National Press Club Kohlu

National Press Club Kohlu This is official page of National Press Club Kohlu.

سابق ایف سی کمانڈنٹ بریگیڈیئر فاروق اشرف نے نیشنل پریس کلب کوہلو میں الوداعی ملاقات کی۔ اس موقع پر ونگ کمانڈر کرنل طحہ ع...
29/07/2026

سابق ایف سی کمانڈنٹ بریگیڈیئر فاروق اشرف نے نیشنل پریس کلب کوہلو میں الوداعی ملاقات کی۔ اس موقع پر ونگ کمانڈر کرنل طحہ علی اور دیگر عسکری حکام بھی ان کے ہمراہ موجود تھے، نیشنل پریس کلب کوہلو کے صدر راشد مری، جنرل سیکرٹری موسیٰ جان مری، نائب صدر اخلاق مری، فنانس سیکرٹری نذر بلوچ اور پریس سیکرٹری عبدالرحیم مری نے معزز مہمانوں کا پرتپاک استقبال کیا، ملاقات کے دوران باہمی تعاون، صحافت کے فروغ، امن و استحکام اور علاقے کی ترقی سے متعلق مختلف امور پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔ نیشنل پریس کلب کی جانب سے بریگیڈیئر فاروق اشرف کی خدمات کو سراہتے ہوئے ان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا گیا۔

نیشنل پریس کلب کوہلو کے صحافیوں کا ایک وفد صدر راشد مری، جنرل سیکرٹری موسیٰ جان مری، نائب صدر اخلاق مری، پریس سیکرٹری عب...
09/07/2026

نیشنل پریس کلب کوہلو کے صحافیوں کا ایک وفد صدر راشد مری، جنرل سیکرٹری موسیٰ جان مری، نائب صدر اخلاق مری، پریس سیکرٹری عبدالرحیم نے لورالائی میں ایڈیشنل کمشنر اعجاز احمد جعفر سے ملاقات کی ملاقات کے دوران ایڈیشنل کمشنر نے وفد کا خیر مقدم کیا اور باہمی دلچسپی کے مختلف امور سمیت علاقائی صورتحال پر تفصیلی گفتگو کی،

نیشنل پریس کلب کوہلو کے صحافیوں کے ایک اعلیٰ سطحی وفد نے چیئرمین میر سمیع زرکون سے ملاقات کی جہاں ضلع کوہلو سمیت بلوچستا...
09/07/2026

نیشنل پریس کلب کوہلو کے صحافیوں کے ایک اعلیٰ سطحی وفد نے چیئرمین میر سمیع زرکون سے ملاقات کی جہاں ضلع کوہلو سمیت بلوچستان کی مجموعی علاقائی صورتحال، صحافتی ذمہ داریوں، عوام کو درپیش مسائل اور ترقیاتی امور پر تفصیلی گفتگو کی گئی، وفد کی قیادت نیشنل پریس کلب کوہلو کے صدر راشد مری نے کی جبکہ وفد میں جنرل سیکرٹری موسیٰ جان مری، نائب صدر اخلاق مری، پریس سیکرٹری عبدالرحیم اور فنانس سیکرٹری نذر بلوچ بھی شامل تھے،

نیشنل پریس کلب کوہلو کے فنانس سیکرٹری نذر بلوچ کا کوئٹہ میں نیشنل پارٹی کے مرکزی سیکرٹریٹ میں چیئرمین محراب بلوچ سے ملاق...
06/07/2026

نیشنل پریس کلب کوہلو کے فنانس سیکرٹری نذر بلوچ کا کوئٹہ میں نیشنل پارٹی کے مرکزی سیکرٹریٹ میں چیئرمین محراب بلوچ سے ملاقات اس موقع پر نیشنل پارٹی کے دیگر رہنماء بھی موجود تھے،

ڈسٹرکٹ وائس چیئرمین کوہلو، وڈیرہ غازی خان لوہارانی نے نیشنل پریس کلب کوہلو کا دورہ کیا، جہاں ان کے ہمراہ قبائلی رہنما مل...
16/06/2026

ڈسٹرکٹ وائس چیئرمین کوہلو، وڈیرہ غازی خان لوہارانی نے نیشنل پریس کلب کوہلو کا دورہ کیا، جہاں ان کے ہمراہ قبائلی رہنما ملک ہاشم خان شیرانی، وڈیرہ ظفر مری اور وڈیرہ رحمت اللہ بھی موجود تھے، اس موقع پر انہوں نے صحافی برادری کی پیشہ ورانہ خدمات، عوامی مسائل کی نشاندہی اور حقائق پر مبنی رپورٹنگ کو سراہتے ہوئے کہا کہ صحافی معاشرے کی آنکھ اور آواز ہیں۔ انہوں نے صحافیوں کو درپیش مسائل کے حل کے لیے ہر ممکن تعاون اور بھرپور حمایت کی یقین دہانی کرائی، نیشنل پریس کلب کوہلو کے صحافیوں نے معزز مہمانوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے علاقے میں صحافت کے فروغ اور صحافیوں کی فلاح و بہبود کے لیے مشترکہ کوششوں کی ضرورت پر زور دیا۔

ضلع موسیٰ خیل میں صحافی لالا اسرافیل کے بہیمانہ قتل کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں، یہ افسوسناک واقعہ نہ صرف آزادیٔ صحا...
07/06/2026

ضلع موسیٰ خیل میں صحافی لالا اسرافیل کے بہیمانہ قتل کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں، یہ افسوسناک واقعہ نہ صرف آزادیٔ صحافت پر حملہ ہے بلکہ صحافیوں کے تحفظ، قانون کی حکمرانی اور امن و امان کی صورتحال پر بھی سنگین سوالات اٹھاتا ہے، ہم حکومتِ بلوچستان اور متعلقہ قانون نافذ کرنے والے اداروں سے مطالبہ کرتے ہیں کہ لالا اسرافیل کے قاتلوں کو فوری طور پر گرفتار کرکے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے اور اس اندوہناک واقعے کی شفاف، غیر جانبدارانہ اور فوری تحقیقات کو یقینی بنایا جائے، نیشنل پریس کلب کوہلو کی پوری ٹیم مرحوم صحافی کے اہلِ خانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتی ہے۔ ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ متاثرہ خاندان کو فوری اور مکمل انصاف فراہم کیا جائے تاکہ صحافی برادری میں پائے جانے والے خدشات اور تحفظات کا ازالہ ہو اور صحافی اپنے فرائض بلا خوف و خطر انجام دے سکیں، اللہ تعالیٰ مرحوم کو جوارِ رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور پسماندگان کو صبرِ جمیل نصیب کرے۔ آمین

کوہلو، تحصیل کاہان میں تعلیم اور بنیادی سہولیات کا فقدان، 50 سے زائد اسکول غیرفعال ہونے کا انکشاف، متعدد خاندان نقل مکان...
06/06/2026

کوہلو، تحصیل کاہان میں تعلیم اور بنیادی سہولیات کا فقدان، 50 سے زائد اسکول غیرفعال ہونے کا انکشاف، متعدد خاندان نقل مکانی پر مجبور
https://dailyintekhab.pk/archives/551652

Address

Kohlu

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when National Press Club Kohlu posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share

Category