Musa Art

Musa Art Musa Creations

10/03/2026
03/02/2026

لَّیْسَ لِلْاِنْسَانِ اِلَّا مَا سَعٰى
تُو مگر پھر بھی ، نہ مجھ کو مِِل سکا

"سیّد مبارک شاہ"

03/02/2026

مٹی کا ہیر پھیر ہیں کوئی پتا نہیں
ہم اور کتنی دیر ہیں کوئی پتا نہیں

بھوکے ہیں بچے اور زمیں پر پڑے ہوئے
حشرات ہیں کہ بیر ہیں کوئی پتا نہیں

جسموں کی بھوک بھوگتے جسموں کا کیا کہوں
برتن ہیں یا چنگیر ہیں کوئی پتا نہیں

پنجرے تمیز۔ قامت و قد بھول جاتے ہیں
کیا شیر کیا بٹیر ہیں کوئی پتا نہیں

دونوں طرف مہیب اداسی کی دھند ہے
ہم شام ہیں سویر ہیں کوئی پتا نہیں

مرنے کے ڈر سے دوسروں کو مارتے ہوئے
بزدل ہیں یا دلیر ہیں کوئی پتا نہیں

چکرا کے اپنے آپ میں گزری ہے زندگی
ہم کس گلی کا گھیر ہیں کوئی پتا نہیں

آندھی کے سامنے ہیں پرندوں کے قافلے
یا بال و پر کے ڈھیر ہیں کوئی پتا نہیں

شاہد چراغ رکھیو یہاں دیکھ بھال کر
گھر گھاس کی منڈیر ہیں۔۔۔ کوئی پتا نہیں

شاہد ذکی

اعتبار ساجد۔  انا للہ و انا الیہ رجعون
27/01/2026

اعتبار ساجد۔
انا للہ و انا الیہ رجعون

16/01/2026
09/01/2026

جب تک ہنستا گاتا موسم اپنا ہے، سب اپنے ہیں
وقت پڑے تو یاد آ جاتی ہے مصنوعی مجبوری

مدت گزری اک وعدے پر آج بھی قائم ہیں محسن
ہم نے ساری عمر نبھائی اپنی پہلی مجبوری

محسن بھوپالی

07/01/2026

کہوں کس سے قصۂ دردوغم کوئی ہم نشین ہے نہ یار ہے
جو انیس ہے تری یاد ہے جو شفیق ہے دلِ زار ہے

مجھے رحم آتا ہے دیکھ کر ترا حال اکبر نوحہِ گر
تجھے وہ چاہیں خدا کرے کہ تو جس کا غاشق زار ہے

اکبر الہٰ آبادی

06/01/2026

کتنا مشکل ہے اذیت یہ گوارا کرنا
دل سے اُترے ہوئے لوگوں میں گزارا کرنا

زندگی ہم تو چلو مان گئے سہہ بھی گئے
ایسا برتاؤ کسی سے نہ دوبارہ کرنا

-اختر ملک

Address

Ward No. 5
Mandi Bahauddin
50400

Telephone

03214595183

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Musa Art posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Musa Art:

Share