سٹی پریس کلب مصطفیٰ آباد للیانی

سٹی پریس کلب
مصطفیٰ آباد للیانی PRESiDENT Wahid Malik

🇵🇰 جشنِ آزادی مبارک! 🇵🇰سٹی پریس کلب مصطفیٰ آباد کی جانب سے پوری قوم کو یومِ آزادی کی دلی مبارکباد۔اللہ پاک وطنِ عزیز پاک...
13/08/2026

🇵🇰 جشنِ آزادی مبارک! 🇵🇰

سٹی پریس کلب مصطفیٰ آباد کی جانب سے پوری قوم کو یومِ آزادی کی دلی مبارکباد۔
اللہ پاک وطنِ عزیز پاکستان کو ہمیشہ سلامت، خوشحال اور مضبوط رکھے۔ آمین! 🇵🇰❤️

📸 پرنٹ میڈیا کوریج بائے 👈 سٹی پریس کلب مصطفیٰ آباد🌧️ مصطفیٰ آباد میں نکاسیٔ آب کا ناقص نظام، چند منٹ کی بارش نے شہر ڈبو ...
10/08/2026

📸 پرنٹ میڈیا کوریج بائے 👈 سٹی پریس کلب مصطفیٰ آباد

🌧️ مصطفیٰ آباد میں نکاسیٔ آب کا ناقص نظام، چند منٹ کی بارش نے شہر ڈبو دیا!

چوک شاہ نواز، محلہ ملکانوالاں، سرہالی روڈ اور کمہار پورہ میں بارشی پانی کئی کئی فٹ جمع، سڑکیں اور گلیاں تالاب کا منظر پیش کرنے لگیں۔ شہری پریشان، جبکہ تھرا پنجاب اور میونسپل کمیٹی کا عملہ غائب نظر آیا۔

شہریوں کا مطالبہ ہے کہ وقتی اقدامات کے بجائے نکاسیٔ آب کا مستقل حل نکالا جائے۔

بروز پیر، 10 اگست 2026

📞 صدر واحد ملک: 03034482636

10/08/2026

مصطفی آباد بارشی پانی میں ڈوب گیا

مصطفیٰ آباد چند منٹ کی بارش میں ڈوب گیا، انتظامیہ کے دعوے پانی میں بہہ گئےچوک شاہ نواز، محلہ ملکانوالاں، سرہالی روڈ، کمہ...
09/08/2026

مصطفیٰ آباد چند منٹ کی بارش میں ڈوب گیا، انتظامیہ کے دعوے پانی میں بہہ گئے

چوک شاہ نواز، محلہ ملکانوالاں، سرہالی روڈ، کمہار پورہ، باغیچی اور محلہ عید گاہ میں کئی کئی فٹ پانی، ستھرا پنجاب و میونسپل کمیٹی کا عملہ غائب

مین روہی نالہ سمیت اہم نالوں کی بروقت صفائی نہ ہونے سے نکاسیٔ آب کا نظام درہم برہم، بارشی پانی گھروں اور گلیوں میں داخل، شہری شدید مشکلات کا شکار

مصطفیٰ آباد (واحد ملک سے) مون سون کی چند منٹ کی بارش نے مصطفیٰ آباد میں انتظامی کارکردگی کا پول کھول دیا۔ چوک شاہ نواز، محلہ ملکانوالاں، سرہالی روڈ، کمہار پورہ، محلہ باغیچی اور محلہ عید گاہ سمیت متعدد علاقوں میں سڑکیں اور گلیاں کئی کئی فٹ بارشی پانی میں ڈوب گئیں۔
بارشی پانی گھروں میں داخل ہونے سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، جبکہ مین روہی نالہ سمیت اہم نالوں کی بروقت صفائی نہ ہونے کے باعث نکاسیٔ آب کا نظام بری طرح متاثر ہوا۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ بارش سے قبل صفائی اور نکاسیٔ آب کے دعوے تو کیے جاتے ہیں، مگر عملی اقدامات کہیں دکھائی نہیں دیتے۔
علاقہ مکینوں نے سوال اٹھایا کہ ستھرا پنجاب اور میونسپل کمیٹی کا عملہ کہاں غائب ہے؟ شہریوں نے اعلیٰ حکام سے فوری نوٹس لینے، مین روہی نالہ اور دیگر نالوں کی ہنگامی بنیادوں پر صفائی اور مصطفیٰ آباد میں نکاسیٔ آب کا مستقل حل نکالنے کا مطالبہ کیا ہے۔

02/08/2026

مصطفی آباد وزیر اعلی پنجاب کی ہدایت پر سرکاری اراضی وگزار کروائی جا رہی ہے

Address

Kasur
,,

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when سٹی پریس کلب مصطفیٰ آباد للیانی posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share