Kingdome Forsage Team

Kingdome Forsage Team *جو بھی میرا بھائی/بہن گھر بیٹھ کر آن لائن بزنس سیکھنا چاہتے ہیں مجھ سے رابطہ کرے !!

07/06/2025

🌙✨ عید مبارک ✨🌙
محبتوں، دعاؤں اور خوشیوں کا تحفہ

میری طرف سے آپ کو اور آپ کے پیاروں کو
عیدالاضحیٰ کی
دل کی گہرائیوں سے مبارکباد!
اللہ کرے یہ عید آپ کی زندگی میں
خوشیوں، سکون اور کامیابیوں کا پیغام لائے۔
🌸🙏💫

یہ چھوٹا سا گفٹ آپ کے لیے ہے:

📿 دعا:
اللہ آپ کی ہر نیکی کو قبول فرمائے،
ہر غم کو خوشی میں بدلے،
اور ہر دن کو عید جیسا بنا دے۔ آمین!

🎁 تحفہ:
ایک مسکراہٹ، ایک دعا، اور دل سے نکلا ہوا سلام —
یہ سب کچھ اس عید پر آپ کے لیے!

🤲 یاد رکھیں:
عید کا اصل حسن دوسروں کو خوشی دینا ہے 💗

المحتاج الدعا رزاق ساگر 💗

اب ہم نے بھی خود کو یادوں کے حوالے کردیا !!پھونک کر صور تجھ پر خودکو خدا کے حوالے کردیا !!بدل لیا قبلہ  اے محبت تم نے سا...
01/10/2024

اب ہم نے بھی خود کو یادوں کے حوالے کردیا !!

پھونک کر صور تجھ پر خودکو خدا کے حوالے کردیا !!

بدل لیا قبلہ اے محبت تم نے ساگر ۔۔!!

پھر ہم نے بھی خود کو بیوی کے حوالے کردیا !!

کافر رھے تیرے عشق میں صدیوں سے ہم !!

پھر ہم نے بھی عشق میں کلمہ طیبہ پڑھ لیا !!

تجھے ہوگیا عشق کچھ پارسا لوگوں سے //

ہم نے بھی خود کو پھر خدا کے حوالہ کردیا //

بیٹیوں کے رشتوں میں مشکلات اسباب اور ان کا تجزیہ۔تحریر:(مولانا،ڈاکٹر)حافظ محمدشبیر     دینی جلسہ ہو یا جمعہ کا اجتماع،قل...
29/09/2024

بیٹیوں کے رشتوں میں مشکلات اسباب اور ان کا تجزیہ۔
تحریر:(مولانا،ڈاکٹر)حافظ محمدشبیر

دینی جلسہ ہو یا جمعہ کا اجتماع،قل خوانی ہو یا افطاری کاموقع،غرض دعاؤں کا جو بھی موقع ہو ایک دعا بار بار سماعت سے ٹکراتی رہتی ہے۔وہ دعا یہ ہے کہ:"یااللہ جو لوگ بیٹیوں کے رشتوں کے حوالے سے پریشان ہیں انہیں نیک صالح جوڑ کے رشتے عطا فرما"۔میں بے ساختہ دل ہی دل میں مسکرا دیتا ہوں جب یہ دیکھتا ہوں کہ وہ لڑکے جو ایسی لڑکی سے بھی رشتے کے لیے تیار ہیں جن کی صرف نبض چل رہی ہو،اس دعا پر اونچی آواز میں آمین کہہ رہے ہوتے ہیں۔پھر لمحہ بھر کے لیے میں سوچ میں پڑجاتا ہوں کہ بیٹیوں کے باپ اتنے لاچار اور مجبور و مظلوم کیوں نظر آتے ہیں؟؟؟
کیا واقعی لڑکے ختم ہوچکے ہیں؟؟؟
کیا سارے لڑکے نکمے ہوچکے ہیں؟؟؟
کیا سارے ہی چرسی اور جواری بن گئے جو رشتے ہی نہیں مل رہے؟؟؟
کیا سارے لڑکے بے روزگار ہیں؟؟؟
جواب نفی میں آتا ہے کہ ایسا بالکل نہیں ہے۔۔۔تو میں پھر ضمیر سے پوچھتا ہوں کہ یہ پھر لڑکیوں والے کیوں روتے پھر رہے ہیں؟ تو جواب ملتا ہے کہ یہ جو کہتے ہیں نا کہ رشتے نہیں مل رہے دراصل مقصد یہ ہوتا ہے کہ ساری ڈیمانڈیں یک جا نہیں مل رہیں ورنہ رشتوں کی کمی تھوڑے ہی ہے۔۔۔یا سارے لڑکے ٹائی ٹینک دیکھنے تھوڑے ہی چلے گئے کہ مڑ کر واپس ہی نہیں آئے۔۔۔
ان کی ڈیمانڈیں یہ ہوتی ہیں کہ۔۔
1:لڑکا خوبصورت ہو۔
2:نیک ہو۔
3:اچھی سرکاری نوکری ہو۔
4:چھوٹی فیملی ہو۔
5:فیملی پڑھی لکھی ہو۔
6:رہائش شہر میں ہو۔
7:گھر میں گیس کنکشن ہو۔
8:فیملی امیر ہو۔
9:لڑکے کا الگ گھر ہو۔
10:لڑکی کام نہیں کرے گی۔(میں نے خود گناہ گار کانوں سے سامنے بیٹھے آدمی سے سنا کہ میری بھانجی کا رشتہ درکار ہے لیکن اسے آگ تک جلانا نہیں آتی ماچس سے ہاہاہا)
11:لڑکی ساس سسر کی خدمت نہیں کرے گی بلکہ الگ گھر میں رہے گی۔
اب یہ سارے مطالبے کہاں پورے ہوسکتے ہیں؟جب ڈیمانڈیں پوری نہیں ہوتیں تو علماکرام سے کہتے ہیں:"حضرت دعا کیجئے رشتے نہیں مل رہے"، اور کراہتے رہتے ہیں کہ کیا کریں لوگ ڈیمانڈ بہت کرتے ہیں۔۔۔بھئی جب اونٹ والوں سے یاری لگاؤ گے تو دروازے بھی تو اونچے کرنے پڑیں گے نا!
اتنے ڈھیر سارے مطالبات کرکے آخر میں کہتے ہیں نکاح سنت کے مطابق کرنا ہے۔اور وہ پھر حضرت فاطمہ رضی اللہ عنہا کے نکاح کی مثالیں بیان کی جاتی ہیں۔
ہم حضرت فاطمہ رضی اللہ عنہا کے نکاح کی مثالیں دیتے ہیں لیکن یہ بھول جاتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی بیٹی کو اس وقت کے لحاظ سے پرتکلف جہیز دیا تھا۔اور جن نوجوان یعنی حضرت علی رضی اللہ تعالٰی عنہ سے نکاح کیاتھا۔۔۔ نکاح کے وقت۔۔۔
1:حضرت علی رضی اللہ تعالٰی عنہ
کے پاس کوئی سرکاری ملازمت نہ تھی۔۔۔
2:نہ ہی پرائیویٹ جاب تھی۔۔۔
3:نہ ہی اپنا بزنس تھا۔۔
4:نہ ہی سیپرٹ گھر تھا(بلکہ عثمان بن مظعون انصاری صحابی نے شادی سے ایک دن پہلے اپنا مکان تعاون باہمی کے طور پر دیا تھا)
4:نہ ہی شادی کے اخراجات کے لیے حضرت علی رضی اللہ تعالٰی عنہ کے پاس پیسے تھے(بلکہ پیسوں کا انتظام یوں ہوا کہ حضرت عثمان غنی رضی اللہ تعالٰی عنہ نے 400 درہم انہیں تعاون باہمی کے طور دیے جن سے ولیمہ اور ضروری سامان،چھوارے وغیرہ خریدے گئے)
5:بلکہ آج تک حضرت علی رضی اللہ تعالٰی عنہ خود حضور صلی اللہ تعالٰی علیہ والہ وسلم کے زیر کفالت چلے آرہے تھے۔
اب بتایے کیا آج کی لڑکیاں خاتون جنت سے زیادہ مقدس ہیں؟؟؟کیا ان کے بیسیوں مطالبات کہ جوائنٹ فیملی ہمیں پسند نہیں ہے۔۔۔لڑکا اچھا خاصا کماتا ہو۔۔سرکاری نوکری ہو۔۔۔کیا سنت ہے؟
میں تو کہتا ہوں جسے جوائنٹ فیملی نہیں چاہیے وہ کسی یتیم خانے میں پلے بڑھے نوجوان کو تلاش کرے، جس کے آگے پیچھے کوئی نہ ہو۔۔۔۔یا ایدھی ہوم سے کوئی دولہا ڈھونڈ لے۔۔۔؟اگر کوئی کہے آج کا لڑکا حضرت علی رضی اللہ تعالٰی عنہ جیسا تھوڑے ہی ہے تو میرا سوال ہےہماری بیٹی بھی تو فاطمہ رضی اللہ عنہا کے پیروں کی دھول برابر بھی نہیں۔بہرحال کچھ بھی ہو نکاح کو آسان بنانا ہے زنا کو کم کرنا ہے تو لڑکی والوں کو اپنے مطالبات کم کرنا پڑیں گے اور بہت سی باتوں میں سمجھوتہ کرنا پڑے گا،ورنہ علما کرام سے دعا کراتے رہے تو تب تک لڑکیاں بوڑھی ہوجائیں گی۔
follow the راز کی باتیں ❣️ channel on whatsapp: https://whatsapp.com/channel/0029vafmeg72f3emf3yaiy1u

ایک طلاق یافتہ اکیلی ماں نے لکھا:میں آپ کو یہ بات سمجھانے کے لیے لکھ رہی ہوں کہ اپنے شریک حیات کی خوبیوں کی قدر کرنا ضرو...
29/09/2024

ایک طلاق یافتہ اکیلی ماں نے لکھا:

میں آپ کو یہ بات سمجھانے کے لیے لکھ رہی ہوں کہ اپنے شریک حیات کی خوبیوں کی قدر کرنا ضروری ہے، چاہے ان میں خامیاں ہوں۔

میری عمر 32 سال ہے۔

میرے سابق شوہر اور میں نے 6 سال تک ڈیٹ کی۔

ہم بہترین دوست تھے۔

میں نے انتظار کیا یہاں تک کہ اس نے کالج مکمل کر لیا اور کام شروع کر دیا۔

پھر میرے خاندان اور اس کے خاندان نے ملاقات کی۔

ہماری شادی ہوئی اور ہمارا ایک بیٹا ہوا۔ [اب 7 سال کا ہے]۔

میرا شوہر کبھی کبھار غصے میں آ جاتا تھا لیکن ہمارے مسائل تب شروع ہوئے جب میں نے اسے یہ محسوس کرانا چاہا کہ وہ مجھے کنٹرول نہیں کر سکتا۔

جب بھی ہم جھگڑتے، میں اپنا سامان باندھ کر اپنے خاندان کے پاس چلی جاتی اور انہیں صورتحال سمجھاتی۔

میری بہنیں میرے شوہر کو فون کرتیں اور اس پر چیختیں۔

اگر وہ مجھے کنٹرول کرنے کی کوشش کرتا تو میں ہمیشہ اسے کہتی کہ اگر وہ چاہے تو مجھے طلاق دے سکتا ہے۔

میں کبھی طلاق نہیں چاہتی تھی۔

مجھے صرف اپنی عزت کا خیال تھا اور میں کبھی بھی اس کی نظروں میں ایک کمزور عورت نہیں بننا چاہتی تھی۔

ایک دن میں نے اسے اتنا تنگ کیا کہ پہلی بار اس نے مجھے مارا اور گھر سے باہر نکال دیا۔

میں اپنے خاندان کے پاس چلی گئی، میرے خاندان نے اسے پولیس میں رپورٹ کر دیا، ہر بار ایسا لگتا تھا جیسے میں ہی مظلوم ہوں!

لیکن حقیقت میں، میں اپنے شوہر کو جذباتی طور پر تکلیف پہنچاتی تھی۔

اسے گرفتار کر لیا گیا اور حراست میں رکھا گیا۔

اس کے خاندان نے مجھ سے کیس واپس لینے کو کہا۔

مجھے محسوس ہوا کہ میں غلط کر رہی ہوں۔

میرا شوہر کبھی بھی پرتشدد انسان نہیں تھا، اس نے جو کیا وہ اس لیے کیا کیونکہ میں نے اسے مجبور کیا اور اس نے کھلے دل سے معافی مانگی۔

میں نے کیس واپس لے لیا، اور ہم دوبارہ مل گئے۔

تین ماہ بعد، ایک چھوٹے مسئلے پر میں نے پھر سے اپنا سامان باندھ لیا اور وہ اکیلا رہ گیا۔

دو دن بعد، مجھے کال آئی کہ وہ ہسپتال میں ہے۔

میرے خاندان نے مجھے کہا کہ وہاں نہ جاؤں کیونکہ ایسا لگے گا جیسے میں اسے منانے جا رہی ہوں اور میری بہنیں مانتی تھیں کہ وہ بیماری کا ڈرامہ کر رہا ہے۔

اس دوران، لوگ مجھے مظلوم سمجھتے رہے جیسے میں ہی ظلم کا شکار ہوں۔

وہ ایک ہفتہ ہسپتال میں رہا، جب وہ واپس آیا، مجھے صرف طلاق کا نوٹس ملا۔

میں طلاق کو رد کرنا چاہتی تھی، لیکن میرے غرور کی وجہ سے، میں چاہتی تھی کہ وہ اپنا فیصلہ بدلے اور مجھ سے معافی مانگے۔

میں نے اسے فون کیا اور کہا کہ اسے طلاق مل جائے گی کیونکہ میں جہنم میں جی رہی تھی۔

جب ہم عدالت گئے، میں چاہتی تھی کہ وہ قیمت چکائے، اس لیے میں نے عدالت سے کہا کہ اس کی جائیداد تقسیم کی جائے۔

میری حیرت کی بات یہ تھی کہ اس نے کھلے عام عدالت کو بتایا کہ جو کچھ بھی ہم نے اکٹھا حاصل کیا ہے وہ مجھے دیا جائے، اسے صرف طلاق چاہیے۔

ہم جولائی 2009 میں طلاق یافتہ ہو گئے۔

اب، میرا شوہر شادی شدہ ہے، جبکہ میں یہاں برباد ہو رہی ہوں!

میرے خاندان والے میرے بارے میں چغلی کرتے ہیں۔

میں اپنی بقا کے لیے اپنے بیٹے کے لیے جو میرے سابق شوہر دیتا ہے، اس پر انحصار کرتی ہوں۔

مجھے معلوم ہے کہ میں نے اپنی شادی برباد کی۔

میں یہاں تمام بیویوں کو بتا رہی ہوں کہ انہیں مشورہ لیتے وقت احتیاط کرنی چاہیے۔

دھوکہ نہ کھائیں، اپنے خاندان کی مداخلت کو اپنی شادی میں نہ آنے دیں میرے عزیز قاری۔

یہاں تک کہ میری چھوٹی بہنیں بھی مجھ سے زیادہ عزت پاتی ہیں۔

جن لوگوں نے مجھے طلاق لینے کی ترغیب دی، وہ ہمیشہ میرا مذاق اڑاتے ہیں اور میرے بارے میں بری باتیں کرتے ہیں۔

براہ کرم خواتین، اپنی شادی میں چوکسی سے کام لیں۔

سوچا کہ اپنی کہانی شیئر کروں تاکہ آپ کی شادی بچ سکے۔

غرور میں کوئی فائدہ نہیں۔

کبھی کبھی یہ مرد کا قصور نہیں ہوتا،
یہ آپ کا غرور ہوتا ہے، اور وہ لوگ جو آپ کو مشورہ دیتے ہیں، اس لیے اپنی شادی میں ہوشیار اور چوکنا رہیں۔

اللہ ہمیں برائی سے، برے لوگوں سے، ان سے جو برائی کرتے ہیں اور دوسروں کو برائی کی دعوت دیتے ہیں، محفوظ رکھے یا کریم۔ آمین

جزاک اللہ خیرا آپ کے وقت کے لیے۔

23/09/2024

جگہ کا مکمل اڈریس !!

یہ 4 مرلے پلاٹ مصطفیٰ آباد للیانی ضلع قصور، رحمانی کالونی ،مغرب کی طرف واقع ہے ۔

سر ہالی روڈ ،فیروز روڈ پلاٹ تک آنے کے لئے بہتر راستے ہیں

ہر طرح سے تیار ہے صرف لینٹر ڈلنے والا ہے ،اور 15 فٹ راستے کے ساتھ ہے بلکل فرنٹ پر /

/

میرے خود کے نام ہے ،ہر قسم کے مسلے سے پاک ہے ، کسی قسم کی کوئی پریشانی نہیں ،
مزید معلومات کے لئے اس نمبر پر رابطہ کرے اگر آپ لاہور یا قصور سے ہو ،

03206599410
Whatsup Number
Razzaq Ahamd.👍

جیت ہمیشہ اسی کی ہوتی ہے جو /خود پر اور خدا پر بھروسہ رکھتا ہے Well Palay Chathian Wala Cricket Team👍🇩🇿
10/08/2024

جیت ہمیشہ اسی کی ہوتی ہے
جو /خود پر اور خدا پر بھروسہ رکھتا ہے
Well Palay Chathian Wala Cricket Team👍🇩🇿

🇩🇿CONGURTULATION TEAM CHATHIAN WALA🇩🇿👍💯👌میرے گاؤں چٹھیانوالا کی کرکٹ ٹیم نے لیدھر ہارڈ بال کرکٹ ٹورنامنٹ میں  تاریخی فتح...
29/07/2024

🇩🇿CONGURTULATION TEAM CHATHIAN WALA🇩🇿👍💯👌

میرے گاؤں چٹھیانوالا کی کرکٹ ٹیم نے لیدھر ہارڈ بال کرکٹ ٹورنامنٹ میں تاریخی فتح حاصل کرکے اپنے گاؤں چٹھیانوالا کا نام روشن کیا۔
اس ٹورنامنٹ کے بہترین کھلاڑی محمد کامران رھے۔ محمد کامران نے ہر میچ میں جارحانہ بیٹینگ کرکے اپنی ٹیم کی کامیابی میں اہم کردار ادا کیا۔
محمد کاشف جو کے گاؤں چٹھیانوالا ٹیم کے کپتان تھے اور بڑی کامیابی کے ساتھ اپنی ٹیم کو ساتھ لیکر چلے اور ٹیم کو جوڑے رکھے ۔
محمد کاشف نے بہترین کپتانی کی جس کی وجہ سے ٹیم نے بہتر پرفوم کیا۔

میں گاؤں چٹھیانوالا کے ہر تماشائی کا دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے ٹیم کو بھرپور سپورٹ کیا ساتھ دیا محبت دیا حوصلہ دیا۔

💯👍💯👍💯👍💯👍💯👍💯👍🇩🇿

اَلْحَمْدُلِلّٰه🌹Lidhar Cricket Tournamint/ Win the Final Match اَلْحَمْدُلِلّٰه
28/07/2024

اَلْحَمْدُلِلّٰه🌹
Lidhar Cricket Tournamint/ Win the Final Match

اَلْحَمْدُلِلّٰه

پھر منزل مل ہی جاتی ہے ساگر جب لگن ہو کچھ حاصل کرنے کی 👍💯
28/07/2024

پھر منزل مل ہی جاتی ہے ساگر

جب لگن ہو کچھ حاصل کرنے کی 👍💯

بھروسہ رکھ سب بہتر ہوگا ساگر /نام بھی بنے گا / مقام بھی بنے گا / عزت بھی ہوگی اپنی اک الگ پھچان بھی ہوگی /
19/07/2024

بھروسہ رکھ سب بہتر ہوگا ساگر /

نام بھی بنے گا / مقام بھی بنے گا / عزت بھی ہوگی اپنی اک الگ پھچان بھی ہوگی /

زندگی ہر دن موقع دیتی ہے / کچھ بن نے کا کچھ کرنے کا / موقع کی تلاش میں رہو گے ہار جاؤ گے / خود موقے پیدا کرو / محنت کرکے...
18/07/2024

زندگی ہر دن موقع دیتی ہے / کچھ بن نے کا کچھ کرنے کا / موقع کی تلاش میں رہو گے ہار جاؤ گے / خود موقے پیدا کرو / محنت کرکے / کوشش کرکے

وہ میری سرخ  آنکھوں میں دکھائی دیتی ہے پانی میں چاند کی طرح ساگر /بس کوئی دیکھ نا لے چاند کو اس لئے پردھا کرتے ہیں آنکھو...
15/07/2024

وہ میری سرخ آنکھوں میں دکھائی دیتی ہے پانی میں چاند کی طرح ساگر /

بس کوئی دیکھ نا لے چاند کو اس لئے پردھا کرتے ہیں آنکھوں کا بھی /

Address

District Kasur
Kasur

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Kingdome Forsage Team posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Kingdome Forsage Team:

Share