17/10/2023
*بائکاٹ مہم کی طاقت!!!!*
میکڈونلڈ اسرائیل برانچ نے اسرائیلی افواج کے لیے مفت کھانے کا اعلان کیا۔اس کے خلاف مسلم دنیا میں میکڈونلڈ بائیکاٹ کی مہم چلی۔اس مضبوط سوشل میڈیا مہم کے نتائج درج ذیل ہیں۔
•سعودیہ، اردن ،مصر ،کویت ،ترکی ،لبنان دیگر میکڈونلڈ برانچز نے وضاحتی بیانات جاری کیے اور اسر ائیلی برانچ سے لاتعلقی کا اعلان کیا اور اپنے مقامی ہونے پر زور دیا۔
•میکڈونلڈ ترکی نے غزہ کے محصور عوام کے لیے ایک ملین ڈالر اور میکڈونلڈ کویت نے ڈھائی لاکھ ڈالر کی امداد کا اعلان کیا۔اسی طرح میکڈونلڈ اردن نے بھی غزہ کے لیے امداد کا اعلان کیا۔
•اسٹاک مارکیٹ میں میکڈونلڈ کے شیئرز کی قدر نسبتاً گر گئی۔
یہ ہے سوشل میڈیا بائیکاٹ مہم کے مثبت نتائج ۔۔۔ یہ ان کے لیے جو کہتے ہیں کہ بائیکاٹ سے فرق نہیں پڑتا ۔۔۔ بائیکاٹ مہم ایک مؤثر ہتھیار ہے جو عام عوام بھی اپنے دشمن کے خلاف استعمال کرسکتے اور اپنا احتجاج ریکارڈ کرواسکتے۔