Kohat Post

Kohat Post Social Media page of Kohat

26/07/2026

کوہاٹ تھانہ استرزئی کی حدود شیرکوٹ میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا۔ گزشتہ روز مسمی عصمت علی سکنہ شیرکوٹ کی بیٹی کا انتقال ہوا تھا، جس کی ایصال ثواب کے لیے آج مورخہ 26 جولائی کو خیرات کا اہتمام کیا گیا۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق خیرات میں تقسیم کیے گئے کھانے کے استعمال کے بعد 26 خواتین کی طبیعت اچانک خراب ہو گئی، جنہیں فوری طور پر مختلف ہسپتال میں منتقل کیا گیا۔ متاثرہ خواتین میں سے ایک خاتون جاں بحق ہو گئی، جبکہ ایک خاتون کو تشویشناک حالت کے باعث پشاور منتقل کر دیا گیا۔ دیگر متاثرین کو بھی طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔

اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی، مقدمہ درج کر لیا گیا اور واقعے کی ہر پہلو سے تحقیقات جاری ہیں۔

ابتدائی شواہد کے مطابق شبہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ کھانے میں کوئی زہریلا مادہ شامل یا گر گیا تھا،

جس گھر میں کھانا تیار کیا گیا تھا، اس گھر کے مالک کو بھی پوچھ گچھ کے لیے پولیس نے تحویل میں لے لیا ہے

پولیس نے متعلقہ کھانے کے نمونے اپنی تحویل میں لے کر فرانزک تجزیے کے لیے بھجوا دیے ہیں۔ ایس پی سی ٹی خالد محمود اور متعلقہ ایس ایچ او ہسپتال پہنچ گئے ہیں

فرانزک رپورٹ اور دیگر شواہد کی روشنی میں حقائق سامنے لائے جائیں گے،

کوہاٹ میں علماء کنونشن کا انعقاد بمقام انجمن تعلیم القرآن محلہ پراچگان کوہاٹ شہربسلسلہ 6 ستمبر ختم ن بوت کانفرنس کمپنی ب...
26/07/2026

کوہاٹ میں علماء کنونشن کا انعقاد
بمقام انجمن تعلیم القرآن محلہ پراچگان کوہاٹ شہر
بسلسلہ 6 ستمبر ختم ن بوت کانفرنس کمپنی باغ کوہاٹ
زیر نگرانی
عالمی مجلس تحفظ خ تم نبوت کوہاٹ

تمام تھانوں کے ایس ایچ اوز 2بجے سے لیکر شام 4 بجے تک اپنے اپنے تھانے میں موجود ہونگے ۔
26/07/2026

تمام تھانوں کے ایس ایچ اوز 2بجے سے لیکر شام 4 بجے تک اپنے اپنے تھانے میں موجود ہونگے ۔

سابق وزیر داخلہ و ایم این اے شہریار آفریدی کی قیادت میں آج طورکی اسماعیل خان، جواکی میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا، جس...
26/07/2026

سابق وزیر داخلہ و ایم این اے شہریار آفریدی کی قیادت میں آج طورکی اسماعیل خان، جواکی میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا، جس میں ڈپٹی کمشنر کوہاٹ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کوہاٹ، ڈی پی او کوہاٹ، ضلعی پولیس افسران، محکمہ تعلیم کے مرد و خواتین افسران، محکمہ پبلک ہیلتھ، نادرا، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر، محکمہ مواصلات و تعمیرات (C&W)، محکمہ زراعت، ضلعی انتظامیہ سمیت مختلف سرکاری محکموں کے افسران نے شرکت کی۔ اس موقع پر عوام نے اپنے مسائل اور شکایات پیش کیں، جنہیں متعلقہ حکام نے سنا اور ان کے فوری حل کے لیے ضروری اقدامات کی یقین دہانی کرائی۔

کوہاٹ:سابق وزیر داخلہ و ایم این اے شہریار آفریدی کی ملک اقبال کے ہمراہ جنگل خیل چشمہ جات میں شہید ہونے والے راہگیر بچے ن...
25/07/2026

کوہاٹ:سابق وزیر داخلہ و ایم این اے شہریار آفریدی کی ملک اقبال کے ہمراہ جنگل خیل چشمہ جات میں شہید ہونے والے راہگیر بچے نقیب اللہ کی رہائش گاہ میاں گڑھی آمد۔
شہریار آفریدی نے شہید نقیب اللہ کے اہلِ خانہ سے اظہارِ تعزیت کیا اور مرحوم کے درجات کی بلندی کے لیے فاتحہ خوانی کی۔ اس موقع پر انہوں نے شہید نقیب اللہ کے اہلِ خانہ کو یقین دہانی کرائی کہ خیبرپختونخوا حکومت کی جانب سے انہیں ہر ممکن تعاون اور معاونت فراہم کی جائے گی۔

عابد آفریدی ڈی ایس پی کوہاٹ ریجن تعینات ۔ذرائع  #ریجن
25/07/2026

عابد آفریدی ڈی ایس پی کوہاٹ ریجن تعینات ۔ذرائع #ریجن

نقیب اللہ جو جمعرات کے دن چشمہ جات روڈ پر نامعلوم افراد کی گولی کا نشانہ بن کر شہید ہوگیانقیب اللہ کا تعلق کوہاٹ کے علاق...
25/07/2026

نقیب اللہ جو جمعرات کے دن چشمہ جات روڈ پر نامعلوم افراد کی گولی کا نشانہ بن کر شہید ہوگیا
نقیب اللہ کا تعلق کوہاٹ کے علاقے میاں گڑھی سے تھا
نقیب ایک غریب گھرانے سے تعلق رکھتے تھے نقیب اللہ جو ایک یتیم بچہ تھا اور گھر کا واحد کفیل تھا جو گاؤں میں ایک چھوٹا سا دوکان چلا رہا تھا جس میں چپس وغیرہ بیچ کر اپنے گھر کا چولہا چلا رہا تھا نقیب اللہ کا بڑا بھائی جس کا ذہنی توازن کمزور ہے نقیب اللہ دوکان کے ساتھ ساتھ سکول اور مدرسہ بھی پڑھ رہے تھے
نقیب اللہ قرآن مجید کا حافظہ کررہا تھا نقیب اللہ ایک اچھا نعت خواں بھی بتایا جارہا تھا نقیب اللہ کے گھر والوں کا مالی حالت انتہائی کمزور ہے اہل کوہاٹ سے گزارش ہے کہ ان کیساتھ تعاون کریں اور دعا کرے کہ اللہ ان کے گھر والوں کو صبر جمیل عطا فرمائے آمین
اور اللہ تعالیٰ ہمارے کوہاٹ پر خصوصی رحم فرمائے

انتہائی افسوس کا مقام ہے ہم پھر MPA  MNA سے گلا کرتے ہیں کہ ہمارے لئے کام نہیں کرتے یہ ملک ہمارا ہے اور ہم نے اس کا خیال...
25/07/2026

انتہائی افسوس کا مقام ہے
ہم پھر MPA MNA سے گلا کرتے ہیں کہ ہمارے لئے کام نہیں کرتے یہ ملک ہمارا ہے اور ہم نے اس کا خیال رکھنا ہے

کسٹم اہلکاروں پر دہشت گرد حملہ، ڈی پی او کوہاٹ کا جائے وقوعہ کا دورہ، ملزمان کی فوری گرفتاری کے احکاماتکوہاٹ ہائی وے ٹول...
25/07/2026

کسٹم اہلکاروں پر دہشت گرد حملہ، ڈی پی او کوہاٹ کا جائے وقوعہ کا دورہ، ملزمان کی فوری گرفتاری کے احکامات
کوہاٹ ہائی وے ٹول پلازہ کے قریب 23 جولائی کی رات فتنہ الخوارج سے تعلق رکھنے والے دہشت گردوں نے کسٹم اہلکاروں پر اندھا دھند فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں دو اہلکار شہید اور تین زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کو فوری طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا۔
واقعے کے بعد ڈی پی او کوہاٹ ایس ایس پی رائے مظہر اقبال نے جائے وقوعہ کا دورہ کیا اور موقع سے ملنے والے شواہد کا خود جائزہ لیا۔ اس موقع پر ایس پی انویسٹی گیشن نیاز محمد خان، ایس ایچ او تھانہ بلی ٹنگ اور ایس ایچ او تھانہ ایم آر ایس بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔

اناللہ وانا الیہ راجعوننہایت افسوس کے ساتھ اطلاع دی جاتی ھے کہ محمد اکرام سکنہ پاراجنار حال چھکڑ میلہ جنگل خیل بقضائے ال...
25/07/2026

اناللہ وانا الیہ راجعون
نہایت افسوس کے ساتھ اطلاع دی جاتی ھے کہ محمد اکرام سکنہ پاراجنار حال چھکڑ میلہ جنگل خیل بقضائے الٰہی وفات پاچکے ہیں ۔
اللہ پاک اس کی مغفرت فرمائے اور جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے آمین ۔ اور تمام اہل خانہ کو صبر جمیل عطا فرمائے آمین ۔
جنازہ آج مورخہ 25 جولائی 2026 بروز ہفتہ بعد از نماز ظہر 1.45 بجے چھکڑ میلہ قبرستان جنگل خیل کوہاٹ میں ادا کیا جائے گا۔

Address

Kohat City
Kohat
26000

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Kohat Post posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share