𝑨𝑲𝑯𝑬𝑳 𝒀𝑶𝑼𝑻𝑯 𝑪𝑶𝑴𝑴𝑰𝑻𝑬𝑬

  • Home
  • Pakistan
  • Kohat
  • 𝑨𝑲𝑯𝑬𝑳 𝒀𝑶𝑼𝑻𝑯 𝑪𝑶𝑴𝑴𝑰𝑻𝑬𝑬

𝑨𝑲𝑯𝑬𝑳 𝒀𝑶𝑼𝑻𝑯 𝑪𝑶𝑴𝑴𝑰𝑻𝑬𝑬 اورکزئی قبیلے حاص کر آخیل قبیلے کے مسلے آؤ مسائل اور درپیش چیلنجوں کو اجاگر کرکے ہم اسے ہائی لائٹ اور پیش کرینگے ۔۔۔

🚨 RPO کوہاٹ کا بڑا ایکشن: غیر قانونی طور پر تعینات دو قائم مقام DSPs کے آرڈر منسوخ، میرٹ اور قانون کی فتح!علاقائی پولیس ...
03/06/2026

🚨 RPO کوہاٹ کا بڑا ایکشن: غیر قانونی طور پر تعینات دو قائم مقام DSPs کے آرڈر منسوخ، میرٹ اور قانون کی فتح!
علاقائی پولیس افسر (RPO) کوہاٹ نے ضلعی پولیس افسر اورکزئی کی جانب سے جاری کردہ اس حکم نامے کو غیر قانونی، قواعد و ضوابط کے منافی اور اختیارات سے تجاوز قرار دیتے ہوئے منسوخ کرنے کا حکم جاری کر دیا، جس کے تحت دو افسران کو قائم مقام DSPs کے چارجز دیے گئے تھے۔
RPO کوہاٹ کی جانب سے جاری مراسلے میں واضح کیا گیا ہے کہ مذکورہ تعیناتیاں قانونی تقاضوں اور مقررہ اہلیت کے معیار کے مطابق نہیں تھیں، جبکہ متعلقہ احکامات من مانے انداز میں جاری کیے گئے تھے۔
یہ فیصلہ قانون، میرٹ اور شفافیت کی بالادستی کا واضح ثبوت ہے اور اس بات کا پیغام بھی کہ سرکاری معاملات میں قواعد و ضوابط سے ہٹ کر کیے گئے فیصلے زیادہ دیر برقرار نہیں رہ سکتے۔
✊ قانون کی بالادستی زندہ باد
✊ میرٹ کی فتح زندہ باد
✊ انصاف کی جیت زندہ باد

02/06/2026

📢 اپر اورکزئی کے بچوں کے مستقبل سے کھلواڑ کب تک؟
تعلیم ہر بچے کا بنیادی حق اور ایک روشن مستقبل کی ضمانت ہے، لیکن انتہائی افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ اپر اورکزئی کی تحصیل اسماعیل زئی، بالخصوص قوم آخیل کے عوام اس بنیادی حق سے مسلسل محروم ہوتے جا رہے ہیں۔
کل مورخہ یکم جون 2026ء بروز پیر، آخیل یوتھ کے صدر عمر فاروق اور چیئرمین کریم صاحب نے علاقے کے مختلف سرکاری سکولوں کا تفصیلی دورہ کیا۔ دورے کے دوران جو حقائق سامنے آئے، وہ نہ صرف افسوسناک بلکہ لمحۂ فکریہ ہیں۔
🚫 بیشتر سرکاری سکول مکمل طور پر بند پائے گئے۔
🚫 جو سکول کھلے تھے، وہاں متعدد اساتذہ اپنی ڈیوٹی سے غیر حاضر تھے۔
🚫 کئی تعلیمی اداروں میں چوکیدار اور کلاس فور ملازمین بھی موجود نہیں تھے۔
🚫 خواتین کے سکولوں کی صورتحال تو مزید تشویشناک اور ناقابلِ قبول ہے۔
یہ صرف انتظامی غفلت نہیں بلکہ ہمارے بچوں اور بچیوں کے مستقبل سے کھلا ظلم ہے۔ جب سکول بند ہوں گے، اساتذہ غیر حاضر ہوں گے اور نگرانی کا کوئی مؤثر نظام موجود نہیں ہوگا تو آنے والی نسلوں کا مستقبل کیسے محفوظ بنایا جا سکتا ہے؟
ہم ضلع اورکزئی کے ذمہ داران، ڈپٹی کمشنر اورکزئی، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسرز، ایڈیشنل کمشنر، ایم پی اے اورنگزیب صاحب، صوبائی وزیر تعلیم اور وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سے پُرزور مطالبہ کرتے ہیں کہ:
✅ اپر اورکزئی، تحصیل اسماعیل زئی اور قوم آخیل کے تمام سکولوں کا فوری اور غیر جانبدارانہ معائنہ کیا جائے۔
✅ اساتذہ اور دیگر عملے کی حاضری سو فیصد یقینی بنائی جائے۔
✅ طلبہ و طالبات کو بنیادی تعلیمی سہولیات فراہم کی جائیں۔
✅ ڈیوٹی سے غفلت برتنے والے اہلکاروں کے خلاف فوری اور سخت کارروائی عمل میں لائی جائے۔
⚠️ یاد رکھا جائے کہ تعلیم سے محروم نسلیں ترقی نہیں بلکہ محرومی، پسماندگی اور بے روزگاری کی طرف دھکیلی جاتی ہیں۔
قوم آخیل اور علاقے کے باشعور عوام اپنے بچوں کے حقِ تعلیم کے تحفظ کے لیے ہر آئینی، قانونی اور جمہوری فورم پر آواز بلند کرتے رہیں گے۔
تعلیم بچاؤ، مستقبل بچاؤ!

منجانب آخیل یوتھ کمیٹی

31/05/2026

🚨 محکمہ جنگلات کی مبینہ غفلت، قومی خزانے کو نقصان؟ 🚨
اپر اورکزئی کے علاقے غلجو میں سابقہ بلین ٹری سونامی پروگرام کے تحت لگائے گئے درختوں اور پودوں پر کروڑوں روپے خرچ کیے گئے۔ ان پودوں کی حفاظت کے لیے تین چوکیدار تعینات کیے گئے تھے اور اردگرد کانٹے دار حفاظتی باڑ بھی لگائی گئی تھی تاکہ پودے محفوظ رہیں اور بہتر انداز میں نشوونما پا سکیں۔
مقامی افراد کے مطابق جب یہ پودے بڑھوتری کے مرحلے میں داخل ہوئے تو محکمہ جنگلات کی جانب سے چوکیداروں کو ہٹا دیا گیا اور حفاظتی باڑ بھی اکھاڑ دی گئی، جبکہ پودوں کی حفاظت کے لیے کوئی متبادل انتظام نہیں کیا گیا۔ نتیجتاً مال مویشی اور دیگر جانور پودوں کو نقصان پہنچانے لگے، جس سے ان کی افزائش شدید متاثر ہوئی اور منصوبے کے مقاصد کو دھچکا پہنچا۔
عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ اگر بروقت حفاظتی اقدامات جاری رکھے جاتے تو یہ پودے آج ایک گھنے سبز جنگل کی شکل اختیار کر سکتے تھے۔ اس مبینہ غفلت کے باعث نہ صرف ماحولیات کو نقصان پہنچا بلکہ قومی خزانے سے خرچ ہونے والی خطیر رقم بھی ضائع ہونے کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے۔
📢 مطالبہ عوام نے متعلقہ اداروں، اعلیٰ حکام اور ایم پی اے اورنگزیب خان سے مطالبہ کیا ہے کہ اس معاملے کی شفاف انکوائری کرائی جائے، ذمہ داران کا تعین کیا جائے اور قومی وسائل کے ضیاع میں ملوث افراد کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے تاکہ آئندہ ایسے واقعات کی روک تھام ممکن ہو سکے۔
#غلجو

🌙🐄 اجتماعی قربانی میں اپنا حصہ ڈالیں 🐄🌙عید کی راتیں قریب آ رہی ہیں…بازاروں میں رونقیں ہیں…ہر طرف قربانی کی تیاریاں جاری ...
17/05/2026

🌙🐄 اجتماعی قربانی میں اپنا حصہ ڈالیں 🐄🌙
عید کی راتیں قریب آ رہی ہیں…
بازاروں میں رونقیں ہیں…
ہر طرف قربانی کی تیاریاں جاری ہیں…
لیکن انہی گلیوں میں کچھ ایسے گھر بھی ہیں جہاں خاموشی بسی ہوئی ہے۔ 💔
کچھ مائیں اپنے بچوں کی آنکھوں میں سوال دیکھ کر نظریں جھکا لیتی ہیں…
کچھ یتیم بچے صرف دوسروں کے گھروں سے اٹھتی خوشبوؤں کو محسوس کر کے خاموش ہو جاتے ہیں…
کچھ سفید پوش خاندان اپنی غربت چھپا کر صرف اللہ سے امید لگائے بیٹھے ہیں… 🥀
شاید آپ کی ایک چھوٹی سی قربانی…
کسی مجبور باپ کی بے بسی ختم کر دے…
کسی یتیم بچے کے چہرے پر مسکراہٹ لے آئے…
کسی بیوہ ماں کی دعا آپ کی زندگی بدل دے… 🤲✨
اس بار صرف جانور قربان نہ کریں…
اپنی انا، غفلت اور بے حسی کو بھی قربان کریں۔ ❤️
📢 اجتماعی قربانی میں حصہ ڈالیں
📢 مستحق خاندانوں کو اپنی خوشیوں میں شامل کریں
📢 کسی غریب کے گھر بھی عید کی خوشبو پہنچائیں
یاد رکھیں…
کبھی کبھی اللہ کسی غریب کی دعا میں آپ کے نصیب بدلنے کا راز چھپا دیتا ہے۔ 🌹
🤍 “آپ کی ایک قربانی… کسی کے لیے پوری عید بن سکتی ہے۔” 🤍

#عیدالاضحیٰ
#انسانیت

مبارکباد و خراجِ تحسین 🌟فخرِ اورکزئی، فخرِ آخیل، فخرِ گورنمنٹ ہائی سکول غلجو!یہ نہایت خوشی اور فخر کا مقام ہے کہ گورنمنٹ...
16/05/2026

مبارکباد و خراجِ تحسین 🌟
فخرِ اورکزئی، فخرِ آخیل، فخرِ گورنمنٹ ہائی سکول غلجو!
یہ نہایت خوشی اور فخر کا مقام ہے کہ گورنمنٹ ہائی سکول غلجو کے قابل، محنتی اور باصلاحیت استاد و انچارج ہیڈماسٹر جناب عادل الرحمن صاحب
(Adil U Rehman — SST Bio/Chemistry)
نے کامیابی کے ساتھ اپنی PhD ڈگری مکمل کر لی ہے۔
یہ عظیم کامیابی اُن کی انتھک محنت، لگن، علمی قابلیت اور تعلیمی خدمات کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ اُن کی یہ کامیابی نہ صرف ادارے بلکہ پورے ضلع اورکزئی کے لیے باعثِ اعزاز ہے۔
جناب عادل الرحمن صاحب کی یہ علمی کاوش نوجوان نسل، طلبہ اور اساتذہ کے لیے ایک بہترین مثال اور روشن مشعلِ راہ ہے۔ دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ انہیں مزید کامیابیاں، عزت، ترقی اور خدمتِ تعلیم کی توفیق عطا فرمائے تاکہ وہ اسی جذبے کے ساتھ قوم کے معماروں کی بہترین رہنمائی کرتے رہیں۔
🌹 دلی مبارکباد!
🌹 فخرِ ادارہ، فخرِ اورکزئی!




06/05/2026

📢 تعلیم خطرے میں — غلجو کا اہم تعلیمی ادارہ زبوں حالی کا شکار!
گورنمنٹ گرلز ایجوکیشن کمپلیکس غلجو (گورنمنٹ گرلز ہائی سکول اینڈ کالج) جو اپر اورکزئی کے علاقے کیلئے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے، آج صرف نام کا ادارہ بن کر رہ گیا ہے۔ 😔
🏫 خوبصورت اور مکمل بلڈنگ موجود ہے…
📚 مگر تعلیم دینے والا نظام غائب!
❗ حقیقت کیا ہے؟
13 کلاس فور ملازمین اور چوکیدار میں سے صرف 2-3 حاضر
باقی تنخواہیں لے کر گھروں میں آرام فرما 😠
11 ٹیچرز میں سے صرف 4 ڈیوٹی پر موجود
باقی اساتذہ بھی غیر حاضر مگر تنخواہیں جاری
📄 ڈی ای او اورکزئی (میڈم پروین) کو بارہا درخواستیں دی جا چکی ہیں، لیکن تاحال کوئی عملی قدم نہیں اٹھایا گیا۔
🚸 یہ صرف غفلت نہیں — یہ ہمارے بچوں کے مستقبل کے ساتھ کھلواڑ ہے!
✊ ہم عوام کا پرزور مطالبہ: 👉 ضلعی انتظامیہ فوری نوٹس لے
👉 ایم پی اے اورکزئی اس معاملے میں کردار ادا کرے
👉 غیر حاضر عملے کے خلاف سخت کارروائی کی جائے
👉 تعلیمی نظام کو فوری طور پر بحال کیا جائے
📢 اب خاموشی نہیں — تعلیم ہمارا حق ہے!

منجانب آخیل یوتھ کمیٹی




غلجو بازار یونین کمیٹی کا مشتی میلہ بازار سے اظہارِ یکجہتیغلجو بازار یونین کمیٹی کے صدر عبدالرازق کی قیادت میں ایک وفد ن...
29/04/2026

غلجو بازار یونین کمیٹی کا مشتی میلہ بازار سے اظہارِ یکجہتی
غلجو بازار یونین کمیٹی کے صدر عبدالرازق کی قیادت میں ایک وفد نے مشتی میلہ بازار کا دورہ کیا، جس میں یونین کمیٹی کے دیگر معزز ممبران بھی شریک تھے۔
دورے کے دوران مشتی میلہ بازار یونین کمیٹی کے ساتھ تفصیلی ملاقات ہوئی، جس میں باہمی اتحاد، تعاون اور یکجہتی کے عزم کا اظہار کیا گیا۔ غلجو بازار یونین کمیٹی نے ہر قسم کے مالی تعاون اور بھرپور حمایت کی یقین دہانی بھی کرائی۔
اس موقع پر صدر عبدالرازق، جنرل سیکرٹری عادل الرحمن اور سرپرستِ اعلیٰ محمد زالی اورکزئی سمیت دیگر معززین موجود تھے۔
یہ دورہ باہمی بھائی چارے، اتفاق اور تجارتی برادری کے مشترکہ مفادات کے تحفظ کے عزم کا مظہر ہے۔ امید ہے کہ اس طرح کے اقدامات سے اتحاد مزید مضبوط ہوگا اور تاجروں کے مسائل کے حل میں مدد ملے گی۔
منجانب آخیل یوتھ کمیٹی

🚨 ایمرجنسی اپیل برائے ڈونیشن 🚨نوجوان مسیحاء ڈاکٹر محمد شاہد ولد امل خان (عمر: 35 سال)، ضلع اورکزئی سے تعلق رکھتے ہیں، اس...
24/04/2026

🚨 ایمرجنسی اپیل برائے ڈونیشن 🚨
نوجوان مسیحاء ڈاکٹر محمد شاہد ولد امل خان (عمر: 35 سال)، ضلع اورکزئی سے تعلق رکھتے ہیں، اس وقت ایک نہایت خطرناک بیماری Acute Liver Failure (جگر کا اچانک فیل ہو جانا) میں مبتلا ہیں۔
یہ ایک ایسی حالت ہے جس میں جگر فوری طور پر کام کرنا بند کر دیتا ہے، اور اگر بروقت لیور ٹرانسپلانٹ نہ کیا جائے تو زندگی کو شدید خطرہ لاحق ہو جاتا ہے۔
اس وقت ڈاکٹر صاحب حیات آباد میڈیکل کمپلیکس میں زیرِ علاج ہیں اور زندگی و موت کی جنگ لڑ رہے ہیں۔
💔 ایک ایسا انسان جو خود دوسروں کی جانیں بچاتا رہا، آج خود ہماری مدد کا محتاج ہے۔
💰 ڈاکٹر صاحب کے علاج کیلئے تقریباً 10 سے 15 لاکھ روپے درکار ہیں۔
آپ کی تھوڑی سی مدد کسی کی پوری زندگی بچا سکتی ہے۔
🤲 آپ سب سے اپیل ہے کہ خدارا دل کھول کر تعاون کریں اور اس پیغام کو زیادہ سے زیادہ شیئر کریں۔
💳 اکاؤنٹ کی تفصیلات:
Account Title: Yasin Rehman
IBAN: PK71HABB0011137902605603
Bank: Habib Bank Limited (HBL)
📱 EasyPaisa / رابطہ نمبر:
Dr Yasin Rehman
0304-3330303
📞 مزید معلومات کیلئے دیئے گئے نمبر پر رابطہ کریں۔
🙏 آئیں مل کر ایک زندگی بچائیں۔ اللہ تعالیٰ آپ کے صدقے کو قبول فرمائے

10/08/2025

ہمارے زوال کی اصل وجہ عبادات میں کمی نہیں بلکہ وعدہ خلافی، معاملات میں دو نمبری، جھوٹ، بے ایمانی،
اور منافقت ہے

08/08/2025

آج ڈبوری میلہ میں ایک نوجوان کو اورکزئی پولیس نے بے جا طور پر ہرنسہ کیا نوجوان کو بھرے بازار میں پولیس زبردستی مرغ بننے یعنی کان پکڑنے اور بدمعاشی کررہے تھے۔پولیس محرر حلیل حان پرائیویٹ کپڑوں میں آکر دوکان میں راغب جما رہے تھے جس میں نوجوان نے پولیس پر فائرنگ کی فائرنگ سے پولیس محرر حلیل زحمی ہوگیا۔پولیس نے نوجوان کو پکڑ کر کلایہ لے جارہے تھے کہ راستے میں انکو مردیا گیا۔پولیس کا دعوہ ہے کہ وہ گاڑی سے بھاگ رہا تھا۔اور کزئی پولیس کی بےجا طور پر بدمعاشی سمجھ سے بالاتر ہے لہذا ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اورکزئی اور ڈی آئی جی سے شفاف انکوائری کا مطالبہ کرتے ہیں۔ پولیس اور سیکورٹی ادارے اپنا قبلہ درست کرکے قانون و آئین کے اندر کام کریں

Address

Orakzai, Ismail Zai Tehsil, Akhel Ghiljo
Kohat

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when 𝑨𝑲𝑯𝑬𝑳 𝒀𝑶𝑼𝑻𝑯 𝑪𝑶𝑴𝑴𝑰𝑻𝑬𝑬 posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share