Babu Baloch Official

Babu Baloch Official FAN OF Mahrang Baloch BYC

بلوچ یکجہتی کمیٹی کے رہنماؤں کے اہل خانہ کا ہدہ جیل کے سامنے احتجاجی دھرناجاری ہے۔ بلوچ یکجہتی کمیٹیآج بلوچ یکجہتی کمیٹی...
20/06/2026

بلوچ یکجہتی کمیٹی کے رہنماؤں کے اہل خانہ کا ہدہ جیل کے سامنے احتجاجی دھرناجاری ہے۔

بلوچ یکجہتی کمیٹی

آج بلوچ یکجہتی کمیٹی کے رہنماؤں کے اہل خانہ کی جانب سے ہدہ جیل کے سامنے احتجاجی دھرنا دیا جارہا ہے۔ یہ احتجاج جیل انتظامیہ کی جانب سے زیرِ حراست رہنماؤں سے ملاقات کی اجازت نہ دینے اور اہلِ خانہ کو بنیادی حق سے محروم رکھنے کے خلاف کیا جا رہا ہے۔

دوسری جانب ہدہ جیل کے اندر بھی بلوچ یکجہتی کمیٹی کے رہنماؤں کا فیس لیس ٹرائل کے خلاف احتجاجی دھرنا جاری ہے۔ رہنماؤں کا مؤقف ہے کہ فیس لیس ٹرائل شفاف انصاف اور فئیر ٹرائل کے بنیادی اصولوں کے منافی ہے، جسے کسی صورت قبول نہیں کیا جا سکتا۔

بلوچ یکجہتی کمیٹی کے رہنماؤں کے اہل خانہ نے مطالبہ کیا ہے کہ زیرِ حراست رہنماؤں کو اہلِ خانہ سے ملاقات کا حق دیا جائے، فیس لیس ٹرائل کا نوٹیفکیشن واپس لیا جائے اور شفاف عدالتی عمل کو یقینی بنایا جائے۔

بلوچ یکجہتی کمیٹی بلوچ قوم اور تمام باشعور طبقات سے اپیل کرتی ہے کہ یہ وقت متحد رہنے اور اپنے حقوق کے لیے آواز بلند کرنے کا ہے۔ آج وہی رہنماؤں کی فیملیز احتجاج پر بیٹھی ہیں جو ہمیشہ ہمارے اور آپ کے حقوق، انصاف اور آواز کے لیے کھڑے رہے ہیں۔

ہمارے مطالبات‏- آن لائن اور جیل میں ہونے والے ٹرائلز کا خاتمہ کیا جائے اور کھلی عدالت میں سماعت بحال کی جائے تاکہ عدالتی...
20/06/2026

ہمارے مطالبات

‏- آن لائن اور جیل میں ہونے والے ٹرائلز کا خاتمہ کیا جائے اور کھلی عدالت میں سماعت بحال کی جائے تاکہ عدالتی کارروائی شفاف ہو اور عوام کے لیے قابلِ رسائی رہے۔

‏- موجودہ جج مبین کو تبدیل کیا جائے کیونکہ یہ روز اول سے مقدمے کے حوالے سے ریاست کی طرف جانبدار رہے ہیں تنظیم کے رہنماؤں نے جج کے بدلنے کے لیے کورٹ پیں ایپلیکشن دائر کی ہے جسے جلد سنا جائے اور اس کیس کی پیروی کے کیے نیے غیر جانب دار جج کو زمہ داری سونپی جائے۔

‏- جج کے تبادلے اور کورٹ ٹرائیل شروع کرنے تک مقدمہ روک دیا جائے۔

‏⁦‪
゚viralシfypシ゚viralシalシ

Address

Kashmore

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Babu Baloch Official posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share