30/05/2026
ایک غریب آدمی نے اپنی زندگی کا سب سے بڑا سودا صرف 1 روپے میں کیا…
۔
وہ روز سوچتا تھا کہ اگر میرے پاس پیسے ہوتے تو میں کامیاب ہو جاتا۔
ایک دن ایک بزرگ نے اسے روکا اور کہا:
“میں تمہیں 10 لاکھ روپے دیتا ہوں، لیکن بدلے میں اپنی آنکھیں مجھے دے دو۔”
اس نے فوراً انکار کر دیا۔
بزرگ نے کہا:
“اچھا، 50 لاکھ دیتا ہوں، اپنے ہاتھ دے دو۔”
اس نے پھر انکار کر دیا۔
“1 کروڑ لیتے ہو؟ اپنی ٹانگیں دے دو۔”
اس نے غصے سے کہا:
“میں کبھی نہیں دوں گا۔”
بزرگ مسکرائے اور بولے:
“تم کروڑوں کی دولت کے مالک ہو، پھر بھی خود کو غریب سمجھتے ہو۔”
اکثر ہم اس چیز کا رونا روتے ہیں جو ہمارے پاس نہیں ہوتی، اور اس نعمت کو بھول جاتے ہیں جو ہمارے پاس پہلے سے موجود ہوتی ہے۔