Geo kohat

Geo kohat کوھاٹ کی سب سے بڑا سوشل میڈیا نیٹ ورک 🌍🎬

22/08/2026

کوہاٹ. پی ٹی آئی عوامی نمائندوں کے لیے لمحۂ فکریہ شرمندگی — شہری اپنی گلیاں خود بنانے پر مجبور...
گڑھی رسالدار، ڈھوڈہ روڑ گلی نمبر دس کے مکینوں نے اپنی مدد آپ کے تحت فی گھر 10،10 ہزار روپے چندہ جمع کرکے اپنی گلیوں اور نالیوں کو خود پختہ کرنے کا کام شروع کر دیا ہے۔
یہ صورتحال کوہاٹ کے عوامی نمائندوں کے لیے یقیناً باعثِ شرمندگی اور لمحۂ فکریہ ہے کہ ایک طرف کوہاٹ میں ایم این اے، سینیٹر، وزیر، مشیر اور متعدد ایم پی ایز سمیت درجنوں منتخب عوامی نمائندے موجود ہیں، خود مختیار صوبائی حکومت موجود ہے اور رائلٹی فنڈز کی مد میں کروڑوں روپے فنڈز کے باوجود شہری اپنی بنیادی سہولیات کے لیے خود چندہ جمع کرکے گلیاں اور نالیاں تعمیر کرنے پر مجبور ہیں۔
افسوس کہ ان تیرہ سالوں میں کسی منتخب عوامی نمائندے کو یہ توفیق نہیں ہوئی کہ یہاں ترقیاتی کام کے نام پر کم از کم ایک اینٹ ہی لگا دیتے۔
چیئرمین صدائے کوہاٹ، علاقہ نمبردار ملک دلاور اعوان نے اس صورتحال پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عوام کا اپنی مدد آپ کے تحت گلیات نالیات کی تعمیرات ، منتخب نمائندوں اور متعلقہ اداروں کے لیے ایک بڑا سوالیہ نشان ہے ؟

کوہاٹ. ڈپٹی کمشنر کوہاٹ کی عید میلادالنبی ﷺ کو شایانِ شان اور پرامن انعقاد کیلئے فول پروف سیکیورٹی کی ہدایت* ڈپٹی کمشنر ...
21/08/2026

کوہاٹ. ڈپٹی کمشنر کوہاٹ کی عید میلادالنبی ﷺ کو شایانِ شان اور پرامن انعقاد کیلئے فول پروف سیکیورٹی کی ہدایت*
ڈپٹی کمشنر کوہاٹ محمد نواز وزیر نے عید میلادالنبی ﷺ کو پرامن اور شایانِ شان طریقے سے منانے کیلئے تمام متعلقہ اداروں کو انتظامات بروقت مکمل کرنے اور شہریوں کو بہترین سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔ یہ ہدایات انہوں نے 12 ربیع الاول کے جلوسوں اور تقریبات کے انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے اپنے دفتر میں منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے دیں۔ اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنر نوید احمد، علماء کرام، میلاد کمیٹی، امن کمیٹی، تاجر برادری اور متعلقہ محکموں کے افسران نے کثیر تعداد میں شرکت کیں۔ اجلاس میں جلوسوں کے روٹس پر صفائی، اسٹریٹ لائٹس، صاف پانی کی فراہمی، پارکنگ، متبادل ٹریفک پلان، نکاسی آب، ہنگامی طبی امداد اور سیکیورٹی انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر نے ٹی ایم اے کو جلوسوں کے روٹس پر خصوصی صفائی مہم اور نکاسی آب کے انتظامات یقینی بنانے، واپڈا حکام کو بلاتعطل بجلی کی فراہمی جبکہ پولیس کو جلوسوں کے روٹس پر فول پروف سیکیورٹی فراہم کرنے کی ہدایت کی۔ محمد نواز وزیر نے کہا کہ عید میلادالنبی ﷺ ایک بابرکت اور عقیدت و محبت سے بھرپور موقع ہے جسے کوہاٹ میں پرامن، شایانِ شان اور باوقار انداز میں منانے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔ انہوں نے تمام محکموں کو باہمی رابطے اور مربوط حکمت عملی کے تحت فرائض انجام دینے کی ہدایت کی۔ انہوں نے کہا کہ عوام کو سہولیات کی فراہمی، ٹریفک کی روانی اور سیکیورٹی کے مؤثر انتظامات ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیحات میں شامل ہیں تاکہ شہری عید میلادالنبی ﷺ کی خوشیاں مکمل مذہبی عقیدت، امن اور شایانِ شان انداز میں منا سکیں۔ اجلاس کے اختتام پر وطن عزیز پاکستان کی سلامتی، استحکام، خوشحالی اور ترقی کیلئے خصوصی دعا کی گئی۔

انا للّٰہ وانا الیہ راجعون / کوہاٹ.. تپی شاہد محمود زنداگی کی بازی ہار گئے اب ہمارے درمیان نہیں رہے. اللہ تعالیٰ مرحوم ک...
19/08/2026

انا للّٰہ وانا الیہ راجعون / کوہاٹ.. تپی شاہد محمود زنداگی کی بازی ہار گئے اب ہمارے درمیان نہیں رہے.
اللہ تعالیٰ مرحوم کی کامل مغفرت فرمائے، انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور پسماندگان کو یہ عظیم صدمہ برداشت کرنے کی توفیق دے۔ آمین یا رب العالمین۔

کوہاٹ.. ڈی ایس پی سٹی سرکل اور ڈی ایس پی ٹریفک پولیس شوکت حیات کے ساتھ  پی ایل سی تھانہ کینٹ مشران کی باضابطہ  میٹنگ. ۔ ...
16/08/2026

کوہاٹ.. ڈی ایس پی سٹی سرکل اور ڈی ایس پی ٹریفک پولیس شوکت حیات کے ساتھ پی ایل سی تھانہ کینٹ مشران کی باضابطہ میٹنگ.
۔ اس موقع پر چیئرمین پی ایل سی ملک دلاور خان اعوان، ملک فرید، سخی افضل، محمد اسلام اور عبدالرحمن بھی موجود تھے۔
میٹنگ کا مقصد علاقے میں امن و امان کی صورتحال، جرائم کے تدارک اور بالخصوص منشیات فروشی، آئس اور دیگر سماجی جرائم کے خلاف مؤثر اقدامات کے حوالے سے تفصیلی گفتگو کی گئی۔
پولیس افسران نے پی ایل سی مشران سے اپیل کی کہ وہ منشیات فروشوں اور جرائم پیشہ عناصر کی نشاندہی اور خاتمے کے لیے پولیس کے ساتھ بھرپور تعاون کریں، تاکہ نوجوان نسل کو منشیات جیسی لعنت سے محفوظ رکھا جا سکے اور علاقے میں امن و امان کو مزید بہتر بنایا جا سکے۔
ملاقات انتہائی خوشگوار ماحول میں ہوئی، جس میں پولیس اور پی ایل سی کے درمیان باہمی تعاون، اعتماد اور رابطے کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار کیا گیا۔۔

کوہاٹ.  مسائل کا حل اب ڈیجیٹل پلیٹ فارم سے: سابق ایم پی اے ضیاء اللہ خان بنگش کی کوہاٹ سوشل میڈیا کلب آمد​کوہاٹ (خصوصی ر...
16/08/2026

کوہاٹ. مسائل کا حل اب ڈیجیٹل پلیٹ فارم سے: سابق ایم پی اے ضیاء اللہ خان بنگش کی کوہاٹ سوشل میڈیا کلب آمد

​کوہاٹ (خصوصی رپورٹ): عوامی آواز کو ایوانوں تک پہنچانے اور علاقائی مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر اجاگر کرنے کے عزم کے ساتھ سابق رکن صوبائی اسمبلی ضیاء اللہ خان بنگش نے "کوہاٹ سوشل میڈیا کلب" آمد اس موقع پر کلب کے منتظمین اور تمام اراکین کی جانب سے ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔

​دورے کے دوران اراکین سے گفتگو کرتے ہوئے ضیاء اللہ خان بنگش نے جدید دور میں سوشل میڈیا کی اہمیت اور اس کے مثبت استعمال پر زور دیا۔ ان کا کہنا تھا:

​"آج کے اس جدید ترین دور میں سوشل میڈیا محض تفریح کا ذریعہ نہیں بلکہ ایک موثر طاقت بن چکا ہے۔ یہ وہ پلیٹ فارم ہے جو عوام کے بنیادی مسائل کو سامنے لانے اور ان کی آواز کو اربابِ اختیار تک پہنچانے میں کلیدی کردار ادا کرتا ہے۔"

​انہوں نے سوشل میڈیا کلب کوہاٹ کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے منتظمین کا شکریہ ادا کیا اور اس عزم کا اعادہ کیا کہ ان شاء اللہ آئندہ بھی کلب کے ساتھ مل کر کوہاٹ کے لیے مشترکہ جدوجہد کی جائے گی اور علاقے کے تمام اہم مسائل کے حل کے لیے عملی کردار ادا کیا جائے گا۔

​ملاقات کے دوران سابق ایم پی اے نے موجودہ علاقائی و سیاسی صورتحال پر اپنے موقف کا تفصیلی اظہار کیا اور اراکین کے مختلف سوالات کے جوابات دیتے ہوئے مستقبل کی حکمت عملی پر بھی تبادلہ خیال کیا۔



15/08/2026

ملک عمر دلاور کی سیکرٹ ہارٹ اسکول میں منعقدہ یومِ آزادی کے موقع پر دلچسپ تقریر....

کوہاٹ:  14 اگست 79 یوم آزادی کے موقع پر سیکرٹ ہارٹ انٹرنیشنل اسکول نزد  جانانہ ملز چوک میں ایک شاندار اور پروقار تقریب ک...
14/08/2026

کوہاٹ: 14 اگست 79 یوم آزادی کے موقع پر سیکرٹ ہارٹ انٹرنیشنل اسکول نزد جانانہ ملز چوک میں ایک شاندار اور پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں چئیرمین صدائے کوہاٹ ملک دلاور خان اعوان بطور مہمان خصوصی موجود تھے. اسکول کے بچوں نے ان کا والہانہ استقبال کیا ،
یومِ آزادی سلسلے میں سٹیج پر رنگا رنگ اور پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں طلبہ و طالبات نے اپنی صلاحیتوں کا بھرپور مظاہرہ کرتے ہوئے حاضرین سے خوب داد وصول کی۔ اسکول کے بچوں اور بچیوں نے قومی نغمے، ملی ترانے، ٹیبلو، تقاریر اور مختلف رنگا رنگ پروگرام پیش کیے، جبکہ تقریری مقابلوں کے ذریعے ، قومی یکجہتی اور وطن عزیز سے محبت کا اظہار کیا گیا.
طلبہ کی جانب سے پیش کیے گئے خوبصورت پروگراموں میں ان کی محنت، خود اعتمادی، تخلیقی صلاحیتوں اور بہترین اسٹیج پرفارمنس نمایاں نظر آئی۔ تقریب کے اختتام پر مختلف پروگراموں میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے طلبہ و طالبات میں مہمان خصوصی نے ٹرافیاں اور انعامات بھی تقسیم کیے.
اس موقع پر اپنے خطاب میں چیف گیسٹ ملک دلاور خان اعوان نے اسکول انتظامیہ، بالخصوص اسکول ڈائریکٹر جہانذیب صاحب پرنسپل ، اور تمام اساتذہ کی کاوشوں کو سراہا اورزبردست الفاظ میں خراجِ تحسین پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ بچوں کی شاندار پرفارمنس اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ اسکول انتظامیہ اور اساتذہ نے طلبہ کی تربیت اور ان کی صلاحیتوں کو نکھارنے کے لیے شب و روز محنت کی ہے۔
انہوں نے کہا کہ بچوں کے اندر نظر آنے والی خود اعتمادی، نظم و ضبط، گفتگو کا انداز اور اسٹیج پر بہترین کارکردگی اساتذہ کی محنت کا نتیجہ ہے۔ تعلیمی ادارے صرف کتابی تعلیم دینے کے مراکز نہیں بلکہ بچوں کی شخصیت سازی، کردار سازی، خود اعتمادی اور پوشیدہ صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کا اہم ذریعہ ہیں۔
انہوں نے مذید نے کہا کہ پاکستان کا مستقبل ہمارے بچوں سے وابستہ ہے اور ہمیں چاہیے کہ انہیں معیاری تعلیم کے ساتھ ساتھ قومی شعور، حب الوطنی، اخلاقی تربیت اور اپنی صلاحیتوں کے اظہار کے مواقع بھی فراہم کریں۔ انہوں نے یومِ آزادی کے موقع پر طلبہ کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ وہ محنت، علم اور کردار کے ذریعے پاکستان کو مضبوط اور ترقی یافتہ ملک بنانے میں اپنا کلیدی کردار ادا کریں۔
تقریب کے آخر میں ملک دلاور خان اعوان نے نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے بچوں میں ٹرافیاں تقسیم کیں اور اسکول انتظامیہ، اساتذہ اور تمام طلبہ و طالبات کو ایک کامیاب اور یادگار یومِ آزادی تقریب کے انعقاد پر مبارکباد پیش کی۔
پاکستان زندہ باد — یومِ آزادی مبارک!

13/08/2026
کوہاٹ اکبر شنواری  ایس پی ٹریفک وارڈن تعینات.
11/08/2026

کوہاٹ اکبر شنواری ایس پی ٹریفک وارڈن تعینات.

Address

Kohat

Telephone

+923499107161

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Geo kohat posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share