T&A All about crochet.

T&A All about crochet. All hand made crochet baby items for crochet lovers.

18/04/2025

ASSALAM O Alaikum.
The YouTube link is available in the first comment. We kindly request that you like, share, and subscribe.
👇

01/10/2024

یونیورسٹی میں ایک پروفیسر تھے
جو اپنی کلائی میں لیڈی گھڑی باندھتے تھے، جسے دیکھ سب طلباء کی ہنسی چھوٹ جایا کرتی تھی،
ایک عرصے بعد وائس چانسلر کے ذریعے جب ہم پر انکشاف ہوا
کہ
پروفیسر صاحب جو زنانہ گھڑی پہنتے ہیں وہ ان کی فوت شدہ بیوی کی ہے۔۔۔
اس واقعے سے سیکھا
کہ
‏"کچھ دل بِنا بولے محبوب کی رحلت کے بعد بھی اَلم اور درد محسوس کرتے ہیں۔"

ایک دفعہ ہسپتال میں
کسی مریض کی عیادت کے لیے جانا ہوا، کوریڈور میں چلتے ہوئے ایک جواں سال لڑکی کی
وِگ (بال) گر گئی
وہاں موجود تمام لوگ اس پر ہنسنے لگے،
آگے بڑھ کر جب ایک دوسری عورت نے اس کی مدد کی
‏تو وہ روتے ہوئے کہنے لگی
اِس میں میرا کوئی قصور نہیں
"کینسر"
نے میرے بال لے لیے
اس لیے مجھے یہ آرٹیفشل وِگ لگانا پڑتی ہے۔۔۔

اسی طرح قبرستان میں
دس سالہ بچے کو ایک قبر پر کھڑا کچھ کہتے ہوئے سنا جو کہہ رہا تھا
"ماما اٹھو میرے ساتھ سکول چلو
استاد مجھے تمام لڑکوں کے
‏سامنے مارتا اور کہتا ہے کہ تمہاری ماں کتنی سست اور کاہل ہے جو تمہاری پڑھائی کا خیال نہیں رکھتی۔۔۔

کسی کی ظاہری حالت دیکھ کر ہمیں قطعا مذاق یا کسی قسم کا بھونڈا ری ایکشن نہیں دینا چاہیے
ہوسکتا ہے کہ وہ اپنے اندر ہزار دُکھ چھپائے ہوئے ہو جس کا ہمیں علم نہ ہو۔۔۔
‏بولنے
سوچنے
اور ری ایکشن
دینے سے پہلے اگلے بندے کی فیلنگز کا خیال رکھیے۔۔۔
بلاشبہ بعض باتیں انسان کو قتل کر دیتیں ہیں۔۔۔

بدگمانی بہت سے معاملات خراب کرتی ہے

عربی میں ایک مقوله ہے

"ترجمہ "
زبان سے نکلنے والے الفاظ دو دھاری تلوار کی طرح ہوتے ہیں۔
احتیاط کیا کریں🙂💔

24/09/2024

اپنے بچوں کو کہانیاں ضرور سنائیں.

آپ بچوں کو امریکہ کے ایک گوشت خور چوہا نما جانور کی کہانی سنا سکتے ہیں جو اتنی بدبو چھوڑتا ہے کہ اسے لوگ کہتے ہی Stunk یا Skunk ہیں. آپ بچوں کو یہ بتا سکتے ہیں کہ یہ جانور بدبو شوق میں نہیں چھوڑتا بلکہ یہ اسکا حفاظتی سسٹم ہے. یہ تیز رفتار جانور نہیں اپنی جان بچانے کیلئے یہ پھر شکاری پر ایک سپرے کر دیتا ہے جو انتہائی بدبودار ہوتی ہے. اور شکاری اسے چھوڑ دیتا ہے.

آپ بچوں کو مشرقی جاوا کی سلفر کانوں میں کام کرتے مزدوروں کی ویڈیو دکھا سکتے ہیں. جو دھواں چھوڑتے سلفر کی بدبو میں اپنے بچوں کے رزق کیلئے سلفر اکھٹا کر کے سر پر رکھ کر انتہائی مشکل پہاڑی راستوں پر اتر رہے ہوتے ہیں. آپ بچوں کو بتا سکتے ہیں کہ stunk کے سپرے اور جاوا کی کانوں میں بدبو چھوڑتا عنصر یعنی سلفر ایک ہی ہے.

آپ بچوں کو سمجھا سکتے ہیں کہ کھانا کھانے کے بعد اگر منہ صاف نہ کیا جائے تو دانتوں میں پھنسے غذائی ذرات پھر سلفر کی یہی بدبو بناتے ہیں. سلفر کے مزدوروں کی طرح جس سے بچنے کیلئے بڑے بڑے ماسک پہنے جاتے ہیں. آپ بچوں کو یہ بھی سمجھا سکتے ہیں کہ کبھی کبھی صاف ستھرا منہ بھی بدبودار دار ہو جاتا ہے جب وہ بغض بیان کرتا ہے. بغض کی بدبو stunk چوہے کی بدبو اور جاوا کی کانوں سے بہت زیادہ ہوتی ہے. کیونکہ اسے کوئی ماسک بھی نہیں روک پاتا.

بچوں کو کہانیاں لازم سنانی چاہئے. کیونکہ زندگی بھی ایک کہانی ہے. ایک ایسی کہانی جسکا بچپن اور اس بچپن میں سنی کہانیاں ہم کبھی بھول نہیں پاتے. یہی یادیں پھر اچھے برے کی پہچان یاد رکھتی ہیں.

عقل والوں کے لیے زبردست مثال ہے -  ھم ”تربوز“ خریدتے ہیں مثلاً پانچ کلو کا ایک دانہ.. جب اسے کھاتے ھیں تو پہلے اس کاموٹا...
06/04/2024

عقل والوں کے لیے زبردست مثال ہے -
ھم ”تربوز“ خریدتے ہیں مثلاً پانچ کلو کا ایک دانہ.. جب اسے کھاتے ھیں تو پہلے اس کاموٹا چھلکا اتارتے ھیں.. پانچ کلو میں سے کم ازکم ایک کلو چھلکا نکلتا ہے.. یعنی تقریبا بیس فیصد.. کیا ھمیں افسوس ھوتا ہے؟ کیا ھم پریشان ھوتے ھیں؟ کیا ھم سوچتے ھیں کہ ھم تربوز کو چھلکے کے ساتھ کھا لیں؟..
نہیں بالکل نہیں.. یہی حال کیلے، مالٹے کا ہے..
ھم خوشی سے چھلکا اتار کر کھاتے ھیں.. حالانکہ ھم نے چھلکے سمیت خریدا ھوتا ہے.. مگر چھلکا پھینکتے وقت تکلیف نہیں ھوتی..
ھم مرغی خریدتے ھیں.. زندہ، ثابت.. مگر جب کھانے لگتے ھیں تو اس کے بال، کھال اور پیٹ کی آلائش نکال کر پھینک دیتے ھیں.. کیا اس پر دکھ ہوتا ہے؟.. نہیں..
تو پھر چالیس ہزار میں سے ایک ہزار دینے پر.. ایک لاکھ میں سے ڈھائی ہزار دینے پر کیوں ہمیں بہت تکلیف ہوتی ہے؟.. حالانکہ یہ صرف ڈھائی فیصد بنتا ہے.. یعنی سو روپے میں سے صرف ڈھائی روپے..
یہ تربوز، کیلے، آم اور مالٹے کے چھلکے اور گٹھلی سے کتنا کم ہے.. اسے ”زکوۃ“ فرمایا گیا ہے.. یہ پاکی ہے.. مال بھی پاک.. ایمان بھی پاک.. دل اور جسم بھی پاک اور معاشرہ بھی خوشحال..انشاءاللّٰہ امید ھے میری بات سے آ پ متفق ھونگے ...
اگر آپ نے پوسٹ پڑھ لیا ہے اور خقیقت لگا ہے تو شیئر لازمی کریں شکریہ

22/03/2024

34 likes, 9 comments. “😅 Senawep😅🫶🏻😝”

💥💥
22/03/2024

💥💥

Check out 🌼Romi & Rohan’s World🌎🌼’s video.

💥
22/03/2024

💥

Check out 🌼Romi & Rohan’s World🌎🌼’s video.

میں نے اس سے چار ماہ کا بیٹا چهین لیا اور اسے میکے چهوڑ آیا، دراصل میں گھر والوں کے روز روز کے طعنوں سے تنگ آ چکا تها۔"ت...
07/02/2024

میں نے اس سے چار ماہ کا بیٹا چهین لیا اور اسے میکے چهوڑ آیا، دراصل میں گھر والوں کے روز روز کے طعنوں سے تنگ آ چکا تها۔
"تمہاری بیوی کوئی کام نہیں کرتی"
مجهے بھی ایسا ہی لگنے لگا تھا، آخر تم کیا کرتی ہو سارا دن؟ برتن، کپڑے، گھر کی صفائ تو کام والی کر جاتی ہے، لیٹی ہی رہتی ہو۔

اس کے جانے کے بعد آج میری پہلی رات کا آغاز تھا، میرے پہلو میں کوئی مجھے اپنی شرارتوں سے ہنسانے والا نہیں تھا ہاں میرا بیٹا ضرور تھا، جسے میں نے ابھی ابھی فیڈر دیکر سلایا تها، آپ سمجهے نہیں۔۔؟

دودهہ پلانے سے لے کر بچے کو سلانے تک مجهے کیا کیا کرنا پڑا، میں تفصیل میں جانا چاہتا ہوں، میں اٹها اور کچن میں گیا فیڈر کو صابن سے دهو کر میں نے چولہے پر پانی چڑهایا، فیڈر کو ابالا، پهر دودهہ بنانے کیلئے پانی نیم گرم کیا اور اس میں پاوڈر ڈالا تب کہیں جا کر ایک فیڈر تیار ہوا، دودهہ پلانے کے بعد میں اسے کندهے سے لگا کر تهپکتا رہا تاکہ دودهہ ہضم ہو سکے،

پھر اسکا پیمپر تبدیل کرنے کیلئے اسے لٹایا تو معلوم ہوا کہ بچے نے پاخانہ کیا ہوا ہے، اسے باتهہ روم لے جا کر صاف کرکے واپس آیا تو اس نے دودهہ کی الٹی کر دی، میں جلدی سے رومال کی اٹھانے کو لپکا خیر اسکو پیمپر دوبارہ لگایا اور بازووں میں جهولا کر سلانے لگا دودهہ ابال کر اسے ٹهنڈا کیا اور فریج میں رکهہ دیا، وہ ہوتی تو ملک شیک بنا کر میرے ہاتھ میں تهما دیتی، لیکن اب اتنے جهمیلوں میں کون پڑے ابهی اپنی روٹی پکا کر کھا لوں گا۔ لیکن آٹا۔؟ ابهی تو وہ گوندهنا پڑے گا،

شکر ہے سالن تو پکا پڑا ہے، بس کٹوری میں ڈال کر اوون کا بٹن ہی دبانا ہے میں ذرا بیڈ سے بکھیرا اٹھا لوں پیمپر، وائپس، کهلونے، فیڈر، شیٹس کو انکی مخصوص جگہوں پر رکها اور روٹی نہیں۔

صبح آفس جانے کیلئے کپڑے بھی تو استری کرنے ہیں، میں لگا کپڑے استری کرنے۔ ابھی شرٹ پریس کی تھی کہ بیٹا رونے لگا، اب کی بار میں نے اسکو جھولے میں ڈالا اور جھولا جھلانے لگا بھوک سے میرا برا حال تها۔ اللہ اللہ کر کے بچے کو سلایا اور ایک ریسٹورنٹ پر کال کر کے کهانے ڈلیور کرنے کا آرڈر کیا

آدهے گهنٹے بعد کهانا میرے سامنے تها، میں نے بڑے بڑے نوالوں میں کهانا ختم کر دیا کیونکہ میں جانتا تھا کہ اگر بیٹا دوبارہ جاگ اٹھا تو کھانا پڑا رہ جائیگا پهر دوبارہ گرم کرنے کیلئے بھی ٹائم چاہیئے اور "مشقت" بهی مجهے اکتاہٹ ہونے لگی، گهڑی گیارہ بجا رہی تهی۔ میں بستر پر ڈهہ سا گیا۔

سائرہ وہ چادر ہی الماری سے نکال دو، میں اوڑھ کر سونا چاہ رہا ہوں لیکن نہیں اب خود ہی اٹھ کر لینی پڑے گی، ابهی میں یہ سوچ ہی رہا تها کہ یو.پی.ایس. بھی جواب دے گیا اور پنکها بند ہوگیا اس سے پہلے کہ گرمی کے سبب میرا بیٹا جاگ جاتا اور چلانے لگتا، میں نے بیڈ سے چهلانگ لگائی اور جهٹ سے دستی پنکها الماری سے نکال لایا میں اسکو پنکھا جھلنے لگا اور ساتھ ساتھ نیند کی شدت سے خود بهی جھولنے لگا،

بارہ بجے بجلی آئی اور میں فورا ہی سو گیا، دو بجے بیٹے کے رونے کی آواز سے میری آنکھ کھل گئی اچانک گہری نیند سے جاگنے پر میرے سر میں درد ہونے لگا، اسے بھوک لگی ہوئی تهی میں سستی سے اٹها اور اسے ڈبے کا دودهہ بنا کر پلایا۔ اڑهائی بجے کے قریب بیٹا سو گیا اور میں بهی اسکے بعد بیٹا کب جاگا اور کب تک روتا رہا مجهے نہیں معلوم۔ البتہ جب صبح آٹهہ بجے آنکهہ کهلی تو وہ رو ہی رہا تها اور اسکے پیمپر سے مواد نکل کر بیڈ شیٹ میں جذب ہو رہا تها،

جلدی سے اٹها، پیمپر تبدیل کیا، دودهہ پلایا، بیڈ شیٹ کو دهویا اور ایک دهلی ہوئ بیڈ شیٹ بچهائی. سوا نو ہو چکے تهے۔ ناشتے میں جو میں دہی کهاتا تها وہ سائرہ گهر میں بنا لیتی تهی، پتہ نہیں کس پہر بناتی تھی میں نے چائے بنانے کی غرض سے ساس پین میں دودهہ انڈیلا اور سوچنے لگا، کونسا وقت تها جب سائرہ مصروف نہیں ہوتی تھی۔

میری خدمت میں بھی کوئی کمی نہیں آنے دی، گهر میں صرف وہی تین کام تو نہ تهے جن کیلئے میں نے نوکرانی رکھ دی تهی ایک بچے کو سنبهالنا ہی کافی تها اسکو تهکن سے چور کرنے کیلئے لیکن وہ مجهے وقت پر کهانا دیتی میں تھک جاتا تو مجهے دباتی، میں اداس ہوتا تو مجهے هنساتی، اور میری دلجوئ کرتی۔ میں کاروباری معاملات میں کشمکش میں پڑ جاتا تو وہ میرا حوصلہ بندهاتی، میں سوچوں میں گم تها، دودهہ ابل کر شیلف پر آچکا تها میں آہستہ آہستہ شیلف پر کپڑا لگانے لگا۔

تم کرتی کیا ہو سارا دن۔؟؟

واہ تمہارا جسم کیوں درد کرنے لگا۔؟؟

کونسا پہاڑ ڈهایا ہے تم نے۔؟؟

اور وہ پہلو بدل لیتی، شاید میرے طنزیہ جملوں پر آنسو بہاتی ہوگی۔
پر میں ظالم انسان نے پرواہ نہیں کی کبھی کچھ دیر بعد خود ہی سائیڈ بدل کر میرے چہرے پر جھک جاتی،
" آئ لو یو" تو میں جواباً مسکرا دیتا اور وہ اصرار کرنے لگتی نہیں آپ "آئی لو یو ٹو" بولیں مجھے اسکی شرارتیں یاد آنے لگیں .........

صبح کے دس بج رہے تهے اور کام پر نیند نہ پوری ہونے کی وجہ سے چھٹی ماری اور وہ سب اپنے اپنے کمروں میں مشغول تھے، جو ابهی کل ہی مجهے کہہ رہے تھے کہ تمہاری بیوی کوئی کام نہیں کرتی، کسی نے مجھے چائے کا ایک کپ بهی بنا کر دینے کی زحمت نہیں کی، میں نے بچے کو گاڑی میں ڈالا اور گاڑی ان راستوں پر دوڑا دی جو راستے مجھے ہمیشہ کیلئے سائرہ کے ساتهہ جوڑنے والے تھے۔ وہاں پہنچ کر میں نے دونوں ہاتھ جوڑ کر معافی مانگی اور وه ہمیشہ کی طرح بڑا دل کر کے چلی آئی میرے ساتھ۔

شادی شده حضرات سے میری ریکویسٹ ہے کہ ٹھیک ہے سب کا حق آپ پر ہے سب آپ کو مشوره دے سکتے ہیں لیکن ماں باپ کے بعد سب سے زیاده حق آپ پر آپ کی بیوی کا ہے اسکو ٹائم دیں اس سے پوچھیں اسکی دلجوئ کریں سارا دن بغیر مزدوری کے، بنا لالچ آپکی، آپکے بچوں کی، آپ کے خاندان کی، وه خدمت کرتی رہتی ہے اور بدلے میں اسے کیا ملتا ہے یہ سب آپ جانتے ہیں.
Copied

Copied,ایک شخص کا ایک بیٹا تھا،روز رات کو دیر سے آتا اور جب بھی اس سے باپ پوچھتا کہ بیٹا کہاں تھے.؟ تو جھٹ سے کہتا کہ دو...
29/01/2024

Copied
,ایک شخص کا ایک بیٹا تھا،
روز رات کو دیر سے آتا اور جب بھی اس سے باپ پوچھتا کہ بیٹا کہاں تھے.؟
تو جھٹ سے کہتا کہ دوست کے ساتھ تھا. ایک دن بیٹا جب بہت زیادہ دیر سے آیا تو باپ نے کہا کہ بیٹا آج ہم آپ کے دوست سے ملنا چاہتے ہیں.
بیٹے نے فوراً کہا اباجی اس وقت؟
ابھی رات کے دوبجے ہیں کل چلتے ہیں.
نہیں ابھی چلتے ہیں.
آپ کے دوست کا تو پتہ چلے.
باپ نے ابھی پہ زور دیتے ہوئے کہا.
جب اس کے گھر پہنچے اور دروازہ کھٹکھٹایا تو کافی دیر تک کوئی جواب نہ آیا.
بالآخر بالکونی سے سر نکال کہ ایک بزرگ نے جو اس کے دوست کا باپ تھا آنے کی وجہ دریافت کی تو لڑکے نے کہا کہ اپنے دوست سے ملنے آیا ہے.
اس وقت، مگروہ تو سو رہا ہے بزرگ نے جواب دیا.
چاچا آپ اس کو جگاؤ مجھے اس سے ضروری کام ہے،
مگر بہت دیر گزرنے کے بعد بھی یہی جواب آیا کہ صبح کو آجانا.
ابھی سونے دو،
اب تو عزت کا معاملہ تھا تو اس نے ایمرجنسی اور اہم کام کا حوالہ دیا مگر آنا تو درکنار دیکھنا اور جھانکنا بھی گوارا نہ کیا.
باپ نے بیٹے سے کہا کہ چلو اب میرے ایک دوست کے پاس چلتے ہیں.
جس کا نام خیر دین ہے.
دور سفر کرتے اذانوں سے ذرا پہلے وہ اس گاؤں پہنچے اور خیردین کے گھر کا دروازہ کھٹکھٹایا،
مگر جواب ندارد، بالآخر اس نے زور سے اپنا نام بتایا کہ میں الله ڈنو، مگر پھر بھی دروازہ ساکت اور کوئی حرکت نہیں.
اب تو بیٹے کے چہرے پہ بھی فاتحانہ مسکراہٹ آگئی.
لیکن اسی لمحے لاٹھی کی ٹھک ٹھک سنائی دی، اور دروازے کی زنجیر اور کنڈی کھولنے کی آواز آئی،
ایک بوڑھا شخص برآمد ہوا جس نے لپٹ کر اپنے دوست کو گلے لگایا اور بولا کہ میرے دوست، بہت معذرت، مجھے دیر اس لیے ہوئی کہ جب تم نے 27 سال بعد میرا دروازہ رات گئے کھٹکھٹایا تو مجھے لگا کہ کسی مصیبت میں ہو،
اس لیے جمع پیسے نکالے کہ شاید پیسوں کی ضرورت ہے،
پھر بیٹےکو اٹھایا کہ شاید بندے کی ضرورت ہے،
پھر سوچا شاید فیصلے کےلیے پگ کی ضرورت ہو تو اسے بھی لایا ہوں.
اب سب کچھ سامنے ہے،
پہلے بتاؤ کہ کس چیز کی ضرورت ہے؟
یہ سن کر بیٹے کی آنکھوں سے آنسو آگئے کہ ابا جی کتنا سمجھاتے تھے کہ بیٹا دوست وہ نہیں ہوتا جو رت جگوں میں ساتھ ہو بلکہ وہ ہوتا ہے جو ایک آواز پر حق دوستی نبھانے آجائے.
آج بھی کئی نوجوان ایسی دوستیوں پہ اپنے والدین کو ناراض کرتے ہیں، باپ کے سامنے اکڑجاتے ہیں.
ذرا دل تھام کر سوچیےکہ آپ کے دوست کیسے ہیں؟
مفاد پرست یا دنیا میں بھی آپ پر قربانی دینے والے اور آخرت میں بھی آپ کے لئے بخشش و مغفرت کا ذریعہ بننے والے ہیں؟؟؟؟؟؟؟
کیونکہ حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ
"دوست کو دوست کے لئے آئینہ ہونا چاہیے "
مطلب اچھے برے پر روکنے ٹوکنے والا ہونا چاہیے دوست کو نہ کہ برائی پر سپورٹ کرنے والا۔

26/01/2024

امی کو چیک اپ کے لیے ڈاکٹر طارق عظیم کے کلینک لے کر گئی وہاں حالات بلکل ویسے ہی تھے جیسے ایک ہسپتال یا کلینک میں ہوتے ہیں درد ، تکلیف سے نڈھال ، سفر سے تھکے ہوے ، چیک اپ کے انتظار میں چڑچڑے ، اکتاۓ ہوۓ لوگ ۔۔
امی کا نمبر گیارہواں تھا پانچواں نمبر چیک اپ کروا رہا تھا چھٹے مریض نے جانا تھا جو دو مڈل ایج خواتین تھیں (ایک مریض ، ایک اٹینڈنٹ ) اور پی اے اور ڈاکٹر کے آفس کے بلکل قریب سیٹ پر تھیں اتنے میں ایک چوبیس پچیس سال کا لڑکا مڈل ایج مریض کے ساتھ آیا پی اے سے بات کی کہ میرا نمبر پہلا تھا میں لیٹ ہوں گجرات سے جہلم آنے میں وقت لگ گیا اب چیک اپ کے لیے ہمیں جانے دیجیے ۔۔
خاتون اٹینڈنٹ نے اختلاف کیا ۔
ہم دو گھنٹے سے انتظار کر رہے ہیں اگر ہم جلال پور جٹاں سے وقت پر آ سکتے ہیں تو آپ بھی گجرات سے وقت پر آسکتے تھے اب ہم اندر جائیں گے ہماری باری ہے ۔۔
اور کلینکس میں اصول سمجھا جاتا ہے کہ جو مریض اپنے وقت سے لیٹ آۓ اس کو باری کسی ایسے مریض سے دی جاتی ہے جو لیٹ ہونے کی صورت میں موجود نہیں یا آخر میں کر دیا جاتا ہے اب آپ انتظار کریں۔۔
لڑکے اور خاتون میں پی اے کی مداخلت کے باوجود بحث و تکرار بڑھ گئی ، ڈاکٹر صاحب آفس سے باہر آ گئے
انھوں نے سارے معاملے کی وجہ نہیں پوچھی کوئی مہذب رویہ اختیار کرنے کا نہیں کہا نا ہی کوئی بھاشن دیا نا غصہ کیا
بلکہ درود شریف پڑھا ( صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم )
اور کہا جب عرب کے لوگ آپس میں بحث کرنے لگتے تو پاس موجود کوئی فرد درودشریف پڑھ دیتا تو بحث کرتے لوگ اپنا اختلاف وہیں رکھ کر درود شریف کی حرمت کے لیے بحث چھوڑ دیتے اور درود شریف پڑھ کر خاموشی اختیار کر لیتے ہیں ۔۔
آپ بیٹھیے ابھی دونوں کا چیک اپ ہو جاۓ گا یہ اتنا بڑا ایشو نہیں کہ ایک دوسرے کے بیمار دلوں کو اپنے برے روییے سے مزید ہرٹ کیا جاۓ !
یقین کیجیے اس بات نے ان دونوں کر اتنا شرمندہ کیا کہ خاتون بولیں ، سوری ، میری غلطی ہے آپ چھوٹے تھے ، سخت نہیں بولنا چاہیے تھا آپ چلے جائیں اور لڑکے نے کہا سوری میری غلطی ہے مجھے بدتمیزی نہیں کرنی چاہیے تھی آپ چلی جائیں میں انتظار کر لوں گااا ۔۔

ڈاکٹر صاحب کے ایک اچھے عمل سے ایک اچھی بات سے بدمزگی والی صورتحال سیکنڈ میں خوشگواری میں بدل گئی ۔۔۔
بحث ہمارے روزمرہ کی روٹین میں ایسے شامل ہو چکی ہے جیسے ہماری غذا ہے جبکہ سوشل میڈیا پر تو باقاعدہ گالی گلوچ اور دشمنی تک کی صورت اختیار کر جاتی ہے اگر ہم اپنی زندگی اور آنے والی نسل کی زندگی سہل کرنا چاہتے ہیں تو جہاں بھی بحث ہو فورا درود شریف پڑھیں اور سوشل میڈیا پر بھی جہاں بات بڑھتی دیکھیں وہاں بھی صاحبِ پوسٹ کو مینشن کر کے مختصر نوٹ کے ساتھ درود شریف کمنٹ کریں اور صاحبِ پوسٹ کمنٹ سیکشن بند کر دے ۔۔
جیسے کہتے ہیں کہ اپنے مرے بغیر جنت نہیں ملتی تو بلکل اسی طرح اپنا اچھا کردار ادا کیے بغیر معاشرہ بھی اصلاح نہیں پاۓ گا اس لیے معاشرے کو گالی دینا بند کیجئے کہ معاشرہ ہمی سے ہی تکمیل پاتا ہے
کوشش کیجیے اپنی پُرسکون زندگی اور پُرسکون معاشرے کے لیے ۔۔۔

مدیحہ عاصم
Copied

03/01/2024

ایک فرانسیسی عورت اپنے بیٹے کو لے کر فرانس کے اسلامک سنٹر میں آئی تاکہ اس کا بیٹا مسلمان ہوجائے۔

وہ دونوں اسلامک سنٹر پہنچے۔
اسلامک سنٹر کے ناظم کے آفس میں جاکر بچے نے ملاقات کی۔
بچے نے کہا، "میری امی چاہتی ھے میں مسلمان ہوجاؤں۔"

مرکز اسلامی کے ناظم نے بچے سے پوچھا، "کیا تم اسلام قبول کرنا چاہتے ہو؟"

بچے نے جواب دیا، "میں نے ابھی تک اس پر غور نہیں کیا لیکن میری ماں کی خواہش ھے میں اسلام قبول کرلوں۔"

ناظم کو بچے کے اس جواب پر بڑی حیرت ہوئی۔ اس نے بچے سے پوچھا، "کیا تمھاری ماں مسلمان ھے؟"

بچے نے کہا، "نہیں میری ماں مسلمان نہیں ھے اور نہ ھی مجھے معلوم ھے کہ وہ مجھے اسلام قبول کرنے کے لیئے کیوں کہتی ھے؟"

ناظم نے پوچھا، "تمھاری ماں کہاں ھے؟"

بچے نے کہا، "وہ مرکز اسلامی کے باہر والے حصّہ میں بیٹھی ھے"

ناظم نے کہا، "اپنی ماں کو بلا لاؤ، تاکہ میں اس سے گفتگو کرکے صورتحال جان سکوں۔

بچہ اپنی ماں کو لے کر ناظم کے پاس آیا۔
ناظم نے اس ماں سے پوچھا، "کیا یہ بات درست ھے، کہ تم مسلمان نہیں ہو اور چاہتی ہو کہ تمھارا بیٹا مسلمان ہوجائے؟"

ماں نے کہا، "یہ بات بالکل ٹھیک ھے۔"

ناظم کو اس جواب پر بڑی حیرانی ہوئی۔ اس نے پوچھا، "کیوں چاہتی ہو تمھارا بیٹا اسلام قبول کرلے؟"

ماں نے جو جواب دیا وہ حیرت زدہ کرنے والا تھا۔ ماں نے بتایا:-
"میں پیرس کے جس فلیٹ میں رہتی ہوں، میرے فلیٹ کے بالمقابل ایک مسلم فیملی کا فلیٹ ھے اس کے دو بچے یونیورسٹی میں تعلیم حاصل کرتے ہیں۔
صبح و شام جب بھی یہ دونوں بچے گھر سے نکلتے ہیں یا گھر میں داخل ہوتے ہیں وہ اپنی والدہ کی پیشانی چومتے ہیں اور ہاتھ کو بوسہ دیتے ہیں اور بڑے احترام اور ادب سے اپنی ماں کے ساتھ پیش آتے ہیں۔
گویا وہ ماں کسی ملک کی پرائم منسٹر ھے۔ میں نے جب سے یہ منظر دیکھا ھے میری دلی تمّنا ہوگئی ھے کہ میرا بیٹا بھی مسلمان ہوجائے ورنہ مجھے ڈر ھے۔ میں جب بوڑھی ہوجاؤں وہ کہیں مجھے اولڈ ہوم میں نہ بھیج دے۔ میں چاہتی ہوں
وہ میرے ساتھ ایسا سلوک کرے۔ جیسے یہ مسّلمان ماں کے بچے اپنی والدہ کے ساتھ کرتے ہیں

Copy

Hand made Crochet baby boy hoodie set,For order And details inbox me,Color And desing can be customized 🌸Prices are acco...
19/09/2023

Hand made Crochet baby boy hoodie set,
For order And details inbox me,
Color And desing can be customized 🌸
Prices are according to sizes,
300 delivery chargis will be apply 🚚,
Only Advance Payment 🌸

Address

Mardan
Mardan Cantonment
1122

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when T&A All about crochet. posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share