15/08/2025
ہاسٹل کی ظالمانہ بندِش نامنظور !
آج گورنمنٹ کالج آف مینیجمنٹ سائنسز مانسہرہ کے طلباء نے ہاسٹل کی ظالمانہ بندِش کے خلاف پرنسپل کو درخواست جمع کروائی، مگر کوئی خاطر خواہ کاروائی نہ ہوئی، جس کی پاداش میں طلباء نے اسلامی جمعیت طلبہ (جو کہ طلبہ کی ذہنی و فکری آبیاری کے ساتھ ساتھ اُن کے جائز مطالبات کےلیے کوشاں ہے) کے ذمہ داران سے رابطہ کیا اور پورے معاملے سے باخبر کیا۔ جیسا کہ درخواست میں ہاسٹل کی بحالی کےلیے طلباء نے انتظامیہ کو تین دن کا وقت دیا ہے اسی حوالے سے اسلامی جمعیت طلبہ یہ اعلان کرتی ہے کہ اگر تین دن کے اندر ہاسٹل بحال نہ کیا گیا تو ہاسٹل کے بنیادی حق کےلیے بھرپور احتجاج کیا جائے۔
ترجمان اسلامی جمعیت طلبہ کالجز زون مانسہرہ