Current Report

Current Report Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Current Report, Media Agency, Kasur.
(1)

📍 Covering every aspect of District Kasur — news, business, culture, and community.
📰 Latest Updates | 🏢 Business Opportunities | 🎭 Cultural Highlights | 👥
People’s Voice

10/06/2026

"کیا وردی اختیار کا نام ہے یا ذمہ داری کا؟ 🤔
ایک دکاندار کا دعویٰ ہے کہ کچھ اہلکار اس کی دکان پر آئے، کھانا کھایا اور بغیر ادائیگی کے چلے گئے۔ جب دکاندار نے رقم مانگی تو اسے نامناسب رویے کا سامنا کرنا پڑا۔
آخر عام شہری اپنے حق کی بات کس سے کرے؟
آپ اس معاملے پر کیا رائے رکھتے ہیں؟ اپنی رائے کمنٹس میں ضرور دیں۔"

31/05/2026

🍕 Pizza Review | Kasur 🍕
کل رات ہم نے Pizza Shed سے پیزا آرڈر کیا، لیکن افسوس کے ساتھ کہنا پڑ رہا ہے کہ ہمارا تجربہ توقعات کے مطابق نہیں تھا۔
پیزا کا ذائقہ، استعمال ہونے والا میٹریل اور مجموعی کوالٹی کافی مایوس کن رہی۔ ایک صارف کے طور پر ہم بہتر معیار اور تازہ اجزاء کی توقع رکھتے ہیں، لیکن اس بار ایسا محسوس نہیں ہوا۔
یہ ویڈیو صرف ہمارے ذاتی تجربے اور جائزے پر مبنی ہے تاکہ دوسرے صارفین بھی آرڈر کرنے سے پہلے مکمل معلومات حاصل کر سکیں۔
📹 مکمل ویڈیو دیکھیں اور اپنی رائے کمنٹس میں ضرور شیئر کریں۔

25/05/2026

🐂 عید کی رونقیں اپنے عروج پر!
قصور کی مشہور مویشی منڈی کا مکمل وزٹ، خوبصورت جانور، زبردست ماحول اور لوگوں کا جوش۔ ❤️✨
اگر آپ بھی عید کی تیاریوں میں مصروف ہیں تو یہ ویڈیو لازمی دیکھیں۔ 🎥🔥

16/05/2026

قصور کے دلکش شادی ہال، ایوان شاہ جہاں میں فرنیچر کی جدید نمائش! 🪑✨
ہر چیز خوبصورتی اور معیار کی علامت ہے۔
ویڈیو دیکھیں اور اپنے گھر کو نیا انداز دیں!

13/05/2026

میں شفیق شوز کا وہ کسٹمر ہوں جس نے اپنی نئی چپل صرف ۲ دن پہن کر ہی محسوس کیا کہ شاید یہ تھوڑی جلدی ریٹائر ہو گئی 😅۔ پھر شروع ہوئی ہماری ایکسچینج کی کہانی… ۲ مہینے انتظار کے بعد بالآخر چپل واپس لینے گیا تو لائن میں ایک اور کسٹمر بھی وہی مسئلہ لے کر کھڑا تھا! 🏃‍♂️
اس سے یہ سیکھا کہ اصل ٹیسٹ صبر اور مزاح کا ہے، اور شفیق شوز کے ساتھ ہمارا رشتہ صرف خرید و فروخت نہیں، بلکہ ایک چھوٹی سی مہم ہے جس میں ہر دن ایک نیا کہانی بنتی ہے۔ 😎
زندگی اور چپل دونوں میں کبھی کبھی تھوڑا صبر رکھنا پڑتا ہے… اور اگر آپ بھی اسی قسم کی مہم چاہتے ہیں تو شفیق شوز کا استقبال ہے! 🥿✨

01/05/2026

پٹرول کی بڑھتی قیمتوں پر عوام کا ردعمل
پٹرول پمپ پر ریکارڈنگ کے دوران پولیس اہلکار آئے مگر بغیر مؤقف سنے ہی واپس چلے گئے

30/04/2026

Yeh hai ground reality 🚨 petrol prices ne sab ka budget hila diya!"

23/04/2026

🚨 اوورسیز پاکستانی کے ساتھ ظلم کی انتہا – ضلع قصور میں لاقانونیت عروج پر 🚨
میرا نام محمد صدیق ہے، میں جرمنی کے شہر ہیمبرگ کا رہائشی اور چونیاں میں واقع سپیشل فلور ملز کا مالک ہوں۔
میرے ساتھ پیش آنے والی واردات ضلع قصور کی تاریخ کی سب سے بڑی وارداتوں میں سے ایک ہے، جہاں دن دہاڑے اصغر شریف مقامیا گینگ نے مبینہ طور پر ایس پی انویسٹیگیشن قصور محمد ضیاء الحق کی ملی بھگت سے میری تقریباً 10 کروڑ روپے کی مشینری پر قبضہ کر لیا۔
❗ دو ایف آئی آر درج ہونے اور ملزمان کے جرم ثابت ہونے کے باوجود
❗ آج تک کوئی ریکوری نہیں ہوئی
❗ دن دہاڑے کرینوں کے ذریعے مشینری اتار کر فروخت کر دی گئی
یہ صورتحال انتہائی افسوسناک اور تشویشناک ہے کہ ایک گینگ کھلے عام مل پر قبضہ کرتا ہے، دیواروں پر اپنے نام لکھواتا ہے، جبکہ میرا ان سے کوئی لین دین یا تعلق نہیں تھا۔
📄 ایف آئی آر نمبر 633/25 درج ہونے کے باوجود انصاف نہ ملنا، اور حقائق کے برعکس رپورٹس تیار ہونا، نظام انصاف پر ایک بڑا سوالیہ نشان ہے۔
🙏 میری معزز آر پی او شیخوپورہ جناب اطہر اسماعیل صاحب اور ڈی پی او قصور جناب محمد آفتاب پھلروان صاحب سے گزارش ہے کہ خدارا خود میری مل کا دورہ کریں تاکہ اصل صورتحال سامنے آ سکے اور ضلع قصور میں قانون کی بالادستی قائم ہو سکے۔
⚖️ کیا اوورسیز پاکستانی ہونا جرم ہے؟
⚖️ کیا ہمیں اپنے ہی ملک میں انصاف نہیں ملے گا؟



17/04/2026

عارف والا: ڈکیتی کے دوران نوجوان کی بہادری، ایک ڈاکو کو دبوچ لیا،
تھانہ سٹی کی حدود میں موٹر سائیکل سوار ڈاکوؤں نے ایک نوجوان کو روک کر موٹر سائیکل چھین لی۔ واردات کے دوران نوجوان نے ہمت دکھاتے ہوئے ایک ڈاکو کو پکڑ لیا، تاہم دوسرے ڈاکو کی جانب سے فائرنگ کی کوشش پر نوجوان کو اسے چھوڑنا پڑا۔ ڈاکو چھینی گئی موٹر سائیکل سمیت فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے

Address

Kasur
55050

Telephone

+923024355300

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Current Report posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Current Report:

Share

Category