10/09/2026
⚖️
تاریخی عدالتی فیصلے:
بچوں کی کسٹڈی اور گارڈین شپ کے اصول!
جب والدین کے درمیان علیحدگی ہو جائے تو بچوں کی تحویل (Custody) اور سرپرستی (Guardianship) کے حوالے سے پاکستان کی اعلیٰ عدلیہ نے ایسے سنہری اصول طے کیے ہیں جو ہر وکیل، قانون کے طالب علم اور والدین کے لیے جاننا لازمی ہیں۔
1️⃣ ماں کی دوسری شادی کسٹڈی کے لیے مطلق نااہلی نہیں!
2024 SCMR 486 (سپریم کورٹ آف پاکستان) سپریم کورٹ نے تاریخی فیصلہ دیا کہ ماں کی دوسری شادی کر لینے سے وہ اپنے بچوں کی کسٹڈی کے حق سے خودبخود اور مستقل طور پر محروم نہیں ہو جاتی۔ عدالت کے سامنے سب سے اہم اور مقدم چیز ہمیشہ "بچے کی فلاح و بہبود" (Welfare of the Minor) رہے گی۔
)2️⃣ خلع کے بدلے کسٹڈی کا حق نہیں چھوڑا جا سکتا
: PLD 2020 SC 508 (سپریم کورٹ آف پاکستان عدالتِ عظمیٰ نے واضح کیا کہ ماں کا حقِ حضانت (حوالگی) اسلامی قانون اور پبلک پالیسی کا حصہ ہے۔ کوئی بھی ماں خلع کے معاہدے میں بچے کی کسٹڈی سے دستبردار نہیں ہو سکتی اور نہ ہی والد اس حق کو سودے بازی کے لیے استعمال کر سکتا ہے۔ نیز، ماں کی خراب مالی حالت یا معذوری کو بنیاد بنا کر اس سے بچہ نہیں چھینا جا سکتا۔
)3️⃣ صرف بائیولوجیکل (حیاتیاتی) رشتہ کسٹڈی کے لیے کافی نہیں!
: Asjad Ullah v. Mst. Asia Bano (سپریم کورٹ، 2025)
)4️⃣ والد کے لیے ملاقات کے حقوق کا باقاعدہ فریم ورک (Visitation Rights)کیس لا: Mst. Madiha Younus v. Imran Ahmed (2018 SCMR 1991)اصول: یہ فیصلہ غیر کسٹوڈیل والدین (عام طور پر والد) کے لیے سنگِ میل ہے。سپریم کورٹ نے ملاقات کے حقوق کا ایک تفصیلی شیڈول وضع کیا، جیسے متبادل ویک اینڈز پر بچوں کو والد کے پاس بھیجنا (جمعہ کی رات سے اتوار کی دوپہر تک) اور گرمیوں کی چھٹیوں میں 4 ہفتے والد کے ساتھ گزارنا
)5️⃣ ہائیکورٹ (سیکشن 491) بمقابلہ گارڈین کورٹ (سیکشن 25) کا دائرہ اختیارکیس لا: 2018 SCMR 427 / حالیہ نظائراصول: سپریم کورٹ نے واضح کیا کہ اگر بچے کو اچانک یا غیر قانونی طور پر ماں یا جائز سرپرست سے چھین لیا جائے، تو ہائی کورٹ حبسِ بے جا (Habeas Corpus) کے تحت فوری عبوری تحویل کا حکم دے سکتی ہے، چاہے گارڈین کورٹ میں
مستقل کسٹڈی کا کیس زیرِ التوا ہی کیوں نہ ہو[1]
💡 بنیادی قانونی نچوڑ (The Golden Rule):پاکستانی فیملی قوانین Guardians and Wards Act, 1890 کے تحت تکنیکی دفعات سے زیادہ اہمیت بچے کے بہترین مفاد اور مستقبل کو دی جائے گی
Scribd is the source for 300M+ user uploaded documents and specialty resources.