ZH advertisers

ZH advertisers I am a social media manager. I can help you to grow your online business.

*ابن سینا نے ایک تجربہ کیا۔اور دو میمنوں کو پنجرے میں رکھا**میمنے ایک ہی عمر ، وزن ، ایک ہی نسل کے تھے اور دونوں کوایک ہ...
15/10/2023

*ابن سینا نے ایک تجربہ کیا۔اور دو میمنوں کو پنجرے میں رکھا*

*میمنے ایک ہی عمر ، وزن ، ایک ہی نسل کے تھے اور دونوں کوایک ہی قسم کا چارہ کھلایا گیا۔تمام حالات برابر رکھے*

*ابن سینا نے میمنوں کے پنجروں کی ایک طرف ایک اور پنجرارکھا اور اس پنجرے میں ایک بھیڑیا رکھا اور میمنوں میں سے صرف ایک میمنااُس بھیڑیے کو دیکھ سکتا تھا*

*کئی مہینوں بعد ، میمنا جو بھیڑیا کو دیکھتا ہے مر جاتا ہے کیونکہ وہ بے چین ، خوفزدہ اور کمزور ہوتا ہے۔ اگرچہ بھیڑئے نے میمنے کو کچھ نہیں کیا ، لیکن میمنہ اس خوف اور دباؤ کی وجہ سے مر گیا جو اس نے محسوس کیا۔*

*جبکہ دوسرا میمنا ، جو بھیڑیا و نہیں دیکھ سکتا تھا ، اچھی طرح سے کھاتا تھا اور اُسکا وزن بھی بڑھا گیا کیونکہ وہ کافی پرامن رہا۔*

*اس تجربے میں ابن سینا نے صحت اور جسم پر ذہنی اثرات کے مثبت اور منفی اثرات کا مشاہدہ کیا۔ غیر ضروری خوف ، فکر ، اضطراب اور تناؤ انسانی جسم کو نقصان پہنچاتے ہیں۔*

*اگر آپ کو زندگی کی مشکلات کاسامنا کرکے آگے بڑھنا ہے تو اپنی راہ میں آنے والے ہر خوف کو نظر انداز کر نا سیکھیں پھر ہی آپ کامیابی کی سیڑھیوں پہ چڑھ سکیں گے*

09/10/2023

فری لانسنگ (Freelancing) ....
کبھی سوچا ہے کہ بغیر کسی سرمایہ کے کوئی اپنا کاروبار کرسکتا ہے ؟
اگر نہیں سوچا تو آج سوچ لیں.
میں پہلے آپ کو یہ بتاتا چلوں کہ فری لانسنگ ہے کیا؟
میری نظروں میں فری لانسنگ یہی ہے جس میں انسان اپنا بوس خود ہوتا ہے
آپ کا کام کرنے کا دل کر رہا ہے انٹرنیٹ آن کریں کوئی پروجیکٹ پسند کریں کام مکمل کریں جاب مکمل.
فری لانسنگ میں دو طرح کے لوگ ہوتے ہیں
کام دینے والے
کام کرنے والے
لوگ اپنا کام بتائیں گے
آپ بتائیں گے کہ آپ وہ کام کس طرح سب سے اچھا کر سکتے ہیں
اور آپکا ریٹ مناسب ہے
آپ فری لانسنگ کرنا چاہتے ہیں
فری لانسنگ کے لیے آپ کے پاس ایک پرسنل کمپیوٹر اور انٹرنیٹ ہونا لازم ہے.

میں آپکو فری لانسر بننے کے سٹیپ بتاتا ہوں.

1: ویژن
اپنے آپ کو دیکھیں اپنی مصروفیات کو دیکھیں.
اس کے بعد فیصلہ کریں آپ کے پاس کتنا وقت ہے
کیا آپ فری لانسنگ کے ذریعے اپنے تمام اخراجات کما سکتے ہیں؟
(میں اس چیز کا مشورہ نہیں دونگا کہ آپ سب کچھ چھوڑ کر فری لانسنگ شروع کر دیں ہاں اگر آپ کے پاس دو گھنٹے بھی فارغ وقت ہے تو آپ فری لانسنگ ضرور کریں)
ابھی صرف اتنا سوچیں کہ میں نے فری لانسنگ کرنی ہے
کمانے کا بالکل نہ سوچیں.
شروع شروع میں یہ سوچ لیں کہ میں ایک گیم کھیل رہا ہوں.
یعنی وقت ضائع کررہا ہوں اس کے عوض مجھ کچھ نہیں ملنا.
حالانکہ بہت کچھ ملتا ہے لیکن اکثر لوگ دلبرداشتہ ہوکر چھوڑ دیتے ہیں

2: اپنا شعبہ سلیکٹ کریں
اب ایک فیصلہ کریں آپ کر کیا سکتے ہیں؟
اپنے آپ کو دیکھیں آپ کے اندر کیا ہنر ہے؟
کیا آپ کے پاس ان میں سے کوئی ایک ہنر ہے؟
Article Writing
Teaching
Project Management
Coding
HTML
C++
Java
MS Office
Adobe Photoshop
Logo Designing
Video Editing
Translating
Blogging
Video posting
Surveys
Writing Reviews
Mathematics
Web Designing
Web Development
Software Development
Android Applications
IOS Applications
Computer and IT
Writing Skills
Marketing
Research
Internet
E-Commerce
Data Entry

میں نے چند ایک شعبے گنوائے ہیں
اگر آپ کوئی بھی ایک کام کر سکتے ہیں
تو آپ ایک فری لانسر بن سکتے ہیں
آپ کے پاس چاہے انٹرنیٹ چلانے کا ہنر ہی کیوں نہیں ہے.
آپ پھر بھی کما سکتے ہیں.
اب پہلا کام تھا کہ اپنے آپ سے پوچھیں کیا آپ فری لانسنگ کے لیے تیار ہیں
دوسرا قدم یہ ہے کہ آپ اپنے آپ سے پوچھیں آپ کونسا کام کرنا چاہتے ہیں.
اب آپ اپنا ایک مائنڈ بنا لیں کہ ہم نے یہ کام کرنا ہے.

3:اپنے کام کا سیمپل تیار کریں
دیہات کےلوگ جب کپاس یا گندم بیچتے ہیں تو بیوپاری کو ایک کلو یا دو کلو کا سیمپل دکھاتے ہیں اور بیوپاری سیمپل دیکھ کر ریٹ لگاتا ہے.
یہی اصول فری لانسرز پر لاگو ہوتا ہے.
مثال کے طور پر آپ نے لوگو ڈیزائننگ کا شعبہ منتخب کیا.
تو آپ دوسروں کو دکھانے کے لیے کہ آپ کتنا اچھا لوگو بناتے ہیں دو تین سیمپل لوگوز ڈیزائن کریں
اگر آپ نے آرٹیکل رائٹنگ کا شعبہ منتخب کیا ہے تو کچھ سیمپل آرٹیکلز لکھیں.
اگر آپ ایک ویب ڈیزائنر ہیں تو اپنی بہترین ویبسائٹ کا سیمپل پیش کریں.
ایک بات یاد رکھیں
First Impression is the Last Impression
آپ جو بھی سیمپل تیار کریں گے وہ آپ کی پیشہ ورانہ مہارت کا ثبوت ہوگا.
تو لوگوں کو آپ کا سیمپل پسند آئے گا تو آپ کو زیادہ کریڈٹ اور کام ملے گا.
4 : اپنی پروفائل بنائیں.
Set your Portfolio

جس طرح آپ فیس بک پر اکاؤنٹ بناتے ہیں اس طرح فری لانسنگ کے لیے بھی ان ویب سائٹس پر اپنی ایک پیشہ ورانہ پروفائل بنائیں.
اور پیسے وصولی کا طریقہ بھی منتخب کریں.
یہ چند ویبسائٹس ہیں باقی آپ ڈھونڈ سکتے ہیں
Freelancer
Upwork
Gurru
Fiverr
Epinions

اور بھی بہت ساری ویبسائٹس ہیں
میری فرینڈ لسٹ میں شامل اکثر افراد کا تعلق کیونکہ لکھنے لکھونے سے ہے تو ان کے لیے کچھ ویبسائٹس درج ذیل ہیں
ایک بات یاد رکھیں
آرٹیکل رائٹنگ کا کام آپ کو اوپر دی گئی ویبسائٹس پر بھی ملے گا
لیکن یہ ویبسائٹس صرف لکھنے لکھانے کے لیے ہیں.
Helium
Triond
Blogging,org

5: کچھ کام حاصل کریں
دیے گئے پروجیکٹس پر بولی لگائیں اور اچھے کام سے اپنے مستقل گاہک بنائیں
اور ایک بات خود پر بھروسہ رکھیں ہمت نہ ہاریں.
نوکری کے لیے سولہ سال تعلیم حاصل کرتے ہیں
لیکن
فری لانسسنگ میں سولہ گھنٹے نہیں گزرتے اور آپ دلبرداشتہ ہوجاتے ہیں

22/07/2023

بزنس برائے بزنس مین

بزنس مین۔ ایک مچھیرے کو دیکھ کر بہت حیران ہوا جو مچھلیاں پکڑنے کی بجائے اپنی کشتی کنارے سگریٹ سُلگائے بیٹھا تھا
: تم مچھلیاں کیوں نہیں پکڑ رہے؟
مچھیرا: کیونکہ آج کے دن میں کافی مچھلیاں پکڑ چکا ہوں۔
بزنس مین: تو تم مزید کیوں نہیں پکڑ رہے؟
مچھیرا: میں مزید مچھلیاں پکڑ کر کیا کروں گا؟
بزنس مین : تم زیادہ پیسے کما سکتے ہو، پھر تمہارے پاس موٹر والی کشتی ہوگی جس سے تم گہرے پانیوں میں جاکر مچھلیاں پکڑ سکو گے, تمہارے پاس نائیلون کے جال خریدنے کے لئے کافی پیسے ہوں گے, اس سے تم زیادہ مچھلیاں پکڑو گے اور زیادہ پیسے کماؤ گے۔ جلد ہی تم ان پیسوں کی بدولت دو کشتیوں کے مالک بن جاؤ گے۔ ہوسکتا ہے تمہارا ذاتی جہازوں کا بیڑا ہو۔ پھر تم بھی امیر ہو جاؤ گے۔
مچھیرا: اس کے بعد میں کیا کروں گا؟
بزنس مین : پھر تم آرام سے بیٹھ کر زندگی کا لُطف اُٹھانا۔

مچھیرا: تمہیں کیا لگتا ہے، میں اس وقت کیا کر رہا ہوں..؟ 🤭🤭🤭

پھر چراغوں میں روشنی نہ رہی

Address

Lahore

Telephone

+923334600615

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when ZH advertisers posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to ZH advertisers:

Share