺴﻦ
ﺍﻭﺭﻣﻮﺳﻢ ﺷﺪﺕ ﺑﺮﺩﺍﺷﺖ ﻧﮧ ﮐﺮﺳﮑﻨﮯ
ﮐﯽ ﻭﺟﮧ ﺳﮯ ﺷﺮﺡ ﺍﻣﻮﺍﺕ ﺯﯾﺎﺩﮦ ﮨﻮﻧﮯ
ﮐﯽ ﻭﺟﮧ ﺳﮯ ﯾﮧ ﮐﺎﺭﻭﺑﺎﺭ ﺯﻭﺍﻝ ﮐﺎ ﺷﮑﺎﺭ
ﮨﻮﺗﺎ ﺟﺎﺭﮨﺎ ﮨﮯ۔ﺍﯾﺴﮯ ﺩﻭﺳﺖ ﺟﻮﺑﮯ ﺭﻭﺯﮔﺎﺭ
ﮨﯿﮟ ، ﻣﺮﻏﯽ ﻓﺎﺭﻣﻨﮓ ﭼﮭﻮﮌ ﭼﮑﮯ ﮨﯿﮟ ﯾﺎ
ﺍﭘﻨﮯ ﮔﮭﺮ ﮐﺎ ﮔﻮﺷﺖ ﮐﺎ ﺧﺮﭺ ﮐﻢ ﮐﺮﻧﺎ
ﭼﺎﮨﺘﮯ ﮨﯿﮟ ﺍﻥ ﮐﻮ ﺧﺮﮔﻮﺵ ﻓﺎﺭﻣﻨﮓ
ﮐﺎﻣﺸﻮﺭﮦ ﺩﯾﻨﺎ ﭼﺎﮨﺘﺎ ﮨﻮﮞ۔
ﺧﺮﮔﻮﺵ ﺍﯾﮏ ﺣﻼﻝ ﺟﺎﻧﻮﺭ ﮨﮯ۔ﺻﺤﯿﺢ
ﺑﺨﺎﺭﯼ ﻣﯿﮟ ﺍﺣﺎﺩﯾﺚ ﻧﻤﺒﺮ 5489 ﺍﻭﺭ
746;3 ﻣﯿﮟ ﮨﮯ ﺟﺲ ﮐﺎ ﻣﻔﮩﻮﻡ ﮨﮯ ﮐﮧ
ﺍﯾﮏ ﺩﻓﻌﮧ ﺻﺤﺎﺑﮧ ﺧﺮﮔﻮﺵ ﮐﺎ ﮐﭽﮫ
ﮔﻮﺷﺖ ﺁﭖ ۖ ﮐﮯ ﭘﺎ ﺱ ﻻﺋﮯ ﺁ ﭖ ۖ ﻧﮯ ﺍﺳﮯ
ﻗﺒﻮﻝ ﻓﺮﻣﺎﯾﺎ۔
ﺍﯾﮏ ﻣﺎﺩﮦ ﺧﺮﮔﻮﺵ ﮐﺎ ﺣﻤﻞ ﺗﻘﺮﯾﺒﺎً
30ﺩﻥ ﮐﺎ ﮨﻮﺗﺎ ﮨﮯ ۔ﭘﺎﮐﺴﺘﺎﻥ ﻣﯿﮟ ﺍﯾﮏ
ﻣﺎﺩﮦ 6 ﺳﮯ 10 ﺑﭽﮯ ﺩﯾﺘﯽ ﮨﮯ۔ﺍﯾﮏ ﺑﭽﮧ
ﺗﻘﺮﯾﺒﺎً 60 ﺩﻥ ﻣﯿﮟ 1.7 kg ﮐﺎ ﮨﻮ ﺟﺎﺗﺎﮨﮯ۔
ﺍﺱ 1.7 kg ﮐﮯ ﺧﺮﮔﻮﺵ ﻣﯿﮟ ﺳﮯ
1.2kg ﮐﮯ ﻗﺮﯾﺐ ﮔﻮﺷﺖ ﻧﮑﻠﺘﺎ ﮨﮯ۔
ﺍﮔﺮﮐﺴﯽ ﮐﮯ ﮔﮭﺮ ﻣﯿﮟ 7 × 10 ﻓﭧ ﮐﯽ
ﻣﻨﺎﺳﺐ ﺟﮕﮧ ﮨﻮ ﺗﻮﻭﮦ 10 ﻣﺎﺩﮦ ﺍﻭﺭ ﺩﻭ ﻧﺮ
ﺧﺮﮔﻮﺵ ﮐﮯ ﺳﺎﺗﮫ ﺍﯾﮏ ﭼﮭﻮﭨﮯ ﺳﮯ
ﻓﺎﺭﻡ ﮐﺎ ﺁﻏﺎﺯ ﮐﺮ ﺳﮑﺘﺎ ﮨﮯ۔ﮔﮭﺮ ﻣﯿﮟ
ﺑﭽﻨﮯ ﻭﺍﻟﯽ ﺳﺒﺰﯼ ﮐﮯ ﭼﮭﻠﮑﮯ ﺍﻭﺭ
ﺭﻭﭨﯽ ﮐﮯ ﭨﮑﮍﻭﮞ ﺳﮯ ﺍﺗﻨﮯ ﺧﺮﮔﻮﺵ
ﺑﺎﺁﺳﺎﻧﯽ ﭘﺎﻟﮯ ﺟﺎﺳﮑﺘﮯ ﮨﯿﮟ۔10 ﻣﺎﺩﮦ
ﺧﺮﮔﻮﺵ ﻣﻨﺎﺳﺐ ﻣﺎﺣﻮﻝ ﻣﯿﮟ ﺍﯾﮏ ﺳﺎﻝ
ﻣﯿﮟ 500 ﮐﮯ ﻗﺮﯾﺐ ﺑﭽﮯ ﺩﮮ ﺳﮑﺘﯽ
ﮨﯿﮟ۔ﯾﻌﻨﯽ ﺗﻘﺮﯾﺒﺎً 550 kg ﮔﻮﺷﺖ ۔ﺍﮔﺮ ﺍﺗﻨﺎ
ﮔﻮﺷﺖ ﺑﺎﺯﺍﺭ ﺳﮯ ﺧﺮﯾﺪﻧﺎ ﭘﮍﮮ ﺗﻮﮐﻢ ﺍﺯﮐﻢ
200ﺭﻭﭘﮯ ﻓﯽ ﮐﻠﻮ ﮐﮯ ﺣﺴﺎﺏ ﺳﮯ
110,000 ﺭﻭﭘﮯ ﮐﺎ ﺑﻨﺘﺎ ﮨﮯ۔ ﺷﺘﺮﻣﺮﻍ ﺍﻭﺭ
ﺧﺮﮔﻮﺵ ﮐﺎ ﮔﻮﺷﺖ ﺍﻧﺴﺎﻧﯽ ﺟﺴﻢ ﻣﯿﮟ
ﺳﺐ ﺳﮯ ﮐﻢ ﭼﺮﺑﯽ ﭘﯿﺪﺍ ﮐﺮﺗﮯ ﮨﯿﮟ
ﺍﻭﺭﺧﻮﺍﺹ ﮐﮯ ﻟﺤﺎﻅ ﺳﮯ ﺑﮑﺮﮮ ﺍﻭﺭ ﮨﺮﻥ
ﮐﮯ ﺩﺭﻣﯿﺎﻧﯽ ﻗﺴﻢ ﮐﯽ ﺣﯿﺜﯿﺖ ﺭﮐﮭﺘﮯ
ﮨﯿﮟ۔
ﺍﮔﺮ ﮐﻤﺮﺷﻞ ﮐﮯ ﺣﺴﺎﺏ ﺳﮯ ﺩﯾﮑﮭﺎ
ﺟﺎﺋﮯ ﺗﻮ 500ﻣﺎﺩﮦ ﺧﺮﮔﻮﺵ ﮐﮯ ﻓﺎﺭﻡ
ﺳﮯ ﺳﺎﻻﻧﮧ 20ﺳﮯ 25 ﻻﮐﮫ ﺭﻭﭘﮯ ﮐﯽ
ﺑﭽﺖ ﮨﻮ ﺳﮑﺘﯽ ﮨﮯ۔ ﺍﺏ ﮨﻢ ﻣﺮﻏﯽ ﺍﻭﺭ
ﺧﺮﮔﻮﺵ ﻓﺎﺭﻣﻨﮓ ﮐﮯ ﺧﺮﭺ ﮐﺎ ﻣﻮﺍﺯﻧﮧ
ﮐﺮﺗﮯ ﮨﯿﮟ۔ﺁﺝ ﮐﻞ ﺑﺮﺍﺋﻠﺮﻣﺮﻏﯽ ﮐﺎ ﺍﯾﮏ
ﭼﻮﺯﮦ 10 ﺭﻭﭘﮯ ﮐﺎ ﮨﮯ ﺟﺒﮑﮧ ﺧﺮﮔﻮﺵ ﮐﮧ
ﺑﭽﮧ ﮨﻤﯿﮟ ﺍﭘﻨﮯ ﮨﯽ ﻓﺎﺭﻡ ﮐﯽ ﻣﺎﺩﮦ ﺳﮯ
ﺣﺎﺻﻞ ﮨﻮﺗﺎ ﮨﮯ۔ﻣﺮﻏﯽ ﮐﮯ ﭼﻮﺯﮮ ﮐﯽ
ﺑﺮﻭﮈﻧﮓ، ﻣﯿﮉﯾﺴﻦ ﺍﻭﺭ ﻓﯿﮉ ﭘﺮ 80ﺳﮯ 90
ﺭﻭﭘﮯ ﺧﺮﭺ ﮨﻮﺟﺎﺗﮯ ﮨﯿﮟ۔ﺟﺒﮑﮧ ﺧﺮﮔﻮﺵ
ﮐﯽ ﻣﺎﺩﮦ ﭘﮩﻠﮯ 20 ﺩﻥ ﺑﭽﮯ ﮐﯽ ﺩﯾﮑﮫ
ﺑﮭﺎﻝ ﺧﻮﺩ ﮐﺮﺗﯽ ﮨﮯ ﺍﺱ ﻟﯿﮯ ﺍﺳﮑﯽ
ﺑﺮﻭﮈﻧﮓ ﮐﯽ ﺿﺮﻭﺭﺕ ﻧﮩﯿﮟ ﭘﮍﺗﯽ۔
ﺧﺮﮔﻮﺵ ﮐﮯ ﺑﭽﮯ ﺑﺮﺍﺋﻠﺮ ﮐﮯ ﭼﻮﺯﮮ ﮐﯽ
ﻧﺴﺒﺖ ﻣﻮﺳﻤﯽ ﺷﺪﺕ ﺑﺮﺩﺍﺷﺖ ﮐﺮﻧﮯ ﮐﯽ
ﺑﮭﺮﭘﻮﺭﻃﺎﻗﺖ ﺭﮐﮭﺘﮯ ﮨﯿﮟ۔ ﺍﺑﮭﯽ ﺗﮏ
ﺧﺮﮔﻮﺵ ﻣﯿﮟ ﮐﻮ ﺍﯾﺴﯽ ﺑﯿﻤﺎﺭﯼ ﺳﺎﻣﻨﮯ
ﻧﮩﯿﮟ ﺁﺋﯽ ﺟﺲ ﮐﯽ ﻭﺟﮧ ﺳﮯ ﺑﺮﺍﺋﻠﺮ
ﻣﺮﻏﯽ ﮐﯽ ﻃﺮﺡ ﺍﭼﺎﻧﮏ ﺑﮩﺖ ﺯﯾﺎﺩﮦ
ﺍﻣﻮﺍﺕ ﮨﻮ ﺟﺎﺗﯽ ﮨﻮﮞ۔ﺍﺱ ﻟﯿﮯ ﺧﺮﮔﻮﺵ
ﮐﮯ ﻟﯿﮯ ﻣﯿﮉﺳﻦ ﮐﺎ ﺧﺮﭺ ﺑﮭﯽ ﻧﮧ ﮨﻮﻧﮯ
ﮐﮯ ﺑﺮﺍﺑﺮ ﮨﮯ۔
ﺑﺮﺍﺋﻠﺮ ﻣﺮﻏﯽ ﭘﮩﻠﮯ ﺩﻥ ﺳﮯ 2 kg ﻭﺯﻥ
ﮨﻮﻧﮯ ﺗﮏ ﺗﻘﺮﯾﺒﺎً 100 ﺭﻭﭘﮯ ﮐﯽ ﻓﯿﮉ ﮐﮭﺎ
ﺟﺎﺗﯽ ﮨﮯ۔ﺟﺒﮑﮧ ﺧﺮﮔﻮﺵ ﺳﺒﺰﭼﺎﺭﺍ ﺍﻭﺭ
ﮔﮭﺎﺱ ﻭﻏﯿﺮﮦ ﮐﮭﺎﺗﺎ ﮨﮯ ﺟﻮ ﮨﻤﺎﺭﮮ ﻣﻠﮏ
ﻣﯿﮟ ﺧﺎﺹ ﻃﻮﺭ ﭘﺮ ﻣﯿﺪﺍﻧﯽ ﻋﻼﻗﻮﮞ ﻣﯿﮟ
ﺑﮩﺖ ﺳﺴﺘﺎ ﺩﺳﺘﯿﺎﺏ ﮨﮯ۔ﻧﺎﺭﻣﻞ ﺑﭽﺖ ﮐﮯ
ﻟﺤﺎﻅ ﺳﮯ ﺑﺮﺍﺋﻠﺮ ﻣﺮﻏﯽ ﮐﺎ ﺍﯾﮏ ﭼﻮﺯﮦ
ﺳﯿﻞ ﺭﯾﭧ ﻣﻨﺎﺳﺐ ﮨﻮﻧﮯ ﺍﻭﺭ ﺷﺮﺡ ﺍﻣﻮﺍﺕ
ﮐﻢ ﮨﻮﻧﮯ ﭘﺮ 30 ﺭﻭﭘﮯ ﮐﮯ ﻗﺮﯾﺐ ﻣﻨﺎﻓﻊ ﺩﯾﺘﺎ
ﮨﮯ۔ﻟﯿﮑﻦ ﺍﮔﺮ ﺍﺱ ﮐﯽ ﺍﯾﮏ ﺗﯿﺎﺭﻣﺮﻏﯽ ﻣﺮ
ﺟﺎﺋﮯ ﺗﻮ 150ﺭﻭﭘﮯ ﺳﮯ ﺯﯾﺎﺩﮦ ﮐﺎ ﻧﻘﺼﺎﻥ
ﮨﻮﺗﺎ ﺟﺎﺗﺎﮨﮯ۔
ﺟﺒﮑﮧ ﺧﺮﮔﻮﺵ ﮐﺎ ﺑﭽﮧ 30ﺳﮯ 40ﺭﻭﭘﮯ
ﻣﯿﮟ ﺗﯿﺎﺭ ﮨﻮﺟﺎﺗﺎ ﮨﮯ ۔1.7 kgﮐﮯ ﺧﺮﮔﻮﺵ
ﮐﯽ ﮐﮭﺎﻝ ﮨﻤﺎﺭﯼ ﻋﺎﻡ ﻣﺎﺭﮐﯿﭧ ﻣﯿﮟ 30
ﺳﮯ 40 ﺭﻭﭘﮯ ﻣﯿﮟ ﺳﯿﻞ ﮨﻮ ﺟﺎﺗﯽ ﮨﮯ ﺍﺱ
ﻃﺮﺡ ﺧﺮﮔﻮﺵ ﮐﺎ ﮔﻮﺷﺖ ﺑﺎﻟﮑﻞ ﻣﻔﺖ
ﺣﺎﺻﻞ ﮨﻮﺗﺎ ﮨﮯ۔ﺑﺮﺍﺋﻠﺮ ﮐﺎ ﺭﯾﭧ ﻋﺎﻡ ﻃﻮﺭ ﭘﺮ
180 ﺳﮯ 270 ﺭﻭﭘﮯ ﮐﮯ ﺩﺭﻣﯿﺎﻥ ﺭﮨﺘﺎﮨﮯ۔
ﺍﮔﺮ ﺧﺮﮔﻮﺵ ﮐﺎ ﮔﻮﺷﺖ ﺻﺮﻑ
100 ﺭﻭﭘﮯ ﻓﯽ ﮐﻠﻮ ﺳﯿﻞ ﮨﻮ ﺗﻮﺑﮭﯽ
ﺳﺎﻻﻧﮧ ﺍﭼﮭﺎ ﺧﺎﺻﮧ ﻣﻨﺎﻓﻊ ﺣﺎﺻﻞ
ﮨﻮﺳﮑﺘﺎ ﮨﮯ۔ﺍﯾﮏ ﻣﺎﺩﮦ ﺧﺮﮔﻮﺵ ﺍﯾﮏ ﺑﺎﺭ
ﺗﻘﺮﯾﺒﺎً 7ﺑﭽﮯ ﺩﯾﺘﯽ ﮨﮯ ﺍﻭﺭ ﺳﺎﻝ ﻣﯿﮟ 7
ﺳﮯ ﺯﯾﺎﺩﮦ ﺑﺎﺭ ﺑﭽﮯ ﺩﯾﺘﯽ ﮨﮯ۔ ﯾﻌﻨﯽ ﺍﯾﮏ
ﻣﺎﺩﮦ ﺍﯾﮏ ﺳﺎﻝ ﻣﯿﮟ ﺗﻘﺮﯾﺒﺎً 50 ﺳﮯ ﺯﯾﺎﺩﮦ
ﺑﭽﮯ ﺩﯾﺘﯽ ﮨﮯ۔ﺍﮔﺮ ﮨﻢ ﺍﯾﮏ ﺗﯿﺎﺭ ﺧﺮﮔﻮﺵ
ﮐﮯ ﮔﻮﺷﺖ ﮐﺎ ﻭﺯﻥ 1 kgﻟﮕﺎﺋﯿﮟ ﺗﻮ ﺳﺎﻻﻧﮧ
ﮐﺎ 50 kg ﺑﻨﺘﺎ ﮨﮯ۔ﺍﮔﺮ ﺍﯾﮏ ﻓﺎﺭﻣﺮ ﮐﮯ ﭘﺎﺱ
500ﻣﺎﺩﮦ ﺧﺮﮔﻮﺵ ﮨﯿﮟ ﺗﻮ ﺍﺱ ﮐﺎ
ﺳﺎﻻﻧﮧ ﻣﻨﺎﻓﻊ 25 ﻻﮐﮫ ﺭﻭﭘﮯ ﮐﮯ ﻗﺮﯾﺐ
ﺑﻦ ﺳﮑﺘﺎ ﮨﮯ۔ ﺍﺱ ﻣﻨﺎﻓﮯ ﮐﻮ ﺑﮍﮬﺎﻧﮯ ﮐﮯ
ﻟﯿﮯ ﮔﻮﺷﺖ ﭘﯿﺪﺍ ﮐﺮﻧﮯ ﻭﺍﻟﯽ ﺧﻮﺭﺍﮎ
ﮐﺎﺍﺳﺘﻌﻤﺎﻝ ﮐﯿﺎ ﺟﺎﺳﮑﺘﺎ ﮨﮯ۔
ﻣﯿﺮﯼ ﺭﺍﺋﮯ ﻣﯿﮟ ﺗﻤﺎﻡ ﺑﮯ ﺭﻭﺯﮔﺎﺭ ﺍﻭﺭ
ﺳﺎﺋﯿﮉ ﺑﺰﻧﺲ ﺷﺮﻭﻉ ﮐﺮﻧﮯ ﮐﮯ ﺧﻮﺍ ﮨﺶ
ﻣﻨﺪ ﺩﻭﺳﺖ ﭼﮭﻮﭨﮯ ﭘﯿﻤﺎﻧﮯ ﭘﺮ ﺧﺮﮔﻮﺵ
ﮐﺎ ﻓﺎﺭﻡ ﺳﭩﺎﺭﭦ ﮐﺮﯾﮟ۔ﺟﯿﺴﮯ ﺟﯿﺴﮯ
ﺧﺮﮔﻮﺵ ﮐﮯ ﺑﭽﻮﮞ ﮐﯽ ﺗﻌﺪﺍﺩ ﺑﮍﮬﺘﯽ
ﺟﺎﺋﮯ ﻓﺎﺭﻡ ﮐﻮ ﺑﮍﮬﺎﺗﮯ ﺟﺎﺋﯿﮟ۔ﻧﺌﮯ ﭘﯿﺪﺍ
ﮨﻮﻧﮯ ﻭﺍﻟﮯ ﺑﭽﻮﮞ ﻣﯿﮟ ﺳﮯ ﻣﺎﺩﺍﺋﯿﮟ
ﺭﮐﮭﺘﮯ ﺟﺎﺋﯿﮟ ﺍﻭﺭ ﻧﺌﮯ ﻧﺮ ﺳﯿﻞ ﮐﺮﺗﮯ
ﺟﺎﺋﯿﮟ ۔ )ﮨﺮ 10ﻣﺎﺩﮦ ﮐﮯ ﺳﺎﺗﮫ 2ﻧﺮ ﮐﺎ ﮨﻮﻧﺎ
ﻻﺯﻣﯽ ﮨﮯ ( ۔ ﺍﺱ ﻃﺮﯾﻘﮧ ﺳﮯ ﺁﭖ ﺑﻐﯿﺮ
ﺍﺿﺎﻓﯽ ﺧﺮﭺ ﮐﮯ ﻓﺎﺭﻣﻨﮓ ﮐﮯ ﻟﯿﮯ ﺍﭘﻨﯽ
ﻣﻄﻠﻮﺑﮧ ﺗﻌﺪﺍﺩ ﭘﻮﺭﯼ ﮐﺮ ﺳﮑﺘﮯ ﮨﯿﮟ۔

Address

Karachi
9201

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when online business and job group posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share