03/10/2025
خیبر سے بڑھ کر ہے معرکہ غزہ و فلسطین
کیا تم اک بھی حیدر کرار نہیں
گزشتہ دو سال سے یہود کے غزہ میں بے انتہا ظلم و بربریت پر امت کی دائمی خاموشی یہی بتاتی ہے کہ معرکہ غزہ و فلسطین تو خیبر سے بڑھ کر ہے کہ یہود کے خلاف لڑا جائے مگر افسوس صد افسوس امت میں کوئی حیدر کرار کے راستے پر چلنے والا نظر نہیں آتا تھا ایسے اسلام آباد کی سڑکوں پر سینٹر مشتاق احمد خان صاحب کہیں گرفتار ہوتے ہیں پھر نکلتے ہیں پھر پکڑے جاتے ہیں حتیٰ کہ بارہا گرفتار ہوئے لیکن غزہ کے مظلوموں کی حمایت میں بار بار میدان کارزارِ میں نظر آتے اور اب تیونس کے سمندروں سے بحر نیل کی طغیانیوں کا سفر کرتے ہوئے جب مظلوم کی مدد کو غزہ کے دھانے پر پہنچے تو گرفتار ہوگئے لیکن ایک فکر ایک نظریہ بتاگے کہ اگر امت کا درد ہو مظلوموں کی داد رسی کی فکر ہو سرحدوں کی پابندیاں ختم ہوجایا کرتی ہیں اور ناممکن کی بھی ممکن ہوتا ہے تمام اراکین عالمی گلوبل صمود فلوٹیلا کی جلد رہائی کے لیے مسلم ممالک کو اقدامات کرنے چاہئیں اور غزہ کے مظلوموں تک امداد پہنچانے میں عملی کردار ادا کرنا چاہیے
Mushtaq Ahmad Khan
Greta Thunberg