Rise Tv

Rise Tv آپ کے خیال، آپ کی آواز
خبریں، گفتگو، اور حقیقی کہانیاں،
جو آپ سے اور آپ کے شہر سے قریب ہوں

28/05/2026

ستھرا پنجاب کے ملازمین کو گندا کھانا۔۔۔ ملازمین کا کھانا کھانے سے انکار

ڈی ایچ اے فیز 4 لاہور کے “چڑڑ نالے” کے زہریلے پانی، تیزابی گیسوں اور تعفن کے خلاف خواتین کا احتجاج، مستقل حل کا مطالبہ ڈ...
24/05/2026

ڈی ایچ اے فیز 4 لاہور کے “چڑڑ نالے” کے زہریلے پانی، تیزابی گیسوں اور تعفن کے خلاف خواتین کا احتجاج، مستقل حل کا مطالبہ

ڈی ایچ اے فیز 4 لاہور کے علاقے میں واقع چرڑ نالے کے خلاف خواتین نے احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے حکومت، ڈی ایچ اے انتظامیہ اور متعلقہ اداروں سے فوری اور مستقل کارروائی کا مطالبہ کیا۔ مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر نالے کو کور کرنے، زہریلے پانی کے اخراج کو روکنے اور شہریوں کو محفوظ ماحول فراہم کرنے کے مطالبات درج تھے۔

احتجاج میں شریک خواتین کا کہنا تھا کہ چرڑ نالے سے اٹھنے والا شدید تعفن علاقہ مکینوں کے لیے مستقل اذیت بن چکا ہے۔ ان کے مطابق نالے میں صنعتی فضلہ اور کیمیکل ملے زہریلے پانی کے اخراج کے باعث ماحول آلودہ ہو رہا ہے جبکہ شہری مختلف بیماریوں اور سانس کے مسائل کا شکار ہو رہے ہیں۔

مظاہرین کا کہنا تھا کہ نالے سے اٹھنے والی تیزابی گیسوں کے باعث گھروں کے لوہے کے گیٹ، کھڑکیاں، گرلز اور دیگر دھاتی اشیاء تیزی سے خراب اور زنگ آلود ہو رہی ہیں، جبکہ شہریوں کا قیمتی انفراسٹرکچر بھی متاثر ہو رہا ہے۔

رہائشیوں نے دعویٰ کیا کہ کیمیکل گیسوں کے اثرات کے باعث گھروں میں نصب ایئر کنڈیشنرز کے کوائلز جلد خراب ہو جاتے ہیں اور ریفریجرینٹ گیس لیک ہونے کے واقعات بڑھ رہے ہیں۔ ماہرینِ ماحولیات کے مطابق بعض صنعتی کیمیکلز اور زہریلی گیسیں انسانی صحت، سانس اور ماحول کے لیے خطرناک ثابت ہو سکتی ہیں۔

مظاہرین نے سوال اٹھایا کہ اگر لاہور کے دیگر علاقوں میں نالے بند اور کور کیے جا سکتے ہیں تو ڈی ایچ اے فیز 4 کے رہائشیوں کو اس بنیادی سہولت سے کیوں محروم رکھا جا رہا ہے۔ خواتین نے وزیر اعظم پاکستان، ڈی ایچ اے حکام اور متعلقہ اداروں سے مطالبہ کیا کہ چرڑ نالے کا مسئلہ مستقل بنیادوں پر حل کیا جائے۔

احتجاجی شرکاء نے مطالبہ کیا کہ چرڑ نالے میں زہریلے اور کیمیکل ملے پانی کے اخراج کو فوری روکا جائے، نالے کو مکمل طور پر کور کیا جائے تاکہ تعفن اور آلودگی سے نجات مل سکے، صنعتی فضلہ چھوڑنے والے عناصر کے خلاف سخت کارروائی کی جائے اور علاقہ مکینوں کو صاف، محفوظ اور صحت مند ماحول فراہم کیا جائے۔

مظاہرین کا کہنا تھا کہ مطالبات منظور نہ ہونے کی صورت میں احتجاج کا دائرہ مزید وسیع کیا جائے گا۔

ڈی ایچ اے اور والٹن کینٹ کے رہائشیوں کا احتجاج، زہریلے ’چرڑ نالے‘ کو فوری کور کرنے کا مطالبہوزیر اعظم شہباز شریف، DHA ان...
24/05/2026

ڈی ایچ اے اور والٹن کینٹ کے رہائشیوں کا احتجاج، زہریلے ’چرڑ نالے‘ کو فوری کور کرنے کا مطالبہ
وزیر اعظم شہباز شریف، DHA انتظامیہ اور والٹن کینٹ بورڈ سے اپیل؛ مون سون سے قبل نالے کو بند نہ کیا گیا تو بیماریاں پھیلنے کا خدشہ، مظاہرین کا انتباہ

سٹاف رپورٹر: لاہور کے پوش علاقے ڈیفنس ہاؤسنگ اتھارٹی (DHA) فیز 4 کے گردونواح میں کھلے اور زہریلے چرڑ نالے (Charrar Drain)کے باعث پیدا ہونے والے سنگین طبی و ماحولیاتی مسائل کے خلاف علاقہ مکینوں اور خواتین کی بڑی تعداد نے ایک پرامن احتجاجی مظاہرہ کیا۔

مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر وزیر اعظم شہباز شریف، والٹن کینٹ بورڈ (WCB)، اور ڈیہا کے اعلیٰ حکام کے خلاف اپنے مطالبات درج کر رکھے تھے۔ علاقہ مکینوں کا کہنا تھا کہ یہ کھلا نالہ پورے علاقے کے لیے ایک مستقل عذاب بن چکا ہے جس کی طرف انتظامیہ کوئی توجہ نہیں دے رہی۔

سب سے زیادہ ٹیکس، پھر بھی امتیازی سلوک کیوں؟ مظاہرے میں شریک خواتین نے پلے کارڈز کے ذریعے حکام سے سوال کیا کہ جب لاہور بھر کے دیگر تمام بڑے نالوں کو پکا کر کے اوپر سے بند (کور) کیا جا رہا ہے، تو چرڑ نالے کو کھلا چھوڑ کر یہاں کے شہریوں کے ساتھ امتیازی سلوک کیوں کیا جا رہا ہے؟
والٹن کینٹ بورڈ اور ڈیہا انتظامیہ کو مخاطب کرتے ہوئے مظاہرین کا کہنا تھا:
> "ہم اس شہر کے دیگر علاقوں کے مقابلے میں سب سے زیادہ پراپرٹی ٹیکس اور سیوریج بل باقاعدگی سے وقت پر ادا کرتے ہیں۔ اس کے باوجود ہمیں بنیادی سہولیات سے محروم رکھا گیا ہے۔ ہماری انتظامیہ سے اپیل ہے کہ ہمارے سیوریج سسٹم کو بھی فیز 5 اور فیز 8 کی طرز پر جدید اور محفوظ بنایا جائے۔

صحت کے لیے سنگین خطرات اور مونسون کا خوف مظاہرین نے میڈیا کو بتایا کہ گندے پانی کے اس کھلے نالے سے چوبیس گھنٹے اٹھنے والا شدید تعفن اور زہریلی گیسیں نہ صرف سانس لینا محال کر رہی ہیں، بلکہ یہ علاقہ ملیریا، ڈینگی اور پیٹ کی خطرناک بیماریوں کا گڑھ بن چکا ہے۔ آنے والے مونسون (بارشوں کے سیزن) کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انہوں نے شدید خدشے کا اظہار کیا کہ اگر بارشوں سے پہلے اس نالے کو کور کر کے انڈر گراؤنڈ سیوریج سسٹم کو درست نہ کیا گیا تو یہاں جینا ناممکن ہو جائے گا اور معصوم بچے وبائی امراض کا شکار ہو جائیں گے۔
مظاہرے کے اختتام پر اہل علاقہ نے ایڈمنسٹریٹر اور سیکرٹری ڈیہا سمیت اعلیٰ حکام سے پرزور مطالبہ کیا کہ وہ اس معاملے کا فوری نوٹس لیں اور چرڑ نالے کو بند کرنے کے احکامات جاری کریں۔ انہوں نے انتباہ کیا کہ اگر ان کے جائز مطالبات پر جلد عمل درآمد نہ ہوا تو وہ اپنے احتجاج کا دائرہ کار وسیع کرنے پر مجبور ہوں گے۔

27/04/2026

Celebrating my 4th year on Facebook. Thank you for your continuing support. I could never have made it without you. 🙏🤗🎉

کراچی کے نوجوان صالح آصف کی ذہانت کا عالمی سطح پر اعتراف کر لیا گیا، جہاں ایلون مسک کی کمپنی اسپیس ایکس نے ان کی کمپنی ک...
24/04/2026

کراچی کے نوجوان صالح آصف کی ذہانت کا عالمی سطح پر اعتراف کر لیا گیا، جہاں ایلون مسک کی کمپنی اسپیس ایکس نے ان کی کمپنی کرسر اے آئی کو 60 ارب ڈالر میں خریدنے کا معاہدہ کر لیا ہے۔

صالح آصف اس کمپنی کے شریک بانی ہیں، جس کی موجودہ مالیت 30 ارب ڈالر اور سالانہ منافع 1 ارب ڈالر سے زائد ہے۔

یہ کسی بھی پاکستانی نژاد نوجوان کی جانب سے ٹیکنالوجی کی دنیا میں کی جانے والی سب سے بڑی ڈیل قرار دی جا رہی ہے۔

24/04/2026

متحدہ عرب امارات کو 3.45 ارب ڈالر کے تمام ڈپازٹ واپس کر دیے، اسٹیٹ بینک

22/04/2026
اٹلی نے اسرائیل کے ساتھ دفاعی تعاون کا معاہدہ معطل کر دیا
15/04/2026

اٹلی نے اسرائیل کے ساتھ دفاعی تعاون کا معاہدہ معطل کر دیا

Address

Garden Town Lahore
Lahore
54700

Telephone

+923258866786

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Rise Tv posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Rise Tv:

Share