05/03/2023
SHUT UP”
شٹ اپ
جسے دیکھو ماما چاچا بنا ہوا ہے
یہ بھی کوئی بات ہے
کہ ہر موضوع پر رائے دو
ہر بات پر تنقید ہو
یاد رلھو۔۔۔
طاقتور پر تنقید
تنقید نہیں توہین کہلاتی ہے۔۔
انصاف نہیں ملتا تو کیا ہوا؟
کیس تو چلتا رہتا ہے
گواہ خرید لو
ثبوت مٹا دو
ریکارڈ جلا دو
یا ڈیل کرا لو
کس نے روکا ہے؟؟
گر یہ بس میں نہیں
تو خوش فہمی کیسی کہ تم بول سکتے ہو۔۔
بولنا۔۔
حق کے لئے بولنا
زندگی کی علامت ہے
کیا تم اب بھی زندہ ہو؟
بنگال، بلوچستان ، وزیرستان کے بعد بھی؟؟
زمینوں پر قبضے
غیروں کو اڈے
اے پی ایس
ڈرون حملے
کیا نہیں ہوا یہاں؟
کون نہیں بکا یہاں؟
کیوں شور مچاتے ہو؟
کیوں لہو رلاتے ہو؟
تم بھی قلم کو بیچ دو
زباں کو اپنی کاٹ دو
یہی وفا کی رسم ہے
یہی دستور شہر ہے۔۔۔