S.A&u collection

S.A&u collection Sab kuch mile ga.
03008578586

30/01/2024

دل کے درد لوگوں سے نہیں بلکہ اللہ سے بیان کیے جاتے ہیں کیونکہ لوگ بس تجسس رکھتے ہیں مگر اللّٰہ آپ کو سمجھتا ہے...!!

29/01/2024

السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
بدگمانی جوتے میں پڑے کانٹے کی ماند ہے
جو اس کے پاؤں کو تنگ کرتا رہتا ہے نہ سفر کرنے دیتا ہے نہ آگے بڑھنے دیتا جب تک اس کو جوتے سے نکال نہ دیں
لہذا بدگمانی کو دل میں پیدا نہ ہونے دیں
اللہ پاک ہم سب پر اپنا فضل وکرم کرے آمین یارب العالمین

28/01/2024

سنو !!
دنیا والوں کی باتوں پر یوں رویا نہیں کرتے
یوں ہمت ہارا نہیں کرتے,
تم مسکراؤ کیونکہ تم سے اللہ محبت کرنے والا ہے
تمہارا سہارا اللہ ہے
تمہارا محافظ اللہ ہے
اپنے اس تڑپتے دل کو سمجھا دو کہ اللہ کے فیصلے ہمیشہ ڈھیروں خوشیاں لاتے ہیں
پس تم صبر کرو اور پھر اپنے اوپر اللہ کی عنایتوں کو برستا دیکھ

27/01/2024

♥️رسول اللہ ﷺ نے فرمایا :’’حیاء ایمان کا حصہ ہے اور ایمان جنت میں (لے جانے والا) ہے۔ اور بدکلامی بداخلاقی کا حصہ ہے اور بداخلاقی جہنم میں (لے جانے والی) ہے ۔‘‘سنــن ابــن ماجہ-4184

26/01/2024

*السلام و علیکم! جمعہ المبارک*

*جن لوگوں کی‎ ‎اول و آخر امید صرف الله کریم کی ذات پر هوتی هے ان پر مصیبت اور پریشانی اثر انداز نہیں ھوتی۔*

*صبح بخیر*

25/01/2024

ماہر نفسیات کہتے ہیں!
ناپ تول کر الفاظ ادا کیجیئے کبھی یہ نہ کہیں کہ:
میں کامیاب نہیں ہوں گا"
میری زندگی فضول ہے"
میں کچھ نہیں کر سکتا"
یاد رکھیں! آپکا دماغ " *مزاق* " برداشت نہیں کرتا...
جو کچھ آپ کہتے یا سوچتے ہیں آپکا دماغ اسی بیان پر اپنی کاروائ شروع کر دیتا ہے..

24/01/2024

*باپ کو توجہ دینا ہوگی*
*وقت کی کمی کا بہانہ مت بنائیں چاہے وہ دینی مصروفیت کی وجہ سے ہو یا دنیاوی مصروفیت کی وجہ سے یہ خود پہ ہنسنے والی بات ہوگی۔صحابہ کرامؓ پوری دنیا فتح کرتے پھر اپنے بچوں کے پاس لوٹتے تو انکے دلوں کو فتح کرتے انکی بہترین تربیت کرتے دین اور اخلاق کے زیور سے انہیں آراستہ کرتے اس فرض سے پہلو تہی مت کیجیئے کیونکہ باپ کی چھاپ اور ماں کا پیار بچے کو ان دونوں کی ضرورت رہتی ہے۔ یہ عذر بھی مت تراشئیے کہ آپ انکے لئے رزق کی تلاش میں مصروف ہوتے ہیں کیونکہ بہت برا ہے وہ رزق کہ جسکے نتیجے میں امت کو ایک ایسی نسل ملے کہ جسکے جسم تو خوب تنومند اور توانا ہوں مگر اخلاق پستہ اور کمزور زمانہ بہت مشکل ہوگیا اور بچے بخدا معصوم ہوتے ہیں۔ ہمارے مقابلے میں اس عمر میں اب انہیں بہت زیادہ توجہ درکار ہوتی ہے آج کے فتنے اور آزمائشیں بہت مختلف ہیں۔ اپنے گھروں کو لوٹ جائیں اور بچوں کو جی بھر کر اپنائیت اور پیار دیں انکے ساتھ کھیلیں اور انہیں ایسے قصے سنائیں کہ جن سے انکی ذات میں عمدہ صفات پیدا ہوں انکی باتیں خوب غور سے سنیں۔ انکی خاطر اپنے موبائل چھوڑ دیا کریں ان بھولے بھالے بچوں کیلئے اپنی کچھ مصروفیات ترک کر دیا کریں اپنے جگر کے ٹکڑوں کیلیے پوری دنیا بھی چھوڑنی پڑے تو چھوڑ دیں ان میں سے کوئ ایک نیک بیٹا یا بیٹی آپ کے مرنے کے بعد دل کی گہرائی سے دعا مانگا کرے کہ*
*🤲اے اللہ پاک ! میرے والدین کے ساتھ رحم والا معاملہ فرما دیجئے*
*جس طرح بچپن میں شفقت اور پیار سے انہوں نے مجھے پالا تھا*
*یہ دعا ان سب فضولیات سے کہیں بڑھ کر ہے کہ جنکے چکر میں آپ انہیں وقت نہیں دے پاتے۔*

23/01/2024

السلام علیکم
صبح بخیر
نیکی خوشبو کی مانند ہے جو نیت کے پھول سے پھوٹتی ہے، جتنی نیت صاف ہو گی اتنا ہی پھول خوشبودار ہو گا، اگر آپ کی ذات سے کسی کو خوشی ملتی ہے تو یقین جانیے آپ کا وجود قابلِ رشک ہے
اللہ کریم أپ کو تمام مشکلات اور پریشانیوں سے محفوظ فرمائے
آمِیْن یَارَبَّ الْعَالَمِیْنَ

22/01/2024

🥀 _*اِن اپنوں کی دِل سے قدر کیجيے*_ 🥀

گھڑی میں تین سُوئیاں ہوتی ہیں جن میں ایک سُوئی سیکنڈ والی سُوئی کے نام سے مشہور ہے یہ سیکنڈ والی سُوئی اپنا وجود تو رکھتی ہے پر اِسکا ذکر نہیں کیا جاتا سب یہی کہتے ہیں دس بج کر پندرہ منٹ ہو گئے ہیں کبھی کسی نے یُوں نہیں کہا دس بج کر پندرہ منٹ اور چار سیکنڈ ہوئے ہیں جبکہ یہ سیکنڈ والی سُوئی دونوں سے زیادہ محنت ومشقت کرتی ہے اور اُن دونوں کو بھی آگے بڑھنے میں مدد کرتی ہے بس اسی طرح ہماری زندگی میں بھی بہت سے لوگ اِسی سیکنڈ والی سُوئی کی مانند ہوتے ہیں جن کا ذکر تو کہیں نہیں ہوتا لیکن ہمارے آگے بڑھنے میں اُنکا اہم کردار ضرور ہوتا ہے

20/01/2024

اسلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ*

*خالق سے اچھا تعلق اور مخلوق سے اچھا برتاؤ مومن کی نشانی ہے*

*اللہ رب العزت* ہم سب کو دین و دنیا کی دولت سے مالا مال کرے اور روز محشر *سرکار دو جہاں صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم* کی شفاعت نصیب فرمائے اللہ کی رحمتوں کا سایہ ہمیشہ ہم پر سائبان کی طرح چھایا رہے۔ صحت والی لمبی زندگی عطا فرمائے اور ایمان پر زندہ رہنے کی توفیق عطاء فرمائے۔
سدا خوش رہیں اور خوشیاں بانٹتے رہیں

*آمین ثُمہ آمین یارب العالمین*

19/01/2024

✨اللّٰہ کہ یہاں کام کی قدر✨

آپ ﷺ نے فرمایا کہ ایک شخص نے ایک کتے کو دیکھا ، جو پیاس کی وجہ سے گیلی مٹی کھا رہا تھا ۔ تو اس شخص نے اپنا موزہ لیا اور اس سے پانی بھر کر پلانے لگا ، حتیٰ کہ اس کو خوب سیراب کر دیا ۔ اللہ نے اس شخص کے اس کام کی قدر کی اور اسے جنت میں داخل کر دیا ۔

Sahih Bukhari #173

18/01/2024

الیکشن قریب ہے خدارا آنے والے MNAاور MPA کے ساتھ سیلفیاں نہیں ، بلکہ سوال کریں'کہ آپ اتنے خوشحال اور ہم اتنے بد حال کیوں ہیں
*🥄 چمچے نہ بنیں دلیر بنیں*

Address

Lahore
5400

Telephone

+923008578586

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when S.A&u collection posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to S.A&u collection:

Share