20/03/2026
اللہ تعالیٰ ہم سب کو اس بابرکت دن کی حقیقی خوشیاں نصیب فرمائے، ہماری عبادات کو قبول فرمائے اور ہمارے دلوں کو سکون عطا کرے۔ 🤲
یا اللہ! دنیا بھر کے تمام مسلمانوں پر اپنا خاص کرم فرما، جہاں جہاں ظلم ہو رہا ہے وہاں امن عطا فرما، مظلوموں کی مدد فرما اور ان کے دکھوں کو آسانی میں بدل دے۔
یا اللہ! جو مسلمان اس دنیا سے رخصت ہو گئے، خصوصاً وہ جو ظلم و جنگ کا شکار ہو کر شہید ہوئے، ان کی مغفرت فرما، ان کے درجات بلند فرما اور انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرما۔ 🤍
یا رب! ہمیں آپس میں محبت، اتحاد اور بھائی چارے کے ساتھ زندگی گزارنے کی توفیق عطا فرما اور ہماری آنے والی زندگیوں کو خوشیوں سے بھر دے۔
عید ہم سب کے لیے امن، خوشی اور رحمت کا پیغام لے کر آئے۔ آمین �