امبرین شہزادی

امبرین شہزادی میوزک شاعری طنزو مزاح مذہبی اقوال اور بہت کچھ مثبت❤️🥀💯✅🤗
(2)

آئیِنے میں کھڑا شخص، مُجھ سے خَفا ہےیہ دُنیا تو پِھر ــــــــــــــ بعد کا  مَسئلہ ہے
08/09/2026

آئیِنے میں کھڑا شخص، مُجھ سے خَفا ہے
یہ دُنیا تو پِھر ــــــــــــــ بعد کا مَسئلہ ہے

08/09/2026
`لکھو اے کرامًا کاتبین… ✍️✨``ایک لڑکی ہے 🌸` *جس کے اعمال بے عیب نہیں، 🥺*  *جس کے دامن پر خطائیں بھی ہیں، 😔* `مگر دل میں ...
07/09/2026

`لکھو اے کرامًا کاتبین… ✍️✨`
`ایک لڑکی ہے 🌸`
*جس کے اعمال بے عیب نہیں، 🥺*
*جس کے دامن پر خطائیں بھی ہیں، 😔*
`مگر دل میں پھر بھی نور کی طلب ہے 💖`
_وہ گناہ کر بیٹھتی ہے, 😭_
*مگر گناہوں سے محبت نہیں کرتی… 💔*
`وہ تو اللہ کی محبت چاہتی ہے… 🙌`
*لکھنا… وہ ہر بار ٹوٹتی ہے, 💔*
`پھر سجدے میں گر کر روتی ہے 🥺`
`ایسے مانگتی ہے، ایسے گڑگڑاتی ہے کہ`
`اپنے رب کو منا لیتی ہے 🥹🫀♡`
*کیونکہ وہ کامل نہیں, ✨*
*مگر سچی ہے… ❤️*
`اور اس کا رب توبہ قبول کرنے والا ہے…🥹🌸`

‏قربت  بھی  نہیں  دل سے اتر بھی نہیں جاتاوہ  شخص  کوئی  فیصلہ کر بھی نہیں جاتاآنکھیں ہیں کہ  خالی  نہیں رہتی ہیں لہو سےا...
04/09/2026

‏قربت بھی نہیں دل سے اتر بھی نہیں جاتا
وہ شخص کوئی فیصلہ کر بھی نہیں جاتا

آنکھیں ہیں کہ خالی نہیں رہتی ہیں لہو سے
اور زخم جدائی ہے کہ بھر بھی نہیں جاتا

وہ راحت جاں ہے مگر اس در بدری میں
ایسا ہے کہ اب دھیان ادھر بھی نہیں جاتا

ہم دوہری اذیت کے گرفتار مسافر
پاؤں بھی ہیں شل شوق سفر بھی نہیں جاتا

دل کو تری چاہت پہ بھروسہ بھی بہت ہے
اور تجھ سے بچھڑ جانے کا ڈر بھی نہیں جاتا

پاگل ہوئے جاتے ہو فرازؔ اس سے ملے کیا
اتنی سی خوشی سے کوئی مر بھی نہیں جاتا

احمد فراز

بچھڑے تو قربتوں کی دعا بھی نہ کر سکےاب کے تجھے سپردِ  خدا بھی  نہ  کر سکےتقسیم ہو کے رہ گئے صد کرچیوں میں  ہمنامِ  وفا  ...
03/09/2026

بچھڑے تو قربتوں کی دعا بھی نہ کر سکے
اب کے تجھے سپردِ خدا بھی نہ کر سکے

تقسیم ہو کے رہ گئے صد کرچیوں میں ہم
نامِ وفا کا قرض ادا بھی نہ کر سکے

نازک مزاج لوگ تھے ہم جیسے آئینہ
ٹوٹے کچھ اس طرح کہ صدا بھی نہ کر سکے

خو ش بھی نہ رکھ سکے تجھے ہم اپنی چاہ میں
اچھی طرح سے تجھ کو خفا بھی نہ کر سکے

ایسا سلوک کر کہ تماشائی ہنس پڑیں
کوئی گلہ گذار، گلہ بھی نہ کر سکے

ہم منتظر رہے، کوئی مشقِ ستم تو ہو
تم مصلحت شناس، جفا بھی نہ کر سکے

اعتبار ساجد

🌸 نہم جماعت کے پیارے طلبہ و طالبات کے نام 📚🤍گزشتہ روز نہم جماعت کے رزلٹ کا اعلان ہوا۔ اس موقع پر اُن تمام طلبہ و طالبات ...
03/09/2026

🌸 نہم جماعت کے پیارے طلبہ و طالبات کے نام 📚🤍
گزشتہ روز نہم جماعت کے رزلٹ کا اعلان ہوا۔ اس موقع پر اُن تمام طلبہ و طالبات کو دل کی گہرائیوں سے بہت بہت مبارکباد جنہوں نے محنت کی اور بہترین نتائج حاصل کیے۔ 🌷✨
اللہ تعالیٰ آپ کی کامیابیوں میں برکت عطا فرمائے اور آپ کو علمِ نافع کے ساتھ مزید آگے بڑھائے۔ آمین۔ 🤲🏻
اور جن بچوں کا رزلٹ اُن کی توقع کے مطابق نہیں آیا، براہِ کرم خود کو مایوس نہ کریں۔ 🤍
کم نمبرز آپ کی قابلیت کا آخری فیصلہ نہیں، بلکہ یہ ایک موقع ہے کہ آپ اپنی کمزوریوں کو سمجھیں، اپنی غلطیوں سے سیکھیں اور اگلی بار پہلے سے زیادہ محنت کے ساتھ واپس آئیں۔ 🌿
یاد رکھیں، اللہ تعالیٰ کے ہاں اصل قدر کوشش کی ہے۔ اس لیے ہمت نہ ہاریں، دعا کے ساتھ محنت جاری رکھیں اور اپنے رب پر بھروسہ رکھیں۔ 🤲🏻
🌸 والدین سے بھی ایک محبت بھری گزارش:
اگر بچے کے نمبرز توقع کے مطابق نہیں آئے تو اسے ڈانٹنے، دوسروں سے موازنہ کرنے یا اس کا دل توڑنے کے بجائے اس کا حوصلہ بڑھائیں۔ اسے یہ احساس دیں کہ رزلٹ چاہے جیسا بھی ہو، آپ اُس کے ساتھ ہیں۔ 🤍
کبھی والدین کا ایک حوصلہ دینے والا جملہ بچے کو دوبارہ کھڑا ہونے کی طاقت دے دیتا ہے۔
نمبروں سے زیادہ ضروری بچے کا حوصلہ، اعتماد اور آپ کی محبت ہے۔ 🌷
اللہ تعالیٰ ہمارے تمام بچوں کو علمِ نافع، کامیابی، بہترین اخلاق اور روشن مستقبل عطا فرمائے، ان کی محنتوں کو قبول فرمائے اور ہر اگلے قدم پر آسانیاں عطا فرمائے۔
آمین یا رب العالمین۔ 🤲🏻🤍🌿

Address

Lahore

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when امبرین شہزادی posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share