Baghdad Institute of Modern Studies

Baghdad Institute of Modern Studies It has different educational and charitable Projects .

CEO: Muhammad Awais Ahmad AlQadri
Baghdad Institute of Modern Studies is licensed by Securities and Exchange Commission of Pakistan SECP Govt of Pakistan under vide registration #0200027.

آمین
19/12/2022

آمین

04/10/2022

Allhumdulila

22/09/2022

القرآن - سورۃ نمبر 33 الأحزاب
آیت نمبر 40

أَعُوذُ بِاللّٰهِ مِنَ الشَّيْطَانِ الرَّجِيمِ
بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

مَا كَانَ مُحَمَّدٌ اَبَآ اَحَدٍ مِّنۡ رِّجَالِكُمۡ وَلٰـكِنۡ رَّسُوۡلَ اللّٰهِ وَخَاتَمَ النَّبِيّٖنَ ؕ وَكَانَ اللّٰهُ بِكُلِّ شَىۡءٍ عَلِيۡمًا  ۞

ترجمہ:
محمدﷺ تمہارے مردوں میں سے کسی کے والد نہیں ہیں بلکہ خدا کے پیغمبر اور نبیوں (کی نبوت) کی مہر (یعنی اس کو ختم کردینے والے) ہیں اور خدا ہر چیز سے واقف ہے ؏
بے شک

===============*تعلقِ قرآن**کاش کہ میں قرآن کے علاوہ اور کسی چیز میں مشغول نہ ہوتا!**سفیان الثوری رحمہ اللہ* نے فرمایا:”...
22/09/2022

===============

*تعلقِ قرآن*

*کاش کہ میں قرآن کے علاوہ اور کسی چیز میں مشغول نہ ہوتا!*

*سفیان الثوری رحمہ اللہ* نے فرمایا:
”کاش کہ میں خود کو صرف قرآن تک محدود رکھتا.“

*ابن تیمیہ رحمہ اللہ نے فرمایا:*
”میں اس بات پرشرمندہ ہوں کہ میں نے قرآن کے معنی کے علاوہ اور چیزوں پر زیادہ وقت ضائع کردیا.“

*سفیان ابن عینیہ رحمہ اللہ کہتے ہیں:*
”اللہ کی قسم یہ معاملہ اپنے اعلی مقام کو اس وقت پہنچے گا جب اللہ تعالی تمہیں ہر چیز سے بڑھ کر محبوب ہوجائے. تو جس نے قرآن سے محبت کی اس نے اللہ سے محبت کی. خوب سمجھ لو جو تم سے کہا جارہا ہے۔“

*ابن مسعود رضی اللہ عنہ کہتے ہیں:*
”جب تم علم کا ارادہ کرو تو قرآن کو کریدو کیونکہ یقینا اس میں پہلوں اور پچھلوں کا علم ہے.“

*ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے فرمایا:*
”بے شک وہ گھر جس میں قرآن پڑھا جاتا ہے وہ اپنے رہنے والوں کے لیے کشادہ ہوجاتا ہے، اس کی خیر بڑھ جاتی ہے، اس میں فرشتے آتے ہیں اور شیاطین نکل جاتے ہیں. اور بے شک وہ گھر جس میں اللہ کی کتاب میں سے کچھ نہیں پڑھا جاتا وہ اپنے رہنے والوں کے لیے تنگ ہو جاتا ہے، اس کی خیر کم ہوجاتی ہے اور فرشتے اس سے نکل جاتےہیں اور شیطان اس میں آنے لگتے ہیں۔“

*اعمش رحمہ اللہ* کہتے ہیں:
”وہ چیز جس کے ساتھ اللہ نے مجھے بلند کیا، وہ قرآن ہے.“

*حسن بصری رحمہ اللہ* کہتے ہیں:
”اللہ کی قسم! قرآن کے علاوہ کوئی غنی نہیں اور اس کے بعد کوئی محتاجی نہیں.“

کسی سلف نے کہا:
”قرآن کا جتنا میرا حصہ زیادہ ہوا اتنی ہی میرے وقت میں برکت ہوئی. اور میں مسلسل اسے بڑھاتا رہا یہاں تک کہ میرا حزب دس پاروں تک چلا گیا.“

*ابراہیم بن عبد الواحد المقدسی رحمہ اللہ* کہتے ہیں کہ جب انہوں نے علم کے لیے سفر کا ارادہ کیا تو ضیا المقدسی نے انھیں وصیت کی:
”قرآن کو بہت زیادہ پڑھو اس کو چھوڑو نہیں، کیونکہ جس قدر تم اس کو پڑھو گے اسی کے مطابق تمہارے لیے آسانی کی جائے گی۔“

*الضیاء رحمہ اللہ* نے کہا:
”میں نے یہ دیکھا ہے اور اس کا بہت زیادہ تجربہ کیا ہے کہ جب میں نے قرآن کو زیادہ پڑھنا شروع کیا تو میرے لیے حدیث کا سننا اور اسے کثرت سے لکھنا آسان کردیا گیا اور جب نہیں پڑھا تو آسانی بھی نہیں ہوئی.“

*حسن بن علی رضی اللہ عنہما* نے کہا:
”جو تم سے پہلے تھے وہ قرآن کو تمہارے رب کے پیغامات سمجھتے تھے تو وہ رات کو غورو فکر کرتے اور دن میں اس کا جائزہ لیتے.“

*عثمان بن عفان رضی اللہ عنہ* نے فرمایا:
”اگر تمہارے دل پاک ہوتے تو وہ قرآن کی قرأت سے کبھی سیر نہ ہوتے.“

*ابن مسعود رضی اللہ عنہ* نے کہا:
”قرآن کو شعر کی طرح گا کر نہ پڑھو اور نہ ہی اسے ردی کھجور کی طرح پھینکو. اس کے عجائبات کے پاس ٹھہر جاؤ اور اس کے ساتھ دلوں کو حرکت دو. اور تم میں سے کسی کی فکر یہ نہ ہو کہ وہ سورت کو ختم کردے.“

*ابی بن کعب رضی اللہ عنہ* سے کسی نے کہا کہ مجھے وصیت کیجیے. انہوں نے کہا:
”اللہ کی کتاب کو اپنے سامنے رکھو اور اس کے حاکم ہونے پر راضی ہوجاؤ. پس بے شک یہ قرآن ہی وہ چیز ہے جس نے تمہارے بیچ تمہارے رسول کو خلافت دی، یہ وہ سفارشی ہے جس کی بات مانی جائے، وہ گواہ ہے جس پر الزام نہ لگایا جائے، اس میں تمہارا ذکر ہے اور ان کا ذکر جو تم سے پہلے تھے. فیصلہ کرنے والا جو تمہارے سامنے ہے اور خبر جو تمہارے بعد ہے.“

*کعب الاحبار رضی اللہ عنہ* نے کہا:
”تم پر قرآن واجب ہے کیونکہ اس میں عقل کی سمجھ بوجھ، حکمت کی روشنی اور علم کا سرچشمہ ہے. رحمان کی طرف سے آنے والی نئی کتاب ہے.“
کعب احبار نے کہا: ”السابقون، السابقون وہ اہل القرآن ہیں.“

*ذو النون مصری رحمہ اللہ* سے پوچھا گیا کہ اللہ کے ساتھ انس کیا ہے؟
کہا: ”علم اور قرآن.“

*حسن بصری رحمہ اللہ* نے کہا:
”حلاوت کو تین چیزوں میں تلاش کرو. نماز میں، قرآن اور ذکر میں. پھر جب تم اس کو پا لو پس چل پڑو اور خوش ہوجاؤ. پھر اگر تم یہ مٹھاس نہ پاؤ تو جان لو کہ تمہارا دروازہ بند ہے.“

*قتادہ رحمہ اللہ* نے کہا:
”اپنے دلوں کو اس کے ساتھ آباد کرو اور اپنے گھروں کو بھی، یعنی قرآن کے ساتھ.“

*ابن مسعود رضی اللہ عنہ* نے فرمایا:
”یقینا یہ دل سمیٹنے والے ہیں تو تم ان کو قرآن کے ساتھ مشغول کرو اور اس کے علاوہ کسی اور کے ساتھ نہیں.“

*عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہ* نے فرمایا:
”تم پر قرآن واجب ہے پس اسے سیکھو اور اپنے بیٹوں کو سکھاؤ. پس بے شک تم سے اس بارے میں سوال ہوگا اور اسی کے ساتھ تمہیں بدلہ دیا جائے گا. اور یہ ہی نصیحت کرنے کے لیے کافی ہے اس کو جو عقل رکھتا ہے.“

*ابن القیم رحمہ اللہ* نے فرمایا:
”جب تم اس بات کا اراداہ کرو کہ تم یہ جانو کہ تمہارے پاس اور دوسروں کے پاس اللہ کی محبت میں سے کیا ہے تو اپنے دل میں قرآن سے محبت کو دیکھ لو۔“
مشکوۃ
____________________

بسم اللہ الرحمن الرحیم 🌿🌹اسلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہآج کی بات 👉نیکیوں اور دعاؤں کو فنا نہیں یہ ہماری نسلوں تک ساتھ چ...
20/09/2022

بسم اللہ الرحمن الرحیم 🌿🌹
اسلام علیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ
آج کی بات 👉
نیکیوں اور دعاؤں کو فنا نہیں یہ ہماری نسلوں تک ساتھ چلتی ہیں اور انہیں اپنی حفاظت میں لیے رکھتی ہیں 🌹
یہ دنیا بہت خوب صورت اور پر امن ہو سکتی ہے اگر ہر انسان دوسرے انسان کو زندگی گزارنے کا وہی حق دے جو وہ اپنے لیے چاہتا ہے اختلاف کا حل ڈھونڈا جا سکتا ہے لیکن حسد اور بغض کا نہیں 🌹🌻🌹
زندگی میں ہمیشہ ان لوگوں کا چناؤ کریں جن کو عزت دینے پر وہ خود سے بڑھ کر آپ کو عزت دیں 🌷
اللہ تعالٰی ہمیں رشتے نبھانے کی توفیق عطا فرمائے 🌹
آمین ثم آمین یا رب العالمین 🤲
مشکوۃ

13/07/2022

For only $25, Ceo_bims will do something i am really good at graphic and logo designing. | Hi i am offering basic logo pack in just 25$ for all my client. If u need some extra logo and concept then check out | Fiverr

15/05/2022

بلا بھی سکتے ہیں وہﷺ اور آ بھی سکتے ہیں
کہ دوریوں کو مٹانا حضورﷺ جانتے ہیں
یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ واصحابہ وسلم

15/05/2022

پانی پلانے اور پیاسوں کی سیرابی کا عمل یہ ایک نہایت بہترین صدقہ ہے ، جس کی احادیث میں ترغیب دی گئی ہے؛چنانچہ حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:”بہترین صدقہ پانی پلانا ہے ، کیا تم نے جہنمیوں کے اس قول کو نہیں سناجب انہوں نے اہل جنت سے مدد چاہی او ران لوگوں نے کہا:”أَفِیْضُوْا عَلَیْنَا مِنَ الْمَاءِ أَوْ مِمَّا رَزَقَکُمُ اللہُ“ ہم پر تھوڑا سا پانی بہا دو ،یا کچھ اس چیز میں سے دو جو تمہیں اللہ نے دیا ہے(مسند ابی یعلی، مسند ابن عباس، حدیث: ۶۲۷۳) ۔
اس مشکل گھڑی میں چولستان اور اندرون سندھ کے بھائی بہنوں کو نہ بھولیں ان کے لیے پینے کے پانی انتظام کریں۔

15/05/2022

پانی پلانے اور پیاسوں کی سیرابی کا عمل یہ ایک نہایت بہترین صدقہ ہے ، جس کی احادیث میں ترغیب دی گئی ہے؛چنانچہ حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:”بہترین صدقہ پانی پلانا ہے ، کیا تم نے جہنمیوں کے اس قول کو نہیں سناجب انہوں نے اہل جنت سے مدد چاہی اوران لوگوں نے کہا:”أَفِیْضُوْا عَلَیْنَا مِنَ الْمَاءِ أَوْ مِمَّا رَزَقَکُمُ اللہُ“ ہم پر تھوڑا سا پانی بہا دو ،یا کچھ اس چیز میں سے دو جو تمہیں اللہ نے دیا ہے(مسند ابی یعلی، مسند ابن عباس، حدیث: ۶۲۷۳) ۔
اس مشکل گھڑی میں چولستان اور اندرون سندھ کے بھائی بہنوں کو نہ بھولیں ان کے لیے پینے کے پانی انتظام کریں۔

13/05/2022

لیجئے اپنی قسمت پہ ناز کیجیے کہ آپ
سیدنا محمد مصطفی احمد مجتبی خاتم الانبیاء والمرسلین صلی اللہ علیہ وسلم کے امتی ہیں۔

Address

Lahore

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Baghdad Institute of Modern Studies posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Baghdad Institute of Modern Studies:

Share