18/05/2026
منڈی بہاوالدین میں ناقص صفائی پر شہریوں کا اظہارِ تشویش
منڈی بہاوالدین میں “ستھرا پنجاب” پروگرام کے تحت صفائی کے دعوے تو کیے جا رہے ہیں، مگر زمینی حقائق اس کے برعکس دکھائی دیتے ہیں۔ شہر کے مختلف علاقوں میں گندگی کے ڈھیر، نالوں کی صفائی نہ ہونے اور کوڑا بروقت نہ اٹھائے جانے پر شہریوں نے شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔
شہریوں کے مطابق متعدد محلوں میں کئی کئی دن تک کوڑا کرکٹ پڑا رہتا ہے جس سے بدبو اور مچھروں کی افزائش میں اضافہ ہو رہا ہے۔ بازاروں، گلیوں اور رہائشی علاقوں میں صفائی کا ناقص نظام شہریوں کے لیے مشکلات کا باعث بن گیا ہے جبکہ “ستھرا پنجاب” کے نام پر صرف دعوے اور تشہیر کی جا رہی ہے۔
مقامی تاجروں اور رہائشیوں کا کہنا ہے کہ صفائی عملہ اکثر علاقوں میں نظر ہی نہیں آتا جبکہ بعض مقامات پر سیوریج کا پانی بھی کھڑا رہتا ہے، جس سے بیماریوں کے پھیلنے کا خدشہ بڑھ گیا ہے۔ شہریوں نے الزام عائد کیا کہ متعلقہ اہلکار اپنی ذمہ داریاں درست طریقے سے ادا کرنے میں ناکام دکھائی دیتے ہیں۔
شہری حلقوں نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ صفائی کے ناقص انتظامات کا فوری نوٹس لیا جائے، غفلت برتنے والے اہلکاروں کے خلاف کارروائی کی جائے اور شہر میں مستقل بنیادوں پر مؤثر صفائی نظام یقینی بنایا جائے تاکہ عوام کو ریلیف مل سکے۔
Deputy Commissioner MBDin
Abdul Asi
Maryam Nawaz Sharif
Commissioner Gujranwala, Division, Gujranwala
Khalid Sandhu
Govt of Punjab