Saqib Ahmed

Saqib Ahmed CEO & Founder of Divsnpixel Digital AGency I KEEP MY DESIGNS COMPLEX FOR MYSELF AND EASY FOR THE CLIENTS.

Starting from the bottom to Managing the design department of top designers from my country. I have seen all stages of a designer's life and now at the stage where I am fully equipped in my skills, working independently and serving the best to my clients all over the world. Being associated with renowned local and international brands my portfolio is very vast and covers all kinds and methods of d

esigns. Getting the recognition for my work has made me urge myself to strive for the betterment and keep putting the creativity in my designs.

After starting our first batch of GDP (Graphics Design Program)We will start our second batch of GDP on 2nd, Jan 2023.So...
21/12/2022

After starting our first batch of GDP (Graphics Design Program)
We will start our second batch of GDP on 2nd, Jan 2023.

So Hurry up and grab your seat & enrol now for Demo Class.
www.creativehunar.com/demo-class

17/12/2022

Creative Hunar comes up with master design programs:

-Graphic Designing
-UI/UX Designing.

Visit the website to know more: www.creativehunar.com

Assalam o Allikum! Everyone  I hope you all are safe and sound.www.creativehunar.com Here you can visit my website and l...
22/11/2022

Assalam o Allikum! Everyone

I hope you all are safe and sound.
www.creativehunar.com

Here you can visit my website and learn more about the courses deeply understanding of tools and market requirements. You can find many ways to earn from home with your skills.

When you enter the design industry, You all will be amazed by its potential and growth in the upcoming years.

I have questions for all of you, (When you visit the website what will you see first)?

15/10/2022

بہت ہی کام کی باتیں

*نوٹ: یہ تحریر گھومتی پھرتی آئی ہے اس لیے لکھنے والے کا نام نہیں پتا لیکن باتیں سو ٹکا سہی ہیں اسی لیے پوسٹ کر رہا۔ جو بھی فری لانسنگ کرنا چاہتے ہیں ان کے لیے بہت اچھی ہے*

آن لائن کام کبھی خود نہیں ملتا بلکہ تلاش کرنا پڑتا ہے۔۔۔
بہت سے نوجوانوں کا خیال ہوتا ہے کہ ہماری آن لائن فیلڈ میں انٹری مارنے کی دیر ہے بس کام ہی کام ہوں گے اور ڈالرز کی چھپائی شروع ہوجائے گی۔۔۔ فری لانسنگ ویب سائٹس پر اکاؤنٹ بنا کر کسٹمر کا انتظار کرنا شروع کر دیتے ہیں۔۔۔ ویب سائٹ بنا کر ٹریفک کا انتظار کرنے لگتے ہیں۔۔۔

اِدھر اُدھر سے سن کر آن لائن فیلڈ جوائن کر لی۔۔۔مہنگا کمپیوٹر سسٹم لے لیا۔۔۔ تیز سپیڈ کا اچھا انٹرنیٹ لگوا لیا۔۔۔ ٹیبل کرسی رکھ کر سیٹ اپ بنا لیا ہے۔۔۔ والدین کو مجبور کر کے ان سے اچھا خاصا خرچہ کروالیا۔۔۔ والدین بھی یہی سوچ کر کہ بچہ جلد ہی اچھے ڈالر کمائے گا ایک اچھا سیٹ اپ بنا کر دے دیتے ہیں۔۔۔
بہت سے نوجوان لگی لگائی نوکری چھوڑ دیتے ہیں۔۔۔ یوٹیوب دیکھ کر موٹویشن سن کر بغیر پلاننگ کئے آن لائن فیلڈ جوائن کر لیتے ہیں۔۔۔کوئی آئیڈیا نہیں ہوتا، کوئی پلاننگ نہیں ہوتی،کوئی سکل پروفیشنل لیول پر سیکھی نہیں ہوتی۔۔۔ آن لائن فیلڈ کی ریکوائرمنٹ سمجھی نہیں ہوتی اس فیلڈ کو سرچ نہیں کیا ہوتا بس جوش میں آکر فیصلہ کر دیتے ہیں۔۔۔
ـــــــــــــــــــــــ
لیکن یاد رکھیں ایسا ہوتا نہیں ہے
آن لائن فیلڈ میں کامیاب ترین لوگ وہ ہیں جنہوں نے بے سروسامانی کے عالم میں اپنی مدد آپ کے تحت محنت شروع کی اور استقامت سے لگے رہے اور کامیاب ہوگئے۔۔۔ جو موجود ہے اسی پر قناعت کی اور اپنے آپ کو کھپایا بھرپور محنت لگن سے جڑے اور جلد کامیابی نے ان کے قدم چومے۔۔۔
اس فیلڈ میں آنے سے پہلے اس فیلڈ کو سمجھنا ہوتا ہے۔۔۔ کسی ماہر اور تجربہ کار استاد سے رہنمائی لینی پڑتی ہے۔۔۔ پہلے بھرپورطریقے سے پروفیشنل لیول تک سکل سیکھنی پڑتی ہے۔۔۔ پھر انٹرن شپ پر یا انتہائی کم معاوضہ پر کام کرنا پڑتا ہے تاکہ مارکیٹ کو سمجھا جائے۔۔۔ کلائنٹس اور کمپنیز کے مزاج کو سمجھنا پڑتا ہے۔۔۔

ایک لیول تک محنت کرنی پڑتی ہے۔۔۔ اپنی ورتھ اور سٹیٹس بنانا پڑتا ہے۔۔۔ اپنا پورٹ فولیو اور پروفائل مضبوط کرنی پڑتی ہے۔۔۔ایک وقت تک بھرپور محنت کرنی پڑتی ہے۔۔۔ کسٹمر تلاش کرنے پڑتے ہیں۔۔۔ کلائنٹ تک رسائی کرنی پڑتی ہے۔۔۔ کام لینا پڑتا ہے۔۔۔ کمپیٹیشن میں رہ کر کلائنٹ کو اپنا بنانا پڑتا ہے۔۔۔
راتوں کو جاگنا پڑتا ہے۔۔۔اپنے آرام کو خیرباد کرنا پڑتا ہے۔۔۔ ہمہ وقت ایکٹیو رہنا پڑتا ہے۔۔۔ کلائنٹ کی منت سماجت کرنی پڑی ہے۔۔۔ اپنےآپ کو کلائنٹس کے مزاج کے مطابق ڈھالنا پڑتا ہے۔۔۔ ہر ملک، علاقے کے لوگوں کے مزاج کو سمجھ کر اپنے آپ کو ان کا ہم مزاج بنانا پڑتا ہے۔۔۔ اپنے آپ کو کھپانا پڑتا ہے۔۔۔کلائنٹس کو دن رات لگا کر تلاش کرنا پڑتا ہے۔۔۔
ـــــــــــــــــــــــ
پھر ایک دن آتا ہے
جب آپ اپنے کام میں ماہر ہوجاتے ہیں۔۔۔ آپ کا کام سب کو اپنا آپ منوا چکا ہوتا ہے۔۔۔ کلائنٹس آپ سے مطمئن ہوتے ہیں۔۔۔ سابقہ کلائنٹس کے ریووز اور ریمارکس آپ کے بارے میں حوصلہ افزا اور زبردست ہوتے ہیں۔۔۔
پھر یہی کلائنٹس آپ کا دوسروں کو ریفرینس دیتے ہیں۔۔۔ نئے کسٹمر آپ کے کام سے پہلے سے مطمئن ہوچکے ہوتے ہیں انہیں قائل نہیں کرنا پڑتا۔۔۔پھر کلائنٹ آپ کو تلاش کرتے ہیں۔۔۔ کسٹمر آپ کو ڈھونڈتے ڈھونڈتے آپ تک چل کے آتے ہیں۔۔۔
پھر آپ اپنے ساتھ دوسروں کو بھی برسرِروزگار کرتے ہیں۔۔۔ اپنے ساتھ دیگر نوجوانوں کو شامل کرتے ہیں۔۔۔ آپ کا کام بڑھنے لگتا ہے آپ مزید نوجوانوں کو سکل سکھا کر اپنے ساتھ ٹیم میں شامل کرتے ہیں۔۔۔ پھر آپ اپنے ساتھ دوسروں کے روزگار کا بھی وسیلہ بن جاتے ہیں۔۔۔
ـــــــــــــــــــــــ
یاد رکھیں

اگر آپ آن لائن فیلڈ سے عمر بھر کمانا چاہتے ہیں۔۔۔ فری لانسنگ یا آن لائن سروسز سے بہترین ارننگ اور انکم چاہتے ہیں۔۔۔کہیں اچھی اور باعزت جاب کرنا چاہتے ہیں۔۔۔ کسی ملک میں جا کر اپنا مستقبل سنوارنا چاہتے ہیں۔۔۔

تو آپ کوپروفیشنل لیول پر کوئی ایک سکل سیکھنا ہوگی۔۔۔ اپنی عمر،تعلیم، ڈگری اور ذہانت کے مطابق کسی سکل کا انتخاب کریں۔۔۔ کسی اچھے اور ماہر بندے سے اپنے بارے میں مشورہ کر کے اپنے لئے کوئی اچھی ہائی پیڈ سکل کا انتخاب کریں۔۔۔
اپنی قابلیت اور صلاحیت کے مطابق کسی اچھی اور فیوچر ڈیمانڈیڈ سکل سیکھنا ہوگی۔۔۔ اپنا پورٹ فولیو مضبوط کرنا ہوگا۔۔۔جب آپ یہ سب کر لیں تو اس کے بعد آن لائن فیلڈ میں قدم رکھیں۔۔۔ کسی ترقی یافتہ ملک کی کمپنیز میں اپلائی کریں۔۔۔
ـــــــــــــــــــــــ
ایک ضروری بات

اگر آپ کوئی جاب کر رہے ہیں یا تعلیم حاصل کر رہے ہیں تو کبھی سب چھوڑکر اس طرف مت آئیں۔۔۔ آپ اگر جاب کرتے ہیں یا تعلیم حاصل کر رہے ہیں تو اپنے فارغ اوقات کو کارآمد بنائیں۔۔۔ پارٹ ٹائم 3،4 گھنٹے لگا کر اس کام کو سیکھیں اس فیلڈ کو سمجھیں۔۔۔ پہلے پارٹ ٹائم کر کے خود کو اس فیلڈ میں کھپائیں۔۔۔جب آپ پارٹ ٹائم کام کر کے اچھی ارننگ کرنے لگ جائیں آپ کی اتنی انکم ہوجائے اور خود پر بھروسہ ہوجائے کہ اگر پورا ٹائم دیں تو اچھا کمالیں گے تو پھر اللہ پر بھروسہ کر کے بھرپور تیاری سے اس طرف منتقل ہوجائیں۔۔۔ ان شاء اللہ العزیز سوچ سے کہیں زیادہ کامیابی ملے گی۔

13/10/2022

الحَمْدُ ِلله
دینا شروع کر دیں ، آنا خود شروع ہو جاٸیگا
علم بھی ، عزت بھی ، اور رزق بھی

12/10/2022

No Results: Keep Working
Bed Results: Keep Working
Great Results: Keep working

Consistency is key

‏وَرَفَعْنَا لَكَ ذِكْرَكَ ”میرے نبی ﷺ کا ذکر ہمیشہ بلند رہے گا“
09/10/2022

‏وَرَفَعْنَا لَكَ ذِكْرَكَ
”میرے نبی ﷺ کا ذکر ہمیشہ بلند رہے گا“

06/10/2022

تھوڑا کام کریں مگر
بہترین کریں

03/10/2022

Currently, we are looking to add a *Video editor* to our Karachi Office.

Should have experience working with Adobe Premiere/Final Cut Pro (other animation software would be a plus).

Should have minimum video editing experience of 1+ years (having worked for foreign clients/ YouTube channels would be preferred).

Note: This is an office-based job in North Karachi Near Power House Chowrangi, Karachi

Please send video links of work at [email protected] or whatsapp me at 03332958824

03/10/2022

شکست یتیم ہوتی ہے اور کامیابی کے کئی باپ نکل آتے ہیں

03/10/2022

‏جب ہم بہت سارے کاموں کا بیڑہ اٹھاتے ہیں تو عام طور پر سب میں ہی اوسط درجے کی کارکردگی رہتی ہے لیکن اگر ہم ایک دو چیزوں کو فوکس کریں اور باقی کام دوسروں کو کرنے میں انکی مدد کریں تو ہم اپنے کام میں ماسٹر بن جاتے ہیں.

چیمپین بننا یے تو ایک ہی کام میں اپنے صبح شام لگادو

Address

Karachi

Opening Hours

Monday 10:00 - 03:00
Tuesday 10:00 - 03:00
Wednesday 10:00 - 03:00
Thursday 10:00 - 03:00
Friday 10:00 - 03:00
Saturday 10:00 - 03:00
Sunday 10:00 - 03:00

Telephone

923332958824

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Saqib Ahmed posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Saqib Ahmed:

Share

Category