Times of Khushab

Times of Khushab Times of Khushab

19/05/2026

🌡️ آج مسلسل دوسرے دن بھی شدید گرمی اور ہیٹ اسٹروک کی صورتحال محسوس کی جا رہی ہے۔
دن کے وقت سفر کرنے والوں کو گرمی کی شدت واضح طور پر محسوس ہو رہی ہے۔ تیز دھوپ اور گرم ہوائیں طبیعت پر اثر انداز ہو سکتی ہیں۔

⚠️ لہٰذا غیر ضروری سفر سے گریز کریں، زیادہ پانی استعمال کریں اور دھوپ میں نکلتے وقت احتیاط کریں۔

اپنی اور اپنے پیاروں کی صحت کا خیال رکھیں۔ 💧☀️

تمام گھریلو صارفین کو مطلع کیا جاتا ہے کہ 200 یونٹ سے کم استعمال پر بجلی بل میں سبسڈی حکومت کی جانب سے فراہم کی جاتی ہے۔...
19/05/2026

تمام گھریلو صارفین کو مطلع کیا جاتا ہے کہ 200 یونٹ سے کم استعمال پر بجلی بل میں سبسڈی حکومت کی جانب سے فراہم کی جاتی ہے۔

آئندہ ماہ سے سبسڈی صرف ان غریب گھریلو صارفین کو دی جائے گی جو سرکاری ریکارڈ کے مطابق بینظیر انکم سپورٹ فنڈ یا دیگر مستحق سکیمز میں ریکارڈ شدہ ہوں گے۔ بل پر یہ تبدیلی زیر نظر تصویر میں دیکھی جا سکتی ہے۔ صارفین اپنے بل پر موجود QR کوڈ کو سکین کرکے اپنا شناختی کارڈ اور موبائل نمبر OTP کے ذریعے تصدیق کر سکتے ہیں۔ اب سبسڈی کے اہل صارفین کے بل پرانے نرخوں پر جبکہ غیر اہل صارفین کے بل بغیر سبسڈی کے آئیں گے۔

تمام گھریلو صارفین کو مطلع کیا جاتا ہے کہ 200 یونٹ سے کم استعمال پر بجلی بل میں سبسڈی حکومت کی جانب سے فراہم کی جاتی ہے۔

تمام گھریلو صارفین کو مطلع کیا جاتا ہے کہ 200 یونٹ سے کم استعمال پر بجلی بل میں سبسڈی حکومت کی جانب سے فراہم کی جاتی ہے۔

مغربی ہواؤں اور پری مون سون ہواؤں کے زیر اثر آج 19 مئی سے 23 مئ کے دوران دو  سلسلے ملک کے مختلف  علاقوں میں بارشوں کا سب...
19/05/2026

مغربی ہواؤں اور پری مون سون ہواؤں کے زیر اثر
آج 19 مئی سے 23 مئ کے دوران دو سلسلے ملک کے مختلف علاقوں میں بارشوں کا سبب بنے گے ⛈️⛈️

اس دوران راولپنڈی اسلام آباد ، مری ، جہلم ، اٹک ، چکوال ، سرگودھا ، خوشاب ، میانوالی ، بھکر ، لیہ ، ڈیرہ غازی خان ، گوجرانولہ ، گجرات ، نارووال ، سیالکوٹ ، حافظ آباد ، منڈی بہاوالدین اور گردونواح میں کہیں کہیں شدید آندھی اور شدید گرج چمک کے ساتھ بارش چند مقامات پر موسلادھار بارش اور ژالہ باری متوقع ⛈️

لاہور ، قصور ، پتوکی ، ننکانہ صاحب ، شیخوپورا ، فیصل آباد ، جھنگ ، چنیوٹ ، ٹوبہ ، اوکاڑہ اور گردونواح میں آندھی چلنے ، چند مقامات پر بارش کا امکان ہے 🌧️

وسطی پنجاب کے دیگر علاقوں اور جنوبی پنجاب کے مختلف علاقوں میں آندھی چلنے کا امکان رہے گا

خیبرپختونخوا ، کشمیر ، گلگت بلتستان کے زیادہ تر علاقوں میں آندھی و گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے ، چند مقامات پر شدید گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش اور ژالہ باری بھی متوقع ہے

بلوچستان کے مختلف شمالی علاقوں میں اور کوہ کیر تھر سے ملحقہ سندھ اور بلوچستان کے محدود علاقوں میں بادل بننے ، بارش کا امکان ہے
مزید معلومات کیلئے آپ ہمارا وٹس ایپ چینل بھی جوائن کر سکتے ہیں .

خوشاب — پاکستان کا وہ خوبصورت ضلع جسے واقعی “منی آف پاکستان” کہا جا سکتا ہے۔ ❤️یہ وہ سرزمین ہے جہاں قدرت نے اپنے ہر رنگ ...
19/05/2026

خوشاب — پاکستان کا وہ خوبصورت ضلع جسے واقعی “منی آف پاکستان” کہا جا سکتا ہے۔ ❤️

یہ وہ سرزمین ہے جہاں قدرت نے اپنے ہر رنگ کو بکھیر دیا ہے۔
کہیں بلند و بالا پہاڑ ہیں، کہیں خوبصورت وادیاں، کہیں سرائے تھل کے صحرا اپنی شان دکھاتے ہیں، تو کہیں سرسبز میدانی علاقے دل موہ لیتے ہیں۔
دریائے جہلم کی روانی اس ضلع کے حسن کو مزید نکھارتی ہے۔

خوشاب صرف ایک ضلع نہیں، بلکہ قدرت کا ایک شاہکار ہے۔
پاکستان میں شاید ہی کوئی اور جگہ ہو جہاں پہاڑ، صحرا، دریا اور میدانی علاقے ایک ہی ضلع میں اس خوبصورتی کے ساتھ موجود ہوں۔

یہ دھرتی صرف خوبصورت نہیں بلکہ محبت، ثقافت، مہمان نوازی اور تاریخ سے بھی مالا مال ہے۔
خوشاب کے ہر کونے میں قدرت کی رحمت اور حسن بکھرا ہوا ہے۔ ✨










خوشاب میں الیکٹرک گرین بس سروس کی تیاریاں، شہریوں کو مفت سفری سہولت ملے گیخوشاب (5 مئی 2026) — ڈپٹی کمشنر خوشاب ڈاکٹر جہ...
05/05/2026

خوشاب میں الیکٹرک گرین بس سروس کی تیاریاں، شہریوں کو مفت سفری سہولت ملے گی
خوشاب (5 مئی 2026) — ڈپٹی کمشنر خوشاب ڈاکٹر جہانزیب حسین لابر کی زیر صدارت اجلاس میں ضلع میں الیکٹرک گرین بس سروس کے آغاز کے حوالے سے پیشرفت کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں بس روٹس، اسٹاپس، چارجنگ پوائنٹس اور دیگر انتظامات پر تفصیلی غور کیا گیا۔
سیکرٹری آر ٹی اے ملک محمد طاہر نے بتایا کہ پہلے مرحلے میں 10 الیکٹرک بسیں دو روٹس پر چلائی جائیں گی، جو صبح 6 بجے سے رات 10 بجے تک شہریوں کو مفت سفری سہولت فراہم کریں گی۔ جوہرآباد جنرل بس اسٹینڈ پر جدید چارجنگ سسٹم نصب کیا جا رہا ہے جبکہ شہر میں 60 بس اسٹاپس بھی بنائے جا رہے ہیں۔
ڈپٹی کمشنر نے بعد ازاں بس اسٹینڈ اور چارجنگ پوائنٹس کا دورہ کیا اور انتظامات کا جائزہ لیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ منصوبہ شہریوں کو جدید، آرام دہ اور ماحول دوست سفری سہولت فراہم کرے گا۔
علاوہ ازیں، ڈپٹی کمشنر نے فوڈ کنٹرولر آفس کا بھی دورہ کیا اور گندم خریداری کے عمل کا جائزہ لیتے ہوئے اسمگلنگ کی روک تھام کے لیے سخت اقدامات کی ہدایت کی۔

05/05/2026
04/05/2026

🚨 کسان بھائیوں کے لیے اہم اطلاع 🚨
خوشاب کے تمام کسان بھائیوں کو اطلاع دی جاتی ہے کہ جو کسان بھائی 5 تاریخ تک کسان کارڈ کی ریکوری جمع کروا دیں گے وہ قرعہ اندازی میں شامل ہو کر قیمتی انعامات جیت سکتے ہیں۔
⏳ اہم اعلان:
قرعہ اندازی میں شامل ہونے کے لیے صرف ایک دن باقی رہ گیا ہے
کل (5 تاریخ) آخری دن ہے — اس کے بعد رقم جمع کروانے والے کسان بھائی قرعہ اندازی میں شامل نہیں کیے جائیں گے۔
🎁 جیتیں شاندار انعامات:
🚜 ٹریکٹر
🏍️ موٹر سائیکل
🪙 سونے کے سکے
اور مختلف انعامات
⚠️ دیر نہ کریں — آج ہی یا کل ہر حال میں اپنی کسان کارڈ کی رقم جمع کروائیں اور قرعہ اندازی میں شامل ہو جائیں۔
📢 اس پیغام کو زیادہ سے زیادہ کسان بھائیوں تک ضرور پہنچائیں۔
#خوشاب

02/05/2026

مزدور ڈے ہر سال بھرپور طریقے سے منایا تو جاتا ہے، تقاریب ہوتی ہیں، بیانات دیے جاتے ہیں اور مزدوروں کو خراجِ تحسین پیش کیا جاتا ہے، مگر حقیقت یہ ہے کہ عملی طور پر مزدور آج بھی اپنے بنیادی حقوق سے محروم ہیں۔ مہنگائی میں مسلسل اضافہ، کم اجرت، طویل اوقاتِ کار اور بنیادی سہولیات کی کمی مزدور کی زندگی کو مشکل بنائے ہوئے ہے۔ افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ صرف ایک دن منانے سے مزدور کے حالات نہیں بدلتے، جب تک عملی اقدامات، قانون پر عملدرآمد اور مزدور دوست پالیسیز نہیں بنیں گی، تب تک یہ دن صرف رسمی کارروائی ہی رہے گا۔ اب وقت آ گیا ہے کہ خالی نعروں کے بجائے مزدور کو اس کا حق دیا جائے اور اس کی محنت کا صحیح صلہ یقینی بنایا جائے۔"













Address

Khushab
41000

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Times of Khushab posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share