20/10/2023
پیدا ہونے والا بچہ 'روتا' نہیں ہے چِلّاتا ہے- یعنی بچہ کسی تکلیف کی وجہ سے نہیں روتا- بچے کا 'رونا' ایک جبلی رویہ ہے- جب بچے کے جسم میں آکسیجن کی کمی ہوتی ہے تو جبلی طور پر بچہ زور سے چلانے لگتا ہے- ایسا کرنے سے بچے کے پھیپھڑوں سے amniotic fluid (وہ پانی جس میں بچہ رحم مادر میں تیر رہا ہوتا ہے) خارج ہو جاتا ہے اور پھیپھڑوں میں ہوا جانے لگتی ہے- پیدائش سے پہلے پھپھڑوں میں پانی بھرا ہوتا ہے اس وجہ سے پھیپھڑے آکسیجن ایکسچینج کا کام نہیں کر رہے ہوتے- بچے کو آکسیجن ماں کے خون سے براہِ راست ملتی رہتی ہے