CityAds Digital Marketing

CityAds Digital Marketing CityAds is one of the top Social Media Marketing Agency. Contact us for Social Media Marketing of yours products and Brands.

we develop intelligent Digital Marketing strategies that help businesses grow their market share, boost user engagement, and ultimately increase Return on Investment.

16/07/2023

مفت تعلیم کے چند ذرائع۔۔۔

علم تقریبا"مفت ہے۔۔۔۔
عام طور سےتعلیم کے پیسے ہوتے ہوتے ہیں۔۔۔
خود سے گیان حاصل کرنے کی کوئی فیس نہیں ہوتی۔۔
کوئی وقت اور جگہ کی قید نہیں ہوتی۔۔
آپ پڑھنے اور سیکھنے والے بنیں، راستے ہزار ہیں۔۔۔
ذیل میں کچھ ریسورسز درج کر رہا ہوں جہاں سے آپ بہت کچھ سیکھ سکتے ہیں۔۔۔

ضروری نہیں کہ آپ کو سرٹیفیکیٹ ملے۔۔
ہنر اور علم اپنا سرٹیفیکیٹ خود ہوتا ہے۔

1- Coursera
2-edx
3.Future Learn
ان پر مختلف فیلڈز سے متعلق بہت کچھ دستیاب ہے۔
گوگل سے ویبسائٹ تلاش کریں۔۔۔اکاونٹ بنائیں لاگ ان کریں ، اپنی پسند کا کورس سیلیکٹ کریں اور شروع ہو جائیں۔۔
4-MIT Open courseware
مختلف زمانوں میں ایم آئی ٹی میں پڑھائے جانے والے کورسز سے متعلق مواد۔کہیں آڈیو اور کہیں وڈیو لیکچرز بھی موجود ہیں۔۔

5- Digiskills
اگنائٹ اور ورچوئل یونیورسٹی کے تعاون سے کچھ کورسز جن کا تعلق فری لانسنگ اور آئی ٹی سے ہے۔۔ان کا مقصد آپ کو ڈجیٹل دنیا میں کام کے لائق بنانا ہے۔۔ اردو زبان میں یہ ایک بنیاد فراہم کرے گا۔۔۔اس سے آگےجتنا سیکھینگے۔۔۔محنت کرینگے ۔۔عمارت اتنی ہی شاندار ہوگی۔۔۔

6- Youtube
بہت سے لوگوں کے بنائے ہوئے کورسز یو ٹیوب پر موجود ہیں۔۔۔جو اپنے شوق کی خاطر پڑھاتے ہیں۔۔۔یہاں آپ پشتو، عربی ، شاعری سے لے کر جو چاہیں سیکھ سکتے ہیں۔۔
بندہ عاجز کا یو ٹیوب چینل بھی اس پر موجود ہے۔۔
جہاں محور 1، محور 2، عرفان آڈیو بکس کی صورت میں موجود ہیں۔۔
Feel free to share :)

7- Pinterest
یہ ہر طرح سے اس فورم سے بہتر ہے جس پر میں یہ لکھ رہا ہوں۔۔۔آپ کو فضول کی جلی کٹی پوسٹوں کے بجائے یہ آپ کو آپ کی دلچسپی کی چیزیں دکھاتا رہے گا۔۔۔آپ باغبانی، تحریر، آریگیمی اور نہ جانے کیا کیا یہاں سیکھ سکتے ہیں۔۔
8-Chat GPT
آپ اس سے اپنا پرسنلائزڈ لرننگ پلین بنوائیں کسی بھی موضوع پر۔۔۔اور شروع ہو جائیں۔۔کتابوں کے نام پوچھیں، مزید سورسز پوچھیں۔۔راستہ بنوائیں اور پڑھنا شروع کر دیں۔۔
9- غیر قانونی ٹارنٹ سائٹس
یہاں بھی آپ کو دنیا جہاں کا چوری شدہ تعلیمی مواد مل جائے ، کتابیں ، کورسز ، نوٹس اور نہ جانے کیا کیا۔۔۔

10۔ مختلف پوڈکاسٹ
پڑھے لکھے لوگوں کی گفتگو سنیں، ان کے تجربات بعض اوقات انسان کی زندگی بدل دیتے ہیں۔۔۔
محمد یحیی'نوری

16/07/2023

دنیا میں آرٹیفیشل انٹیلجنس کے حوالے سے بہت کچھ ہو رہا ہے، پاکستان کو آئی اے کے حوالے سے کیا حکمت عملی بنانی چاہیئے؟

۱۔ پاکستان کے تُمام سکولوں سے کاپی پینسل، تختی قلم دوات ، سلیٹ اور سلیٹی کو ختم کر کے ٹیبلٹ لاگو کر دینے چاہییں ، انٹرنیٹ فری اور لازمی قرار دیا جائے

۲۔ حروف تہجی میں بنیادی تبدیلیاں کر کے
الف سے انٹرنیٹ
ب سے براوزر اور بزنس
ک سے کمپیوٹر
ٹ سے ٹیکس
ت سے تجارت
پ سے پیسہ
ڈ سے ڈالر
م سے معیشت کر دینا چاہیے کیونکہ الف انار ، ب بکری سے ہم اے آئی کے قریب بھی نہیں جا سکتے

۳۔ اساتذہ ، پروفیسرز کو فوری طور پر اے آئی سے متعلقہ کورسز اور پروگرامز کا حصہ بنایا جائے ، پچاس فیصد نئے ٹیچرز آئی ٹی سے متعلقہ اور اے آئی سے روشناس ہوں ، ایک سال میں یہ تبدیلیاں ایمرجنسی لگا کر کی جانی چاہئیں

۴۔ غیر مُلکی آئی ٹی کمپنیوں کو سرمایہ کاری کی دعوت اس شرط پر دی جائے کہ یونیورسٹیوں میں اے آئی کے ڈپارٹمنٹ قائم کریں گے اور بدلے میں ٹیکس میں چھوٹ جیسی مراعات حاصل کریں۔

۵۔ فوری طور پر سائبر کرائم قوانین میں تبدیلیاں ، قوانین پر عملدرآمد ، اور عملدرآمد کے لیے اے آئی کا سہارا لیا جانا چاہیے ، غیر ضروری طوالت اور فارمیلیٹیز سے اجتناب کیا جائے۔

۶۔ آئی ٹی ماہرین ، آئی ٹی کمپنی نمائیندگان ، غیر مُلکی سرمایایہ کاروں کے لئے ویزا آن ارائیول ، ائیر ٹریولنگ اخراجات میں پچیس فیصد کمی ، اور کمائی پر ٹیکس کم کرنے جیسے اقدامات ہنگامی بنیادوں پر کئے جانے چاہئیں

۷۔ آئی ٹی سے متعلقہ لوگوں کو سپیشل آئی ڈی کارڈز ، قانونی معاملات میں ون ڈے ون ونڈو آپریشن کا آغاز کیا جائے

۸۔ آئی ٹی کمپنیوں کے ڈالرز اکاونٹ آن لائن کھولنے کی سہولت کے ساتھ ساتھ سرمایہ باہر منتقل نہ کرنے اور ان ڈالرز کو ریزروز کے ساتھ منسلک کرنے والی کمپنیوں کو انٹرسٹ دیا جائے

۹- ہر وہ کمپنی یا ادارہ جو اپنے تمام معاملات کو پیپر لیس کر کے ٹیکنالوجی کے استعمال پر شفٹ کر دے اُسے پچیس فیصد ٹیکس چھوٹ دی جائے

۱۰۔ آئی ٹی بیس پائلٹ پراجیکٹس شروع کئے جائیں جس میں افرادی قوت پرائیویٹ کمپنیوں ، یونیورسٹیوں ، آئی ٹی اداروں ، غیر مُلکی سرمایہ کاروں سے لی جائے ، کامیاب ماڈلز کی مُفت ترویج و اشاعت کی جائے

11/05/2023

اوپن مارکیٹ ڈالر تین سو کراس کرگیا۔ حالات اب تیزی سے خراب ہونے جارہے ہیں۔ حکومت نے دو دن سے انٹرنیٹ بند و ڈاؤن گریڈ کر رکھا ہے۔ فری لانسرز اور آئی ٹی کمپنیاں زبردست نقصان اٹھا رہی ہیں۔ فائیور جیسے پلیٹ فارم نے پاکستان کو انٹرنیٹ disruption زون مارک کردیا ہے جس کی وجہ سے پاکستانی فری لانسرز کو بڑے پیمانے پر آرڈرز لاس کا سامنا ہے۔

پاکستان اپنا ٹھیک ٹھاک فارن ریمیٹنس ان ہی آئی ٹی سروس سے کماتا تھا

بڑی بڑی آئی ٹی کمپنیوں نے اپنی کمائی ہوئی فارن ریمیٹنس ملک سے باہر ہی پارک کرنا شروع کردی ہے

اس کا مطلب ہے کہ ہم فارن ریمیٹنس کی مد میں زبردست نقصان اٹھانے والے ہیں۔ موڈیز پہلے ہی ڈیفالٹ وارننگ جاری کرچکا ہے

بھیانک معاشی تباہی کے لیے تیار ہوجائیے

ہم وہ مینڈک تھے، جو گرم ہوتا پانی اس امید پر زبردستی برداشت کررہے تھے کہ اب درجہ حرارت اس سے زیادہ نہیں جائے گا

پر،

پچھلے ایک سے ہم مسلسل دیکھ رہے ہیں کہ حرارت بڑھتی ہی جارہی ہے۔ اب آپ اس میں وہ تیزی دیکھیں گے کہ پاؤں جلنے لگیں گے

ہم جیسے لوگ سمجھایا کرتے تھے کہ جلد بدیر، یہ آگ آپ سب کے گھر پہنچنے والی ہے

ریت میں سر دئیے بیوقوف قسم کے شتر مرغ، جو یہ عذر گھڑا کرتے تھے کہ سیاست میں کچھ نہیں رکھا۔ بس (جانوروں کی طرح) اپنی زندگی پر فوکس کرو، وہ بھی اس سب بربادی سے برابر متاثر ہوں گے

ریاست صرف انصاف اور قانون پر چلتی ہے

ہم یہی دہائیاں دیتے تھے۔ اسی کے لیے جدوجہد کرتے تھے

ہم جانتے تھے کہ آگ ابھی دور ہے، پر یہ ہم سب تک آنی ہی آنی ہے۔ اسی لیے کہتے تھے کہ پوری قوم آواز بلند کرے

کسی سیاسی پارٹی کے لیے نہ سہی، پر آئین، قانون اور جمہوریت کے لیے

پاکستان میں کچھ خاندان کی خواہشات کو، آئین و قانون بنادیا گیا پر ریت میں سر دئیے شتر مرغ مست مگن رہے

جو بیوقوف عوام کو کوس رہے ہیں، ان رج کے احمقوں سے میرا صرف یہ سوال ہے کہ عوام کے پاس، لے دے کر ایک ووٹ ڈالنے کا ٹوٹا پھوٹا حق موجود تھا جسے آئین کو روند کر چھینا جارہا ہے

عوام اپنا حق کیسے لے؟

کیا کرے؟

چول پن کا بھاشن جھاڑنے کے بجائے مجھے صرف وہ طریقہ بتائیے جس سے عوام ریاست سے اپنا یہ آئینی حق عزت کے ساتھ لے سکے

یاد رکھیں،

قومیں اکھٹی ترقی کرتی ہیں
اور اکھٹی ہی بربادی کی کھائیوں میں گرتی ہیں

ہم نے جانتے بوجھتے، کان لپیٹ کر، آنکھیں بند کرکے، کھائی میں کودنے کے آپشن کو منتخب کیا ہے۔۔۔۔۔۔!!!!
شہزاد حسین

"فری لانسنگ آپکو وقت اور باس کی قید سے آزاد کر دیتی ہے" یہ الفاظ بولتے ہوئے جب اس نے اپنی جیب سے موبائل نکالا تو فائیو...
01/05/2023

"فری لانسنگ آپکو وقت اور باس کی قید سے آزاد کر دیتی ہے" یہ الفاظ بولتے ہوئے جب اس نے اپنی جیب سے موبائل نکالا تو فائیور پر مسج آیا ہویا تھا، ۳۰ منٹس رہتے ہیں آرڈر ڈیلیور کرنے میں۔ یہ دیکھنے کی دیر تھی کہ اس نے تقریر آدھی چھوڑی اور گھر بھاگ پڑا۔

"بلاگنگ آپکو ڈھیر سارا پیسہ دیتی ہے اور آپ دنیا جہاں گھومیں، آپکو پیسہ ملتا رہے گا حتی کہ سوتے وقت بھی آپ کمائی کر رہے ہوتے ہیں" یہ کہتے ہوئے اسے مسج ملا کہ سرور ڈاون ہو گیا ہے، اور ساتھ ایڈسنس بھی ڈس ایبل ہو گیا۔ اس نے بھی تقریر آدھی چھوڑی اور بھاگ پڑا ۔ گھر نہیں خودکشی کرنے۔

"یوٹیوب پر ایک ویڈیو بنائیں اور پیسہ آنا شروع" یہ کہتے ہویے اسے ایک ای میل موصول ہوئی، آپکا چینل کاپی رائیٹ سٹرائیک کی وجہ سے ڈس ایبل کر دیا گیا ہے۔ یہ سننے کی دیر تھی کہ وہ اٹھا، ہاتھ میں پسٹل پکڑا اور یوٹیوب کے ہیڈ کوارٹر میں جا کر آتما ہتیا کر لی۔

"سی پی اے کی ایک آفر ہٹ ہوئی نہیں اور دو تین ہزار ڈالر جیب میں" یہ کہتے ہوئے اسے پتہ چلا کہ جن ہیکڈ کریڈٹ کارڈز سے ایڈ اکاونٹس چلتے تھے، اس کمپنی کے آفس پر چھاپہ پڑا ہے اور وہ سب پکڑے گئے ہیں۔

آن لائن کمائی ایک کاروبار ہے، کوئی لاٹری نہیں۔ جس طرح عام کاروبار کے لیے وقت، پیسہ اور محنت درکار ہوتی ہے، اس میں بھی وہی رولز لاگو ہوتے ہیں۔ کسی سے کمانے کے طریقے پوچھنے سے پہلے یہ بات ذہن نشین کر لیں۔

- ایم تنویر نانڈلہ

Looking to boost your business's online presence? Look no further than our digital marketing agency!Don't wait to take y...
01/05/2023

Looking to boost your business's online presence? Look no further than our digital marketing agency!

Don't wait to take your business to the next level. Contact us today to learn more about how our digital marketing agency can help you succeed in the digital landscape!

✅ Facebook Ads
✅ Instagram Ads
✅ Google Ads
✅ Youtube Ads
✅ Leads Generation
✅ Social Media management

Call +92 336 7571400
Facebook:
https://www.facebook.com/CityAds.pk

Grow your business with the help of certified digital marketing team:-call / Whatsapp for more details0336 7571400      ...
29/04/2023

Grow your business with the help of certified digital marketing team:-
call / Whatsapp for more details
0336 7571400

اب آپ کا کاروبار ایک ٹاؤن یا شہر تک نہیں بلکہ پورے ملک میں پھیلے گا۔جیساکہ آپ جانتے ہیں کہ ڈیجیٹل مارکیٹنگ نے بزنس اور ...
29/04/2023

اب آپ کا کاروبار ایک ٹاؤن یا شہر تک نہیں بلکہ پورے ملک میں پھیلے گا۔
جیساکہ آپ جانتے ہیں کہ ڈیجیٹل مارکیٹنگ نے بزنس اور کاروبارکی مارکیٹنگ کو نہایت آسان اوربہترین بنادیا ہے۔
اگر آپ بھی اپنے بزنس یا کسی بھی پروڈکٹ کے لئے سوشل میڈیا مارکیٹنگ کروانا چاہتے ہیں تو ابھی رابطہ کیجئے اور شاندار رزلٹس حاصل کیجئے۔
✅ کونٹینٹ رائٹنگ
✅ کاپی رائٹنگ
✅ سوشل میڈیا مارکیٹنگ
✅ سوشل میڈیا مینیجمینٹ
✅ ای میل مارکیٹنگ
✅ گوگل ایڈز
✅ یوٹیوب ایڈز
✅ گرافک ڈیزائننگ (سوشل میڈیا پوسٹ)
✅ فالورز / لایکس (ایکٹیو)

نمبر سیو کیئے بغیر وٹسپ پررابطہ کرنے کے لیئے اس لنک پر کلک کیجئے ۔👇👇👇
https://wa.me/message/2ECKNV6P5KMHJ1

Contact us for social media marketing of your business
29/04/2023

Contact us for social media marketing of your business

Damn True 😀
27/03/2023

Damn True 😀

17/03/2023

آن لائن ارننگ کے نام پر فراڈ کے طریقے
ایڈ کلک, ایڈ پیسٹ, ایڈ ویو, ایڈ شیر, ڈیٹا انٹری, ڈیٹا ٹرانسفر, ڈیٹا لنک, کیپچا فل, ڈیٹا کلک,
اس جیسی ایڈ کمپنیاں جن کو اگر ایڈز کمپنیاں کہا جائے تو زیادہ مناسب ہوگا
میں 2002 سے انٹرنیٹ سے وابسطہ ہوں 2006 سے 2013 تک مختلف کمپنیوں کے ہاتھوں برباد ہوا
ایڈ کلک, ایڈ پیسٹ, ایڈ ویو, ایڈ شیر, ڈیٹا انٹری, کیپچا فل اس جیسے کام کروانے والی بیسیوں ویب سائٹوں سے واسطہ پڑا
کم سے کم 3 لاکھ روپے تک برباد کرنے کے بعد سمجھ آیا کہ نئے نئے انداز اور نعروں سے عوام کو بیوقوف بنایا جاتا ہے
میں نے کافی ویب سائٹوں پر کام کیا جہاں رجسٹریشن کے نام پر رقم, ٹریننگ کے نام پر رقم, اور پھر انویسٹ کر کے سلور, گولڈن, پلاٹینم پیکج کے نام پر ہزاروں روپے لیتی لیں
اتنے بندے ریفر کریں اور ماہانہ ہزاروں کمائیں ایسے نام نہاد نعروں کے پیچھے بہت بڑا گینگ اور مافیا بیٹھا ہوا ہے

آپ کو پتہ ہے یہ اصل گیم کیا ہوتی ہے
ایک بندہ دس ہزار کی ویب سائٹ بناتا ہے, اس کی پرموشن کرتا ہے, اس پر بہت اٹریکٹیو قسم کے اشتہار چلاتا ہے سوشل میڈیا پر کال پر لڑکیاں بٹھائی ہوتی ہیں جو اپنی اداؤں سے دل ربا انداز سے کمنٹ کے جواب دیتی ہیں انباکس میں ایسے دلکش انداز سے مطمئن کرتی ہیں کہ بندہ سمجھتا ہے یہی لڑکی دنیا کی مخلص ترین لڑکی ہے اس کی باتوں سے ادھر ادھر سے سن کر ان کے جال میں پھنس جاتا ہے
ایک ایک لڑکی نے دس دس ناموں سے سوشل میڈیا پر اکاؤنٹ بنائے ہوتے ہیں جو جگہ جگہ کمنٹ کرتی ہیں انباکس کرتی ہیں
بندہ سوچتا ہے اتنی زیادہ لڑکیاں اور لوگ جب ایک کمپنی کی تعریف کرتے ہیں تو یہ جینون ہی ہوگی
جب کہ ایک ہی لڑکی دس جگہوں پر مختلف ناموں سے اور انداز سے انجیکشن لگا رہی ہوتی ہے
اخبارات اور سوشل میڈیا پر بے روزگار لڑکے اور لڑکیاں ان فراڈیوں کے گھیرے میں آتی ہیں
ہر بندہ جب ان کے ساتھ ملتا ہے تو یہ ہر بندے سے رجسٹریشن, ٹریننگ, پیکجز کے نام پر پیسے وصول کرتے ہیں اور تاکید یہی کی جاتی ہے کہ ریفرلنک بناؤ زیادہ سے زیادہ بندے جوائن کراؤ
اب سوچو ایک بندہ دس بندے ریفر کرتا ہے وہ دس آگے دس, آگے دس, آگے دس یہ سلسلہ چلتا رہتا ہے
مثال کے طور پر میں نے اپنے 20,000 کمپنی کو دئیے ساتھ دس ریفرلنک بنائے ان دس بندوں نے بھی 20,000, 20,000 دئیے تو دو لاکھ روپے کمپنی نے کما لئے
اب یہ کمپنی ہم سب کو ہمارے ہی پیسوں سے چند مرتبہ کچھ رقم واپس کرے گی جس سے ہمارا اعتماد اور یقین بھال ہوگا اور ہم مزید مشہوری کریں گے
اب اس کمپنی نے ٹارگٹ سیٹ کیا ہوتا ہے کہ ہم نے اس نام سے ایک سال, دو سال کام کر کے اتنے پیسے لوٹ کر فرار ہوجانا ہے
کمپنی روز کے سو کلک دیکھنے کا کہتی ہے کہ روزانہ بیس منٹ ایڈ کلک دیکھیں اور روزانہ 1000 روپے کمائیں

اب یہ ہوتا ہے کہ کمپنی کی مخصوص مقدار کی شرط ہوتی ہے کہ اتنی رقم ہوگی تو وڈرا کر سکیں گے مثلا مجھے کہا جاتا ہے جب تک 100 ڈالر نہیں کما لیتے پیسے وڈرا نہیں کروا سکتے
کچھ چالاک لوگو روزانہ, ہر ہفتے وڈرا کا بھی کہتے ہیں
اب میں اپنے اکاؤنٹ سے روزانہ سو ایڈ دیکھتا ہوں اور میرے ڈیش بورڈ پر روزانہ پیسے جمع ہوتے رہتے ہیں
ڈیش بورڈ پر موجود رقم حقیقت میں پی ایچ پی کوڈنگ کے ذریعے ہندسے بڑھ رہے ہوتے ہے جو کہ حقیقت میں صرف ہندسے ہی ہوتے ہیں
ایسی ویب سائٹس کا زیادہ زور ریفر لنک کا اسی لئے ہوتا ہے کہ جتنے نئے بندے جوائن ہوتے جائیں گے یکمشت رقم ملتی جائے گی
میں ایک مہینے کام کرتا ہوں ایک بار وڈرا کرتا ہوں تو میں اس کمپنی پر اعتماد کر لوں گا اور اس کمپنی کے گن گانے شروع ہوجاؤں گا کہ یہ کمپنی جینون ہے اور ساتھ دس بیس بندوں تک اپنا پیغام بھی پہنچاؤں گا تو سوچیں میں کتنا فائدہ دوں گا
میرے دئیے ہوئے پیسوں سے مجھے ایک دو ماہ کچھ رقم واپس کرتے ہیں تو میں سمجھتا ہوں کہ مجھے منافع مل رہا ہے جب کہ حقیقت میں میری ہی رقم سے مجھے کچھ رقم واپس کی جا رہی ہوتی ہے جب کہ اصل میں میری وجہ سے جو ریفر لنک, دوسرے بندے شامل ہوکر پیسے دیتے ہیں اصل فائدہ کمپنی کو اس کا ہورہا ہوتا ہے
دو تین ماہ بعد مجھے رقم ملنا بند ہوجاتی ہے
کمپنی یہی کہتی ہے کہ کمپنی کا رول بدل گیا ہے اب اتنے پیسے کماؤ تو پھر پیسے نکال سکو گے
بندہ دن رات کام کرتا ہے ڈیش بورڈ پر رقم بڑھتے بڑھتے ہزاروں میں ہوجاتی ہے اور ایک دن ویب سائٹ کھولتا ہے تو وہ کھلتی ہی نہیں
مطلب کمپنی اپنا وقت پورا کر کے بھاگ چکی ہوتی ہے
یہ فراڈی کمپنیاں ریفرلنک, رجسٹریشن, پیکجز کے نام پر اربوں روپے کا گھپلا کر کے منظر سے غائب ہوجاتی ہیں
اور چند دن بعد اسی طرح کسی نئے نام نئے انداز سے نئے سرے سے دھندہ شروع کر دیتی ہیں

ان فراڈی کمپنیوں کا سب سے بڑا اور آسان شکار خواتین ہوتی ہیں عورتوں کو بڑی لالچ دے کر گھر بیٹھے لاکھوں کمانے کا لالچ دے کر لوٹتی ہیں
ایسی کمپنیاں فون کالز پر اور پروموشن کے لئے لڑکیوں کا استعمال کرتی ہیں
سوشل میڈیا اخبارات میں جب اشتہارات چلتے ہیں تو یہ لڑکیاں بڑھ چڑھ کر کمنٹ کرنا انباکس میں مطمئن کرنے کے خدمت پر مامور ہوتی ہیں
فون کالز پر دل ربا اداؤں سے اور میٹھے شیریں لہجے میں ایسا مطمئن کرتی ہیں کہ بندہ ایک لمحے میں انویسٹ کرنے کا عہد کر لیتا ہے

یاد رکھیں۔۔۔
جو کمپنی آپ سے رجسٹریشن, ٹریننگ, ریفرلنک, بلاک چین, کے نام پر پیسے مانگے
اپنے پیکجز متعارف کروائے کہ اتنے انویسٹ کریں اتنا ملے گا
یا بڑے بڑے خواب دیکھائے تو سمجھ جائیں کہ یہ دھوکہ فراڈ ہے
آن لائن ارننگ کے جینون جتنے بھی میتھڈ ہیں سب فری ہیں
فری لانسنگ, یوٹیوب, بلاگنگ اور جیسے دوسرے تمام کام بلکل فری میں شروع ہوتے ہیں
پلیز خود کو اور اپنے آس پاس کے لوگوں کو ایسے فراڈی اور جھوٹے مکار لوگوں سے بچائیں
حامد حسن

16/03/2023

Address

Lahore

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when CityAds Digital Marketing posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to CityAds Digital Marketing:

Share