Karachi Updates

Karachi Updates Like this page to get information and live coverage of Karachi and Pakistan. For Promotions Whatsapp:-
03422608059
03492080673

Karachi Updates about all news, events and circumstances.

09/09/2026

میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کے ایم سی ہیڈ آفس میں آتشزدگی کے واقعے پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آگ اچانک ہی لگتی ہے یا لگائی جاتی ہے، تحقیقات کے بعد ہی حقیقت سامنے آئے گی۔ میئر کراچی نےکہا کہ میرے پاس جوفائلیں ہوتی ہیں بغیر دستخط شدہ ہوتی ہیں، دستخط کے بعد فائلیں متعلقہ افسران کے دفاتر تک پہنچا دی جاتی ہیں جبکہ میں الزامات سے گریز کرتا ہوں، اب یہ الزام نہ لگ جائے کہ کوئی ریکارڈ جل گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ چیف فائر آفیسر کو آتشزدگی کے واقعے سے متعلق ٹاسک دے دیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ آج صبح کے ایم سی ہیڈ آفس میں موجود میئر کراچی کے دفتر سے متصل کچن میں آگ لگی تھی جس کے نتیجے میں میئر کراچی کا دفتر مکمل جل گیا۔

09/09/2026

کراچی اگر صوبہ بنا تو دارالحکومت کونسا علاقہ ہوگا؟

06/09/2026

*کراچی: ڈیفنس فیز 6 میں رات گئے دو بنگلوں پر ڈاکؤوں کا دھاوا، اہلخانہ کو یرغمال بنا کر صفایا کر گئے*
*ڈاکو جن بنگلوں کا صفایا کرکے فرار ہوئے ان میں ایک اعلیٰ پولیس افسر کی بہن کا گھر ہے ،پولیس حکام*
بنگلوں میں رہائش پذیر افراد کویرغمال بنا کر کمروں میں بند کیا گیا اور واردات کی گئی ،پولیس حکام
ڈاکؤوں نے دونوں بنگلوں سے طلائی زیورات،قیمتی گھڑیاں ملکی وغیر ملکی کرنسی و دیگر سامان لوٹا،پولیس حکام
ڈاکؤوں کی تعداد 6 تھی، تین موٹرسائیکل پر سوار ہوکر آئے تھے ،پولیس حکام
ڈاکو ایک بنگلے میں لان کی جانب سے کود کر داخل ہوئے ، پڑوس کے بنگلے میں وہیں سے دیوار پھلانگ کرآئے ،پولیس
سی سی ٹی وی فوٹیجز حاصل کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے ،مقدمہ کچھ دیر میں درج کیا جائے گا ،پولیس حکام

05/09/2026

آج پانچویں جماعت کا بچہ عام جملے بھی نہیں پڑھ پاتا، محسن نقوی

05/09/2026

کراچی میں انسانیت شرمسار، نوجوان پر بدترین تشدد، ٹانگ توڑ دی گئی

نوجوانوں نے مبینہ طور پر اپنے ساتھی علی کو اغوا کرکے بدترین تشدد کا نشانہ بنایا، تشدد کے دوران نوجوان کی ٹانگ توڑ دی گئی جبکہ ملزمان بال کاٹ کر زبردستی اس کے منہ میں ٹھونستے رہے۔

متاثرہ نوجوان علی ملزمان سے معافیاں مانگتا رہا لیکن تشدد کا سلسلہ جاری رہا۔ ڈی آئی جی ساؤتھ نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ملزم ابراہیم کو گرفتار کرلیا۔

فیملی ذرائع کے مطابق واقعے میں ملوث ابراہیم کو اس کے اہلخانہ 2024 میں عاق کرچکے ہیں، جبکہ متاثرہ اور ملزمان آپس میں دوست تھے اور جھگڑا 60 ہزار روپے کے معاملے پر ہوا۔

05/09/2026

کراچی کا ایک ایسا علاقہ جہاں شہری ایک اچھی ذندگی گزار سکتا ہو۔ بیوی بچوں کے ساتھ محفوظ ہو؟

05/09/2026

کراچی: کراچی ڈویلپمنٹ اتھارٹی (KDA) نے نارتھ کراچی میں 8 ارب روپے سے زائد مالیت کی اراضی پر مبینہ غیرقانونی قبضے کا انکشاف کیا ہے۔

سیکٹرز 5/A-1، 5/A-2، 5/A-3 اور 5/A-4 سمیت مَدیحہ اسٹاپ کے اطراف سروے کے دوران 350 سے زائد دکانیں، مکانات اور دیگر تعمیرات کی نشاندہی کی گئی، جن میں سے کئی گزشتہ دو دہائیوں سے قائم ہیں۔

کے ڈی اے نے قابضین کو تین روز کی مہلت دیتے ہوئے اصل ملکیتی اور قانونی دستاویزات پیش کرنے کی ہدایت کی ہے۔ حکام کے مطابق قانونی حیثیت ثابت نہ ہونے کی صورت میں غیرقانونی تعمیرات کے خلاف کارروائی اور ممکنہ مسماری کی جائے گی۔

تاہم اس پیش رفت نے ایک اہم سوال بھی اٹھا دیا ہے کہ اگر یہ اراضی غیرقانونی طور پر قبضے میں تھی تو دو دہائیوں سے دکانیں، مکانات اور مارکیٹیں قائم ہونے کے دوران متعلقہ ادارے کی نگرانی کہاں تھی؟

Karachi Development Authority (KDA) has identified more than Rs8 billion worth of land allegedly under illegal occupation in North Karachi.

According to the KDA, a survey identified over 350 shops, residential houses and other structures built on its land across Sectors 5/A-1, 5/A-2, 5/A-3 and 5/A-4, including areas around Madeehah Stop.

Many of the structures have reportedly been operating for more than two decades.

The KDA has given occupants three days to produce original ownership and legal documents to establish their claims. Those unable to prove legal ownership could face enforcement action and demolition.

The development has also raised questions over how such structures were allowed to remain and expand on the land for more than 20 years if the occupation was illegal.

03/09/2026

معروف ماہرِ امراضِ سرطان ڈاکٹر عامر مقبول نے ایک انتہائی تشویشناک بریفنگ میں خبردار کیا ہے کہ نوجوانوں میں تیزی سے مقبول ہونے والا ویپ (ای سگریٹ) کوئی محفوظ فیشن نہیں، بلکہ پھیپھڑوں کے کینسر (Lung Cancer) کی سیدھی دعوت ہے!
⚠️ خوفناک حقائق جو ہر والدین کو جاننے چاہییں:
* بچوں میں بڑھتا رجحان: پاکستان میں 13 سے 15 سال کی عمر کا ہر 10 میں سے 1 بچہ ویپ یا تمباکو کی مصنوعات استعمال کر رہا ہے!
ڈاکٹر عامر مقبول کے مطابق یہ نیا اور جدید طرز کا زہر ہماری نوجوان نسل کے پھیپھڑوں کو خاموشی سے تباہ کر رہا ہے۔
والدین جاگ جائیں! ویپ سگریٹ کا "محفوظ متبادل" ہرگز نہیں ہے۔ اپنے بچوں پر نظر رکھیں اور ان رنگ برنگی ڈیوائسز کے پیچھے چھپے کینسر کے خطرے کو پہچانیں۔ متعلقہ اداروں کو چاہیے کہ اس زہر کی فروخت اور مارکیٹنگ پر فوری اور سخت پابندیاں عائد کریں!

03/09/2026

کراچی

میرٹ کباب ریسٹورنٹ پر فائرنگ ۔

گرومندر کے قریب ملزمان کی ریسٹورینٹ پر اندھا دھند فائرنگ

:موٹر سائیکل سوار ملزمان فائرنگ سے ریسٹورینٹ کے شیشے ٹوٹ گئے
مسلحہ ملزمان کی فائرنگ کی زد میں آ کر ایک راہگیر زخمی
زخمی شخص کی شناخت 64 سالہ ریاض کے نام سے ہوئی
فائرنگ کے بعد موٹر سائیکل سوار ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے
پولیس اور کرائم سین یونٹ کی ٹیمیں موقع پر موجود،تحقیقات جاری

03/09/2026

Halaat Update:
Sab khula hua hai koi masla nhi jo jo log poch rhay unky liay
Gulshan se le k shahra e faysal sb kuch normal hai Millennium Mall ki taraf as usual Traffice jamm hi hai …

Address

Karachi
753300

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Karachi Updates posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Karachi Updates:

Shortcuts

Share