Malakwal ki Awaz ملکوال کی آواز

Malakwal ki Awaz   ملکوال کی آواز Malakwal ki Awaz is the famous Social media news Network in Mandi Bhauaddin we are finding Tallented People'

18/06/2026

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن ری آرگنائزیشن امینڈمیٹ ایکٹ 2026

18/06/2026

Offloading Problem Solved 🇵🇰
A Public Service Message from AA Study Consultant Private Limited

18/06/2026

اس ملک میں کوئی بندہ کہیں محفوظ نہیں!
ملکوال ڈبل روڈ پر ابن نذر فارمیسی کے مالک قاسم حیات پر اُس وقت تشدد کیا گیا جب وہ اپنی فارمیسی پر موجود تھا۔ قاسم حیات ایک نہایت شریف، بااخلاق اور ملنسار نوجوان ہے جسے علاقے کے لوگ عزت اور احترام کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔
ایک پرامن شہری اور کاروباری شخص کے ساتھ اس طرح کا رویہ نہ صرف قابلِ مذمت ہے بلکہ معاشرے میں عدم تحفظ کے احساس کو بھی بڑھاتا ہے۔ ہم متعلقہ حکام سے مطالبہ کرتے ہیں کہ اس واقعے کی شفاف تحقیقات کی جائیں، ذمہ داران کو قانون کے مطابق سزا دی جائے اور قاسم حیات کو انصاف فراہم کیا جائے
اگر دکانوں، کاروباری مراکز اور اپنے کام کی جگہوں پر بیٹھے لوگ بھی محفوظ نہیں تو پھر عام شہری کہاں جائیں؟

پاکستان سے باہر پاکستان جیسا ماحول شکریہ پاکستان کونسلیٹ میڈریڈ (اسپین)مجھے تقریباً دو سال ہو گئے ہیں یورپ کے مختلف ممال...
17/06/2026

پاکستان سے باہر پاکستان جیسا ماحول
شکریہ پاکستان کونسلیٹ میڈریڈ (اسپین)
مجھے تقریباً دو سال ہو گئے ہیں یورپ کے مختلف ممالک میں۔ سرکاری دفاتر میں آتے جائے کیونکہ میرا کام کنسلٹنسی سے متعلقہ ہے تو دفاتر میں کام پڑتا رہتا کے لیکن آج تک کسی جگہ پر کوئی پریشانی نہیں آئی جو کام ہوتا ہے اپوائنٹمنٹ لے کر جاتا ہوں بروقت کر کے ہاتھ میں دے دیتے ہیں کبھی وقت کا ضیائع نہیں ہوا میرا پاسپورٹ ایکسپائر ہونے والا تھا تو سوچا پاکستان جانے میں ابھی کچھ ماہ ہیں تو وہاں کی ذلالت سے بہتر ہے یہاں سے ہی ریونیو کروا لیتا ہوں میں نے کونسلیٹ کی اپوائنٹمنٹ بک کی اور ٹرین لے کر ویلنسیا سے میڈریڈ پہنچ گیا 11:30 کی اپوائنٹمنٹ تھی لیکن میں دس بجے پہنچ گیا باہر بیٹھ کر ٹائم کا انتظار کرتا رہا لوگ اندر جا رہے ہیں باہر نکل رہے ہیں کیونکہ میرا پہلا تجربہ تھا میں نے سوچا کہ ان کی اپوائنٹمنٹ ہو گی خیر وقت ہوا میں اندر گیا تو جیسے میں کسی جادوئی غار کے ذریعے پاکستان پہنچ گیا وہی شور شرابا بدنظمی ایک بندہ آوازیں دے دے کر بلا رہا ہے سکرین آف ہے کوئی ٹوکن شو نہیں ہو رہا ان کو بتایا کہ میری اپوائنٹمنٹ ہے تو وہاں اہلکار کہتا ( توں کتھو اپوائنٹمنٹ بک کر لی گے آپ ای تے نا بنا کے لے آیا) لے فر میں ایک بار پھر سے زیرو پر اسے بتایا کہ بھائی آپ کی ویب سائٹ سے بک کی ہے چیک کر لیں اس نے کہا نہ پتر کھیڈ کے آ خیر ذلالت کے علاوہ دوسرا آپشن ہی نہیں تھا 400 کلو میٹر کا سفر کر کے آیا ہوا تھا جو کام آدھے گھنٹے کا تھا وہ 6 گھنٹے میں ہوا اور وہ بھی ترلے ڈال کر کے واپسی کی ٹکٹ ہے کوئی مہربانی کرو یوں آخر مجھے پاکستان سے باہر آ کر بھی کونسلیٹ سے پاکستان نہیں بھولنے دیا
شکریہ محسن نقوی شکریہ شہباز شریف

16/06/2026

ایم این اے ناصر اقبال بوسال کہ طرف سے قومی اسمبلی میں دریائے جہلم پل پر بیان
کیا اس بار پل بنے گا یا پھر ۔۔۔۔۔۔۔۔۔؟
اپنی قیمتی رائے سے آگاہ کریں

14/06/2026

حالیہ دور میں بیوروکریسی اس قدر طاقت کے نشے میں ہے کہ ایک سٹنگ ایم پی اے کے بیٹے کو اپنے آفس کے واش روم استعمال کرنے پر Get Lost بول کر دفتر سے نکالا جا سکتا ہے تو پوچھنا یہ تھا کہ یہ عوام کو تو اسہ واش روم میں چنوا دیتے ۔۔۔۔۔۔ its all about Mindset کہ ہمیں برتری حاصل ہے

ہانیہ شاہد کی عمر صــــرف نو سال تھی وہ اپنے خاندان کے ساتھ آسٹریلیا میں رہتی تھی آسٹریلوی شہریت رکھتی تھی بہت سے بیرون ...
14/06/2026

ہانیہ شاہد کی عمر صــــرف نو سال تھی وہ اپنے خاندان کے ساتھ آسٹریلیا میں رہتی تھی آسٹریلوی شہریت رکھتی تھی بہت سے بیرون ملک مقــــــیم پاکستانی بچوں کی طرح وہ ہر چند سال بعد اپنے پیاروں ، رشتہ داروں ، ہمُجوکیوں اور کزنز سے ملنے جاتی تھیں جن سے وہ بہت پیار کرتی تھی اس بار برسوں کے انتظار کے بعد بالآخر انہیں حج کرنے کے بعد پاکستان آنے کا موقع ملا۔ وہ چکوال میں اپنے دادا دادی، چچا، خالہ اور کزن کو دیکھ کر بہت پرجـوش تھی۔ ہانیہ شاہد ساتویں جماعــــت کی ایک روشن اور ہونہار طالبہ تھی جس کا مستقبل ان کے سامنے تھا۔ وہ خاندان کی لاڈلی بچی تھی، وہ پاکستان کو دیکھنے کے لیے بے چین تھی،،،، اور اس کی خواہش تھی جس کی وجہ سے والدین بھی مان گئے۔۔ وہ تحائف، خوشیاں اور خوبصورت خاندانی یادیں بنانے کے خواب لے کر آئے تھے، انہوں نے کبھی سوچا بھی نہیں تھا کہ یہ سفر ناقابل تصـــــور سانحے پر ختم ہوگا۔

سی ٹی ڈی کی جانــــب سے اہل خانہ کی گاڑی پر مبینہ طور پر شدید فائرنگ ہونے کے بعد ہانیہ کی زندگی گولـیوں کی بارش میں ختم ہو گئی۔ اس کے والد اور بھائی زخمی ہوئے جبکہ ہانیہ جان کی بازی ہار گئیں۔ سی ٹی ڈی والوں کی کہانی کے مطابق وہ سمجھ رہے تھے کہ 2025 ماڈل گاڑی میں دشـت گرد تھے ایک معصوم خاندان کے ساتھ ایسا کیسے ہو سکتا ہے؟ اگر شک تھا تو تصدیق کیوں نہیں ہوئی؟ شک تھا تو تحقیقات کیوں نہیں ہوئیں؟ شک کو ثبوت ماننے کا اختیار کس نے دیا؟ قانون نافذ کرنے والے ادارے معصــــوم لوگوں کی حفاظت کے لیے موجود ہیں، معصوم جانوں کو خطرے میں ڈالنے کے لیے نہیں۔ اس سانحے کو دیکھنے والے ہر والدین ایک ہی دردناک سوال پوچھ رہے ہیں کہ اگر آسٹریلیا سے واپس آنے والے خاندان کو دہشــت گرد سمجھا جا سکتا ہے تو اس بات کی کیا گارنٹی موجود ہے کہ ایسی غلطی دوبارہ نہیں ہو گی۔

کوئی انکوائری،کوئی پریس کانفرنس اور کوئی سرکاری بیان ہانیہ کو اس کے خاندان کو واپس نہیں کر سکتا اس کی سکول کی کتابیں ادھوری رہیں گی۔ اس کے خواب ادھورے ہی رہیں گے۔ خاندانی اجتـــــماعات میں اس کی نشست ہمیشہ کے لیے خالی رہے گی۔۔۔۔ اس کے والدین اپنی ساری زندگی اس درد کو ہر روز اٹھائیں گے۔۔۔۔ہر سالگرہ، ہر عید اور ہر خاندانی اجتــماع انہیں اپنی کھوئی ہوئی بیٹی کی یاد دلائے گا۔ بشرطیکہ باقی سب معجزانہ طور پہ بچ جائیں تو سرخیاں ختم ہونے پر ان کے آنسو ختم نہیں ہوں گے یہ ایک ایسا زخم ہے جو انکی ساری زندگی کھلا رہے گا۔جس کی بیٹیاں ہیں وہ یہ درد محسوس کرسکتے ہیں اللہ تعالیٰ ان جاہل لوگوں کو نشان عبرت بنائیں آمین ثم آمین۔

Drop Your Cvs
14/06/2026

Drop Your Cvs

✨ ملکوال والوں کے لیے شاندار موقع!ناران کاغان کی حسین وادیوں کی سیر کریں
14/06/2026

✨ ملکوال والوں کے لیے شاندار موقع!
ناران کاغان کی حسین وادیوں کی سیر کریں

ملکوال صابری محلہ روڈ کا کام جاری ہے ہریانہ پٹرولیم سے لے کر شیرانوالہ پھاٹک تک اس لیے ہیوی ٹریفک کو متبادل راستہ اختیار...
13/06/2026

ملکوال صابری محلہ روڈ کا کام جاری ہے ہریانہ پٹرولیم سے لے کر شیرانوالہ پھاٹک تک اس لیے ہیوی ٹریفک کو متبادل راستہ اختیار کرنا چاہیے دو ان قبل ادھر ایک بائیس ویلر ٹرالا گر گیا تھا آج پھر یہ ٹرک گرتا گرتا بچا ہے جب تک روڈ کا کام مکمل نہیں ہو سکتا ہیوی ٹریفک کو متبادل راستہ اختیار کرنا چاہیے

Address

Malakwal
50530

Telephone

+923026707069

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Malakwal ki Awaz ملکوال کی آواز posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Malakwal ki Awaz ملکوال کی آواز:

Share