Komforta The Best

Directions

Komforta The Best Professional & Authoritative. Breaking down the news that matters. Clear analysis, unbiased insights, and facts beyond the headlines. Stay informed. Stay ahead.

پاکستانیوں مبارک ہو۔۔۔ آج مورخہ 07-ستمبر 2026 کو چپ چاپ کاروائی ڈال دی گئی ۔ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافی کر دیا...
07/09/2026

پاکستانیوں مبارک ہو۔۔۔ آج مورخہ 07-ستمبر 2026 کو چپ چاپ کاروائی ڈال دی گئی ۔ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافی کر دیا گیا۔۔۔۔

یہ بورڈ لاہور کی اچھی سوسائٹی میں لگا ہوا ہے۔ میری نظر سے گزرا تو لکھنے والے پر ہنسی بھی آئی مگر انتظامیہ کی غفلت بھی ہے...
07/09/2026

یہ بورڈ لاہور کی اچھی سوسائٹی میں لگا ہوا ہے۔ میری نظر سے گزرا تو لکھنے والے پر ہنسی بھی آئی مگر انتظامیہ کی غفلت بھی ہے کہ لگانے سے پہلے چیک کیوں نہیں کیا؟

بھارت: سکندر آباد کے فوجی علاقے سے ہتھیار چوری ہو گئے ۔ رپورٹس کے مطابق رائفلیں، پستولیں، 1800 سے زیادہ کارتوس، اور نائٹ...
05/09/2026

بھارت: سکندر آباد کے فوجی علاقے سے ہتھیار چوری ہو گئے ۔ رپورٹس کے مطابق رائفلیں، پستولیں، 1800 سے زیادہ کارتوس، اور نائٹ ویژن دوربینیں چوری میں شامل ہیں۔

30 اگست کی شام تک اسلحہ اپنی جگہ موجود تھا، مگر اگلے دن جب اسلحہ خانہ کھولا تو تالے اور اسلحہ کے باکس ٹوٹے اور کھلے ہوئے پائے گئے ۔ CCTV کیمرے بند تھے اور گارڈ کو تالے ٹوٹنے کی آواز بھی نہیں آئی ۔
پولیس کی جانب سے شبہ کیا جا رہا ہے کہ یہ کاروائی کسی اندرونی شخص کی ملی بھگت سے کی گئی ہے۔ تحقیقات جاری ہیں۔

آج صبح پمز ہسپتال کے گائنی وارڈ میں لگنے والی خوفناک آگ نے 14 نومولود بچوں کی جان لے لی۔ پمز ہسپتال کی سپوکس پرسن ڈاکٹر ...
26/08/2026

آج صبح پمز ہسپتال کے گائنی وارڈ میں لگنے والی خوفناک آگ نے 14 نومولود بچوں کی جان لے لی۔
پمز ہسپتال کی سپوکس پرسن ڈاکٹر عنیزہ جلیل نے بتایا کہ وارڈ میں اس وقت 15-بچے موجود تھے اور ایک بچے کو ڈاکٹر نے زندہ بچا لیا۔
آگ مبینہ طور پر ائر کنڈشنر میں دھماکہ ہونے سے لگی جو تیزی سے پھیل گئی ۔ گائنی میں موجود خواتین کو فوری طور پر بلڈنگ سے باہر نکال دیا گیا۔
وزیراعظم شہباز شریف اور دیگر اہم شخصیات نے اس دلخراش واقعے پر انتہائی افسوس کا اظہار کیا یے۔

تمام چرند، پرند، جن و انس، حجر و شجر اور فرشتوں کو رحمت للعالمین صلی اللہ علیہ وسلم کو عید میلادالنبی مبارک ھو۔۔۔۔۔۔
26/08/2026

تمام چرند، پرند، جن و انس، حجر و شجر اور فرشتوں کو رحمت للعالمین صلی اللہ علیہ وسلم کو عید میلادالنبی مبارک ھو۔۔۔۔۔۔

پاکستان کے لیے خوشخبری ۔۔۔! تاریخ رقم ہو گئ۔۔۔!گوگل نے اپنے پہلا آفس پاکستان میں کھول لیا یے۔ وزیراعظم شہباز شریف نے اسل...
19/08/2026

پاکستان کے لیے خوشخبری ۔۔۔! تاریخ رقم ہو گئ۔۔۔!
گوگل نے اپنے پہلا آفس پاکستان میں کھول لیا یے۔ وزیراعظم شہباز شریف نے اسلام آباد میں اس نئے آفس کا افتتاح کر دیا ۔
کلسٹر ڈائریکٹر گوگل، فرحان قریشی بھی موقع پر موجود تھے۔ انہوں نے کہا کہ گوگل آفس کا قیام پاکستان کے باصلاحیت نوجوانوں پر گوگل کے اعتماد کا مظہر ہے۔

آج سماعت کے بعد سپریم کورٹ نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کو شفا انٹرنیشنل ہاسپٹل منتقل کرنے کا حکم دے دیا۔جو کہ ان کے چاہن...
18/08/2026

آج سماعت کے بعد سپریم کورٹ نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کو شفا انٹرنیشنل ہاسپٹل منتقل کرنے کا حکم دے دیا۔
جو کہ ان کے چاہنے والوں کے لیے خوشی کا باعث ہے۔

میڈیکل بورڈ تشکیل دیا جائے گا جو انکی صیحت کے حوالے سے ضروری معاملات کو دیکھے گا، اور اگلی سماعت تک انکو شفا ہسپتال ہی میں رکھا جائے گا

مشہور گلوکارہ اور ایکٹر آریانا کا تازہ ترین البم " Petal " عالمی درجہ بندی میں نمایاں مقام حاصل کر گیا ہے۔ برطانیہ میں ت...
12/08/2026

مشہور گلوکارہ اور ایکٹر آریانا کا تازہ ترین البم " Petal " عالمی درجہ بندی میں نمایاں مقام حاصل کر گیا ہے۔
برطانیہ میں تو آریانا گرینڈے نے زبردست کامیابی حاصل کرتے ہوئے ہر اس پروجیکٹ میں سر فہرست مقام حاصل کیا ہے جہاں جہاں اسے جگہ ملی ہے۔
انکی البم " Petal " میں شامل گانے بشمول ٹائٹل سونگ خود بھی بے حد مقبول ثابت ہوئے ہیں۔
یہ گانا برطانیہ کی متعدد فہرستوں میں جگہ بنانے کے ساتھ ساتھ اس گلوکارہ، نغمہ نگار اور اداکارہ کو ایسی لسٹ میں لے آیا ہے جہاں اس سے پہلے وہ کبھی نہیں رہیں۔

پاکستان میں بھی ان کے فینز کی ایک بہت بڑی تعداد موجود ہے۔ جو سوشل میڈیا پر ان کے گانے اور اداکاری سے محظوظ ہوتے ہیں۔

سعودی عرب کے شہر ریاض میں ایک صوفہ فیکٹری میں لگنے والی آگ نے بنگلہ دیش کے کئی خاندانوں کے مستقبل کو بھی جھلسا دیا۔ مبین...
11/08/2026

سعودی عرب کے شہر ریاض میں ایک صوفہ فیکٹری میں لگنے والی آگ نے بنگلہ دیش کے کئی خاندانوں کے مستقبل کو بھی جھلسا دیا۔
مبینہ طور پر فیکٹری میں 16 بنگلہ دیشی کارکن جاں بحق ہوئے ہیں۔ مذید تحقیقات جاری ہیں۔
بنگلہ دیش کے وزیراعظم طارق رحمان جنہوں نے فروری میں اپنے عہدے کا حلف اٹھایا تھا، اس اندوہناک واقعے پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔ اور سب متعلقہ اداروں کو ہدایت کی ہے کہ مرنے والوں کی میتیں واپس لانے میں ہر ممکن مدد فراہم کی جائے ۔

10/08/2026

کولمبیا میں 7.4 اسکیل کے زلزلے نے تباھی مچادی۔ کئی عمارتیں زمین بوس اور مکانات ملبے کا ڈھیر بن گئے ۔
لوگوں میں شدید خوف و ہراس ۔ ہلاکتیں بڑھنے کا خطرہ موجود۔

Address

Lahore
54000

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Komforta The Best posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share