Daily Muhaasab

Daily Muhaasab Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Daily Muhaasab, rabi senter, Mandi Bahauddin.

منڈی بہاءالدین: تھانہ بھاگٹ  کے علاقے حاصلہ نوالہ سے ایک ماہ قبل اغواء ہونے 45 سالہ قیصر مصور  کی لاش برآمد  ملزم گرفتار...
25/02/2026

منڈی بہاءالدین: تھانہ بھاگٹ کے علاقے حاصلہ نوالہ سے ایک ماہ قبل اغواء ہونے 45 سالہ قیصر مصور کی لاش برآمد ملزم گرفتار۔

05/01/2026

منڈی بہاوالدین ۔بیوی نے ساتھی سے ملکر اپنے شوہر کو پھندا ڈال کر قتل کر دیا مقتول واجد حسین کا تعلق چیلیانوالہ اسٹیشن سے تھا

الحمدللہ، گورنمنٹ بوائز مڈل سکول رکھ بلوچ کو اپ گریڈ کر کے ہائی سکول کا درجہ دے دیا گیا ہے۔
22/12/2025

الحمدللہ، گورنمنٹ بوائز مڈل سکول رکھ بلوچ کو اپ گریڈ کر کے ہائی سکول کا درجہ دے دیا گیا ہے۔

دھند کے باعث اینٹوں سے بھری ٹرالی سیم نالے میں گر گئی۔ ڈرائیور ٹریکٹر تلے دب کر جاں کی بازی ہار گیا۔
22/12/2025

دھند کے باعث اینٹوں سے بھری ٹرالی سیم نالے میں گر گئی۔ ڈرائیور ٹریکٹر تلے دب کر جاں کی بازی ہار گیا۔

منڈی بہاءالدین، (  ) کمشنر گوجرانوالہ نوید حیدر شیرازی کی ضلع منڈی بہاءالدین آمد، کمشنر گوجرانوالہ نے ضلع میں جاری ترقیا...
22/12/2025

منڈی بہاءالدین، ( ) کمشنر گوجرانوالہ نوید حیدر شیرازی کی ضلع منڈی بہاءالدین آمد، کمشنر گوجرانوالہ نے ضلع میں جاری ترقیاتی سکیموں ڈسٹرکٹ جناح پبلک سکول، یونین کونسل آفس، رسول یونیورسٹی اور سبزی و پھل منڈی کا جائزہ لیا اور ضروری ہدایات جاری کی۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر عدیل حیدر، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل راجہ حیدر عباس، ڈپٹی ڈائریکٹر فنانس اینڈ ڈویلپمنٹ مبشر حسن اور دیگر متعلقہ افسران بھی موجود تھے۔ ڈپٹی کمشنر عدیل حیدر نے جاری ترقیاتی سکیموں کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔ کمشنر گوجرانوالہ سید نوید حیدر شیرازی کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت کی اولین ترجیح عوام الناس کی فلاح وبہبود کیلئے کام کرنا ہے، ترقیاتی سکیموں کیلئے مختص فنڈز قوم کی امانت ہیں، جن کی ایک ایک پائی دیانتداری سے خرچ کی جانی چاہیے۔ کمشنر گوجرانوالہ کا کہنا تھا کہ وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے تحت عوام کی معیار زندگی کو بہتر بنانے اورخستہ حال سڑکوں کی تعمیر و بحالی، صفائی ستھرائی سمیت ترقیاتی منصوبوں کی جلد تکمیل کے لیے تمام تر اقدامات کئے جا رہے ہیں لہذا ان ترقیاتی منصوبوں کو مکمل شفافیت اور حکومتی ترجیحات کے مطابق مقررہ معیار اور مدت کے اندر مکمل کیا جائے۔

منڈی بہاءالدین: وزیراعلی پنجاب مریم نوازشریف کے ویژن ستھرا پنجاب کے تحت ضلع بھر میں صفائی ستھرائی کی خصوصی مہم جاریڈپٹی ...
22/12/2025

منڈی بہاءالدین: وزیراعلی پنجاب مریم نوازشریف کے ویژن ستھرا پنجاب کے تحت ضلع بھر میں صفائی ستھرائی کی خصوصی مہم جاری

ڈپٹی کمشنر عدیل حیدر نے علی الصبح ستھرا پنجاب مہم کے تحت شہر کے مختلف مقامات جن میں پھالیہ روڈ اور کمیٹی چوک کا دورہ کر کے صفائی ستھرائی کے انتظامات کا جائزہ لیا اور ضروری ہدایات بھی جاری کیں۔

ڈپٹی کمشنر نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ صفائی کے معیار پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہ کیا جائے اور کوڑا کرکٹ کو بروقت ٹھکانے لگایا جائے۔

ڈپٹی کمشنر عدیل حیدر کا کہنا تھا کہ عوام الناس کو صاف اور صحت مند ماحول فراہم کرنا حکومت پنجاب کی اولین ترجیح ہے۔ ستھرا پنجاب مہم کو مستقل بنیادوں پر جاری رکھا جائے گا تاکہ عوام کو صاف ستھرا اور صحت مند ماحول فراہم کیا جا سکے۔

ڈپٹی کمشنر نے شہریوں سے بھی اپیل کی کہ وہ ستھرا پنجاب مہم میں انتظامیہ کے ساتھ تعاون کریں، کوڑا مقررہ جگہوں پر ڈالیں اور صفائی کے عملے کے کام میں رکاوٹ نہ بنیں۔

منڈی بہاءالدین: ڈپٹی کمشنر عدیل حیدر نے چلڈرن ہسپتال کا اچانک دورہ کیا۔ ڈپٹی کمشنر نے ہسپتال میں صفائی، ستھرائی اور سکیو...
21/12/2025

منڈی بہاءالدین: ڈپٹی کمشنر عدیل حیدر نے چلڈرن ہسپتال کا اچانک دورہ کیا۔ ڈپٹی کمشنر نے ہسپتال میں صفائی، ستھرائی اور سکیورٹی سمیت مختلف شعبوں کا تفصیلی معائنہ کیا اور مریض بچوں کو دی جانے والی طبی سہولیات کا بھی بغور جائزہ لیا۔ انہوں نے ڈیوٹی روسٹر کے بارے میں بھی معلومات حاصل کیں۔

ڈپٹی کمشنر نے مریضوں کے عزیز و اقارب سے خیریت دریافت کرتے ہوہے طبی عملہ کے رویہ، ادوایات کی فراہمی اور دیگر سہولیات کے بارے پوچھا جس پر انہوں نے ہسپتال کے عملہ کے برتاو اور مہیا کی جانے والی سہولتوں پر اپنے اطمینان کا اظہار کیا۔

اس موقع پر ایم ایس چلڈرن ہسپتال نے ڈپٹی کمشنر کو مریض بچوں کو دی جانے والی طبی سہولیات بارے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ چلڈرن ہسپتال میں مریض بچوں کو علاج معالجہ کی بہترین سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔ جس پر ڈپٹی کمشنر نے ایم ایس کو ہدایت کی کہ مریضوں کیلئے بہترین سہولیات کی فراہمی کیلئے ہر ممکن وسائل کو بروئے کار لایا جائے ۔ کسی شکایت کی صورت میں فوری ازالہ ہونا چاہیئے۔ صرف سہولتوں کی موجودگی کافی نہیں بلکہ رویوں کو تبدیل کرنا ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ ڈاکٹرز، نرسز، سکیورٹی گارڈز مریضوں یا ان کے لواحقین کے ساتھ سخت کلامی ہرگز نہ کریں۔ آپ لوگ مسیحا ہیں ۔ انسانیت کی خدمت کریں جس کا اجر اللہ تعالیٰ آپ کو دے گا۔

20/12/2025

توشہ خانہ 2 کیس عمران خان اور بشریٰ بی بی کو 17.17 سال قید 1 کروڑ جرمانے کی سزا سنا دی گئی

منڈی بہاوالدین: چیئرمین بورڈ ڈسٹرکٹ بار منڈی بہاوالدین کاغذات نامزدگی کی سیکروٹنی کرتے ہوئے
19/12/2025

منڈی بہاوالدین: چیئرمین بورڈ ڈسٹرکٹ بار منڈی بہاوالدین کاغذات نامزدگی کی سیکروٹنی کرتے ہوئے

19/12/2025

منڈی بہاءالدین: صوفی سٹی روڈ پر موٹر سائیکلوں کے درمیان تصادم میں منظور آباد کا رہائشی منا نامی نوجوان جان کی بازی ہار گیا دوسرا نوجوان شدید زخمی

منڈی بہاوالدین کھلی کچہری میں کرپشن کی شکایت پر ایکشن؛ ہیڈ محرر تھانہ کٹھیالہ شیخاں گرفتار، مقدمہ درجڈسٹرکٹ پولیس آفیسرم...
18/12/2025

منڈی بہاوالدین
کھلی کچہری میں کرپشن کی شکایت پر ایکشن؛ ہیڈ محرر تھانہ کٹھیالہ شیخاں گرفتار، مقدمہ درج
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرمنڈی بہاءالدین سید عبدالرحیم شیرازی نے کھلی کچہری میں سائل کی شکایت پر فوری کارروائی کرتے ہوئے بدعنوانی کے الزام میں ہیڈ محرر تھانہ کٹھیالہ شیخاں کو گرفتار کروا کر مقدمہ درج کروا دیا۔
آج ڈی پی او آفس میں سائلین کے مسائل کے حل کے لیے منعقدہ "کھلی کچہری" کے دوران ایک شہری نے پیش ہو کر ہیڈ محرر کٹھیالہ شیخاں کے خلاف کرپشن اور رشوت ستانی کی تحریری و زبانی شکایت درج کروائی۔ ڈی پی او منڈی بہاءالدین نے شکایت کی حساسیت کو دیکھتے ہوئے موقع پر ہی انکوائری کا حکم دیا۔
ابتدائی تحقیقات میں الزامات ثابت ہونے پر ڈی پی او نے فوری ایکشن لیتے ہوئے مذکورہ ہیڈ محرر فوری گرفتارکرواکر اس کے خلاف قانونی دفعات کے تحت تھانہ میں مقدمہ درج کروا دیا گیا۔
اس موقع پر ڈی پی او سید عبدالرحیم شیرازی نے واضح پیغام دیتے ہوئے کہا کہ ضلع منڈی بہاءالدین کی پولیس میں کرپشن، بدعنوانی اور اختیارات سے تجاوز کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔ عوام کی خدمت اور تحفظ پر مامور اہلکاروں کا کسی بھی غیر قانونی سرگرمی میں ملوث ہونا ناقابلِ برداشت ہے۔ خود احتسابی کا یہ عمل ہر سطح پر جاری رہے گا تاکہ محکمے کی ساکھ اور عوامی اعتماد کو بحال رکھا جا سکے۔
ڈی پی او نے مزید ہدایت کی کہ تمام افسران میرٹ پر فیصلے کریں اور عوام کے ساتھ خوش اخلاقی سے پیش آئیں، بصورتِ دیگر سخت محکمانہ کارروائی کی جائے گی۔

محافظوں کی صحت، ایک باوقار قیادت کا عملی قدمڈی پی او منڈی بہاءالدین عبدالرحیم شیرازی  چئیرمین (PPHF)ناصرعباس تارڑ کی سرپ...
18/12/2025

محافظوں کی صحت، ایک باوقار قیادت کا عملی قدم

ڈی پی او منڈی بہاءالدین عبدالرحیم شیرازی چئیرمین (PPHF)ناصرعباس تارڑ کی سرپرستی، میں ضلع منڈی بہاؤالدین کی پولیس اہلکاروں کی فری اسکریننگ۔

محافظوں کی حفاظت—————-//////////

آج 18 دسمبر 2025ء کو پولیس لائنز منڈی بہاءالدین میں خدمت، احساس اور انسان دوستی کی ایک شاندار مثال قائم کی گئی۔

یہ اہم فلاحی اور طبی اقدام (Initiative)
ڈی پی او منڈی بہاءالدین جناب عبدالرحیم شرازی کی خصوصی سرپرستی اور ہدایت پر عمل میں لایا گیا، جس کا مقصد پولیس اہلکاروں کی صحت کے تحفظ کو یقینی بنانا ہے۔

پاکستان پبلک ہیلپ فاؤنڈیشن (PPHF)، ادراک سینٹر اور ڈاکٹر انسٹیٹیوٹ علوی ہسپتال کے باہمی تعاون سے منعقدہ اس فری میڈیکل کیمپ میں علوی ہسپتال کی ماہر ٹیم نے پہلے مرحلے میں 415 سے زائد پولیس اہلکاروں کی مفت ہیپاٹائٹس بی اور سی اسکریننگ انجام دی۔

اس موقع پر خصوصی تعاون اور علمی رہنمائی
بانی ڈاکٹر وحید رزاق صاحب کی جانب سے فراہم کی گئی، جنہوں نے ڈیوٹی کے دوران پیش آنے والے ذہنی دباؤ، نفسیاتی مسائل اور خود نگہداشت کے موضوع پر نہایت مؤثر اور بامقصد لیکچر دیا، جسے پولیس اہلکاروں نے بے حد سراہا۔

خصوصی طور پر قابلِ ذکر اور قابلِ تحسین کردار
میاں محمد سعید صاحب (ڈاکٹر، مخدوم لیب) کا رہا، جن کی پیشہ ورانہ نگرانی اور مخدوم لیب کے بھرپور تعاون سے ہیپاٹائٹس اسکریننگ کے عمل کو مؤثر، شفاف اور بروقت ممکن بنایا گیا۔

یہ میڈیکل کیمپ صرف ایک طبی سرگرمی نہیں بلکہ اُن محافظوں کے لیے خراجِ تحسین تھا جو دن رات ہماری جان و مال کی حفاظت پر مامور ہیں۔

ان شاء اللہ اس فلاحی سلسلے کو مزید وسعت دیتے ہوئے ضلع منڈی بہاءالدین بھر میں پولیس کے تقریباً 2400 ملازمین کی مرحلہ وار ہیپاٹائٹس اسکریننگ مکمل کی جائے گی، تاکہ ایک صحت مند، مضبوط اور باوقار پولیس فورس تشکیل دی جا سکے۔

ناصرعباس تارڑ ڈی پی او منڈی بہاءالدین،
نے
ڈاکٹر وحید رزاق صاحب، مخدوم لیب کے ڈاکٹر میاں محمد سعید صاحب، علوی ہسپتال کی ٹیم، اور تمام منتظمین و رضاکاروں کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہیں۔














Address

Rabi Senter
Mandi Bahauddin

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Daily Muhaasab posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Daily Muhaasab:

Share