08/03/2023
ڈیجیٹل مارکیٹرز متوجہ ہوں! 📢
جیسا کے آپ سب جانتے ہیں کے ہمارے کام میں ایک سب سے اہم مرحلہ آڈیٔنس ڈھونڈنے کا آتا ہے، جب ایک ڈیجیٹل مارکیٹر اپنے کسی بھی کلائنٹ کے لئے ایڈ چلاتا ہے تو اُسکی سب سے زیادہ توجہ اور وقت یہ آڈیٔنس ٹارگیٹنگ والا آپشن ہی لیتا ہے،
اور لینا بھی چاہیٔے، 🙂
کیونکہ آپ جو ایڈ چلانے والے ہیں اُسکے نتائج 80 فیصد تو اِس ہی چیز پر منحصر ہوتے ہیں، اور اِس مرحلے میں یہ بھی اندازہ ہوجاتا ہے کے آپ اپنے کام اور اپنے کلائنٹس کو کتنا سنجیدہ لیتے ہیں،
لیکن کچھ افراد کو آڈیٔنس ڈھونڈتے ہوئے کافی مشکل ہوتی ہے، ظاہر ہے، ہر ڈیجیٹل مارکیٹر چاہتا ہے کے اچھی اور سَستی آڈئینس ہاتھ لگے پر یہ ہر کوئی کرنے میں کامیاب نہیں ہوتا،
2020 کے ایک مطالعہ کے مطابق 1 کروڑ سے زیادہ ڈیجیٹل مارکیٹز فیسبوک پر کام کر رہے ہیں، جِسکی وجہ سے آسان سی آڈئینس کو ٹارگٹ کرنا کافی مہنگا پڑتا ہے، اور تفصیلی ٹارگیٹنگ ہر کوئی کیسے کرے،
لیکن!
رُکو ذرا، صَبر کرو👇🏻
کچھ ایسے پیڈ ٹولز انٹرنیٹ پر موجود ہیں جِنھیں آپ خرید کر ایک اچھی اور سَستی آڈئینس نکال سکتے ہیں، جس میں ایک ٹول کا نام ہے Interest Explorer ،
ِاس کے زریعے آپ وہ چُھپی ہوئی آڈئینس نکال سکتے ہیں جوکہ فیسبوک آپ کو آسانی سے نہیں بتاتا اور نا ہی آپ کو پتا چلتا ہے کے یہ آڈئینس بھی موجود ہے فیسبوک پر،
ایک چیز جو مجھے اچھی لگی کہ اِس ٹول کے لئے آپ کو ماہانہ پیسے نہیں دینے پڑتے، بلکے آپ اِسے 97 ڈالرز میں پوری زندگی کے لئے خرید سکتے ہیں اور اِستعمال کر سکتے ہیں، اس پوسٹ کے پہلے کمینٹ میں آپ کو ٹول کا لنک مل جاۓ گا، وہاں سے آپ پوری تفصیل اور معلومات پڑھ سکتے ہیں۔
خوش رہیں❤
مُحسن عَلی اَرشد