AMG News TV

AMG News TV عوامی مسائل کو اجاگر کرنے اور اعلی حکام تک عوام کی آواز پہنچانے کے لیے ہمارا ساتھ دیں اور ہمارے اس فیس بک بیج کو لائیک کریں

02/08/2023
بلدیاتی الیکشن وی سی کنڈ بالا سے آصف چوہان مضبوط امیدوار ہے تمام نوجوان آصف چوہان کو یوتھ کونسلر کے لیے اپنا قیمتی ووٹ د...
19/02/2022

بلدیاتی الیکشن وی سی کنڈ بالا سے آصف چوہان مضبوط امیدوار ہے تمام نوجوان آصف چوہان کو یوتھ کونسلر کے لیے اپنا قیمتی ووٹ دے کر کامیاب بنائیں
( منجانب چوہدری عبدالر رزاق چوہان)

AMG News
23/11/2021

AMG News

12/09/2021

تمام دوستوں کا شکریہ جو ہمارے پیچ کو لائک کر رہے ہیں انشااللہ جلد AMG نیوز اپنے علاقے کی اہم خبروں اور تجزہوں انٹرٹینمنٹ جیسے پروگراموں کو نشر کرنا شروع کرے دے گا

عوامی مسائل گروپ کی ٹیم مانسہرہ کی تاریخ میں ہلکوٹ  سے اٹھنے والی ایک تنظیم جس نے شروع میں 2017 میں  چند نوجوانوں نے اپن...
07/09/2021

عوامی مسائل گروپ کی ٹیم مانسہرہ کی تاریخ میں ہلکوٹ سے اٹھنے والی ایک تنظیم جس نے شروع میں 2017 میں چند نوجوانوں نے اپنی یوسی کے مسائل پہ آواز بلند کرنے کے لیے ایک وٹس اپ گروپ تشکیل دیا جس میں یوسی ہلکوٹ سے سینکڑوں افراد کو ایڈ کیا اور ساتھ میں اپنے بلدیاتی نمائندوں کو بھی اس گروپ میں شامل کیا گیا اور روزانہ کی بنیاد پہ اپنی یوسی کے مسائل ڈسکس کرنے شروع کر دیے اور اس وقت کے ایم این اے اور وفاقی وزیر سردار محمد یوسف صاحب سے مطالبات کرتے رہے مگر کچھ مہنےگزر گئے سردار صاحب نے ان کے مطالبات سننے گورا نہ کیے جسکی وجہ سے عوامی مسائل گروپ کے جنرل باڈی ممبران نے آپس میں مشاورت کر کے یوسی ہلکوٹ کے تمام نوجوانوں سے رابطے شروع کیے اور ان کو باور کرایا گیا کہ ہمارے نمائندے ہماری یوسی کے مسائل نہ تو سسننا چاہتے ہیں اور نہ ان مسائل کو حل کرنے کی کوشش کرتے ہیں لہذا آپ سب ہمارا ساتھ دیں تاکہ ہم بھی اس ملک کے شہری ہونے کے ناطے اپنے حقوق کے لیے آواز بلند کر سکیں اور اپنے نمائندوں کو یہ باور کرایا سکیں کہ ہم بھی شعور رکھتے ہیں آپ ہمیں اس طرح نظر انداز کرنا چھوڑ دیں اسی طرح جب یہ نوجوان اپنے حقوق کے لیے آواز بلند کرتے رہے مگر کوئی شنوائی نہ ہوئی آخر کار عوامی مسائل گروپ کے زمدران نوجوانوں نے یہ فیصلہ کیا کہ اب ہم ایک جلسہ منعقد کر کے میڈیا کے ذریعے اپنی آواز اعلی ایوانوں تک پہنچائیں تو عوامی مسائل گروپ نے اپنا پہلا جلسہ منعقد کیا جس میں سینکڑوں لوگوں نے شرکت کی اور عوامی مسائل گروپ کے اس عمل کو سراہا کیونکہ اس سے پہلے کبھی یوسی ہلکوٹ تو کیا پورے ضلع مانسہرہ میں ایسے کسی نے اپنے علاقے کے حقوق کی آواز نہیں اٹھائی تھی اور ایسے کسی میں اتنی ہمت تھی کہ اپنے نمائندوں کے خلاف آواز بلند کر سکتے مگر عوامی مسائل گروپ کے نوجوانوں نے عرصہ دراز سے چلتے ہوئے اس جمود کو توڑا اور اسی طرح جب پہلے جلسے سے کوئی فرق نہیں پڑا تو ایک بار پھر عوامی مسائل گروپ نے ایک بڑے احتجاجی جلسے کا علان کر دیا اس کے بعد اس وقت کے ایم این اے صاحب نے بڑی کوشش کی کہ اب آپ یہ جلسہ نہ کریں ہم آپ کے مطالبات سننے کو تیار ہیں لیکن عوامی مسائل گروپ نے فیصلہ کر لیا تھا کہ اب احتجاجی جلسہ منعقد کر کے ہی رہیں گے اور اس طرح 22 اکتوبر 2017 کو ایک عظیم شان احتجاجی جلسے کا انعقاد ہو گیا جس میں یوسی ہلکوٹ کے ہزاروں کی تعداد میں عوام نے شرکت کی اور اس وقت کی ضلعی حکومت پہ پریشر کا دباؤ پڑا سردار محمد یوسف صاحب نے ضلعی حکومت کو ٹارگٹ دیا کہ ان نوجوانوں سے مذکرات کر کے ان کے مطالبات پورے کیے جائیں اسی طرح پھر اس وقت کے ضلع ناظم مانسہرہ جناب سردار سید غلام کی قیادت میں یہ مذاکرات ہوئے اور عوامی مسائل گروپ کے نوجوانوں کے تمام مطالبات کو تسلیم کیا گیا ضلع ناظم صاحب نے ڈسٹرکٹ کونسل میں ایک تقریب منعقد کی جس میں عوامی مسائل گروپ کو مدعو کیا گیا اور معاملات طے پائے گئے اور عوامی مسائل گروپ کے نوجوانوں نے مطالبات منوانے کے بعد ایک بار پھر سردار محمد یوسف صاحب کے قافلے میں شامل ہونے کا علان کیا اس تحریر کا مقصد عوامی مسائل گروپ کے نوجوانوں کی جہدوجہد سے عوام کو آگاہ کرنا ہے تاکہ یہ جو کچھ سیاسی مافیہ ان نوجوانوں سے خوفزدہ ہے طرح طرح کے بےبنیاد پپرگنڈہ سے باز رہے اے ایم جی نیوز کی ٹیم سلام پیش کرتی ہے عوامی مسائل گروپ کے نوجوانوں کو

( تحریر اے ایم جی نیوز مانسہرہ )

یوسی ہلکوٹ کی عوام کا آئندہ آنے والے بلدیاتی انتخابات میں عوامی مسائل گروپ کے چیئرمین جناب چوہدری ارشاد حسین سے ڈسٹرکٹ ک...
09/06/2021

یوسی ہلکوٹ کی عوام کا آئندہ آنے والے بلدیاتی انتخابات میں عوامی مسائل گروپ کے چیئرمین جناب چوہدری ارشاد حسین سے ڈسٹرکٹ کا الیکشن لڑنے کے لیے دباؤ عوام کا کہنا تھا کہ ارشاد حسین نہائت قابل اور پڑھے لکھے نوجوان ہیں جو یوسی ہلکوٹ کے لیے بغیر کسی لالچ کے ہمیشہ آواز اٹھاتے رہے ہیں عوامی مسائل گروپ میں جس طرح ان کی ٹیم نے اپنے علاقے کے حقوق کی آواز بلند کی تھی وہ اپنی مثال آپ ہے ان کی پوری ٹیم جناب گلداد صاحب ارشد زمان صاحب چوہدری اعجاز میاں صاحب حکیم صاحب اور باقی تمام ممبران نے اعلی گارکردگی کا مظاہرہ کیا تھا جس کا اعتراف مانسہرہ کے بڑے بڑے ساست دان کر چکے ہیں جس میں محترم سردار محمد یوسف صاحب بھی شامل ہیں اس لیے عوام کے کافی علاقے عوامی مسائل گروپ کے چیئرمین کو اپنا نمائندہ بنانے کے لیے پر تول رہے ہیں یاد رہےاس مسلے پہ ابھی تک چیئرمین عوامی مسائل گروپ جناب ارشاد حسین یا عوامی مسائل گروپ کے کسی نمائندے کی طرف سے کوئی ردعمل نہیں آیا

( نمائندہ اے ایم جی نیوز یوسی ہلکوٹ)

آج ایم این اے محترم جناب صالح محمد خان کا ستھان گلی کا دورہ ستھان گلی پہنچنے پر عوام کی کثیر تعداد نے ان کا استقبال کیا ...
06/06/2021

آج ایم این اے محترم جناب صالح محمد خان کا ستھان گلی کا دورہ ستھان گلی پہنچنے پر عوام کی کثیر تعداد نے ان کا استقبال کیا اور پھولوں کی پتیاں نچھاور کی یاد رہے ستھان گلی کو سردار محمد یوسف صاحب کا گڑھ مانا جاتا تھا اور کبھی بھی ستھان گلی کی عوام نے اس طرح سردار محمد یوسف صاحب کے علاوہ کسی اور لیڈر کا استقبال نہیں کیا ستھان گلی کی عوام نے اس کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ سردار صاحب نے گزشتہ 38 سالوں میں یوسی ہلکوٹ کی گجر قوم سے 100 فیصد ووٹ لیے مگر کام 2 فیصد بھی نہیں کیے گجر قوم کے سینکڑوں نوجوان بڑی بڑی ڈگریاں لیے پھر رہے ہیں مگر سردار صاحب نے کبھی ان کے بارے میں نہیں سوچا اور اس کے علاوہ ترقیاتی کاموں میں بھی کچھ خاص دلچسپی نہیں لی اسی وجہ سے آج کی نوجوان نسل میں سردار صاحب جیسے قد آور لیڈر کی ہمیت کم ہوتی جارہی ہے جو کہ سرادر کے سیاسی کیرئر کے لیے خطرے کی گھنٹی سابت ہو رہی اس کے علاوہ ایک اہم مسئلہ ہلکوٹ کے بلدیاتی نمائندے بھی ہیں عوام کا کہنا ہے کہ کہ سردار صاحب ہمیشہ یوسی ہلکوٹ میں نااہل بلدیاتی نمائندوں کو ہمارے سر پہ بٹھا دیتے ہیں آج انہی نااہل بلدیاتی نمائندوں کی وجہ سے عوام سرادر گروپ کو خیرباد کہنے پہ مجبور ہو رہی ہے سردار صاحب کو زرہ سوچنا پڑے گا
( رپورٹ نمائندہ اے ایم جی نیوز ستھان گلی )

09/02/2021

ہلکوٹ عوامی مسائل گروپ ایک بار پھر یوسی ہلکوٹ کے نوجوانوں کو اکھٹا کرنے میں کامیاب ہو چکا ہے آنے والے بلدیاتی الیکشن میں پرانے چہروں کو ہلکوٹ عوامی مسائل گروپ کے نوجوانوں کا خوف ابھی سے لگنا شروع ہو چکا ہے

29/11/2020

ہلکوٹ والوں کے لیے خوشخبری آخر برسوں بعد ملکاں پل کے لیے ایم این اے صاحب نے 6 کروڑ منظور کروا لیے ہلکوٹ کی عوام کا دیرینہ مطالبہ پورا کرنے پہ صالح محمد کا شکریہ

Address

Mansehra

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when AMG News TV posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to AMG News TV:

Share