28/08/2026
Pathetic Service by Pakistan Post 📦😡
پچھلے دنوں فیس بک گروپ The Bond of Brotherhood and Sisterhood میں یومِ آزادی کی مناسبت سے کوئز مقابلہ منعقد کروایا گیا، جس کی تمام تر ذمہ داری ہمارے پیج کو دی گئی تھی۔ سب سے پہلے تو ہم گروپ ایڈمنز کے شکرگزار ہیں کہ انہوں نے اتنی اہم ایکٹیویٹی منعقد کروانے کے لیے ہم پر اعتماد کیا۔ ❣️
اور الحمدللّٰہ، ہم نے بھی کوئز کا سلیبس بنانے، سوالات تیار کرنے، مقابلہ کروانے، نتائج مرتب کرنے اور آخرکار جیتنے والے بچوں کے انعامات بھجوانے تک ہر مرحلہ پوری محنت اور خلوص کے ساتھ بخوبی مکمل کیا۔
اس سلسلے میں 40 سے زائد پارسلز پاکستان کے مختلف شہروں میں بھجوائے جانے تھے، جن میں جیتنے والے بچوں کے انعامات اور کوئز میں حصّہ لینے والے بچوں کے سرٹیفکیٹس شامل تھے۔ چونکہ ہم ان دنوں کراچی آئے ہوئے ہیں، اس لیے پوری سرگرمی ہمیں یہیں سے manage کرنا پڑی جو کہ ہمارے لیے بہت مشکل کام تھا۔
اس کی بنیادی وجہ یہ تھی کہ گھر میں ہم ایک کمرے کو بطور سٹوڈیو استعمال کرتے ہیں، جہاں ہر چیز کو ترتیب سے لے کے چلنا بہت آسان ہو جاتا ہے۔ دوسرا یہ کہ ریگولر کسٹمر ہونے کے ناطے وہاں کے ڈاکخانے والوں کے ساتھ بھی ہمارا اچھا تعلق بن چکا ہے، تو پارسلز کی ڈیلیوری کے متعلق کسی بھی شکایت کی صورت میں ان کی طرف سے بھرپور تعاون کیا جاتا ہے۔
پاکستان پوسٹ کے ساتھ ہمارا تعلق بہت عرصے سے ہے اور گزشتہ تجربہ بہت اچھا رہا ہے، اسی اعتماد کی وجہ سے اس بار بھی ہم نے اسی سروس کا انتخاب کرنے کا سوچا، لیکن اس مرتبہ جو کچھ ہوا وہ واقعی انتہائی مایوس کن ہے۔
40 سے زائد پارسلز میں سے،
2 پارسلز ایسے ہیں جن کا کئی دن گزرنے کے باوجود tracking status ہی update نہیں ہو رہا۔ آنلائن ٹریکنگ میں صرف بکنگ کی تاریخ اور بکنگ آفس لکھا آ رہا ہے اور اس کے بعد مزید کوئی اپڈیٹ موجود نہیں۔ 🤷🏻
2 پارسلز لاہور پہنچنے کے بعد ایک ڈاکخانے سے دوسرے ڈاکخانے اور پھر نہ جانے کہاں کہاں بھیجے جا رہے ہیں۔ tracking دیکھ کر لگتا ہے کہ پارسلز منزل تک پہنچنے کی بجائے لاہور کی سیر کر رہے ہیں۔ 🥲
پشاور جانے والے ایک پارسل کے ساتھ تو حد ہی ہو گئی۔ پارسل کو کھول کر اس میں موجود انعام میں دیا گیا Writing Pad والا LED Box نکال کر صرف خالی ڈبہ آگے پہنچایا گیا یعنی بچے کے لیے بھیجے گئے انعام میں سے اصل چیز ہی غائب کر دی گئی۔ 😕 باقی انشاء اللّٰہ بچے کو اس کا انعام کل دوبارہ بھجوا دیا جائے گا تا کہ حقدار اپنے حق سے کسی صورت محروم نہ رہے۔ 🥰
ایک اور پارسل کے بارے میں موصول کنندہ سے رابطہ کیے بغیر "Delivery Failed" لکھ کر اسے واپس بھیج دیا گیا ہے۔ یعنی جس شخص تک پارسل پہنچانا تھا، اس سے رابطہ کرنے کی زحمت کیے بغیر ہی ڈیلیوری ناکام قرار دے دی گئی۔ 🙂
یہ انعامات کسی کاروباری آرڈر کا حصہ نہیں تھے بلکہ یہ ان بچوں کی حوصلہ افزائی کے لیے تھے جنہوں نے یومِ آزادی کے کوئز میں حصہ لیا اور خود کو بہتر ثابت کرنے کے لیے خوب محنت کی؛ اور بچوں کا ایسی ایکٹیویٹی میں شامل ہو جانا ہی والدین کے لیے بڑی خوشی کی بات ہوتی ہے، پھر چاہے وہ کوئی پوزیشن نہ بھی حاصل کر سکیں۔ اور ہمارے لیے سب سے اہم چیز یہ تھی کہ ان کی خوشی ان تک بروقت اور بحفاظت پہنچے۔
بلاشبہ اتنے پارسلز کو بیک وقت مینیج کرنا بالکل بھی آسان نہیں تھا لیکن الحمدللّٰہ کہ ہماری جانب ہر چیز کو بہترین کرنے کی بھرپور کوشش کی گئی تا کہ کسی قسم کی کوئی کمی باقی نہ رہے۔ اس سلسلے میں کراچی کے وہ ایڈریسز جن تک رسائی ممکن تھی، ان کے پارسلز ہم خود جا کر بحفاظت ڈیلیور کر کے آئے تھے تا کہ بچوں کو زیادہ انتظار نہ کرنا پڑے اور ان کا انعام انہیں فوراً پہنچ جائے۔ 🥰
خیر، تمام پارسلز کی شکایات درج کروا دی گئی ہیں لیکن پاکستان پوسٹ کی جانب سے فی الحال کوئی خاطر خواہ جواب نہیں دیا گیا۔
ہم نے پاکستان پوسٹ کا انتخاب اعتماد کی بنیاد پر کیا تھا، لیکن اس مرتبہ سروس نے نہ صرف ہمیں مایوس کیا بلکہ بعض معاملات میں یہ سوال بھی پیدا کر دیا ہے کہ آخر صارف اپنے پارسل اور اس کے اندر موجود سامان کی حفاظت پر کیسے اعتماد کرے؟
ہم کسی ایک ملازم کو موردِ الزام نہیں ٹھہرا رہے، لیکن بطور صارف اتنا ضرور کہیں گے کہ tracking، handling اور delivery system میں بہتری کی اشد ضرورت ہے۔
آخر میں صرف اتنا کہ
پارسل کے اندر صرف ایک انعام نہیں ہوتا، کسی بچے کی خوشی اور کسی کے وعدے کی امانت بھی ہوتی ہے۔ اسے منزل تک پہنچانا صرف ایک delivery نہیں، بلکہ ایک اہم ذمہ داری ہے جسے پورا کرنا آپ پر فرض ہے۔ 📦🇵🇰