M Haroon

M Haroon Be good and shall always see good in everything and everyone and even in yourself.

07/02/2022
02/10/2021

کراچی: مشہور و معروف کامیڈین عمر شریف طویل علالت کے بعد انتقال کرگئے۔

مشہور و معروف لیجنڈری کامیڈین عمر شریف طویل علالت کے بعد جرمنی میں انتقال کرگئے، چند روز قبل عمر شریف علاج کے لیے ایئر ایمبولینس کے ذریعے کراچی سے براستہ جرمنی امریکا کے لئے روانہ ہوئے تھے تاہم راستے میں طبیعت خراب ہونے پر اداکار کو جرمنی کے اسپتال میں منتقل کردیا گیا تھا۔ خاندانی ذرائع نے عمر شریف کے جرمنی کے اسپتال میں انتقال کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ عمر شریف کا آج صبح جرمنی کے اسپتال میں ڈائیلاسز ہوا تھا۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : عمر شریف علاج کیلئے ایئر ایمبولینس کے ذریعے براستہ جرمنی امریکا روانہ
علاج کے لیے امریکا منتقل؛

عمرشریف کو ایئرایمبولینس کے ذریعے جارج واشنگٹن اسپتال منتقل کیا جانا تھا جہاں ان کے دل کے والو کا ایک بالکل نئی تکنیک ’مائٹرل والو کلپنگ‘ کے ذریعے علاج کیا جانا تھا، اس ٹیکنالوجی کی بدولت اوپن ہارٹ سرجری کے بغیر ہی والو کا علاج کیا جاتا ہے۔

چند روز قبل عمر شریف کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی جس میں انہوں نے وزیراعظم عمران خان سے علاج میں مدد کرنے کی درخواست کرتے ہوئے کہا تھا کہ ڈاکٹرز نے کہا ہے کہ بہتر علاج کے لیے مجھے باہر ملک جانا چاہیے، ڈاکٹرز کے مطابق میرا بہتر علاج امریکا میں ہوسکتا ہے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : عمر شریف کی طبیعت انتہائی ناساز، وزیراعظم سے مدد کی اپیل

عمر شریف کی ویڈیو منظر عام پر آنے کے بعد معروف اداکارہ ریما خان کے شوہر ڈاکٹر طارق شہاب نے کامیڈین کا علاج کرنے کا اعلان کیا تھا، اس سلسلے میں طارق شہاب نے واشنگٹن میں علاج معالجے کے تمام انتظامات بھی مکمل کرلیے تھے اور وہ پاکستانی ڈاکٹروں سے مسلسل رابطے میں تھے۔

واضح رہے کہ پاکستان کے معروف اداکار، کامیڈین، ہدایت کار، پروڈیوسر اور ٹیلی ویژن شخصیت کا اصل نام محمد عمر ہے، وہ 19 اپریل 1955 کو لیاقت آباد میں پیدا ہوئے تھے۔ عمر شریف کا شمار نہ صرف پاکستان کے بلکہ برصغیر کے نامور کامیڈینز میں ہوتا ہے۔ ان کا مشہور اسٹیج ڈراما ’’بکرا قسطوں پر‘‘ پاکستان اور بھارت کے ساتھ ساتھ دنیا بھر میں بے حد مقبول ہوا تھا۔

سیاسی شخصیات تعزیت؛

عمر شریف کے انتقال پر پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری، گورنرسندھ عمران اسماعیل، وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید، متحدہ قومی موومنٹ کے کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی، وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ اور وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری سمیت دیگر سیاسی شخصیات نے افسوس کا اظہار کیا اور انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔

شوبز انڈسٹری افسردہ؛

اداکار، مصنف، ہدایتکاراور کامیڈی کے بے تاج بادشاہ عمرشریف کے انتقال پر اسٹارز بھی غمزدہ ہیں اور دکھ کا اظہار کررہے ہیں۔ گلوکار ابرارالحق، اداکارعدنان صدیقی اور فیصل قریشی سمیت بھارت کے معروف ٹی وی شو’دی کپل شرما شو‘ کے میزبان کپل شرما نے بھی عمر شریف کے انتقال پر دکھ کا اظہار کیا۔ .pk

            .pk              آباد: حکومت نے دسویں اور بارہویں کلاس کے تمام طلبا کو پاس کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔وزیر تعلیم ش...
14/09/2021

.pk آباد: حکومت نے دسویں اور بارہویں کلاس کے تمام طلبا کو پاس کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

وزیر تعلیم شفقت محمود کی زیر صدارت بین الصوبائی وزرائے تعلیم کانفرنس ہوئی جس میں حکومت نے دسویں اور بارہویں کلاس کے تمام طلبا کو پاس کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ کورونا صورتحال کے باعث دوبارہ فوری امتحانات ممکن نہیں اور فیل ہونے والے طلبا کو رعایتی 33 نمبرز دے کر پاس کیا جائے گا جب کہ میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے امتحانات سال میں دو بار ہوں گے، امتحانات کو سپلیمنٹری امتحانات کا نام نہیں دیا جائے گا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ آئندہ سال میٹرک امتحانات مئی جون میں ہوں گے، اور آئندہ سال نیا سیشن اگست سے شروع ہوگا۔

Address

Lahore
15000

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when M Haroon posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to M Haroon:

Share