21/08/2026
🌿 آج کی آیتِ مبارکہ 🌿
أَعُوذُ بِاللّٰهِ مِنَ الشَّيْطَانِ الرَّجِيمِ
بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيمِ
﴿وَاذْكُرُونِي أَذْكُرْكُمْ وَاشْكُرُوا لِي وَلَا تَكْفُرُونِ﴾
(سورۃ البقرۃ: 152)
ترجمہ:
"پس تم مجھے یاد کرو، میں تمہیں یاد رکھوں گا، اور میرا شکر ادا کرو اور ناشکری نہ کرو۔"
مختصر تفسیر:
اللہ تعالیٰ ہمیں اپنا ذکر کرنے اور اس کی عطا کردہ نعمتوں پر شکر ادا کرنے کی تعلیم دیتے ہیں۔ جو بندہ اللہ کو یاد کرتا اور اس کا شکر ادا کرتا ہے، اللہ تعالیٰ اس پر اپنی رحمت اور برکتیں نازل فرماتا ہے۔ شکر انسان کے دل کو سکون اور زندگی کو برکت عطا کرتا ہے۔
اللّٰہ تعالیٰ ہمیں کثرت سے اپنا ذکر کرنے اور ہر حال میں اس کا شکر ادا کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین۔