Digital world with ANF

Digital world with ANF social media marketer

My Logo Design
01/03/2023

My Logo Design

28/02/2023

سرچ کرنا سیکھیں ۔۔
انٹرنیٹ پر بہترین سرچ انجن اور ٹولز موجود ہیں اور ایک کلک پر بہترین معلومات کا ذخیرہ آپ کو فراہم کر دیا جاتا ہے
لیکن کیا آپ کو معلوم ہے ؟؟؟
کہ۔
سرچنگ کرنا بھی ایک آرٹ اور اسکل ہے جسے پریکٹس کر کے بہترین بنایا جاتا ہے۔۔۔
سرچنگ کرنے کی عادت نا صرف یہ کہ آپ کی اسکل کو مزید نکھارتی ہے بلکہ کو ایک پرابلم سالور بنانے میں بھی اہم کردار ادا کرتی ہے
جب آپ سرچ کرنا سیکھ لیتے ہیں تو آپ اپنے کام میں آنے والے والے ممکنہ چیلنجز کو نہ صرف کم وقت میں بلکہ زیادہ بہتر انداز میں حل کر سکتے ہیں
سرچنگ کرنے سے آپ کا سیکھنے کا عمل کبھی رکتا نہیں ہے
سرچنگ آپکو اپ ٹو ڈیٹ اور متحرک رکھتی ہے اور یہ تو ہم سب جانتے ہیں کہ اپنے کام کے متعلق خاص طور پر ڈیجیٹل دنیا میں آپ کا اپ ٹو ڈیٹ رہنا کتنا ضروری ہے
تو سرچ کرنا سیکھیں اور سرچ کر نے کی عادت کو اپنائیں۔۔

28/02/2023

صبر!۔۔۔۔۔صبر ایسے ہی نہیں آ جایا کرتا کہہ
دینا بہت آسان ہوتا ہے کرنا بہت مشکل ہوتا ہے
ان باتوں کو بھی خاموشی سے برداشت کر لینا
جن پر آپ کبھی بھڑک جایا کرتے تھے صبر کا
مطلب یہ تو نہیں کہ آپ روئیں نہیں آنسو نہ
بہائیں صبر یہ تو نہیں کہتا کہ پتھر کہ ہو جاو.
صبر کا مطلب ہے تمام تکلیفیں اللہ کی رضا کے
لیئے برداشت کرنا کہ وہی ہر چیز پر قادر ہے اور
وہی ہمارے درد کا ازالہ کرنے والا ہے.🥀
صبر ہر کسی کے حصے میں نہیں آتا بہت محبوب
ہوتے ہیں اللہ کو وہ لوگ جن کے حصے میں صبر
آتا ہے صبر میں ایک پوائنٹ ایسا بھی آتا ہے
جب آپکو سکون ملنے لگتا ہے لذت محسوس
ہونے لگتی ہے آپکو فرق نہیں پڑتا کہ کیا ہو
رہا ہے اور کیا ہونے جا رہا ہے کیونکہ آپ کا اللہ
کی ذات پر یقین اتنا پختہ ہو چکا ہوتا ہے کہ
آپکو معلوم ہوتا کہ جو کچھ بھی ہو گا چاہے
خوشی آئے یا غم اسکی رضا سے آئے گا۔
خو شیاں بھی تو صبر والوں کے حصے میں
آتے ہیں یہ انہیں انعام کے طور پر پیش کیئے
جاتے ہیں کہ آپ نے اللہ کی رضا کو اہم جانا

27/02/2023

Happy chaperh day 😁🤪

27/02/2023



فائیور کا تعارف اور اسکے کام کرنیکا طریقہ

کیا آپ نے "Fiverr” کا نام پہلی مرتبہ سنا ہے؟ ہاں؟ اس میں کوئی حیرت والی بات نہیں۔ کیوں کہ ہر 5 میں سے 3 لوگ نہیں جانتے کہ فائیور کیا ہے اور یہ کس طرح کام کرتا ہے

آجکل ڈیجیٹل ذرائع سے آنلائن پیسہ کمانے کا بہت رجحان ہے، اس لیے میں آپکو ‏آج دنیا کے سب سے بڑے آنلائن پیسہ کمانے والے پلیٹ فارم سے متعارف کرواتاہوں

ہم بات کریں گے فائیور کے بنیادی تعارف کی اور اس کے کام کرنے کے طریقے پر۔ ہم یہ بھی دیکھیں گے کہ آیا فائیور کا استعمال مفت ہے۔ اور کیا اس کو استعمال کرنا محفوظ ہے؟ تو چلیے شروع کرتے ہیں

فائیور کیا ہے؟
فائیور ایک آنلائن مارکیٹ پلیس ہے جہاں دنیا بھر سے لوگ ڈیجیٹل سروسز خریدتے اور بیچتے ہیں۔ زیادہ تر سروسز 5 ڈالر میں مل جاتی ہیں اسی لیے اس کو "five” سے Fiverr کہتے ہیں۔ فائیور پر ہر ایک دن بہت سے لوگ خدمات خریدتے اور بیچتے ہیں۔ 2010 میں قائم ہونے والی، Fiverr ایک بڑی ویب سائٹ بن گئی ہے جو مختلف خدمات کی فروخت اور خریداری کےلیے پوری دنیا کے لوگوں کو براہ راست جوڑتی ہے۔

چاہے آپ کونٹینٹ رائٹر، گرافک ڈیزائنر، پروگرامر، ڈیجیٹل مارکیٹر، آرٹسٹ، یا مترجم ہوں، Fiverr پر آپکےلیے جگہ ہے۔ یہ آپکو اپنی صلاحیتوں کو آنلائن دنیا کیساتھ بانٹنے اور اپنی پسند کے کام کرتے ہوئے پیسہ کمانے کا موقع فراہم کرتا ہے۔

فائیور فری لانسرز کیلیے کسطرح کام کرتا ہے؟
دیگر تفصیلات میں جانے سے پہلے، آئیے چیزوں کی بہتر تفہیم حاصل کرنے کیلیے Fiverr کے ذریعے استعمال ہونے والی کچھ اصطلاحات پر بات کریں

گِگ (Gig):

فائیور پر پیش کی جانیوالی سروسز کو Gig کہتے ہیں۔

بیچنے والا (Seller):

ایک صارف جو Fiverr پر gigs پیش کرتا ہے اسے Seller کہا جاتا ہے۔ اگر آپ کام کی تلاش میں ہیں اور آپ اپنی خدمات فروخت کرنے کیلیے Fiverr پر سائن اپ کرتے ہیں، تو آپ Fiverr پر ایک "Seller” ہیں۔

خریدار (Buyer):

ایک صارف جو Fiverr پر gigs خریدتا ہے
اسے Buyer کہا جاتا ہے۔ اگر آپ Fiverr پر ایک گِگ خریدنا چاہتے ہیں، تو آپ ایک "Buyer” ہیں

آرڈر (Order):

جب خریدار بیچنے والے سے gig خریدتا ہے تو اسے آرڈر کہتے ہیں

Fiverr ایک دو طرفہ کمیونیکیشن پلیٹ فارم ہے جہاں خریدار اور بیچنے والے دونوں اپنی کام کی ضروریات کے لیے
ایک دوسرے کے ساتھ ہم آہنگی پیدا کرتے ہیں۔ خریدار اپنے کام کی نوعیت کے مطابق sellers کی پروفائلز کو سرچ کر سکتا ہے۔ اور اپنے کام کےلیے موزوں لوگوں سے اپنا کام لے سکتا ہے۔ اسی طرح، ایک seller خریدار کی درخواستوں (buyer request) کو دیکھ کر اس کام کو تلاش کر سکتا ہے جو اسکی مہارت کے مطابق ہو
ایک دفعہ جب خریدار اور بیچنے والا ایک دوسرے کو تلاش کر لیتے ہیں، تو اس طرح ایک آرڈر بنتا ہے۔ اس آرڈر میں وہ دونوں ملکر اس پراجیکٹ کی قیمت، اور ڈیلیوری کا وقت متعین کرتے ہیں۔ بیچنے والا اپنا کام مکمل کرنے کےبعد، اس کام کو خریدار تک پہنچا دیتا ہے۔ اگر خریدار کام کی منظوری دیتا ہے
تو وہ آرڈر کو "Complete” کے طور پر نشان زد کرتا ہے بصورت دیگر وہ نظر ثانی کے لیے کہتا ہے۔ آرڈر مکمل ہونے کے بعد، بیچنے والے کو اس کی رقم مل جاتی ہے (وہ قیمت جو بیچنے والا اور خریدنے والا آرڈر دینے کے وقت مل کر طے کرتے ہیں)۔

فائیور پروسیسنگ اور سروس فیس
خریدار آرڈرز کے لیے Fiverr کو پیشگی ادائیگی کرتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ Fiverr خریداروں کو آرڈر دینے سے پہلے gig کا بغور تجزیہ کرنے اور اسکی تفصیل پڑھنے کی ترغیب دیتا ہے۔ جب کوئی خریدار خریداری کا فیصلہ کرلیتا ہے تو وہ چیک آؤٹ کرتا ہے۔ تمام خریداریوں پر پروسیسنگ فیس ہوتی ہے، $20 تک کی خریداریوں پر $1 اور $20 سے زیادہ کی خریداریوں پر 5% تک کی پروسسنگ فیس کی ادائیگی کرنا ہوتی ہے۔

جب کوئی بیچنے والا آرڈر مکمل کرتا ہے، تو Fiverr وہ رقم جو خریدار نے ادا کی تھی، اس کو بیچنے والے کے اکاؤنٹ میں جمع کر دیتا ہے۔ مثال کے طور پر، $5 کا آرڈر مکمل کرنے کے بعد، آپ کو $4 ملیں گے

اور Fiverr سروس فیس

کے طور پر $1 کاٹ لے گا۔ اگر آپ $10 کا آرڈر مکمل کرتے ہیں تو آپ کو $8 ملتے ہیں اور $2 آپ کو فائیور کی پروسسنگ فیس کی مد میں قربان کرنا پڑیں گے۔

اس کے علاوہ، جب خریدار آرڈر کو Complete نشان زد کرتا ہے، تو وہ اس آرڈر پر ایک جائزہ (review) بھی چھوڑ دیتا ہے
یہ review آپکی پروفائل پر سبکو نظر آ رہا ہوتا ہے اور آپ اسکو نہ تو ہٹا سکتے ہیں اور نہ ہی تبدیل کر سکتے ہیں۔ اگر آپکی پروفائل پر اچھے reviews ہیں تو اسکا مطلب ہے کہ مزید خریدار آپکے ساتھ کام کرنا چاہیں گے اور آپکی گِگ پر آرڈر دینا چاہیں گے

تو یہ رہا فائیور کے کام کرنیکا طریقہ!
فائیور پر سیلرز کے لیولز (Seller Levels)
نیا سیلر (New Seller)
جب آپ فائیور پر اپنا اکاؤنٹ بناتے ہیں اور اسپر اپنی گِگ شامل کرتے ہیں، تو فائیور خود بخود آپکو New Seller کا خطاب دے دیتا ہے۔ عام طور پر نئے سیلر کو فائیور سرچ رزلٹ میں اوپر دکھاتا ہے تاکہ نئے آنے والے سیلرز کی حوصلہ افزائی ہو سکے۔

2۔ لیول ون کا سیلر (Level 1 Seller)

جیسے ہی آپ فائیور پر 400$ کما لیتے ہیں، کم ازکم 10 آرڈر مکمل کر لیتے ہیں اور چند دیگر لوازمات کو پورا کر لیتے ہیں، تو فائیور آپکو ترقی دے کر Level 1 Seller بنا دیتا ہے۔ لیول ون کا سیلر ہونے کا سب سے بڑا فائدہ یہ ہوتا
‏ہے کہ آپکی کم سےکم سروسز بیچنے کی رقم بڑھ جاتی ہے۔ مثال کے طور پر پہلے اگر آپ اپنی سب سے سستی سروس 20$ سے شروع کر کے بیچ رہے تھے تو اب آپ چونکہ لیول ون سیلر ہیں، لہٰذا فائیور آپکی کم سےکم قیمت کی حد کو بڑھا دے گا۔ اسکے علاوہ مزید خریدار آپ پر یہ سوچکر بھروسہ کرنے لگیں گے کہ چونکہ آپ لیول ون کے سیلر ہیں اس لیے آپ اپنے کام کے ماہر ہیں۔ اس طرح آپکو فائیور پر مزید کام ملنے کے امکانات بڑھ جاتے ہیں۔

3۔ لیول 2 سیلر (Level 2 Seller)

جب آپ فائیور پر 2000$ کما لیتے ہیں، 50 آرڈر مکمل کر لیتے ہیں، تو فائیور کا خود کار نظام آپکے اکاؤنٹ کو لیول ٹو سیلر قرار دے دیتا ہے۔ فائیور پر لیول بڑھنے کے فوائد کے بارے میں ہم نے لیول ون سیلر میں دیکھ لیے ہیں۔ لیول 2 میں بھی وہی فوائد ہیں اور لیول ون کی نسبت زیادہ معاوضہ وصول کرنے کا سبب بنتے ہیں۔ اور اسی نسبت سے دنیا بھر کے خریداروں کا آپ پر اعتماد بڑھتا ہے اور وہ آپکے ساتھ کام کرنے کیلیے ہمیشہ آمادگی کا اظہار کرتے ہیں۔

4۔ ٹاپ ریٹڈ سیلر (Top Rated Seller)

یہ فائیور سیلرز کا سب سے اعلٰی درجے کا گروپ ہے۔ جب آپ فائیور پر کم سے کم 20،000$ کما لیتے ہیں اور 100 آرڈر مکمل کرلیتے ہیں تو فائیور آپکو Top Rated Seller کا درجہ دے دیتا ہے۔ یہ فائیور پر سب سے زیادہ معاضہ لینے والے لوگوں کا گروپ ہوتا ہے۔

یہ فائیور کا خود کار طریقہ نہیں ہوتا۔ جب آپ متعین کردہ لوازمات کو پورا کر لیتے ہیں تو فائیور انتظامیہ خود آپکے اکاؤنٹ کا جائزہ لیتی ہے۔ اور یقنی بناتی ہے کہ آپ واقعی اس لیول کیلیے اہل ہیں

کیا فائیور پر اکاؤنٹ مفت بنتا ہے؟
جی ہاں!، فائیور پر اکاؤنٹ بنانے کی سہولت بالکل مفت میں میسر ہے۔ فائیور پر آپکی سروسز کو دکھانے کیلیے کسی بھی قسم کی سبسکرپشن فیس، سائن اپ فیس یا کوئی دوسری پوشیدہ فیس نہیں ہے۔ فائیور آپ سے پیسے تب ہی وصول کرتا ہے جب یا تو آپ کے ایک خریدار کی حیثیت سے آرڈر خریدتے ہیں یا پھر ایک بیچنے والے ‏(Seller) کی حیثیت سے آرڈر مکمل کرتے ہیں۔

کیا فائیور کا استعمال محفوظ ہے؟ کیا فائیور پر اعتماد کیا جا سکتا ہے؟
اس قسم کے سوالوں کا صرف ایک جواب ہے، جی ہاں!

فائیور ایک بہت مقبول مارکیٹ پلیس ہے اور اس کے بہت سخت قوانین ہیں۔ یہ اسپام، دھوکہ دہی، یا کسی بھی قسم کی خلاف ورزی کو برداشت نہیں کرتا ہے۔ کسی بھی طرح کی خلاف ورزی پر آپکو بلاک کر دیا جاتا ہے۔ لہذا، آپکو یہاں کام کرتے ہوئے بہت محتاط رہنا ہوگا اور ہر طرح سے ان کی پالیسیوں کو ماننا ہو گا۔

ایک خریدار کی حیثیت سے چونکہ آپکو آرڈر دیتے ہوئے ہی رقم ادا کرنا پڑتی ہے، جس سے خریدار کو یہ خوف لاحق ہو سکتا ہے کہ کہیں سیلر میرا کام ہی مکمل نہ کرے اور میری رقم ضائع ہو جائے۔ اس خوف کو فائیور اس طرح سے دور کرتا ہے کہ آپکی پیشگی ادائیگی کو فائیور اسی وقت سیلر تک نہیں پہنچاتا، بلکہ کام مکمل ہونے کا انتظار کرتا ہے۔ سیلر کو رقم کام مکمل ہونے کا بعد ہی ملتی ہے۔ اگر وہ کام نہیں کرتا تو خریدار کی رقم اس کو واپس کر دی جاتی ہے۔ جب تک آپ سیلر کے کام سے مطمئن نہ ہوں، فائیور سیلر کو رقم نہیں ادا کرتا۔ اگر آپ مطمئن نہ ہوں، تو آپ رقم کی واپسی کا مطالبہ کر سکتے ہیں جو کہ بہت آسان ہے اور جلد ہی پورا کر دیا جاتا ہے۔ اگر آپ ایک سیلر ہیں، تو فائیور آپکی آمدنی کو 15 تک کے بعد آپ تک پہنچاتا ہے۔ لیکن تب تک بھی آپ کی رقم بالکل محفوظ ہوتی ہے۔

اس لیے بغیر کسی شک کے یہ کہا جا سکتا ہے کہ چاہے آپ خریدار ہیں یا پھر بیچنے والے، فائیور سب کے لیے یکساں طور پر محفوظ اور فائدہ مند ہے۔

نتیجہ
فائیور اپنی مہارتوں کو بیچنے اور اس سے پیسے کمانے کیلیے ایک بہترین جگہ ہے لیکن یہ اتنا آسان نہیں جتنا یہ نظر آتا ہے۔ اس پلیٹ فارم پر کام کرنے کے لیے مستقل مزاجی، کوشش اور صبر کی ضرورت ہوتی ہے۔

میں اس بات پر بالکل بھی یقین نہیں رکھتا کہ صرف آپکو اچھی باتیں ہی بتاتا جاؤں۔ میں نہیں چاہتا کہ آپ سمجھیں کہ فائیور ایک ایسا قلعہ ہے جہاں آپ داخل ہوں گے اور نکلتے وقت آپ کے پیسے سے متعلق سارے مسائل حل ہو چکے ہوں گے۔ ایسا بالکل بھی نہیں ہوتا۔ جب تک آپ کسی چیز پر مستقل مزاجی سے ڈٹ نہیں جاتے، تب تک کچھ بھی ممکن نہیں ہے۔ فائیور پر کام کرنا ایک کاروبار ہے اور ہر کاروبار کے لیے سنجیدہ کوشش، وقت اور عزم کی ضرورت ہوتی ہے
تمام کوششیں جو gigs بنانے، آپ کی سروسز کو بہتر بنانے، خریداروں کو راغب کرنے، اور اپنے کام کو وسعت دینے میں صرف ہوتی ہیں آپ سے اس پلیٹ فارم پر قائم رہنے کا مطالبہ کرتی ہیں

کوئی جادو نہیں، کوئی شارٹ کٹ نہیں صرف محنت اور بہت زیادہ محنت۔ لہذا، اگر آپ سخت محنت کرنے کے لیے تیار ہیں، تو ایسی کوئی چیز نہیں ہے جو آپ کو Fiverr پر کامیاب ہونے سے روک سکے___

منقول

( Social media management)( Social media marketing )Sem (search engine marketing paid ads for e-commerce businesses)(Ful...
27/02/2023

( Social media management)
( Social media marketing )
Sem (search engine marketing paid ads for e-commerce businesses)
(Full stack digital marketing)

سوشل میڈیا مینیجمینٹ یا مارکیٹنگ مطلب ایسی مارکیٹنگ ہے جو سوشل پلیٹ فارمز کے ذریعے کی جاتی جن میں دو مین پلیٹ فارمز انسٹاگرام اور فیسبک ہیں
سوشل میڈیا مینیجمینٹ میں آپ کلائنٹ کو درج ذیل سروسز فراہم کرتے ہیں
Page creation
Page settings
Page optimization
Post design
Cover photo
Logo design
Post upload
Content creation
Messages reply
مطلب آپ کلائنٹ کے لئے پیج بناتے ہیں پیج سیٹنگز مطلب پیج پہ کال ٹو ایکشن وغیرہ کا بٹن لگاتے ہیں واٹس ایپ کال یا میسج کا کوئی بھی ۔ پیج آپٹیمائزیشن مطلب پیج کی ڈسکرپشن لکھتے ہیں پیج پہ نمبر انسٹاگرام ویب سائٹ( اگر ہو تو ) یا واٹس ایپ کو لنک کرتے ہیں پیج کے لئے مہینے کی 10.15 پوسٹس Canva یا فوٹو شاپ السٹریٹر سے ڈیزائن کر کے فیسبک اور انسٹاگرام پر پوسٹ اپلوڈ کرتے ہیں سٹوریز لگاتے ہیں اور اگر بہت زیادہ کمنٹس اور میسجز نا ہوں تو ان کا رپلائی بھی کرتے ہیں۔ اب دیکھنے میں بھی بظاہر یہ بہت آسان سا کام ہے اور یہ آسان بھی ہے لیکن بزنسز کے پاس ان چیزوں کا ٹائم نہیں ہوتا اس لئے وہ سوشل میڈیا مینیجر ہائیر کرتے ہیں گورے سوشل میڈیا مینیجمینٹ کے کتنے چارجز دیتے ہیں یا اس کی کتنی ڈیمانڈ ہے یہ آپ فائیور سے چیک کر سکتے ہیں آپ آسانی سے ایک کلائنٹ سے 2.3 سو ڈالر چارج کر سکتے ہیں لیکن اس کے لئے آپ کی انگلش اور کمیونیکیشن سکل بہت اچھی ہونا ضروری ہے۔ پاکستان میں ایک کالئنٹ سے آپ مہینہ 10 سے 15 ہزار چارج کر سکتے ہیں

Social media marketing
سوشل میڈیا مارکیٹنگ میں آپ کا 90 فیصد کام سوشل میڈیا مینیجمینٹ والا ہی ہوتا لیکن اس میں آپ کلائنٹ کے فیسبک پیج کے لئے پیج لائکس انگیجمنٹس ریچ اور میسجز وغیرہ کی ایڈز بھی رن کرتے ہیں یہ سب بہت بیسکس سی ایڈز ہیں کوئی بھی رن کر سکتا ہے ایڈز کا بجٹ کلائنٹ خود لگاتا ہے۔ اس لئے زیادہ تر پراجیکٹس میں آپ کو سوشل میڈیا مارکیٹنگ پلس سوشل میڈیا مینیجمینٹ کی سروس اکٹھی پروائڈ کرنا ہوتی ہے

Ppc( pay per click) for e-commerce businesses
Facebook and google ads
اس سکل میں ڈیمانڈ صرف ایکسپیرینس مارکیٹرز کی ہوتی ہے آپ کو پہلے بزنس کا انیلسز کرنا ہوتا ہے پھر یہ ڈیسائڈ کرنا ہوتا ہے کہ کیا ہم اس بزنس کے لئے کچھ مدد کر بھی سکتے ہیں یا نہیں اور اگر کر سکتے ہیں تو کیسے کر سکتے ہیں کیونکہ یہاں بزنس اپنے ای کامرس سٹور کے لئے ڈیلی دو دو لاکھ روپے بھی ایڈز پر سپینڈ کرتے ہیں اور آپ کس ہر بزنس کے لئے الگ الگ سٹریٹجیز یوز کر کے بزنس کو مہینہ لاکھوں کی سیلز لے کر دینا ہوتی ہیں اس لئے یہاں بزنسز کے پاس کوئی گنجائش نہیں ہوتی کہ وہ کوئی نیوبیز ہائیر کر لیں سوائے اس کے کہ کوئی بزنس آپ کا پیشن اور نالج دیکھ کر آپ کو ایک موقع فراہم کر دے اس لئے بہتر ہے اس سکل میں پورٹ فولیو بنانے کے لئے کسی کمپنی میں کچھ مہینے جاب کریں جہاں آپ کے ساتھ آلریڈی ایکسپرٹس بھی موجود ہوں اور وہ آپ کو ساتھ ساتھ گائڈ کرتے رہیں۔ اس سکل میں کم سے کم دو سال کا وقت لگ جاتا ہے اس سٹیج پر پہنچنے کے لئے کے بڑے بزنس آپ کا پورٹ فولیو رزلٹس دیکھ کر جن بزنسز کو آپ سیلز لے کر دے چکے ہیں ان کو دیکھ کر آپ کو ہائیر کر لیں۔
ویسے میری سکل بھی یہ ہی ہے🙈

( Full stack digital marketer)
اوپر جن سکلز کا ذکر کیا ہے اگر آپ ان سکلز کے ساتھ email marketing اور SEO بھی سیکھ لیتے ہیں تو آپ full stack digital marketer بن جاتے ہیں
اور ان سب سکلز کا سب سے بڑا فائدہ یہ ہے کہ آپ اپنا آن لائن بزنس بھی سٹارٹ کر سکتے ہیں
لیکن حقیقت یہ ہے کہ مکمل ڈیجیٹل مارکیٹر بننا بھی آسان نہیں ہے اس لئے ٹیم ورک کے ساتھ کام کریں اپنی ٹیم بنائیں
جس میں ایک گرافک ڈیزائنر ایک ویڈیو ایڈیٹر ایک شوپیفائی سٹور اور ورڈ پریس ڈویلپر ایک ایس ای او ایکسپرٹ اور ایک ای کامرس ایکسپرٹ ہو اور ایک سب سے اہم بندہ جس کی انگلش اور کمیونیکیشن سکلز اچھی ہوں جو آپ کے لئے فائیور اور اپ ورک پہ پراجیکٹس کے سکے اگر آپ کی خود کی کمینیکیشن سکل اور انگلش اچھی ہے تو یہ سب سے بہتر چیز ہے
لیکن اگر آپ اس سٹیج پر نہیں ہیں کہ اپنی ایجنسی بنا سکیں تو باقی سروسز کو out source کیا کریں مثال کے طور پر آپ ایس ای او ایکسپرٹ ہیں لیکن آپ کو پراجیکٹ ملا ہے جس میں آپ نے کلائنٹ کے لیے ویب سائٹ بھی بنانی ہے تو کسی ویب ڈویلپر سے رابطہ کریں ڈیل کلائنٹ سے ڈیل فائنل کریں کلائنٹ کا جتنا بجٹ ہو اس میں سے 60 پرسنٹ ڈویپلر کو دے کر ویب سائٹ بنوائیں اور 40 پرسنٹ خود رکھ لیں اپنی پرافٹ

تحریر جواد شاہ

معصوم سبحان پورا میانوالی   شرمندہ ہے ۔۔ ۔۔۔۔ اللہ آپ کے والدین کو صبر دے بہت بڑا صدمہ ہے ۔قانون ہوتا تو آج پاکستان میں ...
25/02/2023

معصوم سبحان پورا میانوالی شرمندہ ہے ۔۔
۔۔۔۔ اللہ آپ کے والدین کو صبر دے بہت بڑا صدمہ ہے ۔قانون ہوتا تو آج پاکستان میں ایسا نہ ہوتا۔ قانون ناخذ کرنے والے ادارے ایسا بل پاس کرتے تو ہمارے معصوم بچے کو کوی گندی نظر نہ دیھکتا۔ . سبحان بیٹا ۔ اس ظالم دنیا سے ناطہ طور کر اپنے پیارے خالق حقیقی سے جا ملا ۔۔۔۔ِٓ
اللہ پاک آپکے والدین کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی توفیق دے۔۔ دلی طور پر بہت دکھ ہوا۔۔۔۔😰😰😱😩😩

بہت سے لوگ ڈیجیٹل مارکیٹنگ میں زیادہ انٹرسٹ رکھتے ہیں سوشل میڈیا مارکیٹنگ کی نسبت ایک بات یاد رکھ لو سوشل میڈیا مارکیٹنگ...
25/02/2023

بہت سے لوگ ڈیجیٹل مارکیٹنگ میں زیادہ انٹرسٹ رکھتے ہیں سوشل میڈیا مارکیٹنگ کی نسبت ایک بات یاد رکھ لو سوشل میڈیا مارکیٹنگ ڈیجیٹل مارکیٹنگ کی چار مین شاخوں
Social media marketing
SEO ( search engine optimization)
SEM ( search engine marketing )
Email marketing
اس کے علاوہ
Affiliate marketing
Influencer marketing
Marketing analyst
Content creator
Market research
Strategy and planning
یہ سب بھی ڈیجیٹل مارکیٹنگ میں آتا ہے لیکن سوشل میڈیا مارکیٹنگ اہم ترین شاخ ہے میں جھوٹی تسلیاں نہیں دیتا مکمل ڈیجیٹل مارکیٹر بننے کے لئے کم سے کم دو سال کا وقت لگ جاتا ہے سیکھ آپ 6 مہینے میں بھی جاتے ہیں لیکن چیزوں کو پراپر امپلیمینٹ کرنے میں وقت لگتا ہے

اس لئے اگر سوشل میڈیا مارکیٹنگ سیکھ لو گے تو ڈیجیٹل دنیا کی سمجھ آنا شروع ہو جائے گی ڈیجیٹل مارکیٹنگ سیکھنے کے لئے شروعات ہمیشہ سوشل میڈیا مارکیٹنگ یعنی دو بڑے پلیٹ فارمز فیسبک مارکیٹنگ اور انسٹاگرام مارکیٹنگ سے کرو کیوں کہ اس میں ارننگ بھی ہے کم سے کم آن لائن کمانے کے قابل بنا دیتی ہے یہ سکل ڈیڑھ سے دو ماہ میں سیکھی بھی جا سکتی ہے اور ان ڈیمانڈ سکل بھی ہے موجودہ اور آنے والے دور کی، اور الحمدللہ اس کا ثبوت میرے سینکڑوں سٹوڈنٹ کی ارننگ سٹارٹ ہونا ہے اس کے سوشل میڈیا مارکیٹنگ کو اہمیت کو کبھی نظر انداز نا کریں سکل وہی اچھی ہوتی ہے جو جلد فائدہ دینا شروع کر دے
سوشل میڈیا مارکیٹنگ کا پانچواں بیج 10 مارچ سے شروع ہو رہا ہے انرول ہونے کے لئے پروفائل میں موجود پن پوسٹ وزٹ کریں
شکریہ
جواد شاہ

25/02/2023

اسلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
Welcome 🤗

Digital world with ANF

Address

Mianwali

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Digital world with ANF posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share