31/08/2024
Andaz -Styles/Shop at home With Orion International Mall/Latest Brands alll
صبح بخیر
صباح الخیر
Good Morning
چھوٹی چھوٹی بچت، محنت بڑی آسانیاں پیدا کرتی ہے۔
اگر گھر میں کچھ کھلی جگہ، چھت ہے تو پھل سبزی اگاکر محلے میں مفت تقسیم کیجیئے۔ کچھ فروخت کردیجیۓ۔
آسانی دو جگہ سے آۓ گی۔ لوگ آپ کے خلوص کے بدلے اپنے گھر کی ہر اچھی چیز سے بدلہ بھیجیں گے۔ خواتین کو پکانے کی بھی بچت ہوگی اور ہردلعزیزی بھی ملے گی۔
اور چیز بیچ کر جس حساب سے پھل سبزی بک رہی ہے، ٹھیک ٹھاک نفع کمایا جاسکتا ہے۔
کیسے بیچیں۔۔؟
کسی بھی عمدہ ریڑھی والے یا دکان دار سے بات کرلیجیۓ۔ وہ گھر کے دروازے سے سامان اٹھا کر لے جاۓ گا۔ ہر سمجھ دار تاجر عمدہ و نیا/تازہ مال چاہتا ہے۔ 200 روپے والا پھل کوئی سو روپے میں بھی لے جاۓ تو دس سیر پر ہزار کی بچت بڑی آسانی پیدا کردے گی۔
پودے اور سبزہ گھر کی فضا بھی صاف رکھیں گے۔ اردگرد کی آب و ہوا بھی صاف ہوگی۔
بارش کے موسم میں پودے فوراً جڑ پکڑتے ہیں۔
کھاد کےلئے
روز گھر کی پتی، پھل سبزی کے کچرے کو سکھاکر اور پھر تھوڑی ریت ملاکر نہایت ہی عمدہ اور صاف کھاد بن جاتی ہے۔
باقاعدگی سے چاۓ، دودھ کی پتیلی (صرف پانی سے) دھوکر، گوشت کا پانی ڈالیئے۔
کبھی کبھار نمک، اور ایسی بےشمار بےضرر دوائیں ہوتی ہیں جو نہایت سستی اور کیڑے مکوڑے بھی بھگادیتی ہیں۔ پودا انڈوں کے چھلکوں، پھٹکری کے چھڑکاؤ سے صحت مند رہتا ہے۔
ہرا دھنیا، پودینہ، پالک اور ہری مرچ چند دنوں میں اگ جاتے ہیں اور روز کے روز کچھ تراشے جاسکتے ہیں۔
پودا بھی تراشنے سے تیزی سے بڑھتا ہے۔
احتیاطی تدابیر
پانی سے پودا تربتر نہیں کرنا اور پیندے میں سوراخ لازمی رکھنا ہے۔
صرف گرم موسم میں اور نرسری یا گوگل کرکے روز پانی دینا ہے۔
شروع کے چند دن نظر رکھیئے۔ چڑیا اور دیگر ننے پرندے اگتی کونپل اور بیج کھانے کے نہایت ہی شوقین ہوتے ہیں۔ کھودنے سے بھی پودا نہیں ملے گا، ڈھونڈتے رہ جائیں گے۔ صرف اس لئے کسان بیج ضرورت سے کم ازکم چار گنا بوتے ہیں اور زائد پودے پیدائش کے بعد ازخود اکھاڑ ڈالتے ہیں۔
تھوڑے بڑے پودے پر ان ننے پرندوں کی آمدورفت نہ روکیئے۔ اب یہ کیڑے مکوڑے ڈھونڈ کر کھائیں گے۔
#پودے
#وائرل
Stars n their Clicks/ستارے اور ستاروں تک رسائ Health at Home:Matab Fatima The Creater N Creation دلچسپ حقائق، سچے لطیفے BBC One Daily Jang Tariq Jamil