Pakistan Observer Today

Pakistan Observer Today social media influencer and digital marketer

پاکستان نے یمن کے حوثی باغیوں کو دوبارہ وارننگ جاری کردی ہمارے تجارتی جہازوں پر حملہ پاکستان پر حملہ تصور ہوگا دفترخارجہ
24/07/2026

پاکستان نے یمن کے حوثی باغیوں کو دوبارہ وارننگ جاری کردی

ہمارے تجارتی جہازوں پر حملہ پاکستان پر حملہ تصور ہوگا
دفترخارجہ

جو بھی پاکستان کے لیے خطرہ بنے گا، مٹا دیا جائے گا۔فیلڈ مارشل سید عاصم منیر
24/07/2026

جو بھی پاکستان کے لیے خطرہ بنے گا، مٹا دیا جائے گا۔
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر

یہ شخص پاکستان میں ایرانی مذاکراتی ٹیم کا اہم رکن تھا انکو سر پر بٹھایا گیا کہہ رہا ہے تمام اسلامی ممالک کی تیل کی سپلائ...
23/07/2026

یہ شخص پاکستان میں ایرانی مذاکراتی ٹیم کا اہم رکن تھا انکو سر پر بٹھایا گیا

کہہ رہا ہے تمام اسلامی ممالک کی تیل کی سپلائی روک رہے ہیں

جبکہ اسرائیل کو کچھ نہیں کہنا جہاں امریکی فیولنگ اورلڑاکا طیارے کھڑے ہیں وہاں سے آکر حملےکرتے ہیں

مجوسیوں امریکہ و اسرائیل کاایجنڈا ایک یے

آزاد جموں و کشمیر کا الیکشن شیڈول تبدیل، انتخابات 3 مراحل میں کرانے کا فیصلہمظفر آباد: الیکشن کمیشن آزاد جموں و کشمیر...
23/07/2026

آزاد جموں و کشمیر کا الیکشن شیڈول تبدیل، انتخابات 3 مراحل میں کرانے کا فیصلہ

مظفر آباد: الیکشن کمیشن آزاد جموں و کشمیر نے قانون ساز اسمبلی کے انتخابات تین مراحل میں کرانے کا اعلان کر دیا۔

چیف الیکشن کمشنر جسٹس ریٹائرڈ غلام مصطفیٰ مغل نے کہا ہے کہ 27 جولائی کو میر پور ڈویژن میں انتخابات ہوں گے، 2 اگست کو مظفر آباد اور مہاجرین جموں کشمیر کے انتخابی حلقوں میں ووٹنگ ہوگی۔

جسٹس ریٹائرڈ غلام مصطفی مغل نے مزید کہا کہ پونچھ ڈویژن کے الیکشن 10 اگست کو ہوں گے۔

خیال رہے کہ میر پور ڈویژن میں کل 13 نشتیں ہیں، مظفرآباد ڈویژن اور مہاجرین کی کل 21 نشتیں ہیں، پونچھ ڈویژن میں 11 نشستیں ہیں۔

چیف الیکشن کمشنر کا کہنا ہے کہ مرحلہ وار ہونے والے انتخابات کے نتائج اسی روز شام کو جاری کئے جائیں گے، جس دن پولنگ ہوگی اسی دن نتیجے کا اعلان ہوجائے گا، مہاجرین مقیم پاکستان کے 12 حلقوں میں انتخابات دو اگست کو ہوں گے۔

الیکشن کمیشن نے انتخابات ملتوی کرنے کا مطالبہ مسترد کرتے ہوئے اعلان کیا کہ انتخابات شیڈول کے مطابق ہی منعقد کیے جائیں گے، تمام انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں اور شفاف، آزاد اور پرامن انتخابات کے انعقاد کو یقینی بنایا جائے گا۔

چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ انتخابی شیڈول میں تبدیلی انتظامی امور، انتخابی انتظامات کو مزید مؤثر بنانے، شفاف، منظم اور پرامن پولنگ کو یقینی بنانے کے لیے کی گئی ہے، مرحلہ وار انتخابات سے سکیورٹی، انتخابی عملے کی تعیناتی اور انتخابی عمل کی نگرانی بہتر انداز میں ممکن ہو سکے گی۔

الیکشن کمیشن نے سیاسی جماعتوں، امیدواروں اور ووٹرز پر زور دیا کہ وہ ضابطہ اخلاق پر مکمل عمل کریں، انتخابی مہم کو پرامن رکھیں اور جمہوری عمل کی کامیابی کے لیے الیکشن کمیشن سے تعاون کریں۔

چیف الیکشن کمشنر کے مطابق الیکشن فوج کی نگرانی میں ہوں گے، عالمی مبصرین اور صحافیوں کو الیکشن کی کوریج کی مکمل اجازت ہو گی۔

Address

Street 8 Shujah Colony Chah Miran Lahore
Delhi
54000

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Pakistan Observer Today posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share