AH Graphics Designer

AH Graphics Designer Azeem Graphics Designing

10/06/2023

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے سالانہ بجٹ 24-2023 میں فری لانسرز کیلیے بڑی سہولت کا اعلان کر دیا۔

فری لانسرز کیلیے 24 ہزار ڈالر تک کی انکم ٹیکس فری ہوگی جبکہ وہ ایک سادہ فارم پر اپنا ٹیکس ریٹرن فائل کر سکیں گے۔

نئے بجٹ کے مطابق آئی ٹی درآمدات پر اعشاریہ دو پانچ فیصد رعایتی ٹیکس کی سہولت مزید تین سال تک جاری رہے گی۔ آئی ٹی خدمات فراہم کرنے والے ادارے 50 ہزار ڈالر تک کے سافٹ وئیر اور ہارڈ وئیر بنا ٹیکس درآمد کر سکیں گے۔

وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ اگلے سال 50 ہزار آئی ٹی گریجویٹس کو فنی تربیت بھی دی جائے گی۔

اس کے علاوہ اسحاق ڈار نے بجٹ پیش کرتے ہوئے اعلان کیا کہ تعلیم کیلیے 82 ارب روپے جبکہ صحت کیلیے 26 ارب روپے رکھے جا رہے ہیں، سائنس اور آئی ٹی کیلیے 34 ارب روپے اور پیداواری شعبے کیلیے 50 ارب روپے مختص کیے ہیں۔

گرافکس میں کون سا سافٹ ویئر استعمال کریں؟گرافکس کی فیلڈ میں ایک کام کرنے کے کئی طریقے ہیں۔آپ نے کتاب کا سرورق ڈیزائن کرن...
05/06/2023

گرافکس میں کون سا سافٹ ویئر استعمال کریں؟

گرافکس کی فیلڈ میں ایک کام کرنے کے کئی طریقے ہیں۔آپ نے کتاب کا سرورق ڈیزائن کرنا ہے ، لوگو بنانا ہے ، فلائیر ڈیزائن کرنا ہے ،کوئی فلیکس بنانی ہے یا کوئی پوسٹر بنانا ہے وغیرہ وغیرہ۔
ہر کام کو کرنے کے لیے موبائل پر بھی کافی ایپس موجود ہیں اور کمپیوٹر پر بھی۔۔۔۔۔۔۔
ایک ہی چیز کو ڈیزائن کرنے کے لیے آپ مختلف ایپس استعمال کر سکتے ہیں۔میں جن ایپس کو استعمال کرتا ہوں وہ درجہ ذیل ہیں۔
Pixelab
_______
اگر آپ کریٹوو یعنی ایجاداتی ذہن کے مالک ہیں تو اس ایپ پر آپ کمال کے ڈیزائنز تیار کر سکتے ہیں لیکن پلے سٹور پر یہ بہت محدود فیچرز کے ساتھ ملے گا۔
Pixelab aladwat
_______________
میں بذات خود یہ والا سافٹ ویئر استعمال کرتا ہوں اور یہ میں نے خریدا ہوا ہے۔اس ایپ میں آپ کو ڈھیروں انگلش فانٹس ملیں گے۔
Pixelab Plus
____________
اس ایپ میں آپ کو ایک کثیر مقدار میں لا محدود عربی اور اردو فانٹس ملیں گے۔یہ ایپ بھی خریدی ہوئی ہے۔
PicsArt
_______
یہ ایپ فوٹو ایڈیٹنگ کے لیے ہے اور فیچرز سے بھرپور ہے۔
Callipro
________
یہ ایپ کیلگرافی کے لیے ہے۔پلے سٹور سے آپ کو خریدنا پڑے گا لیکن میں نے ایک دوست سے لیا ہوا ہے۔لہذا یہ میری ملکیت ہے۔اگر آپ خریدنا چاہیں تو رابطہ کر سکتے ہیں۔
Lightroom
__________
یہ ایپ فوٹو ایڈیٹنگ کے لیے ہے۔میں اپنی تمام تر تصاویر اسی ایپ سے ایڈیٹ کرتا ہوں۔اس ایپ پر Manually کام کرنے میں کافی وقت خرچ ہو جاتا ہے۔اس لیے میں نے Presets خریدے ہوئے ہیں تاکہ کم وقت میں زیادہ کام کر سکوں۔
یہ Presets ایک طرح کے فلٹرز ہوتے ہیں جو ایڈیٹرز نے دورانِ ایڈیٹنگ سیو کیے ہوتے ہیں لیکن یہ کوئی عام فلٹرز نہیں ہوتے۔
اگر آپ خریدنا چاہیں تو مناسب قیمت پر خرید سکتے ہیں۔
KineMaster
___________
ویڈیو ایڈیٹنگ کے لیے سب سے بہترین ایپ ہے۔اس ایپ میں واٹر مارک ہوتا ہے۔اس کے بغیر والا سافٹ ویئر آپ کو گوگل سے مل جائے گا لیکن اس ایپ میں پریمیئر فیچرز بھی ہوتے ہیں اور میں نے وہ پریمیئر والا سافٹ ویئر خریدا ہوا ہے۔
اگر آپ خریدنا چاہیں تو نہایت مناسب قیمت میں خرید سکتے۔
VN video editor , Capcut
یہ دونوں ایپس بھی ویڈیو ایڈیٹنگ سے متعلقہ ہیں۔

امید ہے آئندہ آپ کے ذہن میں یہ سوال پیدا نہیں ہوگا کہ فلاں چیز آپ نے کس ایپ پر ڈیزائن کی کیوں کہ ایک ہی چیز آپ کئی ایپس پر ڈیزائن کر سکتے ہیں اور وہ ایپس آپ کے سامنے کھول کر بیان کر دیے ہیں البتہ کمپیوٹر سافٹ ویئرز میں خود بطور مبتدی کے سیکھ رہا ہوں۔اس لیے زیادہ معلومات نہیں ہیں۔

امــᷡــᷧــᷟــⷽـــن ارشــᷘــᷧــⷩــᷤــᷢــⷽـــد

٢٨ مئی ، ٢٠٢٣

🤤😏

Address

Lahore
54000

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when AH Graphics Designer posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share