Khaplu Valley

Khaplu Valley Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Khaplu Valley, Graphic designer, Lahore.

07/02/2023
08/08/2020

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی صاحب آج
جلسہ عطاے اسناد 2020 میں شرکت فرمایں گے۔
(بلتستان یونیورسٹی)

Mere ilawa bhi koi hai ?
31/07/2020

Mere ilawa bhi koi hai ?

"Thoksikhar~Khaplu Ghanche, Gilgit-Baltistan"Thoksikhar is an old mosque situated in the mountain ranges of Karakorum. I...
06/06/2020

"Thoksikhar~Khaplu Ghanche, Gilgit-Baltistan"

Thoksikhar is an old mosque situated in the mountain ranges of Karakorum. It was built around 5 hundred years ago.

If you are standing in the center of Khaplu facing toward the south-east, Thoqsi Khar can be seen at the top of a hill at the altitude of 9,000 feet above sea level.

The mosque has a walking distance of less than an hour from Gharbuchung, the last human settlement along Ghanche River. To assess the Mosque from Gharbuchung you need to trek since there’s no road for any vehicle to reach there. Gharbuchung village is the last point for vehicles as it is located about 3 km from the main city Khaplu.

History of pandemic COVID-19.
04/06/2020

History of pandemic COVID-19.

سوال:-ﻧﻔﺲ ﮐﯽ ﮐﺘﻨﯽ ﻗﺴﻤﯿﮟ ﮨﯿﮟ؟ﺟﻮﺍﺏ :ﻧﻔﺲ (خواہشات نفسانی) ﮐﯽ ﺳﺎﺕ ﺍﻗﺴﺎﻡ ﮨﯿﮟ ﺟﻨﮑﮯ ﻧﺎﻡ ﺩﺭﺝ ﺫﯾﻞ ﮨﯿﮟ :1 ۔ ﻧﻔﺲ ﺍﻣﺎﺭﮦ2 ۔ ﻧﻔﺲ ﻟﻮﺍﻣﮧ...
03/06/2020

سوال:-ﻧﻔﺲ ﮐﯽ ﮐﺘﻨﯽ ﻗﺴﻤﯿﮟ ﮨﯿﮟ؟
ﺟﻮﺍﺏ :ﻧﻔﺲ (خواہشات نفسانی) ﮐﯽ ﺳﺎﺕ ﺍﻗﺴﺎﻡ ﮨﯿﮟ ﺟﻨﮑﮯ ﻧﺎﻡ ﺩﺭﺝ ﺫﯾﻞ ﮨﯿﮟ :
1 ۔ ﻧﻔﺲ ﺍﻣﺎﺭﮦ
2 ۔ ﻧﻔﺲ ﻟﻮﺍﻣﮧ
3 ۔ ﻧﻔﺲ ﻣﻠﮭﻤﮧ
4 ۔ ﻧﻔﺲ ﻣﻄﻤﺌﻨﮧ
5 ۔ ﻧﻔﺲ ﺭﺍﺿﯿﮧ
6 ۔ ﻧﻔﺲ ﻣﺮﺿﯿﮧ
7 ۔ ﻧﻔﺲ ﮐﺎﻣﻠﮧ
ﻧﻔﺲ ﺍﻣﺎﺭﮦ ﭘﮩﻼ ﻧﻔﺲ ﮨﮯ ﯾﮧ ﺳﺐ ﺳﮯ ﺯﯾﺎﺩﮦ ﮔﻨﺎﮨﻮﮞ ﮐﯽ ﻃﺮﻑ ﻣﺎﺋﻞ ﮐﺮﻧﮯ ﻭﺍﻻ ﺍﻭﺭ ﺩﻧﯿﺎﻭﯼ ﺭﻏﺒﺘﻮﮞ ﮐﯽ ﺟﺎﻧﺐ ﮐﮭﯿﻨﭻ ﻟﮯ ﺟﺎﻧﮯ ﻭﺍﻻ ﮨﮯ۔ ﺭﯾﺎﺿﺖ ﺍﻭﺭ ﻣﺠﺎﮨﺪﮦ ﺳﮯ ﺍﺱ ﮐﯽ ﺑﺮﺍﺋﯽ ﮐﮯ ﻏﻠﺒﮧ ﮐﻮ ﮐﻢ ﮐﺮ ﮐﮯ ﺟﺐ ﺍﻧﺴﺎﻥ ﻧﻔﺲ ﺍﻣﺎﺭﮦ ﮐﮯ ﺩﺍﺋﺮﮦ ﺳﮯ ﻧﮑﻞ ﺁﺗﺎ ﮨﮯ ﺗﻮ ﻟﻮﺍﻣﮧ ﮐﮯ ﻣﻘﺎﻡ ﭘﺮ ﻓﺎﺋﺰ ﮨﻮ ﺟﺎﺗﺎ ﮨﮯ۔ ﺍﺱ ﻣﻘﺎﻡ ﭘﺮ ﺩﻝ ﻣﯿﮟ ﻧﻮﺭ ﭘﯿﺪﺍ ﮨﻮ ﺟﺎﺗﺎ ﮨﮯ۔ ﺟﻮ ﺑﺎﻃﻨﯽ ﻃﻮﺭ ﭘﺮ ﮨﺪﺍﯾﺖ ﮐﺎ ﺑﺎﻋﺚ ﺑﻨﺘﺎ ﮨﮯ ﺟﺐ ﻧﻔﺲ ﻟﻮﺍﻣﮧ ﮐﺎ ﺣﺎﻣﻞ ﺍﻧﺴﺎﻥ ﮐﺴﯽ ﮔﻨﺎﮦ ﯾﺎ ﺯﯾﺎﺩﺗﯽ ﮐﺎ ﺍﺭﺗﮑﺎﺏ ﮐﺮ ﺑﯿﭩﮭﺘﺎ ﮨﮯ ﺗﻮ ﺍﺱ ﮐﺎ ﻧﻔﺲ ﺍﺳﮯ ﻓﻮﺭﯼ ﻃﻮﺭ ﭘﺮ ﺳﺨﺖ ﻣﻼﻣﺖ ﮐﺮﻧﮯ ﻟﮕﺘﺎ ﮨﮯ ﺍﺳﯽ ﻭﺟﮧ ﺳﮯ ﺍﺳﮯ ﻟﻮﺍﻣﮧ ﯾﻌﻨﯽ ﺳﺨﺖ ﻣﻼﻣﺖ ﮐﺮﻧﮯ ﻭﺍﻻ ﮐﮩﺘﮯ ﮨﯿﮟ۔
ﺍﻟﻠﮧ ﺗﻌﺎﻟﯽٰ ﻧﮯ ﻗﺮﺁﻥ ﻣﺠﯿﺪ ﻣﯿﮟ ﺍﺱ ﻧﻔﺲ ﮐﯽ ﻗﺴﻢ ﮐﮭﺎﺋﯽ ﮨﮯ :
ﻭَﻟَﺎ ﺍُﻗْﺴِﻢُ ﺑِﺎﻟﻨَّﻔْﺲِ ﺍﻟﻠَّﻮَّﺍﻣَﺔِ O
’’ ﺍﻭﺭ ﻣﯿﮟ ﻧﻔﺲ ﻟﻮﺍﻣﮧ ﮐﯽ ﻗﺴﻢ ﮐﮭﺎﺗﺎ ﮨﻮﮞ۔ ‘‘
ﺍﻟﻘﻴﺎﻣﺔ، 75 : 2
ﺗﯿﺴﺮﺍ ﻧﻔﺲ ﻧﻔﺲ ﻣﻠﮩﻤﮧ ﮨﮯ۔ ﺟﺐ ﺑﻨﺪﮦ ﻣﻠﮩﻤﮧ ﮐﮯ ﻣﻘﺎﻡ ﭘﺮ ﻓﺎﺋﺰ ﮨﻮﺗﺎ ﮨﮯ ﺗﻮ ﺍﺱ ﮐﮯ ﺩﺍﺧﻠﯽ ﻧﻮﺭ ﮐﮯ ﻓﯿﺾ ﺳﮯ ﺩﻝ ﺍﻭﺭ ﻃﺒﻌﯿﺖ ﻣﯿﮟ ﻧﯿﮑﯽ ﺍﻭﺭ ﺗﻘﻮﯼ ﮐﯽ ﺭﻏﺒﺖ ﭘﯿﺪﺍ ﮨﻮ ﺟﺎﺗﯽ ﮨﮯ ﭼﻮﺗﮭﺎ ﻧﻔﺲ ﻣﻄﻤﺌﻨﮧ ﮨﮯ ﺟﻮ ﺑﺮﯼ ﺧﺼﻠﺘﻮﮞ ﺳﮯ ﺑﺎﻟﮑﻞ ﭘﺎﮎ ﺍﻭﺭ ﺻﺎﻑ ﮨﻮ ﺟﺎﺗﺎ ﮨﮯ ﺍﻭﺭ ﺣﺎﻟﺖ ﺳﮑﻮﻥ ﻭ ﺍﻃﻤﯿﻨﺎﻥ ﻣﯿﮟ ﺁﺟﺎﺗﺎ ﮨﮯ۔
ﯾﮧ ﻧﻔﺲ ﺑﺎﺭﮔﺎﮦ ﺍﻟﻮﮨﯿﺖ ﻣﯿﮟ ﺍﺳﻘﺪﺭ ﻣﺤﺒﻮﺏ ﮨﮯ ﮐﮧ ﺣﮑﻢ ﮨﻮﺗﺎ ﮨﮯ :
ﻳَﺎ ﺃَﻳَّﺘُﻬَﺎ ﺍﻟﻨَّﻔْﺲُ ﺍﻟْﻤُﻄْﻤَﺌِﻨَّﺔOُ ﺍﺭْﺟِﻌِﻲ ﺇِﻟَﻰ ﺭَﺑِّﻚِ .
’’ ﺍﮮ ﻧﻔﺲ ﻣﻄﻤﺌﻨﮧ ﺍﭘﻨﮯ ﺭﺏ ﮐﯽ ﻃﺮﻑ ﻟﻮﭦ ﺁ۔ ‘‘
ﺍﻟﻔﺠﺮ، 89 : 27 ، 28
ﯾﮧ ﻧﻔﺲ ﻣﻄﻤﺌﻨﮧ ﺍﻭﻟﯿﺎﺀ ﺍﻟﻠﮧ ﮐﺎ ﻧﻔﺲ ﮨﮯ ﯾﮩﯽ ﻭﻻﯾﺖ ﺻﻐﺮﯼٰ ﮐﺎ ﻣﻘﺎﻡ ﮨﮯ۔ ﺍﺱ ﮐﮯ ﺑﻌﺪ ﻧﻔﺲ ﺭﺍﺿﯿﮧ، ﻣﺮﺿﯿﮧ ﺍﻭﺭ ﮐﺎﻣﻠﮧ ﯾﮧ ﺳﺐ ﮨﯽ ﻧﻔﺲ ﻣﻄﻤﺌﻨﮧ ﮐﯽ ﺍﻋﻠﯽٰ ﺣﺎﻟﺘﯿﮟ ﺍﻭﺭ ﺻﻔﺘﯿﮟ ﮨﯿﮟ ﺍﺱ ﻣﻘﺎﻡ ﭘﺮ ﺑﻨﺪﮦ ﮨﺮ ﺣﺎﻝ ﻣﯿﮟ ﺍﭘﻨﮯ ﺭﺏ ﺳﮯ ﺭﺍﺿﯽ ﺭﮨﺘﺎ ﮨﮯ ﺍﺱ ﮐﺎ ﺫﮐﺮ ﺍﻥ ﺍﻟﻔﺎﻅ ﻣﯿﮟ ﮐﯿﺎ ﮔﯿﺎ ﮨﮯ۔
ﺍﺭْﺟِﻌِﻲ ﺇِﻟَﻰ ﺭَﺑِّﻚِ ﺭَﺍﺿِﻴَﺔً ﻣَّﺮْﺿِﻴَّﺔً O
’’ ﺍﮮ ﻧﻔﺲ ﻣﻄﻤﺌﻨﮧ ﺍﭘﻨﮯ ﺭﺏ ﮐﯽ ﻃﺮﻑ ﻟﻮﭦ ﺁ ﺍﺱ ﺣﺎﻝ ﻣﯿﮟ ﮐﮧ ﺗﻮ ﺍﺱ ﺳﮯ ﺭﺍﺿﯽ ﮨﻮ۔ ‘‘
ﺍﻟﻔﺠﺮ، 89 : 28

COVID-19 is also pseudo-feminist 🤪🤪🤪Credit: Sana Rehman
02/06/2020

COVID-19 is also pseudo-feminist 🤪🤪🤪

Credit: Sana Rehman

❤
31/05/2020

خپلو بلتستان:وادی خپلو گلگت بلتستان کے دس اضلاع میں سے ضلع گانچھے کا صدر مقام ہے۔ پورے ضلع گانچھے کو بلتستان کے دیگر علا...
25/05/2020

خپلو بلتستان:
وادی خپلو گلگت بلتستان کے دس اضلاع میں سے ضلع گانچھے کا صدر مقام ہے۔ پورے ضلع گانچھے کو بلتستان کے دیگر علاقوں کے لوگ خپلو بھی کہتے ہیں۔ جو وادی سکردو سے 103 کلومیٹر مشرق کی جانب واقع ہے۔ قدیم بلتستان میں یبگو سلطنت کا پایہ تخت ہوا کرتا تھا۔ یہاں کے لوگ بلتی زبان بولتے ہیں۔ خپلو قدیم ادوار سے لداخ کو بلتستان و دیگر علاقوں سے جوڑتا آیا ہے۔ خپلو سیاچن کو بھی پاکستان سے جوڑتے ہے جس کی وجہ سے اس کی دفاعی اہمیت مسلمہ ہے نیز اسی علاقے میں مشہ بروم جسی بلند پہاڑیاں واقع ہیں۔ خپلو کو لوگ وادی شیوک کے نام سے بھی جانتے ہیں یہ دریا کا نام ہے جو اس کے ذیلی وادی چھوربٹ سے بہتا ہوا تقریبا پوری دوادی سے گزر کر کھرمنگ کے مقام پر دریائے سندھ میں جاگرتا ہے۔

تاریخ:
اگر بلتستان کو ایک پوشیدہ ملک کہیں تو اس کا زیادہ اطلاق خپلو پر ہوگا۔ اس چھوٹی سی بلتی سلطنت کا ذکر سب سے پہلے مرزا حیدر (1499ء–1551ء) کی مشہور کتاب تاریخ راشدی میں خپالو کے نام سے ہوا۔ مصنف نے خپلو کو بلتی کا ایک ضلع قرار دیا ہے۔ لیکن 17 ویں اور 18ویں صدی میں باہر کے لوگوں کو اس علاقے سے کافی شناسائی ہونے لگی جس کی وجہ اس علاقے کا لداخ سے جغرافیائی اور راجوں کے خاندانی رشتہ داری اور تعلقات تھے۔ یہاں کے راجے اکثر اوقات سکردو کے راجوں کے ماتحت ہی رہے اور یہ راجے ایک خاص مقدار میں ٹیکس بھی ادا کرتے تھے۔ ان راجگان کے دور میں اس خطے کے دوسرے علاقوں کی طرح یہ علاقہ بھی غربت کی بھٹی میں پستا رہا عام لوگ راجوں کو اپنے زراعت اور مال مویشیوں میں سے خاص قسم کا ٹیکس دینے کے پابند تھے نیز راجا صاحب اپنی مرضی کے مطابق جس زمین کو چاہیں لوگوں سے ہتھیا سکتے تھے۔ راجگان کا یہ دور قیام پاکستان کے بعد ذوالفقار علی بھٹو کے دور میں کہیں جاکے ختم ہوا اب بھی یہاں کے لوگ ان سے اسی حوالے سے محبت کا اظہار کرتے ہیں۔ کیپٹن کلاڈی مارٹن واڈے (1794ء–1861ء) شاید پہلے یورپی تھے جو اس مقام پر پہنچے جنھوں نے 1835ء میں چھپنے والے ایک انگریزی مضمون ایشیاٹک سوسائٹی بنگال میں اسے چلو کے نام سے پکارا ہے۔ جبکہ مارکروفٹ ٹریبک نامی خاتون مصنف نے 1841ء میں چھپنے والی اپنی کتاب میں لکھا ہے " کفالون ایک صوبہ ہے جو نوبرا میں شیوک کے کنارے واقع ہے"۔ الیگزینڈر چیننگم نے 1854ء میں اس علاقے کا ایک تفصیلی نقشہ اور اس علاقے کے راجاوں کا شجرہ نصب بیان کیا ہے۔ ایک اور انگریز سیاح تھامس تھومسن نے نومبر 1847ء میں لکھا کہ تبت کا ناقابل بیان خوبصورت علاقہ۔ نائٹ اپنے سفر میں بیان کرتے ہیں کہ خپلو بلتستان کا سب سے بڑا مالدار علاقہ ہے اور یہاں کے لوگ اسے جنت کے باغیچوں میں سے ایک قرار دیتے ہیں۔ جین ای ڈنکن اس علاقے میں 1904ء میں پہنچی وہ یہاں تین ہفتے رہیں نیز لکھتی ہیں کہ یہ غالباً اس خطے کا سب سے پیارا نخلستان ہے۔

سیاحت:
یہ علاقہ سیاحوں کے لیے ایک پر کشش مقام ہے اور ہر سال سینکڑوں پاکستانی و یورپی سیاح یہاں کا چکر لگاتے ہیں۔ یہ مقام قراقرم کے بلند پہاڑیوں کے دامن میں واقع ہے جہاں سے دنیا کی 21 ویں بلند ترین پہاڑی مشہ بروم نہایت نزدیک پڑتی ہے نیز یہاں کا علاقہ ہوشے مارخور کے شکار کے لیے انگریز دور ہی سے مشہور ہے۔ نیز یہاں کی تعمیرات بھی قابل دید ہیں جیسے مسجد چقچن جو خطے کی اولین مساجد میں سے ایک ہے جس کی تعمیر 13 ویں صدی میں ہوئی۔ دو سو سال پرناخپلو قلعہ بھی تبتی اور ایرانی فن تعمیر کا نظارہ فراہم کرتا ہے۔ اس کے علاوہ خپلو بروق، خانقاہ معلیٰ خپلو کی عمارت اور مسجد تھقسی کھر بھی قابل ذکر مقامات میں سے ایک ہیں۔

اگر پوسٹ اچھی لگے تو لائک،کمینٹ اور شئیر کریں.

گلگت بلتستان کے بارے میں مزید معلومات کیلئے ہمارے پیج کو لائیک کریں.
Connect us on Instagram :

https://www.instagram.com/p/CAm4ppJg_hC/?igshid=1kb7xp0zi0ve6

Address

Lahore
54000

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Khaplu Valley posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share