ASG Marketing

ASG Marketing I'm social media marketer and delivering my social media marketing services to enhance your business online.

27/06/2024

تمام سوشل میڈیا پلیٹ فارمز آپ کی مرضی کے مطابق چلتے ہیں۔ جس قسم کا کنٹینٹ اپ کی پسند ہو وہ یہ چیزیں اپ کو دکھاتے ہیں۔

اگر اپ ایک نیا راستہ شروع کرنا چاہ رہے ہیں، مثال کے طور سے نوکری چھوڑ کر بزنس شروع کرنا چاہ رہے ہیں۔ تو اپ کو اپنے تمام سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کو یہ باور کرانا ہوگا کہ اپ بزنس مین ہے۔

اس کا طریقہ یہ ہے کہ اپ اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر مختلف بزنس چینل اور گروپس میں اپنے اپ کو شامل کریں اور بڑے بزنس مین کو فالو کرنا شروع کریں، ان کی ویڈیوز کو لائک کریں سیو کریں۔
اس طرح وہ اپ کو اسی قسم کے کنٹینٹ دکھانا شروع کر دیں گے۔

اس سے سب سے بڑا فائدہ اپ ایک ہوگا اپ کا سب سے بڑا influencer یعنی ( موبائل) اپ کا ایک اچھا دوست بن جائے گا۔ اور اپ کو اپ کے بزنس میں مدد دے گا۔

انسان اپنے دوستوں سے پہچانا چاہتا ہے کیونکہ یہی دوست اپ پہ سب سے زیادہ اثر انداز ہوتے ہیں۔ موبائل اج کل کا سب سے بڑا دوست ہے اور زیادہ تر وقت ہمارا اسی کے ساتھ گزرتا ہے۔ اگر اپ اس کو اپنی مرضی کے مطابق چلانا سیکھ لیں تو یہ اپ کو بڑی کامیابیوں سے ہمکنار کرا سکتا ہے۔

14/05/2024

ایک نارمل سی کامن سی چیز ہے کہ اگر کامیاب ہونا ہے تو کامیاب لوگوں کو سٹڈی کریں۔۔۔ دیکھیں کہ کون کون سی غلطی انہوں نے نہیں کی۔۔۔!! جو بظاہر ہمارے ہاں لوگ تجربہ نہ ہونے کی وجہ سے یا گائیڈ لائن نہ ہونے کی وجہ سے یا ذاتی ذہانت کی بنیاد پر کر لیتے۔۔۔!!

ان میں سے ایک غلطی ہوتی ہے، پیسے کو باونڈ کرنا، سٹک کرنا، ہولڈ کر دینا۔۔۔ کبھی بھی یہ کام نہ کریں۔۔۔

کیش کو ہمیشہ سرکولیٹ کریں، اس طرح سے جو آپ کو پیسو کیش فلو فراہم کرے۔۔۔!

بزنس مائنڈ سیٹ نہ رکھنے والے احباب اکثر یہ کرتے ہیں، کہ ایسٹ بلڈنگ کے نام پر لاکھوں روپے سٹک کر لیتے ہیں، اوکھے سوکھے ہو کر 10 15 لاکھ اکٹھا کیا اور اس کا پلاٹ لے لیا، مکان لے لیا، دوکان لے لی، یا بڑا تیر مارا تو بینک میں رکھوا دیے کہ محفوظ رہیں وغیرہ وغیرہ ۔۔۔۔

دیکھیے دنیا بھر میں بڑی بڑی ملٹائی نیشنل کمپنیز اور فارن آفسز کام کر رہے ہوتے ہیں، جو کرائے کی چیزیں استعمال کرتے نظر آتے ہیں۔۔۔

کیا ان کے پاس پیسہ نہیں ہوتا خریدنے کا۔۔؟؟
بالکل موجود ہوتا ہے لیکن وہ اس پیسے باونڈ کرنے کے بجائے مزید کیش جنریشن کے لیے استعمال کرتے ہیں۔۔۔

کروڑوں کا ٹرن اوور کرنے والی دودھ کی کمپنیاں ترسیل لیے دودھ والیاں گاڑیاں خریدنے کے بجائے ہر مہینے سینکڑوں گاڑیوں کا لاکھوں میں کرایہ دیتی ہیں۔۔
کیا وہ گاڑیاں خرید نہیں سکتیں۔۔؟؟

اربوں کا ریونیوں جنریٹ کرنے والی ٹیلی کام کمپنیز اپنے ٹاورز کو لگانے کے لیے ایک ہی بار جگہ خریدنے کے بجائے کرائے پر جگہ لے کر ٹاورز کھڑے کرتی ہیں اور لگاتار کرایہ ادا کرتی ہیں۔۔۔!! یہ جاز ،ٹیلی نار ،یوفون سبھی کمپنیز کا یہی طریقہ کار ہے، حالانکہ یہ ٹاورز پرمانینٹ ہوتے پھر بھی وہ جگہ نہیں خریدتے۔۔۔!!

بڑے بڑے بینک دیکھ لیں، حبیب، الائیڈ، یو بی ایل، یونائیٹڈ اپنی برانچز کرائے کی جگہ پر کھولتے ہی خریدنے کے بجائے۔۔۔

وجہ کیا ہے۔۔!!

وجہ یہ کہ وہ کیش کو سٹک نہیں کرنا چاہتے، وہ پیسے کو باونڈ نہیں کرتے بلکہ اسی پیسے کو انویسٹ کر کے اس سے کئی گناہ زیادہ کما لیتے ہیں جتنا انہوں نے کرایہ دینا یا جو بھی کوسٹ آنی ان کو۔۔۔!!

مثال دیتا ہوں۔۔۔
نان پروفیشنل بندہ، بزنس سینس نہ رکھنے والا بندہ کام شروع کرنے سے پہلے کروڑ روپے کی دوکان خرید لے گا، کہ ہر مہینے کرایہ نہ دینا پڑے چالیس پچاس ہزار۔۔۔!!
(اپنی طرف سے بڑی عقلمندی کرتے ہوئے ہر مہینے کا 50 ہزار بچا لیا اس نے)

لیکن ایک بزنس مائنڈ سیٹ رکھنے والا بندہ اس کروڑ روپے کو باونڈ کرنے کے بجائے اپنے کاروبار میں اس طرح سے انویسٹ کرے گا، انوینٹری ہولڈ کرنے کے لیے، مارکیٹنگ کے لیے، پراڈکٹس ایڈ کرنے کے لیے،یا کسی بھی طریقے سے کہ جس سے اس کا کاروبار کہیں زیادہ پھیل جائے، اس کی سیلز کئی گناہ بڑھ جائیں، سالانہ ٹرن اوور ڈبل ٹرپل ہو جائے ، اور کئی لاکھ کا ایکسٹرا رینیو ہر مہینے جنریٹ کرنے لگے۔۔۔۔!!
بڑی بڑی ملٹائی نیشنل کمپنیز یہی کرتی ہیں، یہ ٹیلی کام ایجنسیزز یہ بینک ایسی کئی مثالیں موجود ہیں۔۔۔!!

ذہن میں رکھیے، پیسے کو کبھی بھی باونڈ نہ کریں، اسے سرکولیٹ کریں ، اسے انویسٹ کریں ایسی جگہ اور ایسے طریقے سے کہ آپ کا پرمانینٹ بیسز پر اور مختلف سورسز سے کیش فلو بنا رہے۔۔۔!!

دو ٹرمز کو ذہن میں رکھیے ۔۔۔
پیسے سے کیش سیور ایسٹس(cash saver asset) بنانے کے بجائے۔۔۔
کیش جنریٹر ایسٹ(cash generator assets) بلڈ کریں۔۔۔۔

جب آپ کے کیش جنریٹر سورسز اچھے ہوں گے، ملٹی پل سورسز سے آپکو انکم آ رہی ہوگی ، پیسیو انکم کے کئی دروازے کھلے ہوں گے، مین بزنس زیادہ مستحکم ہوگا۔۔۔۔تو یہ چھوٹے موٹے خرچے اور بچت والے چکروں سے ویسے ہی نکل جائیں گے آپ۔۔۔!!

لہٰذا ذہن میں رکھیے گا، اگر آپ کے پاس پیسہ ہے، یا کہیں سے آتا تو اسے کبھی بھی باونڈ نہ کیجیے گا،سٹک نہ کیجیے گا۔۔۔!! لوگوں کی باتوں میں لگ کے کیش سیور ایسٹس میں رقم نہ پھنسا لیجیے گا۔۔بلکہ کیش جنریٹر ایسٹس پر انویسٹ کیجیے گا۔۔۔اس سپر فاسٹ دور میں گرو کرنے کا یہ بنیادی رول سمجھ لیں۔۔۔!!
تحریر: ماسٹر محمد فہیم امتیاز

11/05/2024

کلائنٹ: میں آپ کو پیسے دینے کو
تیار ہوں پر مجھے سیل چاہیے ۔
کلائنٹ کو اچھے طریقے سے سمجھانا بھی
ایک بہت بڑی سکل ہے کہ اگلا بندہ آپکی بات
سمجھ جائے
اب اس سوال کا جواب کیسے دیا جا سکتا ہے
میرے لحاظ سے
ائے پڑھتے ہیں

سر میرے آپ سے دو سوال ہیں
بات کرتے ہیں
ٹرڈیشنل مارکیٹنگ کی اگر آپ
بینر لگواتے ہیں کیا یہ کنفرم ہوتا ہے
کہ اس بینر سے آپ کے پاس کسٹمر ہی آئیں گے؟
اگر آپ مسجدوں میں جا کر پمفلٹ بانٹتے ہیں
کیا یہ کنفرم ہوتا ہے کہ اس سے آپ کے پاس کسٹمر
آئیں گے؟
پمفلٹ بنانے والے سے آپ یہ پوچھتے ہیں کہ
مجھے اس سے کتنے کسٹمر مل جائیں گے؟

یقیناً آپ کا جواب ہوگا نہیں
کیونکہ آپ کو پتہ ہے یہ سب
آپ بس لوگوں کو اپنے کاروبار کے متعلق بتانے کے لیے
کر رہیں ہیں
اور ڈیجیٹل مارکیٹنگ میں بھی ایسا ہی ہوتا ہے

خود سوشل میڈیا پلیٹ فارم جہاں ہم ایڈ لگائیں گے آپکی
وہ بھی یہ وعدہ نہیں کرتے کہ اس ایڈ لگانے سے
آپ کو اتنی سیلز ملیں گی
بلکہ وہ اس آپ کی ایڈ کو۔ زیادہ سے زیادہ لوگوں کو
دیکھانے کا چارج کرتے ہیں
اور ہم آپ کی ایڈ کو زیادہ سے زیادہ
ان لوگوں کو دکھانے کی کوشش کرتے ہیں
جو آپ کی پروڈکٹ سے متعلق ہو
اس کے بعد
کسٹمر کمیونیکیشن
پروڈکٹ
پرائس
پیکجنگ
ریویوز
یہ سب چیزیں میٹر کرتی ہے زیادہ سے زیادہ اپنی
پروڈکٹ کو سیل کرنے کے لیے

اور ہم آپ سے آپ کی ایڈ کو
ریلیونٹ کسٹمر تک پہنچانے اور اس کو دیکھانے کہ پیسے
چارج کرتے ہیں
امید ہے آپ میری بات سمجھ پائیں گے
لیکن پھر بھی میں یہ یقین سے کہتا ہوں
(یہ اسی صورت میں کہنا ہوتا ہے جب آپ خود کنفیڈنٹ ہوں )

کہ آپ کے ایڈ پہ لگائے گئے پیسے ہم ضائع نہیں
ہونے دیں گے

(اگر ہم بھی لوکل بندوں کو صحیح سے گائیڈ نہیں کریں
گے تو یہ کام اور نئے کلائنٹ ملنا بھی بند ہو جائیں گے
ایک دوسرے کو کہے گا یہ سب فیک ھا اور دوسرا تیسرے کو
کوئی جب بھی آپ سے اس بارے سوال جواب کرے
تو کوشش کریں اتنا اچھا آپ کا جواب ہو کہ
وہ موقع پہ ہی کہ دے کہ میرا یہ بزنس ہے ۔اس کی مارکیٹنگ اپ نے سنبھالنی ہے
سلامت رہیں)

بہت شکریہ
جزاک اللہ خیرا

10/05/2024

کاروبار میں موقع کبھی ضائع مت کریں۔

چند روز پہلے فیس بُک پر ایک ویڈیو دیکھ رہا تھا،جس میں ایک شخص بل گیٹس کے ایک انٹرویو کا ذکر کررہا تھا، ان کا کہنا تھا کہ ایک مرتبہ بل گیٹس کسی خاتون اینکر کو انٹرویو دے رہے تھے، دوران انٹرویو اینکر نے بک گیٹس سے ایک سوال پوچھا کہ آپ اتنے کامیاب کیسے ہوگئے؟ یہ سوال سن کر بل گیٹس نے جیب سے ایک عدد چیک بک نکالی اور اینکر کے سامنے رکھتے ہوئے کہا کہ اس سوال کے جواب کے بدلے میں آپ کو ایک آفر کررہا ہوں، آپ یہ سوال چھوڑ دیں اور بدلے میں اس چیک کے اوپر اپنی مرضی کی رقم لکھ دیں میں دستخط کردیتا ہوں، اینکر نے جوابا کہا کہ سر آپ مجھے ٹرخا رہے ہیں، مجھے پیسے نہیں چاہیے آپ میرے سوال کا جواب دے دیں، بل گیٹس نے خاموشی سے چیک بک اٹھا کر جیب میں ڈال دی اور کہا:

میں اسی لیے کامیاب ہوا ہوں کہ میں کوئی موقع ضائع نہیں کرتا، آپ کو میں نے بے شمار پیسے کمانے کا ایک موقع دیا تھا مگر آپ نے اسے ضائع کردیا۔

مجھے نہیں معلوم یہ واقعہ حقیقت پر مبنی ہے یا محض زیب داستاں کے لیے گھڑا ہوا ایک من گھڑت قصہ، مگر اس میں تاجر حضرات اور خدمات فراہم کرنے والے احباب کے لیے ایک بہت بڑا سبق موجود ہے،اج ہی اپنی عادات کا جائزہ لیں اور غور کریں کہ کہیں آپ بھی کسی کسٹمر یا کلائنٹ کو معمولی سمجھ کر نظر انداز کرکے نفع کمانے کا موقع تو نہیں گنوارہے ہیں،کیوں کہ قطرہ قطرہ ہی دریا بنتا ہے اور قطرے کو قطرہ سمجھ کر نظر انداز کرتے جائیں گے تو پھر دریا کی موجوں کا نظارہ دیکھنے سے بھی محروم رہ جائیں گے اور ہاں یہ بھی عین ممکن ہے جسے آپ معمولی گاہک سمجھ کر نظر انداز کررہے ہیں ہوسکتا ہے کہ کل کلاں کو وہ آپ کے لیے بے شمار پیسے کمانے کا سبب جائے۔

بقلم: شکیل اختر

جب آپ اپنا کیریئر شروع کرتے ہیں، کوئی ہنر سیکھتے ہیں، یا اہداف طے کرتے ہیں، تو آپ سسٹم اور انفراسٹرکچر رکھنے کے بارے میں...
09/05/2024

جب آپ اپنا کیریئر شروع کرتے ہیں، کوئی ہنر سیکھتے ہیں، یا اہداف طے کرتے ہیں، تو آپ سسٹم اور انفراسٹرکچر رکھنے کے بارے میں سوچتے ہیں۔

لیکن واحد نظام جس کے بارے میں آپ بھول جاتے ہیں...

آپ کا یقین کا نظام۔

اس کا ہونا بہت ضروری ہے، ورنہ آپ خود کو پست اور حوصلہ شکنی محسوس کریں گے۔

آپ کو اس پر یقین ہونا چاہئے:

1. اللہ ان لوگوں کے ساتھ ہے جو اپنے عمل اور قول میں سچے اور مخلص ہیں۔

2. نیت صاف۔ منزل آسان۔

اس سے آپ کا راستہ پہلے سے کہیں زیادہ ہموار اور آسان ہو جائے گا جس کا آپ تصور بھی نہیں کریں گے۔

3. یہ آپ کا مضبوط یقین کا نظام ہونا چاہیے۔
إِنَّ اللّهَ مَعَ الصَّابِرِينَ
بے شک اللہ صبر کرنے والوں کے ساتھ ہے۔

4. لوگوں نے آپ کے ساتھ غلط کیا، ٹھیک ہے۔ یہ ہو گیا ہے. آگے بڑھیں۔ اللہ پر چھوڑ دو۔

بے شک اللہ بہترین فیصلہ کرنے والا اور انصاف کرنے والا ہے۔

5. دیں اور 10x پر حاصل کریں۔

یہ آپ کی آمدنی کا ایک خاص فیصد ہو۔ یہ آپ کے علم کا ایک خاص حصہ ہو۔

6. سر نیچے، کام اوپر۔

اپنا سر نیچے رکھیں اور محنت کریں۔ تمہاری کامیابی ایک دن شور مچائے گی۔

7. آپ کا "رزق" اللہ نے لکھا ہے کسی اور نے نہیں۔ اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا ہے کہ دوسرے آپ کو مایوس کرنے کی پوری کوشش کریں۔

اور بہت سے عقائد کی فہرست...

بس اس پر عمل کریں!

04/05/2024

مارکیٹنگ کی پاور!
جو پاکستانی کاروباری ، مینوفیکچرنگ یا ٹیکنالوجی کے اداروں کی ترجیحات میں شامل ہی نہیں !
یہ مارکیٹنگ ہے جو کھچڑی کو رائس کی ٹاپ کلاس ڈش
آلو کے چپس کو فرنچ فرائز‘
چھلی کو کارن سٹک‘
لسی کو یوگرٹ شیک
اور برف کے گولے کو آئس بال بنا دیتی ہے‘
کمپنی اپنی مارکیٹنگ کے زور پر دس روپے کی چیز ہزار روپے میں فروخت کرتی ہے اور گاہک کو اعتراض کی جرأت تک نہیں ہوتی‘
میں یہ بھی بھول گیا تھا‘ یہ مارکیٹنگ صرف کمپنیوں تک محدود نہیں ہوتی‘ مارکیٹنگ کی ضرورت انسانوں اور ملکوں کو بھی ہوتی ہے‘
میرا خیال ہے ہم مارکیٹنگ میں مار کھا رہے ہیں‘ ہمارا پرسیپشن خراب ہے‘ہمیں ہرحال میں مارکیٹنگ کی اچھی ٹیم چاہیے‘ ایک ایسی ٹیم جو ہماری کھچڑی کو چاولوں کی مہنگی ترین ڈش بنا دے.
شیئر کریں
کاپی پیسٹ کریں
آگاہی پھیلائیں

کیا آپ جانتے ہیں اب فیس بک پیج کی طرح ہی ہم اپنی پروفائل پہ فالورز بڑھا سکتے ہیں؟لیکن ایڈ چلانے کے لیے ہماری فیس بک پروف...
27/04/2024

کیا آپ جانتے ہیں اب فیس بک پیج کی طرح ہی ہم اپنی پروفائل پہ فالورز بڑھا سکتے ہیں؟
لیکن ایڈ چلانے کے لیے ہماری فیس بک پروفائل کا پروفیشنل موڈ پہ ہونا ضروری ہے۔

فالورز کا ایڈ چلانے کے لیے ہمیں اکاؤنٹ کا ای میل اور پاسورڈ بھی چاہیے ہوتا ہے کیونکہ ہمیں اپنا کارڈ اٹیچ کرنا پڑتا ہے۔ ( اکثر کلائنٹس کے پاس کارڈز نہیں ہوتے جس کے ذریعے ایڈ رن کیا جاتا ہے )

26/04/2024

درود شریف پڑھیں
صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّم

*یوم وصال مفکر پاکستان علامہ محمد اقبال 21 اپریل*لاکھوں رحمتیں نازل ہوں حکیم الامت ڈاکٹر علامہ محمد اقبال رحمۃ اللّٰہ عل...
21/04/2024

*یوم وصال مفکر پاکستان علامہ محمد اقبال 21 اپریل*
لاکھوں رحمتیں نازل ہوں حکیم الامت ڈاکٹر علامہ محمد اقبال رحمۃ اللّٰہ علیہ پر ۔۔۔ آمین

18/04/2024

آپ چنا چاٹ بنا کر بیچ سکتے ہیں۔
آپ سبزیاں کاٹ کر ان کے پیکٹس بنا کر دے سکتے ہیں۔
آپ گھر بیٹھے سلائی کڑھائی کر سکتے ہیں۔
آپ فروزن فوڈز کا بزنس کر سکتے ہیں۔
آپ ہوم میڈ فوڈ کی سروس شروع کر سکتے ہیں۔
آپ گھر گھر جا کر فیشل کی سروس دے سکتے ہیں۔
آپ ہول سیل سے سکارف ، پنز ، جیولری یا اسٹیشنری کا سامان اٹھا کر بیچ سکتے ہیں۔
آپ کسی سکول میں کینٹین لگا سکتے ہیں۔
آپ اسائنمنٹس بنا کر کما سکتے ہیں۔
آپ گھر پر لوگوں کے کمبل دھو کر دے سکتے ہیں۔
آپ کیک بیک کر سکتے ہیں۔
آپ کو اگر دوسروں سے مانگنے کی عادت نہیں ہے ، اگر آپ ایک ہزار منافع دماغ میں رکھ کر نہیں چلتے ، آپ اپنے پیروں پر کھڑا ہونا چاہتے ہیں تو یقین کریں بہت کم سرمائے سے آپ اپنا کام شروع کر سکتے ہیں۔
میں نے دیکھا ہے لوگوں کو ۔۔۔۔ لہسن ادرک کا پیسٹ بنا کر اجرت لیتے ہوئے ۔۔۔۔آج ماشاء اللہ اپنے تین منزلہ گھر میں بیٹھی ہیں۔
میں نے دیکھا ہے کیلی گرافی ، ٹو ٹی پھوٹی سلائی سے کیک بیک کرنے والی کو۔۔۔۔ آج وہ اپنا گھر خود چلا رہی ہے۔
میں نے دیکھا ہے ٹیکہ اور ڈرپ لگانا سیکھنے والی کو ۔۔۔آج وہ ڈسپنسری میں بیس ہزار کما رہی ہے۔
ہزاروں مثالیں ہیں۔
آپ میں صرف ہمت ہونی چاہیے۔آپ میں صرف لگن ہونی چاہیے۔
اپنے بچوں کو قابل بنائیں انہیں ہنر سکھائیں۔آپ کے پاس قارون کا خزانہ ہے تب بھی اپنے بچوں پر مالی بوجھ ڈالیں۔انہیں معذور نہ بنائیں۔
اور
یاد رکھیں۔۔۔
کسی کا ہزار دو ہزار آپ کے چولہے کو گرم نہیں رکھ سکتا آخر میں اپنی لکڑیاں خود ہی جلانی ہوتی ہیں۔

مریم جہانگیر

12/04/2024

منہ میٹھا کیجئے
درود شریف پڑھے بغیر نہ گزریں
صلی اللّٰہ علی حبیبہ سیدنا محمد وآلہ وبارک وسلم❤️😘

Address

Lahore

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when ASG Marketing posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share