Uv printing

Uv printing Flatbed Uv Prining

13/04/2020
29/03/2020
29/03/2020

‏تاتاریوں نے بغداد پر حملہ‌کرنے سے پہلے ایسا خوف طاری کیا تھا کہ‌ لاکھوں لوگ بغیر اف کیے، گاجر مولی کی طرح کٹ گئے
کہا جاتا ہے کہ اگر ایک تاتاری سو آدمی کے سر، پتھر پر رکھ کر کہتا:
یہاں سے ہلنے کی کوشش نہ‌کرنا، میں اپنا کام نمٹا کے تمھیں قتل کرتا ہوں، تو وہ سارے اس کے آنے تک…
‏…اپنے سر جھکائے رکھتے اور وہ آکر ذبح کردیتا۔ ( واللہ اعلم )

خوف اور وہم‌ دو ایسی چیزیں ہیں جو اچھے بھلے انسان کو مفلوج کرکے رکھ دیتی ہیں، اس کی طاقت سَلب ہوجاتی ہے، حواس تک کام کرنا چھوڑ جاتے ہیں

کرونا وائرس وبا کی صورت میں ظاہر ہوا، یہی مشیت الہی تھی
جب تک اللہ چاہے…
‏…گا یہ رہے گا، اور جب اللہ پاک کا حکم ہوگا یہ ختم ہوجائے گا
ہم اللہ کریم سے عافیت کا سوال کرتے ہیں

ہمیں اس کا ایسا خوف اپنے اوپر مسلط نہیں کرلینا چاہیے کہ اگر اس کا گزر بھی ہمارے قریب سے ہو تو ہم دہشت سے ہلاک ہوجائیں
اور نہ‌ہی اس کے آگے سرجھکا دینا چاہیے کہ جب چاہے…
‏…ہلاک کردے
بیماری ہو یا دشمن
اس کے ساتھ آخری حد تک لڑتے رہیں
پھر.........نجات یا شہادت
اٹلی وغیرہ ممالک، جہاں وائرس نےشدت سے حملہ کیا ہے، وہاں کی تصویریں اور مریضوں کی تعداد بار بار شئیر کرنا کوئی عقل مندی نہیں، یہ چیزیں خوف پھیلانے کا سبب بنتی ہیں
دیکھیے،…
‏…ہمارے پیارے نبی صل اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ہماری کس طرح نفسیاتی تربیت فرمائی ہے:

اگر کوئی مکروہ (ناپسندیدہ،ڈراؤنا) خواب دیکھو تو اسے کسی کے سامنے بیان نہ کرو (ایسا کرو گے تو) وہ خواب تمھیں کوئی نقصان نہیں پہنچا سکے گا
انظر: سنن الترمذی ، ر 2277 ، قال الترمذی: ھذا حدیث…
‏…حسن صحیح

جب ڈراؤنے خواب بھی کسی کے سامنے بیان کرنے کی‌اجازت نہیں تو دہشت زدہ کرنے والی خبریں بیان کرنا کیسے درست ہوگا؟

لوگوں کو اچھی خبر سنانی چاہیے تاکہ‌ وہ سکون کی زندگی جی سکیں اور کچھ کرسکیں، انھیں ڈرا ڈرا کے ہلاکت کے دہانے نہیں پہنچا دیناچاہیے
منقول۔۔۔
‏۔۔۔اللہ ہماری غلطیاں معاف فرمائے، ہم پر رحم فرمائے۔ آمین

https://247dailynewspoint.com/mmkzda/
27/03/2020

https://247dailynewspoint.com/mmkzda/

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) سینئر صحافی جاوید چوہدری کا کہنا ہے کہ سمجھ نہیں آ رہی‘

🤲🏻
27/03/2020

🤲🏻

26/03/2020

بیاسی ہزار ایک سو اناسی مریضوں کے ساتھ امریکہ اس وقت پُوری دُنیا میں کرونا کا شکار ہونے والے ممالک میں پہلے نمبر پر آ چکا یے ۔
لیکن پہلی سات پوزیشنز میں امریکہ میں کرونا سے موت کا شکار ہونے والے مریضوں کی تعداد سب سے کم ہے ۔
اس کی بڑی وجہ کرونا اسکریننگ یعنی ٹیسٹ کرنے کی طوفانی رفتار ہو سکتی ہے ۔
امریکہ میں جاری باقی ہنگامی انتظامات کی ادنی سی جھلک یہ ہے کہ صرف عوام پر معاشی بدحالی کے اثرات سے مقابلہ کرنے کے لیے شاید پانچ سو بلین ڈالرز مختص کیے گئے ہیں ، یہ کتنے روپے بنتے ہیں ؟ میری ریاضی کمزور ہے ۔
اب تک اس عالمی وبا کی رفتار میں سست ہونے کے کوئی آثار سامنے نہیں آ رہے ۔
پاکستان میں معاملہ بہت مختلف ہے ۔
نا بالغ سیاسی قیادت , وسائل کی کمی ، موجود وسائل پر لگی حریص نظریں ، عام پرائیویٹ اسپتالوں کا حفاظتی سامان کی عدم موجودگی کے سبب کرونا مریضوں سے بجا طور پر خوفزدہ ہونا ، سیاسی ، فرقہ وارانہ چپقلش اور جہالت وہ عوامل ہیں جن کی وجہ سے سرکاری اعداد و شمار قابلِ اعتبار نہیں کہ یہاں ہمیں نہ اپنے ملک کا خود جغرافیہ معلوم ہے نہ ہی آبادی کی چھوٹی اکائی یعنی یونین کاونسل پر کوئی انتظامی کنٹرول ہے ۔
سارا لوڈ مطلب بوجھ پولیس پر ہے اور پولیس کو ہم نے تخلیق پاکستان سے اب تک اتنا ترقی یافتہ بنا لیا ہے کہ وہ "" شُف شُف "" پڑھتے ہیں اور انسان مُرغا بن جاتا ہے ۔
کرونا کو روکنا یا مریضوں کا علاج ایک الگ موضوع ہے ۔
مشہور جملہ ہے کہ " جنگ کی تیاری امن کے دنوں میں کی جاتی ہے "
سرکاری اسپتالوں میں وینٹی لیٹرز عام دنوں میں بھی قسمت والوں کو ہی نصیب ہوتا تھا ۔
اس وقت کے حالات کا اندازہ آپ خود کر سکتے ہیں ۔
پرائیویٹ سیکٹر اس جنگ میں حتی الامکان کودنے سے گریز کرے گا کہ یہ موسم منافعے کا نہیں ۔
اچھی بات یہ ہے کہ کرونا کے سائیڈ ایفیکٹ یعنی معاشی بدحالی کے خلاف پاکستانی عوام اس وقت یک جان ہے اور ہر کوئی اپنی ہمت اور استطاعت کے مطابق اپنے دائیں بائیں کا خیال رکھ رہا ہے ۔
یہی جذبہ احتیاطی تدابیر کے حوالے سے بھی درکار ہے ۔
احتیاطی تدابیر اختیار کیجیے کہ آپ چین یا امریکہ کے شہری نہیں !!! پلیز
۔۔۔۔۔
عابی مکھنوی

Address

Lahore
54770

Telephone

+923218492456

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Uv printing posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share